رائے Opinion

  • Home
  • رائے Opinion

رائے Opinion Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from رائے Opinion, Media/News Company, .

This page is only limited for a human personal opinions or thinking...
Sometimes any person may disagree but there is no purpose
to hurt someone
to impose one's thinking
to show someone bad
Join at your own responsibility
If don't like just leave...

10/12/2023

بے ایمان اور اللّٰہ جل شانہ کا انکار کرنے والوں کی بے بسی یہ ھے کہ جب اللّٰہ کا حکم آ جاتا ھے تو ان سے پوچھے بغیر موت بھی آ جاتی ھے۔۔
پھر جھوٹی تسلی کے لیے جھوٹے دلائل دیتے پھریں گے۔حالانکہ کی ان کی پیدائش بھی اللّٰہ کر مرضی سے اور انسان پیدا ہونا بھی اللّٰہ کی مرضی سے
جتنا دوڑ لو یہ علمی فکری یہ ہر طرح کی پیاس قرآن کریم ہی بجھا سکتا ھے۔۔۔

10/06/2023

روزمرہ کے معاملات میں جو شخص دنیاوی اور دینی فائدے میں فرق کو سمجھے اور انتخاب دینی فائدے کا کرے تو یہ سچا ایماندار کہلائے گا۔اس سے تجارت سکون کا باعث ھے

04/06/2023

اگر عورتوں کے درمیان کسی بات/چیز کو لے کہ ضد بن جائے تو کبھی ختم نہیں ہوتی ۔

07/05/2023

کوشش ضروری ھے احسن انداز میں نا انصافی کو روکنے کے لیے ۔۔
کیونکہ توکل کوشش کے بعد کی چیز ھے

07/05/2023

تین چیزیں اس دور میں اپنی آنے والی نسل کو اچھی طرح ذہن نشیں کروانا بہت ضروری ہیں
توحید
ختم نبوت
قرآن پاک سے رجوع کسی بھی دوسری چیز کے مقابلے میں
ورنہ ایمان فتنوں قصے کہانیوں اور خوف کے نظر ہو جائے گا ۔۔

10/03/2023

عملی زندگی میں حسد بہت ہی خطرناک چیز ھے اس سے صرف ایمان کامل ہی بچا سکتا ھے۔
نیت کی خرابی کی جڑ ھے۔۔

10/03/2023

استغفار کے بغیر ورد جاری رکھنا مشکل ھے۔یا پھر استغفار سے روحانیت لوٹ آتی ھے۔۔۔
استغفار کے بعد تقدیر پہ ایمان بڑھ جاتا ھے۔

12/02/2023

استغفار اللہ
(اللہ مجھے معاف کر دے میں عاجزی ھے اس لیے رد نہیں ھوتا

12/02/2023

ہر بنائی گئی چیز پر موت ھے جو خود نہ بن سکی ھو

12/02/2023

کامیابی کیا ھے اچھی اور پاک نیت ۔
ناکامی کیا ھے بری اور ناپاک نیت

12/02/2023

مایوسی اس لیے کفر ھے کیونکہ مایوس ھونے والے کا یقین باقی نہیں رہتا

12/02/2023

رحمت اور کرم نتیجے کا نام ھے اس کوشش کا جو کسی نہ کسی نے کی ھوتی ھے۔۔

30/03/2022

جب ذہن کھل جائے اور اطراف کی سمجھ آنے لگے تو طبیعت پریشان رہنے لگتی ھے ۔۔۔

لیکن کیا کمال کی چیز ھے صبر بھی جس کو زیر کرنا ناممکن ھے۔۔۔

21/05/2021

جو شخص گناہ کرتا ھے وہ اپنے ساتھ زیادتی تو کرتا ھے لیکن وہ دنیا میں امن خراب کرنے کا بھی ذمہ دار ھوتا ھے اور اس کی وجہ سے معاشرہ میں بگاڑ قائم رہتا ھے....
اصل میں جب وہ گناہ یا زیادتی کرتا ھے تو ایک تو عہ اس کی طرف لوٹ کر آنی ھوتی ھے مثال کے طور پر اگر وہ والدین کا نافرمان ھے تو یہ نافرمانی اس کی اولاد میں ھونے کے صد فیصد امکان ھیں لہزا لاکھ کوشش کے باوجود بھی معاشرہ درست نہیں ھو گا کیونکہ اسکا انجام یہی ھے..
پھر جو لوگ ظالم ھیں وہ نہیں تو انکی اولادیں اسکا حساب چکائیں گی اس لیے گناہ نا انصافی ھے اور اس سے بدلے کی تڑپ پیدا ھوتی ھے...
یہ تڑپ کسی اور کے ساتھ ظلم کی شکل میں آگے معاشرتی بگاڑ کی صورت بن جاتی ھےاس لیے گناہ واقعی ھی میں لعنت ھے... تو قیامت کے قائم ھونے حالات کو بگاڑنے اور امن تباہ کرنے کی بنیادی وجہ ظلم گناہ اور ناانصافی ھے....

18/12/2020

یہ تجربات کتابوں میں تھوڑی لکھے تھے..
بہت سال لگے اور سال بھی جوانی کے..

04/12/2020

بات چل رھی تھی جھاد کی...
اللہ نے کیوں فرمایا کہ مسلمانوں تم پہ لڑنا فرض کیا گیا ھے...
اصل میں ایک ایسا مسلمان عیسائی یہ کوئی بھی...
خالی نماز روزہ ھی اور کہ صرف اپنی ذات تک دیں محدود ھو پھر تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں...
جب نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کی پیدائش یا ولادت مبارک ھوئی تواپکی ولادت پر خوشیاں منانے والے بھی تھے اپ کی 200 یا 250 اشعار کی نعتیں پڑھنے والے بھی تھے اور اپ کی تعریفیں کرنے اپ کی خدمت کرنے والے بھی تھےسب موجود تھے اللہ تعالی کی عبادت تو آپ غار حرا میں کر ھی رھے تھے لیکن...
اس طرح یہ بات نہیں کھلتی تھی کہ اللہ نے کیا پسند کیا ھے...
اللہ کی منشاء اللہ کا حکم کیا ھے...
لیکن جیسے ھی دوسروں کی فکر کرنے ان کو آگاہ کرنے ان کو دوزخ سے بچانے کا اللہ کریم نے حکم دیا...
تب سب دوست دشمن ھو گئے...
پھر جان لینے پہ اڑ گئے........
بقیہ اگلی قسط....

27/11/2020

مومن کیوں لڑتا ھے یا جہاد کا فلسفہ کیا ھے..
اس کی سب سے بڑی وجہ احساس ہمدردی ھے یہ اصل میں بنیاد ھے کیسے..
دین کیا ھے دین اسلام خود کو اور دوسروں کو جنت میں لے جانا ھے...
بقیہ ان شاء اللہ جلد

27/11/2020

انصاف کا تقاضا یا دنیا کی بے انصافی بھی دلیل ھے اس بات کی کہ کوئی فیصلے کا دن ضرور ھونا چاھیے...

31/10/2020

دوسرا حصہ..
اسکی مثال یوں لیں کہ ھماری دینی کتاب قرآن ھے..
جب تک اس کو ھم سیکھیں گے نہیں تو اس میں لکھا کیا ھے کیسے پتہ چلے گا..
مولویوں کے غلام بن گئے اور طے کر لیا ذہن بنا لیا کہ نہیں کر سکتے ڈاکٹر بن گئے انجینئرنگ کر لی لیکن عربی نہ سیکھی..
اور مولویوں نے ھمیں ایسا الجھایا کہ سمجھ نہیں آتی کس کی مانیں..
اور ھم ناظرہ پڑھ کے ثواب لینے لگ گئے کسی بندے کو ترک انگریزی یا چائنیز نہ اتی ھو تو وہ خالی کتاب رٹ لے گا تو لوگ اسے پاگل کہیں گے..
یہ بات سچ ھے کہ کتاب عظیم دیکھنے پر بھی ثواب ھے لیکن یہ کوئی نہیں بتائے گا کہ اسے سیکھنا فرض ھے کیونکہ جب سب سیکھ جائیں گے مالویوں کی دوکانیں بند ھو جائیں گی... بقیہ اگلی پوسٹ میں

31/10/2020

کسی قوم کی آزادی کی علامت اس کی اپنی زبان اور اس کا اپنا قانون ھوتا ھے....
زبان سے ھی پتہ چل جاتا ھے کہ کسی شخص کی نسبت کس قوم و قبیلے سے ھے..،
دنیا کے موجود کسی کامیاب قوم نے اپنی شناخت (اپنےبنائے قانون اور اپنی بولی جانے والی زبان) سے ھی قائم رکھی ھے..
اور سینکڑوں سال کے تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ھوا کہ دوسری کسی زبان سے کوئی قوم ترقی کر گئی ھو..
کوئی بھی قوم اپنی تمام کتابیں اپنی زبان میں ھی تیار کر کے.. اس سے کچھ اخذ کر سکتی ھے...
بقیہ اگلی پوسٹ میں

29/10/2020

سسٹم یا نظام کے بغیر کچھ بھی نہیں چل سکتا کوئی گھر کوئی ادارہ کوئی محفل کوئی تعلق مطلب کے آزادی ھر شے کےلیے مناسب نہیں بلکہ نا ممکن ھے
مثال کے طور پر ایک مشین بنانی ھے بعض چیزوں کو خاص شکل میں ڈھال کر بعض اشیاء کا دائرہ محدود کر کے کچھ کو ایک جگہ پیوست کر کے سب کو آپس میں جوڑا جائے تو تب جا کے ایک سسٹم کے تحت ھی مشین سے فائدہ لیا جا سکتا ھے...
بالکل مختصر انداز میں بیان کروں تو خام حالت میں کچھ بھی فائدہ مند نہیں...
ایک مناسب جدوجہد محنت اور سختی سہنے کے بعد قیمتی چیز بن جاتی ھے..
انسان بھی خام حالت (آزاد) میں بے قیمت ھے...
ایک سسٹم چاھیے ایک نظام چاھیے تب جا کے سکون ملے گا ھر کوئی ازاد کر دیا جائے تو کسی کی آزادی کسی دوسرے کو بلا وجہ اذیت دے سکتی ھے..
اس لیے نظام ضروری ھے...
انسان کابنایا ھوا نظام اس لیے بھی بہتر نہیں کیونکہ انسان میں عیب ممکن ھے اور انسان سے حسد بھی ھو سکتا ھے..
لہذا پھر سسٹم اللہ تعالی کا ھی رہ جاتا ھے جو ھر حال میں بہتر ھے اپنی قدرتوں میں ھم محدود ھیں اس لیے بھی ھمارا بنایا نظام خراب ھو سکتا ھے اللہ لامحدود ھے اس لیے اسکا نظام بھی ضرور سب سے اچھا نظام ھے..

29/10/2020

لکھنا بھت مشکل ھے بولنے سے بھی بولنے میں سامعین محدود ھوتے ھیں وقت سے بھول بھی جاتے ھیں لکھا ھوا ھو سکتا ھے قیامت تک چلتا رھے اس لیے اس کام میں زیادہ احتیاط ھے

29/10/2020

ماورائے عقل امید توکل ھے لیکن ممکنات کے بعد

29/10/2020

شعور آ جانے کےبعد بندہ اذیت میں ھی رھتا ھے

29/10/2020

شعور اگر ابتداء میں دے بھی دیا جائے
تو وہ قیمت نہیں رکھتا جتنا کہ آخر میں

29/10/2020

آئیڈیل سوچ بھی ھمیشہ نہیں ھونی چاھیے
کیونکہ حقیقت میں آئیڈیل انسان نہی ھوتے

29/10/2020

کسی انسان کا مذھب حقیقی اس وقت پتہ چلتا ھے جب اس کے ہاتھ دولت آتی ھے....

29/10/2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رائے Opinion posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share