Deepnews

Deepnews Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Deepnews, News & Media Website, .
(1)

میرپور (دیپ نیوز)  وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انوار الحق نے گزشتہ رات تقریباً 12 بجے برصغیر کے عظیم روح...
25/02/2024

میرپور (دیپ نیوز)
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انوار الحق نے گزشتہ رات تقریباً 12 بجے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر دربار کھڑی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار اور عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش کے مزارات پر حاضری دی،پھول اور چادریں چڑھائی اوربزرگان دین کے درجات کی بلندی،پاکستان کی سلامتی،مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی،عالم اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کے لئے دعائیں کیں۔وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے کھڑی شریف میں موجود دیگر مزارات پر حاضری دینے کے علاہ چلہ گاہ کی زیارت کا بھی شرف حاصل کیا۔ وزیراعظم کی آمد کے وقت ڈی آئی جی پولیس چوہدری سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی کامران علی بھی احاطہ دربار میں موجود تھے۔وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ زائرین کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقنی بنایا جائے اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف دربار کو مستقبل کی ضرورت کے پیش نظر مذید وسعت دی جائے گی تاکہ یہاں آنے والے زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

اسلام آباد (دیپ نیوز )صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سنیر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکس...
25/02/2024

اسلام آباد (دیپ نیوز )
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سنیر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی چند ہزار ووٹ لینے والی تانگہ پارٹیاں بھی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں جن کو ہر حلقہ میں لاکھوں ووٹوں کی لیڈ سے شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ثبوت سامنے لائی جائیں الزامات کی سیاست سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جی ڈی اے کے سندھ میں احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ایک غیر فطری اتحاد ہے جو چند دن تک خشک پتوں کی طرح بکھر جائے گا انہوں نے کہا کہ چور راستوں سے اقتدار حاصل کرنے کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کارکردگی کی بنیاد پر ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے طوفان اور سیلاب کے دوران عوام کے ساتھ رہ کر ان کی خدمت کی ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ہے جبکہ جی ڈی اے میں شامل جماعتوں کی سیاست ڈرائنگ روم کی سیاست ہے اور ڈرائنگ روم کے سیاستدانوں کا انتخابات میں یہی حال ہوتا ہے جو عوام نے ان کے ساتھ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی حقوق کے لیے جد وجہد کرتی ہے اور عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے اور کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا

مظفراباد(دیپ نیوز) چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ ماہر تعلیم سید طفیل  حسین بخاری نے کہا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی ب...
25/02/2024

مظفراباد(دیپ نیوز)
چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ ماہر تعلیم سید طفیل حسین بخاری نے کہا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت سے دنیا اور اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اسلام اباد پبلک سکول اینڈ کالج ایک عرصے سے نسل نوکو جدید معیاری تعلیم کے ساتھ صرف قرآن اور دین کی تعلیم دے رہا ہے بلکہ بچوں کی کردار سازی کر رہا ہے ننھے منے بچوں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے کشمیر سے فلسطین تک عالمگیر پیغام دیا ہے ان خیالات کے اظہار انہوں نے اسلام اباد پبلک سکول لنگرپورہ برانچ میں منعقدہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئرمین اسلام اباد پبلک سکول مشتاق احمد خان ادارہ کی بانی و پرنسپل محترمہ میمونہ مشتاق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر چوہدری ظفر اقبال ممبر ضلع کونسل اقبال خان تنولی سید برکت حسین شاہ سید زوار نقوی کیپٹن ریٹائر خورشید عوان پروفیسر نعیم تنولی خواجہ وقار احمد اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں ادارہ کے طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر ٹیبلو خاکے ملی نغمے پیش کیے بچوں کی خوبصورت پرفارمنس پر شرکا تقریب نے خوب داد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید طفیل حسین بخاری نے کہا کہ بچوں نے شاندار پرفارمنس دی ہے جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے چیئرمین اسلام اباد پبلک سکول مشتاق احمد خان نے کہا کہ بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے ساتھ حفظ فہم القران کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے ہم نصابی سرگرمیاں کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین کو سٹوڈنٹ پورٹل کے ذریعے ٕادارہ کے ساتھ منسلک کر رکھا ہے عرصہ 40 سال سے اس شعبہ میں خدمات دے رہے ہیں لنگرپورہ میں سات سال سے ادارہ چل رہا ہے ادارہ کی بانی و پرنسپل محترمہ میمونہ مشتاق نے کہا کہ اسلام اباد پبلک سکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ہماری چار برانچز ہیں جن میں 1100 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں ادارہ کا بورڈ میں بھی ہمیشہ شاندار رزلٹ رہا ہے ممبر ضلع کونسل اقبال خان تنولی نے کہا کہ اسلام اباد پبلک سکول نے ہمارے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی جو سہولت مہیا کی ہے اس پر ان کے مشکور ہیں بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر خوشی ہوئی ہمارا تعاون ادارہ کے ساتھ جاری رہے گا ادارہ کے معلم خواجہ وقار احمد نے خوبصورت انداز میں اور شاعر و شاعری کے ساتھ تقریب میں جان ڈالے رکھی تقریب سے جن میں سید زوار سے نقوی سید برکت شاہ خورشید اکبر اعوان تنولی اور دیگر شامل تھے نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسلام اباد پبلک سکول صحیح معنوں میں بچوں کی تعلیم و تربیت کر رہا ہے تقریب میں شعبہ حفظ کہ انچارج قاضی ساجد ادارہ کی وائس پرنسپل مس فتیہ ,انظار احمد بٹ سینیئر صحافیوں تنویر احمد تنولی افتخار حسین عباسی ہارون مظفر قریشی سینٹرل بار مظفراباد کے سابق سیکرٹری جنرل احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ جمشید عالم عباسی ایڈووکیٹ خواجہ فضل الرحمن ڈپٹی ڈی ای او اسد خان امجد اعوان اویس بلوچ محمد حسین عباسی شہزاد خان اور دیگر سیاسی سماجی علمی شخصیات نے شرکت کی بچوں کے والدین ٹیچرز کی بھی بھری تعداد تقریب میں موجود تھی

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
24/02/2024

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

میرپور (دیپ نیوز) برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی دو روزہ ...
24/02/2024

میرپور (دیپ نیوز)
برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔عرس کے موقع پر دربار عالیہ کو غسل دینے کی تقریب بعد از نماز مغرب کھڑی شریف دربار حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے آستانہ پر منعقد ہوئی۔ بری امام کے سجادہ نشین راجہ سرفراز، کمشنر چوہدری شوکت علی،ناظم اعلی اوقاف سردار طارق محمود ربانی،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران علی،ایس پی راجہ اظہر اقبال،چوہدری صہیب ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین، تحصیلدار چوہدری عمران یوسف، علامہ ڈاکٹر زبیر احمد نقشبندی،محکمہ اوقاف کے افسران،سمیت دیگر افراد نے دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی۔اس موقع پر درود سلام کا ذکر خاص کیا گیا اور بعد ازاں نعت خواں حضرات نے رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش ؒکا کلام پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔عرس کی دوروزہ تقریبات 25 فروری تک جاری رہیں گی۔عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب 25 فروری بروز اتوار دن 11 بجے شروع ہونگی جس میں علماء کرام خطاب کریں گے اور نعت خواں حضرت میاں محمد بخشؒ کا عارفانہ کلام پیش کریں گے۔
عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جگہ جگہ پولیس کی نفری ٹولیوں میں موجود ہے اور گشت بھی کررہی ہے۔عرس کی تقریبات کے آغاز میں بھی دربار شریف میں سینکڑوں فراد موجود تھے جنھوں نے غسل اور چادر پوشی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر علامہ ڈاکٹر زبیر احمد نقشبندی نے بزرگان دین کے درجات کی بلندی اور مملکت خداداد پاکستان سمیت مقبوضہ کشمیر اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لئے دعا کروائی۔

اسلام آباد ( دیپ نیوز )صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سنیر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ امریکی رکن ک...
24/02/2024

اسلام آباد ( دیپ نیوز )
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سنیر پارلیمنٹرین چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ امریکی رکن کانگریس اینڈی اوگلز کا تمام فلسطینیوں کو قتل کر دینے کا بیان انسانیت کی تذلیل اور مسلمان حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں امریکی رکن کانگریس کے بیان کی تمام مسلمان ممالک اور انسانیت پر یقین رکھنے والے ممالک کو نہ صرف مذمت کرنی چاہیے بلکہ اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکن رکن کانگریس اینڈی اوگلز کے متعصبانہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت تو ایسی انتہا پسند ریاستیں ہیں جن کے عزائم توسیع پسندانہ ہیں اور ان کی وجہ سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کو بھی جوتے کی نوک پر رکھ رہا ہے جو بین الاقوامی برادری کی کھلم کھلا توہین ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں انصاف پسند ممالک اور انسانیت پر یقین رکھنے والی اقوام اگر ان ممالک کو نہتے اور معصوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قتل عام سے نہیں روک سکتے تو دنیا میں کسی بھی وقت عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کو امریکی کانگریس کے انتہا پسند اور متعصبانہ رویہ رکھنے والے لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہیے وگرنہ اس کے دنیا بھر کے لیے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کا مداوا کوئی نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں امریکی کانگریس کو اپنے ایسے معتصب ارکان کانگریس کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے

مظفرآباد( دیپ نیوز)انجمن حقوق صارفین مظفرآباد کے زیر اہتمام شجر کاری مہم شروع،پہلے مرحلے میں لوئر چھتر تھوری پارک میں پو...
23/02/2024

مظفرآباد( دیپ نیوز)انجمن حقوق صارفین مظفرآباد کے زیر اہتمام شجر کاری مہم شروع،پہلے مرحلے میں لوئر چھتر تھوری پارک میں پودے لگا کر مہم کا افتتاح کر دیا گیا،شجر کاری مہم کی تقریب میں وزرا حکومت سمیت وکلا صحافیوں سول سوسائٹی تاجروں اساتذہ طلبا طالبات اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،تقریب میں محکمہ جنگلات انجمن حقوق صارفیںن وکلا اور صحافیوں نے طلبا طالبات اور تقریب میں شریک دیگر افراد کو شجر کاری کے فوائد اور کلائمیٹ چینج پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ درخت کا تعلق انسان کی زندگی کے ساتھ ہے اللہ کے نبی نے درخت لگا کر نسلین بچانے کا درس دیا ہے،اللہ کے بنی نے یہ بھی فرمایا کہ درخت لگائیں اور جنت میں گھر بنائیں طلبا طالبات کو درخت لگانے اور انکی پرورش بارے بھی آگاہی دی گئی اور بتایا گیاکہ یہ پیغام اپنے گھروں دوستوں سمیت سب تک پہنچانے میں کردار ادا کریں درختوں سے پیار کریں اور انکی پروش کریں،طلبا و طالبات کو شجر کاری کی آفادیت اور انسانی زندگی میں درخت کی اہمیت پر اگاہی دی گئی۔اس موقع پر خواتین وزرا پروفیسر تقدیس گیلانی،محترمہ نثارہ عباسی،چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ،صدر مرکزی ایوان صحافت واحد اقبال بٹ،صدر سپریم کورٹ بار راجہ سجاد ایڈووکیٹ،صدر سنٹرل بار ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ،مئیر بلدیہ مظفرآباد سید سکندر گیلانی،صدر ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن آصف رضا میر ،صدر وائی جے ایف سردار نعیم چغتائی،سنئیر قانون دان راجہ امجد علی خان،کونسلر انجم زمان اعوان راجہ فیاض خان ایڈوکیٹ،راجہ کاشف آزاد ایڈوکیٹ،سنئیر صحافی تنویر تنولی، سیکرٹری اطلاعات سنٹرل پریس کلب راجہ خالد محمود سمیت ممبر پریس کلب شبیر انجم،ہرون قریشی وائے جے ایف کے فواد عباسی حمزہ کاٹل،صدیق لون کامران مغل اشفاق احمد و دیگر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر طلبا وطالبات سمیت تقریب میں شریک تمام شخصیات نے پودے لگائے اور دعا کی تقریب کے اختتام پر محکمہ جنگلات کے تعاون سے بحریہ فاؤئڈیشن سکوک سسٹم کے طلبا و طالبات کو اپنے گھروں میں لگانے کے لئیے ایک ایک پودا بھی دیا گیا اور اسے لگانے اور پروان چڑھانے کی اگاہی بھی دی گئی تقریب کے اختتام پر صدر انجمن حقوق صارفین شاہد اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم گزشتہ پانچ سال میں شجرکاری پہ کام کر رہی ہے ہم نوجوان نسل کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ زندہ رہنے کے لئیے درخت لگانا کتنا ضروری ہے اس پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا مشن ہے جو جاری رہے گا انہوں نے تقریب آمد پر تمام مکاتب فکر کی شخصیات اور نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو جو لوگ شریک ہوئے اور جو تعاون کر رہے ہیں سب کے شکر گزار ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب ملکر آباؤ اجداد کی طرح جنگلات اور شجر کاری کا تحفہ بھرپور انداز میں آنے والی نسل کے سپرد کریں انہوں نے آخر میں خصوصی شرکت پر بحریہ فاؤنڈیشن کے طلبا طالبات اساتذہ اور منتظمین،تعاون پر محکمہ جنگلات سمیت خصوصی طور پر محمکہ جنگلات کے ناظم منظور مقبول،نصیر احمد، راجہ شہباز،امتیاز اعوان ،وحید کاظمی راجہ مختار و دیگر سمیت ترقیاتی ادارہ مظفرآباد,اسٹنٹٹ ڈائریکٹر اورنگزیب جرال اور چھوٹے عملے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

مظفراباد (دیپ نیوز)الدواڈسٹریبیوٹرزاینڈ فارمیسی کا افتتاح آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق امیدو...
23/02/2024

مظفراباد (دیپ نیوز)
الدواڈسٹریبیوٹرزاینڈ فارمیسی کا افتتاح آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے حاجی شیر افضل خان تنولی نزیر خان تنولی سابق ممبر ضلع کونسل جاوید خان تنولی سی ای او محمد خالد خان نوید تنولی ایڈووکيٹ اشتیاق عباسی اور دیگر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ کاروبار کو سنت رسول سمجھ کر کیا جاے اللہ پاک اس میں برکت ڈالتے ھیں ادویات کا تعلق انسانی جانوں سے ھے اس کام کو خدمت کے جزبہ سے کیا جاے الدوا کے سی ای او خالد تنولی نے سب مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر قرآن خوانی اور دعا کروأٸی گی۔

مظفرآباد (دیپ نیوز)  وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ...
23/02/2024

مظفرآباد (دیپ نیوز)
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیشن کا اعلی سطحی اجلاس ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا. اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, چوہدری اظہر صادق, نثار انصر ابدالی, چوہدری عامر یاسین, مشیر سردار احمد صغیر, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک, سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو, پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم کے علاوہ دیگر ممبران کمیشن نے شرکت کی. ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی راجہ طاہر ممتاز نے شرکاء کو ایس ڈی ایم اے کے بجٹ, قدرتی آفات کے دوران فرائض کی انجام دہی کے حوا لے سے تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں کمیشن نے سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ سے ریلیف آئٹم کی خرید کے لئے 69.950 ملین روپے کی منظوری دے دی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ ایس ڈی ایم اے کے ملازمین کو ہمہ وقت تیار رہنے کے لئے ٹریننگ اور ریفریشر کورسز کروائے جانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ یہ لوگ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹ سکیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 1122, سول ڈیفنس اور سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو یکجا کرکے ایک ادارہ بنایا جائے تاکہ اس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے. وزیراعظم نے اولین سطح پر میرپور اور مظفرآباد کی سسمک سٹڈی بھی کروانے کی ہدایت کی . انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس کی زیر سربراہی ٹاسک فورس بنائی جائے جو ایس ڈی ایم اے میں موجود مشینری کو ہمہ وقت آپریشنل رکھنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے . وزیراعظم نے کہا کہ ریسکیو کے اداروں کو مزید مشینری فراہم کریں گے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کے دوران بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکیں. انہوں نے ہدایت کی کہ وہ ادارہ مظفرآباد کے علاوہ پونچھ اور میرپور ڈویژن میں بھی ریلیف کا 20 فیصد سامان رکھے تاکہ کسی بھی مشکل میں کام آسکے. انہوں نے کہا کہ تمام مشینری اور ریلیف آئٹم کی خریداری ٹینڈرنگ کے ذریعے کی جائے تاکہ اس میں مکمل شفافیت ممکن بنائی جا سکے.

23/02/2024

ضلع بھمبر میں انسداد پولیو مہم کاافتتاح،81 ہزار بچوں کو موذی مرض سے بچاوکے لئے ڈراپس پلائے جائیں ھے
26 فروری تا یکم مارچ انسدادپولیومہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو ڈراپس پلا کرمہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

۔

میرپور (دیپ نیوز) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی شاندار کارکردگی کا قومی سطح پر اعتراف پتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر...
23/02/2024

میرپور (دیپ نیوز)
ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی شاندار کارکردگی کا قومی سطح پر اعتراف پتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد ہ قاسم کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی ڈاکٹر زاہدہ قاسم سمیت دیگر عملہ کو مبارکباد تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر سے گرانقدر خدمات پر 15 ڈاکٹرز کو پاکستان کے اعلی ترین صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور HOD پتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ قاسم بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر زاہدہ قاسم نے ایوارڈ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے دست مبارک سے وصول کیا مذکورہ ایوارڈ ڈاکٹر زاہدہ قاسم کی بلڈ ٹرانسفیوژن کے حوالہ سے بہترین سروسز فراہم کرنے کے اعتراف میں دیا گیا جو آزاد کشمیر بالخصوص اہلیان میرپور کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے انقلابی اقدامات کی بدولت ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مریضوں کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اس کے علاؤہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ ہسپتال میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن سہولیات مہیاء کی جائے

میرپور (دیپ نیوز) آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے 26 فروری تا یکم مارچ 2024 پانچ...
23/02/2024

میرپور (دیپ نیوز)
آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے 26 فروری تا یکم مارچ 2024 پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میر پور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ کے علاوہ ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسرڈاکٹر فاطمہ یعقوب، قائمقام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ صبا اویس، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرظہیر اقبال، اسسٹنٹ کواڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر فاریہ جاوید، ڈسٹرکٹ سرویلینس آفیسر WHO ڈاکٹر ارم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلینس محمد ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ وقاص احمد خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرمحمد جاوید ملک، ڈی ایس وی عبدالوحید،، UCSP نعمان شہزاد، اے ایس وی ماجد اقبال، ڈیٹا فوکل پرسن محمد احسان، سٹور کیپرغلام ربانی، ایریا سپروائزر زاور معززین شہر و عوامی نمائندگان، الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان علاوہ محکمہ صحت عامہ کے ملازمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فد ا حسین نے نما ئندگان پریس کو ضلع میرپور میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں پولیو سے بچاوٗ کی مہم کو ایک قومی ومذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نہ صرف حکومت یا محکمہ صحت عامہ کی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہر ی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا اس میں اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع میرپور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ضلع میرپور کو انتالیس یونین کونسلز/وارڈزمیں تقسیم کر کے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ WHO کی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن میرپور مونسپل کمیٹی اسلام گڑھ،چکسواری اور میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے ساتھ ساتھ ستائیس یونین کونسلز کی سطح پر ٹیموں کے نگرانی کے لئے02تحصیل سپروائزر 38 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر اور 103یونین کونسلز وارڈ انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ان انچارج ہاکی نگرانی میں پانچ سال تک کی عمر کے 76656 بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کے لئے 431 موبائل ٹیمیں اور مراکزصحت پر 41 فکسڈ سنٹرز مقرر کیے گئے ہیں نیز والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کے لئے 14 مختلف ضروری مقامات پر ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور سکولز میں آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کہا کہ قبل ازیں ماضی میں میر پور کے داخلی و خارجی راستوں اور شہری و دیہی علاقوں میں پولیو ٹیمز فرض شناسی، محنت اور محکمہ صحت عامہ کی بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون سے پولیو مہم انتہائی کامیاب رہی۔
چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی کامیاب حکمت عملی اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کی وجہ سے آزادکشمیر پولیو فری ہے اور اس کا سارا کریڈٹ محکمہ صحت عامہ اور آزادکشمیرکے عوام کو جاتا ہے جنھوں نے اپنے ذمہ دارانہ طرز عمل سے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل اور ان کی صحت اور تندرستی کو قائم رکھنا ہمارا بنیادی فرض ہے اس حوالے سے شہری پولیومہم کو کامیاب کریں۔ انھوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جانفشانی محنت اور فرض شناسی کے جذبوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے پولیومہم کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کریں گے۔

‏پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مریم نواز اور دیگر اراکین اسبملی نے حلف اُٹھا لیا۔۔۔
23/02/2024

‏پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مریم نواز اور دیگر اراکین اسبملی نے حلف اُٹھا لیا۔۔۔

مظفرآباد(دیپ نیوز) آل پارٹیز الائنس نے وادئ لیپہ کے تعلیمی اداروں اور بگڑتی ہوئے تعلیمی نظام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرامی...
23/02/2024

مظفرآباد(دیپ نیوز) آل پارٹیز الائنس نے وادئ لیپہ کے تعلیمی اداروں اور بگڑتی ہوئے تعلیمی نظام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ،ادویات سمیت صحت کی سہولیات کے فقدان برفباری سے زمینی راستے مکمل بند ہونے سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات کے باوجود حکومتی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹنل تعمیر کے میگا پراجیکٹ اور اسمبلی میں الگ حلقہ انتخاب کی منظوری کیلئے ریشیاں لیپہ سڑک پر مظاہرہ کرنے اور ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا اور نئی وفاقی حکومت سے دو ہزار چودہ میں لیپہ ویلی ٹنل تعمیر کے سات ارب روپے بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کر دیا جو ناقابل تسخیر دفاع سیاحت کے فروغ ہائیڈرل منرل پراجیکٹس اور معاشی خود کفالت کیلئے لائف لائن ثابت ہوں گے ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے چئیرمین امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے حلقہ سات کے مضافاتی علاقوں کے خودار عوام کو درپیش شدید مشکلات پر میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کیا انھوں کہا کہ ہم موسمی تبدیلیوں سے رونما ہونے والے حالات واقعات سے قبل از وقت وزیراعظم چوہدری انوار الحق وزراء کرام اور اداروں کو سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کے باوجود عوام کے بنیادی حقوق اور تعلیمی نظام میں بہتری ٹھیکہ سسٹم کی بہتری کیلئے پیش کردہ دستاویزات کو ٹشو پیپر کی مانند ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا جو عوامی اجتماعی رائے کی توہین اور عام انتخابات میں ملنے والے مینڈیٹ کی تذلیل ہے شوکت جاوید میر نے کہا گورنمنٹ بوائز ڈگری اور گرلز انٹر کالجز میں اساتذہ کرام کی کتنے عرصہ سے خالی آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں فسٹ ایڈ پوسٹوں کو محض نمائشی دفاتر بنا دیا گیا ہے پرائمری سے ہائی سکولوں میں تدریسی عمل ڈیلی ویجز کے حوالے کرنااور اس پر متعلقہ حکام کی جانب سے پہلو تہی اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ جب تک لیپہ ٹنل کا منظور شدہ منصوبہ بحال نہیں ہوتا عوام یاجوج ماجوج کی مانند بلند و بالا سنگلاخ چٹانوں کے دامن میں خوبصورت ترین وادی میں شاندار جیل میں مقید رہیں گے انھوں نے کہا کہ حلقہ نمبر سات میں پانڈو سیکٹر گڑتھامہ گوجر بانڈی پاہل نڑ دجیاں مکنیٹ لمنیاں ریشیاں کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی مجبور بے کس عوام اس جدید دور میں بھی پتھر کے زمانے جیسی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہیں تعلیم صحت روزگار انفراسٹرکچر بجلی ناپید کر دی گئی ہے محکمہ خوراک کا آٹا بھی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا جانا کہاں کا انصاف ہے جنگلات کے بالن پر بلا جواز قدغن کے ساتھ رشوت سفارش میرٹ کی پامالی برادر ازم کی لعنت پہاڑوں سے بلند کر دی گئی ہر طرف لوٹ مار ترقیاتی منصوبوں میں سرعام گھپلے چوریاں ڈاکہ زنی روزانہ کا معمول بن چکی ہے شوکت جاوید میر نے لیپہ ویلی سمیت لائن آف کنٹرول کے چودہ انتخابی حلقوں میں فلاح انسانیت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں اسلامی انسانی رشتوں کی مظبوطی کیلئے لازوال کردار ادا کر کے اعتماد سازی کو فروغ دیا ہے جس پر عوام علاقہ کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر ٹن کور بارہ ڈب کمانڈر لیپہ گارڈز اور قومی سلامتی کے اداروں کی اعلیٰ ترین پالیسیوں کے مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ لیپہ ویلی کے عوام کی طویل ترین جدوجھد اور ریاضت کو سلام عقیدت اور نوجوان نسل کی جاندار دوٹوک مصلحت پسندی سے پاک انقلابی تحریک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا اب عوام تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق پر عمل پیرا ہونے کیلئے تیار ہیں وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی اور تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کی تشکیل پر اپنے آئینی کردار کو ملحوظ خاطر رکھے اہل کشمیر پاکستان زندہ آباد اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی اور لہو رنگ تاریخی قربانیوں کی منزل مظبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان کو نشان منزل سمجھتے ہیں

مظفرآباد(دیپ نیوز)مرکزی ایوان صحافت کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے معروف صحافی وسابق سرپرست اعلیٰ سردار دلپذیر عباسی کی یاد...
22/02/2024

مظفرآباد(دیپ نیوز)مرکزی ایوان صحافت کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے معروف صحافی وسابق سرپرست اعلیٰ سردار دلپذیر عباسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔مرحوم کی خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین پیش کیا گیا،دلپزیر عباسی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکتا اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ سردار دلپذیر عباسی ایک تحریک کا نام تھا۔شعبہ صحافت میں مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ بے پاک اور با جرت صحافی تھے۔ان کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا۔بہت کم وقت میں اپنی محنت اور لگن سے ریاست میں ڈی پی عباسی نے بڑا نام کمایا۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ سردار دلپذیر عباسی کا ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ ایک ذاتی تعلق تھا۔انہوں نے اپنی زندگی کے اندر صحافت کو مشن سمجھ کر کیا۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دلپذیر عباسی نے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے قلمی محاذ پر اپنا شاندار کردار ادا کیا۔وزیر وائلڈ لائف وفشریز سردار جاوید ایوب نے کہا کہ سردار دلپذیر عباسی کے ساتھ ایک طویل دوستانہ تعلق تھا ان کی وفات سے نہ صرف ایک دوست سے محروم ہوئے ہیں بلکہ ریاست ایک بے باک اور درددل رکھنے والے کہنہ مشق صحافی سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی عباسی نے ہمیشہ دوسروں کی پریشانیوں اور مشکلات کو حل کرنے کیلئے کام کیا۔وہ ایک زندہ دل خوش مزاج انسان تھے۔اللہ پاک ان کی آخری منازل آسان فرمائے۔صدر مرکزی ایوان صحافت واحد اقبال بٹ نے کہا کہ مرکزی ایوان صحافت سردار دلپذیر عباسی کی وفات کے بعد ایک دلیر کہنہ مشق اورہمدرد انسان سے محروم ہوا ہے۔وہ اس پریس کلب کی رونق تھے اور سب دوستوں کے ساتھ بے تکلف اور ذاتی تعلق تھا۔انہوں نے کہا کہ سردار دلپذیر عباسی کی شعبہ صحافت اور مرکزی ایوان صحافت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں مرکزی ایوان صحافت مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا اور ان کے خاندان کے ساتھ تعلق قائم رکھے گا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ذوالفقار حسین بٹ، ڈائریکٹر اطلاعات مرزا بشیر،سابق صدر سجاد قیوم میر، عارف عرفی،ابراہیم گل، امتیاز احمد اعوان، طاہر احمد فاروقی، راجہ افتخار احمد، غلام رضا کاظمی ،اشفاق شاہ، نعیم چغتائی، جاوید چوہدری فیصل جمیل کشمیری، اختر بخاری، سفیر احمد رضا ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے سردار دلپذیر عباسی کی صحافتی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار دلپذیر عباسی نے اپنی زندگی میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ مظلوم طبقہ کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی۔خطہ کی تعمیر وترقی باوقار صحافت کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کیا۔ان کی وفات سے ریاست ایک بے باک اور باجرت صحافی سے محروم ہوئی ہے۔تعزیتی ریفرنس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب، صدر مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد واحد اقبال بٹ،سینئر نائب صدر مسعود الرحمان عباسی، جنرل سیکرٹری ذوالفقار حسین بٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید اعجاز کاظمی، سیکرٹری مالیات نسرین شیخ، سیکرٹری اطلاعات راجہ خالد سمیت سینئر صحافیوں عارف عرفی، ابراہیم گل، امتیاز احمد اعوان، طاہر احمد فاروقی، تنویر احمد تنولی، اشتیاق احمد آتش،اشتیاق احمد میر، غلام رضا کاظمی،ذوالفقار بڈھو، نعیم عباسی، اشفاق شاہ،صدر وائے جے ایف نعیم چغتائی،بشارت میر، ارحم شیخ، خواجہ محسن،ندیم شاہ،گلزار عثمانی،مرزا شہزاد،تصدق شاہ، ہارون قریشی،اختر بخاری،عابد عباسی، راجہ اسامہ،اکبر مغل، مرزا بشیر ڈائریکٹر اطلاعات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات آصف نقوی، ممبر وویمن کمیشن ڈاکٹر راجہ زاہد، راجہ اعجاز، فیصل جمیل کشمیری، سابق جنرل سیکرٹری سینٹرل بار احمد نواز تنولی نے شرکت کی۔جبکہ دلپذیر عباسی مرحوم کے فرزند مبشر دلپذیر عباسی، نبیل دلپذیر عباسی، عاقب دلپذیر عباسی نے ریفرنس میں خصوصی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر سینئر صحافی عارف عرفی نے سردار دلپذیر عباسی سمیت جملہ مرحوم صحافیان کرام کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

22/02/2024

یونین کونسل اعوان پٹی میں کیپٹن ر افضل اعوان کی وفات کے بعد خالی ہونے والی ممبر ضلع کونسل کی نشست پر الیکشن 9 مارچ کو ہونگے،

اسلام آباد(دیپ نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد نامزد امیدوار ...
22/02/2024

اسلام آباد(دیپ نیوز)
سابق وزیراعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید سینئر رہنما چوھدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ کا گروپ فوٹو

ڈڈیال(دیپ نیوز)  گرین اینڈ گرین میرپور کے بانی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری منیر حسین آف رڑاہ نے شجرکاری کے لئے ڈڈیال میں  م...
22/02/2024

ڈڈیال(دیپ نیوز)
گرین اینڈ گرین میرپور کے بانی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری منیر حسین آف رڑاہ نے شجرکاری کے لئے ڈڈیال میں مختلف اقسام کے 4150 پھلدار پودے مفت تقسیم کئے اور انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے تقسیم کیے گے پودوں کی بہتر نگہداشت کی جائے تو ہم مقامی سطح پہ پھلوں کی پیداوار سے خودکفیل ہو سکتے ہیں اس موقع پر ممتاز برطانوی کاروباری شخصیت حاجی محمد نجیب، شہداء لندن میموریل سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل کے ڈی چوہدری، حاجی رخسار احمد اور دیگر سیاسی سماجی بلدیاتی کاروباری افراد کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ پودے حاصل کرنے کے خواہشمند لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے تھے۔چوہدری منیر حسین نے بتایا کہ ہم نے آج پانچ اقسام امرود، لیموں، لوکاٹ، شہتوت اور مالٹا کے اچھی اقسام کے پودے تقسیم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کا کام صدقہ جاریہ ہے۔ہماری بنیادی کمزوری یہ ہے کہ صرف پودے لگانے کا ہی شوق ہے انہیں پانی کی فراہمی اور مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی جس وجہ سے پودے سوکھ کر ضائع ہو جاتے ہیں۔اس موقع پر کے ڈی چوہدری نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کی سڑکوں کے دونوں اطراف جو پودے چوہدری منیر حسین نے لگائے تھے وہ آج تناور درخت بن کر شہر میں خوبصورتی کا منظر پیش کر رہے ہیں انہوں نے برطانیہ سے میرپور آتے ہی گرین اینڈ گرین تنظیم کی بنیاد رکھی اور اپنے ذاتی وسائل سے مہنگے داموں پودے خرید کر میرپور میں شجرکاری کا بیڑا اٹھایا اور اپنی گاڑی کے ذریعے پودوں کو پانی بھی لگاتے رہے ہیں جو بڑا صدقہ جاریہ ہے۔ کے ڈی چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں ہمارے لوگوں کی بہت سی تنظیمیں یہاں اپنے شہروں کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی و عوامی کاموں کے لئے دلچسپی رکھتی ہیں درختوں کے بیشمار فوائد ہیں لیکن ہمارے ہاں بیدریغ درختوں کی آزادانہ کٹائی پر کوئی پابندی نہیں ہے جہاں درخت نہ ہونگے وہاں آکسیجن کی کمی اور بیماری حملہ آور ہوتی ہے۔

میرپور (دیپ نیوز) محکمہ جنگلات اور سماجی تنظیم مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام میرپور شہر میں مختلف جگہوں پر موسم بہار شجر کاری...
22/02/2024

میرپور (دیپ نیوز)
محکمہ جنگلات اور سماجی تنظیم مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام میرپور شہر میں مختلف جگہوں پر موسم بہار شجر کاری کی گئی۔ محکمہ جنگلات ڈویژن میرپور کے زیر اہتمام ہال روڈ پر ناظم اعلیٰ جنگلات سردار افتخار احمد،ڈپٹی کمشنر یاسر محمود، ناظم جنگلات تجدید ملک عمران صادق، ناظم جنگلات راجہ عابد حسین، ڈی ایف او راجہ عمران شفیع،ڈی ایف او افتخار ضیاء،ڈی ایف او قمر صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آصف جمیل،فاریسٹ مجسٹریٹ محمد خالد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اظہر حنیف،مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے پبلک ریلیشن آفیسر قمر عطاء، سماجی تنظیم ادارہ خدمت انسانیت کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،محکمہ جنگلات کے آفیسران راجہ سعد،راجہ غفار خان،مسعود الرحمن سمیت دیگر افراد نے چیڑ کے درخت لگائے جبکہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام نیو سٹی میں گرلز ہائی سکول کے احاطہ میں پھلدار پودے لگائے گے اس مو قع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (نسواں) محترمہ صباء اویس،پرنسپل محترمہ شاہدہ پروین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا ہے کہ درخت لگانا اور ان کی پرورش کرنا عبادت سے کم نہیں ہے موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو شجرکاری اور شجر پروری کرنا چاہیے انھوں نے محکمہ جنگلات،زراعت اور دیگر سماجی تنظیموں سے کہا کہ جتنے بھی درخت لگائے جائیں ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تاکہ قومی شجرکاری کے دیر پا اور مثبت اثرات سامنے آئیں جس سے ماحول پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔اس موقع پر انھوں نے شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

میرپور (دیپ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام '' مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے محفل مشاعرہ و سی...
22/02/2024

میرپور (دیپ نیوز)
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام '' مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے محفل مشاعرہ و سیمینار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور کیمپس میں منعقد ہوا جس کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فیضان عارف مغل نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں برطانوی صحافی ساجد یوسف، نمل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر نجیب راجہ اور ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخ فیصل شہزاد تھے۔جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارہ تعبیر کے پروفیسر خواجہ خورشید احمدخورشید نے سرانجام دیئے۔ محفل مشاعرہ و سیمینارمیں مادری زبانوں کی اہمیت و افادیت پر سابق ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد قاضی اور ریڈیو پاکستان کے سابق اسٹیشن ڈائریکٹر محمد شکیل نے مقالہ جات پیش کیے جبکہ پروفیسر صغیر آسی، ملک محمد اعظم، آفتاب احمد بزمی،غلام سرور رانا، ڈاکٹر طاہر محمود،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،جاویدالرحمان قریشی ذوالفقار اسد،انجمن تاجران کے راہنما راجہ خالد محمود،جموں و کشمیر رائٹرز فورم کے فاروق جرال، راشد اکرم،علی نوردنے خطاب اور مادری زبان میں کلام پیش کیے۔محفل مشاعرہ و سیمنارمیں میں سابق رجسٹرار مسٹ پروفیسر وارث جرال،سابق ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری پروفیسر عبد الرزاق چوہدری،سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز محمد افضال بیگ، سابق اسسٹنٹ کمشنر انلینڈ ریونیو مرزا طلعت حسین،سابق امیدوار اسمبلی شہزادہ اقبال،ملک بشیر مراد،سابق ڈی ای او صغیر قادری،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری منیر ایڈووکیٹ،سابق پریس سیکرٹری ظفر اقبال مغل،سید شبیر شاہ،محمد طلعہ سردار حفیظ اللہ،کاشف اکبر،فیضان ایڈووکیٹ،خواجہ وحید سمیت علم و ادب سے تعلق رکھنے والے دانشور و محقیقین نے مادری زبانوں پنجابی اور پہاڑی میں کلام پیش کیے۔
نمل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر نجیب راجہ نے کہاہے کہ انسانی ترقی میں زبان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ان سب کے ساتھ انسان کے کردار کا اہم رول ہے۔میرپور علمی و ادبی لحاظ سے زرخیزخطہ ہے، دانشوروں سے التماس ہے کہ وہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ مثالی کردار کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کے کردار پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔اس حوالے سے زبان اور کردار سازی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے نمل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقامی زبانوں کے فروغ کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
تقریب کے مہمان خصوصی معروف برطانوی صحافی چوہدری ساجد یوسف نے کہا کہ آج کی اس پروقار تقریب کے دورس نتائج مرتب ہونگے چونکہ مادری اور پہاڑی زبانیں ریاست جموں و کشمیر کی پہچان اور تہذیب و ثقافت کا حصہ ہیں۔ آزادی کے بعد ہم نے اپنی تہذیب و ثقافت کو اس طرح اجاگر نہیں کیا جس کے باعث مقامی زبانوں پر ہماری نوجوان نسل کی دسترس کم ہورہی ہے۔ہمیں دنیاکی اہم زبانوں کو سیکھنا چاہیے تاہم اپنی مادری زبان بھی اپنے بچوں میں منتقل کرنی چاہیے تاکہ اپنی تہذیب و ثقافت کو تحفظ مل سکے۔
آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فیضان عارف مغل نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ دو علمی و ادبی شخصیات رانا غلام فضل حسین اور مرزا زاہد اللہ جیسی شخصیات سے محروم ہوگیا ہے جس سے ریاست کوبہت نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر کشمیری تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کشمیر کلچرل اکیڈمی ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی جاری رکھے گی اور ریاست جموں و کشمیر کے تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے میں اپنا
کردار ادا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان کی اہمیت کے باعث اب نصاب بھی علاقائی اور مادری زبانوں میں مرتب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے تمام علاقائی مادری زبانوں کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیی اور گوجری زبانوں سمیت دیگرمقامی زبانوں کی ترویج کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔مادری زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کیا بھارت ریاست جموں و کشمیر کی تہذیب و ثقافت کو مسخ کرنے کے مذموم اقدامات کررہا ہے۔ بھارت کی سپریم کورٹ کے نام نہاد فیصلے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا بھارت کشمیریوں پر مظالم محض اس وجہ سے کررہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑھ رہے ہیں اور یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتی۔انہوں نے شہداء کشمیر،شہداء پاک فوج اور شہداء پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادری زبانوں کا کوئی نعیم البدل نہیں ہے مادری زبانوں میں پیار و محبت کا حقیقی عکس نظر آتا ہے اس وقت دنیا میں تقریباً 6 ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں اقوام متحدہ نے مادری زبانوں کی اہمیت کا اعتراف کیا ہوا ہے۔تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبہ امبرینہ مقبول نے ارمونیم پر ترنم سے کلام اقبال پیش کیا اور سامعین سے خواب داد حاصل کی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deepnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share