TArjuman JUI SIBBI

  • Home
  • TArjuman JUI SIBBI

TArjuman JUI SIBBI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TArjuman JUI SIBBI, Podcast, .

جمیعت علماء اسلام سبی کا ضلعی عاملہ کا اجلاس مدرسہ مفتاح العلوم زیر صدرات ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب  کے منعق...
07/07/2023

جمیعت علماء اسلام سبی کا ضلعی عاملہ کا اجلاس مدرسہ مفتاح العلوم زیر صدرات ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کے منعقد ہوا
جس میں جماعتی رکنیت سازی اور کنوینر کے حوالے سے مشاورت کی گئی

07/07/2023
سبی آج  جمیعت علمائے اسلام سبی کا دستوری ضلعی عاملہ کا اجلاس  ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کے زیر صدارت مدرسہ م...
25/02/2023

سبی
آج جمیعت علمائے اسلام سبی کا دستوری ضلعی عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کے زیر صدارت مدرسہ مفتاح العلوم میں منعقد ہوا جس میں ساتھیوں نے جماعت کی فحالی کے حوالے سے اپنے قیمتی مشورے پیش کئے اور کچھ اہم فیصلے کئے گئے
تمام یونٹوں کے دوروں کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور آخر میں تمام امت مسلمہ کی خیر کے لیے دعا کی گئی

2023//2//19//آج ضلع سبی میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ترجمان پی ڈی ایم شاہین جمعیت محافظ ختم نبوت مولانا حافظ حم...
19/02/2023

2023//2//19//آج ضلع سبی میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ترجمان پی ڈی ایم شاہین جمعیت محافظ ختم نبوت مولانا حافظ حمداللہ صاحب کے اعزاز میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنما میر اسحاق ذاکر شہوانی کی جانب سے عشائیہ اس موقع پرجمیعت علماء اسلام ضلع سبی کے امیر مولوی محمد ادریس رند صاحب جنرل سیکریٹری مولوی محمد یحییٰ صاحب ملک سلطان موسی خیل صاحب حنیف شاہوانی صاحب اور اویس خان موسیٰ خیل بھی موجود تھے

 #بختیار آباد  گاؤں تنیہ,خانوں, ابڑو, نالہ,شرکل  کے 80  سیلاب متاثرہ خاندانوں میں بیت السلام ٹرسٹ کی جانب سے خشک راشن تق...
13/10/2022

#بختیار آباد
گاؤں تنیہ,خانوں, ابڑو, نالہ,شرکل کے 80 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں بیت السلام ٹرسٹ کی جانب سے خشک راشن تقسیم کیا گیا
خدمت ہمارا منشور

الحمد للّٰہ آج ترکی سے تشریف لائے مہمانان گرامی اور   کے زمہ داران نے  سبی کے مضافات میں سیلاب سے تباہ حال گاؤں کولاچی ۔...
09/10/2022

الحمد للّٰہ
آج ترکی سے تشریف لائے مہمانان گرامی اور کے زمہ داران نے سبی کے مضافات میں سیلاب سے تباہ حال گاؤں کولاچی ۔ #کچھ والہاری #سات مرلہ #جھاڑو وغیرہ میں 200 متاثرہ خاندانوں میں خیمے تقسیم کیئے اور ٹینٹ سٹی کا افتتاح کیا اور مہمانوں کو حضرت مولانا محمّد ادریس صاحب نے مختلف مقامات پہ وزٹ کرایا اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے انہیں تفصیلاً بریف کیا ۔۔۔۔

06/10/2022

کل
جمیعت علماء اسلام سبی کے زیر اہتمام تلی گاؤں میں الفاروقیہ ٹرسٹ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگایا جاۓ گا کیمپ میں پنجاب گوجرہ والہ کے ماہر ڈاکٹر حضرات شرکت کریں گے

جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب بختیار آباد میں جماعتی ساتھیوں سے خطاب کر رہیں ہیں
17/09/2022

جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب بختیار آباد میں جماعتی ساتھیوں سے خطاب کر رہیں ہیں

‏ہمارے حوصلے ہیں کوئی ریت کی دیواریں نہیںجاؤ طوفانوں کو کہہ دو ڈٹ کے کھڑے ہیں ہم💪نوجوان قیادت حضرت مولانا محمد ادریس صاح...
06/05/2022

‏ہمارے حوصلے ہیں کوئی ریت کی دیواریں نہیں
جاؤ طوفانوں کو کہہ دو ڈٹ کے کھڑے ہیں ہم💪

نوجوان قیادت حضرت مولانا محمد ادریس صاحب
زندہ آباد ✌️

تازہ ترین نیوزکوئٹہ // بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لئے بلوچستان  ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کوئٹہ //جمعیت علماء اسل...
12/04/2022

تازہ ترین نیوز

کوئٹہ // بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر

کوئٹہ //جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے امیر مولانا محمد ادریس رند نے پیٹیشن دائر کی

کوئٹہ // سی پی سبی کی تمام سیاسی پارٹیز اور سابقہ بلدیاتی عہدے داروں کی نمائندگی کرتے ہوئے دائر کیا ۔

کوئٹہ // بلوچستان ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے ملتوی کرنے کیلئے CP جمع کرادی ہے ۔

کوئٹہ// ارجنٹ سماعت کی درخواست بھی لگائی ہے ۔ جس کی بنا پر 12/4/2022 کو کیس فکس ہوگیا ہے ۔

سبی ۔ کچھی ۔ نصیر آباد ۔ جعفر آباد ۔ صحبت پور ۔ تربت ۔ پنجگور و دیگر گرم اضلاع کی طرف سے درخواست عدالت عالیہ میں پٹیشن جمع کرادیا ہے

کوئٹہ //امیدہے کہ عدالت عالیہ گرم اضلاع کی مجبوری کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ دے گی،مولانا محمد ادریس

آج جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے امیر حضرت مولوی محمد ادریس صاحب کی دعوت پر مدرسہ مفتاح العلوم چاکر روڈ میں سبی کی تمام س...
01/04/2022

آج جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے امیر حضرت مولوی محمد ادریس صاحب کی دعوت پر مدرسہ مفتاح العلوم چاکر روڈ میں سبی کی تمام سیاسی پارٹیز کی قیادت کا اہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر میر اصغر خان مری صاحب کے کی
اجلاس کا ایجنڈا :-
الیکشن کمیشن نے 29 مئی کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔ تمام سیاسی پارٹیز نے الیکشن کمیشن کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کہ ابھی 10 مارچ کو تازہ حلقہ بندیاں مکمل ہوئی ہیں ۔ حلقہ بندیوں کے بعد عوام کو اپنے ووٹوں کے ردوبدل کا موقع دیئے بغیر الیکشن کا اعلان کر دینا یہ عوام کو ان کے قانونی حق سے محروم کرنا ہے ۔
29 مئی کو 54 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں الیکشن کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ۔ سبی و دیگر گرم علاقوں کے لوگ سرد علاقوں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ شدید گرمی میں عوام کو اپنے ووٹ کے حق کیلئے واپس لانا بہت بڑا ظلم ہے ۔
اجلاس نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تمام گرم علاقوں بالخصوص سبی کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے جو مناسب موسم میں ۔
جس طرح خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں منعقد ہوئے ۔ بلوچستان میں بھی گرم اور سرد اضلاع کیلئے 2 مختلف شیڈول جاری کیئے جائیں ۔
اجلاس نے فیصلہ کیا کہ شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے جلد قانونی درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کیا جائے گا ۔ اگر الیکشن کمیشن میں شنوائی نہیں ہوئی تو اعلٰی عدالتوں کی طرف رجوع کیا جائے گا ۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام
پاکستان مسلم لیگ ن
پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی
نیشنل پارٹی
بلوچستان نیشنل پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان تحریک انصاف
عوامی نیشنل پارٹی
بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی
و سبی کے دیگر قائدین نے شرکت کی ۔

31/03/2022

الیکشن کمیشن نے 29 مئی 2022 کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع سبی اس کو مسترد کرتی ہے ۔ 54 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں انتخابات اور اسکی تیاری نہ صرف مشکل ہے بلکہ عوام کو عذاب میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے ۔
لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے ۔ بصورت دیگر اعلٰی عدالتوں کی طرف رجوع کریں گے ۔ انشاءاللہ بہت جلد تمام سیاسی پارٹیوں کی باہمی مشاورت اور اتفاق سے قانونی درخواست الیکشن کمیشن دائر کریں گے ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع سبی

27/03/2022

سیمنٹ کی بوری آج 25 مارچ 2022 کو 970 روپے اگر سمجھتے ھو کم ھے تو نکلو خان کے ساتھ۔

جمیعت علمائے اسلام سبی الحمداللہ سبی میں  امیر محترم حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کے حکم پر ضلعی جنرل سیکٹری حضرت مولانا ...
19/03/2022

جمیعت علمائے اسلام سبی
الحمداللہ سبی میں امیر محترم حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کے حکم پر ضلعی جنرل سیکٹری حضرت مولانا محمد یحی صاحب ڈپٹی جنرل سیکٹری حاجی حسین احمد صاحب سینئر نائب امیر حضرت مولانا تاج محمّد صاحب اور سلطان موسیٰ خیل صاحب 23 مارچ اسلامآباد کی طرف روانگی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دورے کر رہیں ہیں اور انشاء اللّه امید ہے کے 23 مارچ کو سبی کی طرف سے کثیر تعداد میں کارکنان اسلامآباد کی طرف رخ کریں گے اور قائد کے حکم پر لیبک کرتے ہوے ہر قربانی کے لیے تیار ہوں گے

جمیعت علمائے اسلام سبی آج جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکٹری حضرت مولانا محمد یحی صاحب ڈپٹی جنرل سیکٹری محترم حاجی حسین ا...
17/03/2022

جمیعت علمائے اسلام سبی
آج جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکٹری حضرت مولانا محمد یحی صاحب ڈپٹی جنرل سیکٹری محترم حاجی حسین احمد صاحب سینئر نائب امیر حضرت مولانا تاج محمّد صاحب اور پریس سیکٹری سلطان موسیٰ خیل نے اللّه آباد یونٹ کے مختلف مدارس اور مساجد کا دورہ کیا اور تمام ساتھیوں کو 25 مارچ کو اسلامآباد کے لیے تیاری احکامات جاری کئے انشاء اللّه قائد جمیعت کے حکم پر لیبک کرتے ہووے جمیعت کا پیغام لے کر ہر یونٹ کا دورہ کر کے ساتھیوں کو تیار کر کے 23 مارچ کو اسلامآباد روانہ ہوں گے

جمیعت علمائے اسلام سبی 17/3/22آج جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکٹری حضرت مولانا محمد یحی صاحب اور پریس سیکٹری سلطان موسیٰ...
17/03/2022

جمیعت علمائے اسلام سبی
17/3/22
آج جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکٹری حضرت مولانا محمد یحی صاحب اور پریس سیکٹری سلطان موسیٰ خیل نے اللّه آباد یونٹ میں مختلف مسجد مدرسوں کا دورہ کیا اور تمام ساتھیوں کو 25 مارچ کو اسلامآباد کے لیے تیاری احکامات جاری کئے

12/03/2022

ہم تمہارے ساتھ وہ جنگ لڑیں گے
تمہارے نسل تو ہے نہیں مگر تمہارا یوتھیا یاد رکھیں گے

یونٹ صدیق اکبر جمعیت سٹی سبی کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس ضلعی سرپرست اعلٰی حضرت مولانا عطاء اللہ صاحب کی سرپرستی میں م...
12/03/2022

یونٹ صدیق اکبر جمعیت سٹی سبی کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس ضلعی سرپرست اعلٰی حضرت مولانا عطاء اللہ صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوا ۔
1 مجلس عمومی نے اتفاق رائے سے یونٹ کی کابینہ میں تبدیلیاں کیں ۔ نئے عہدے داروں کا اعلان کیا گیا ۔
2 یونٹ کے اراکین پر فی کس چندہ متعین کیا گیا ۔
3 آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔
4 موجودہ حالات میں ہمہ وقت تیار رہنے کی ھدایات جاری کی گئیں ۔
اجلاس میں ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب بھی شریک تھے اور یونٹ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

26/02/2022

منافقت میں اور مخالفت میں فرق ہوتا ہے۔۔۔

آج حاجی شہر میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے  مولانا قلیم اللہ صاحب کے زیر صدارت شاندار جلسہ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ضلع...
20/02/2022

آج حاجی شہر میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے مولانا قلیم اللہ صاحب کے زیر صدارت شاندار جلسہ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ضلع سبی کے امیر نوجوان قیادت حضرت مولانا محمد ادریس صاحب تھے

جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے کے بہادر سپوت خان خدائیداد مرغزانی کے نواسے ۔  # خان تیمور خان مرغزانی * اپنی جان کی پرواہ ...
20/02/2022

جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے کے بہادر سپوت خان خدائیداد مرغزانی کے نواسے ۔ # خان تیمور خان مرغزانی * اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی کھمبے پر بذات خود چڑھ کر پرچم نبوی ص لگا رہے ہیں ۔
اللہ تعالٰی اس جوان کی حفاظت فرمائے ۔

25/12/2021

قائد جمیعت علمائے اسلام حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب زندہ آباد

P.D.M : SIBI  آج مدرسہ مفتاح العلوم میں پی ڈی ایم ضلع سبی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا عطاء اللہ صاحب کے منعقد ...
20/10/2021

P.D.M : SIBI
آج مدرسہ مفتاح العلوم میں پی ڈی ایم ضلع سبی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا عطاء اللہ صاحب کے منعقد ہوا..
24 اکتوبر بروز اتوار صبح 10:30 بجے مدرسہ مفتاح العلوم چاکر روڈ سبی سے مہنگائی ، بیروزگاری ، معیشت کش حکومتی پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالنے فیصلہ ہوا ریلی کے اختتام پر احتجاجی جلسہ سے PDM کے قائدین خطاب فرمائیں گے ۔
اجلاس میں سبی پولیس کے 75 سیٹوں پر کوہلو کے نوجوانوں کو تعینات کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ کوہلو کے جوانوں کو دوبارہ کوہلو بھیجا جائے اور سبی کے سیٹوں پر سبی کے بے روزگار جوانوں کو بھرتی کیا جائے ۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عوام کے تمام طبقات انجمن تاجران ۔ ٹریڈ یونینز ۔ ملازمین یونینز ۔ وکلا ۔ صحافی ۔ ٹرانسپورٹرز و دیگر سب سے رابطہ کر کے احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت دی جائے گی ۔
عوام الناس سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ اپنے حقوق کی جنگ ہے اس میں ضرور شریک ہوں ۔
اجلاس کے مہمان خاص پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر میر اصغر خان مری صاحب تھے ۔
اجلاس میں جمعیت کے ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب جنرل سیکریٹری حضرت مولانا محمد یحی'صاحب ۔
پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مشر احمد خان لونی ۔
نیشنل پارٹی کے میر اسلم گشکوری ۔ یار محمد بنگلزئی ۔ محمد خان سیلاچی ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک سلطان دہپال ۔ حاجی عبدالوحید قریشی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر منیر احمد بگٹی ۔
و دیگر آصف خان لونی ۔ محمد طیب باروزئی ۔ ثناء اللہ مری ثاقب علی وغیرہ شریک تھے ۔

وال چاکنگ جمیعت علمائے اسلام سبی
03/09/2021

وال چاکنگ جمیعت علمائے اسلام سبی

جمیعت علمائے اسلام سبی کے امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی سر پرستی میں وال چاکنگ کا آغاز ہو گیا ہے پہلے دن ساتھیوں ن...
02/09/2021

جمیعت علمائے اسلام سبی کے امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی سر پرستی میں وال چاکنگ کا آغاز ہو گیا ہے پہلے دن ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جمیعت سے اپنی محبت کا خوب اظہار کیا

جمیعت علمائے اسلام سبی کے وفد مولانا عطاء اللہ صاحب مولانا یحی صاحب اور شعیب رند صاحب  کا ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادر...
31/08/2021

جمیعت علمائے اسلام سبی کے وفد مولانا عطاء اللہ صاحب مولانا یحی صاحب اور شعیب رند صاحب کا ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی قیادت میں ڈی سی سبی زاہد شاہ صاحب سے تفصیلی ملاقات ڈی سی صاحب کو تلی کی طرف اور بختیار آباد کی طرف امن قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کچھ سبی کے مسائل کی نشان دہی کی گئی

 #جمعیت  #علماء  #اسلام  #ضلع  #سبی کے وفد نے ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی قیادت میں   قبائلی و سیاسی رہنما ...
29/08/2021

#جمعیت #علماء #اسلام #ضلع #سبی کے وفد نے ضلعی امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی قیادت میں قبائلی و سیاسی رہنما میر حیربیار خان ڈومکی سے ملاقات کی موجودہ سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جنرل سیکٹری حضرت مولانا محمد یحی خان مرغزانی صاحب سر پرست اعلی حضرت مولانا عطاء اللہ بنگلزئی صاحب ضلعی نائب امیر حضرت مولانا تاج محمد سومرو صاحب اور بہادر خان سیلاچی صاحب موجود تھے
میر حیر بیار خان صاحب نے وفد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا ۔
عزت افزائی کے لئے جماعت میر صاحب کا بے حد مشکور ہے

18/07/2021

#سبی میں امن قائم کرنے اور تاجر برادری کے ساتھ پیش آنے والے وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے پر ہم
ڈی آئی جی سید فدا حسین شاہ صاحب ایس پی خالد حسین صاحب ایس ایچ او جیلانی صاحب ڈی سی زاہد شاہ صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ھیں کے ہمیشہ امن قائم رکھنے کے لیے اپنی محنت جاری رکھیں گے
جمیعت علمائے اسلام سبی

 #سبیآج جمیعت علمائے اسلام کا تحصیل و ضلع عاملہ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر حضرت مولانا محمّد ادریس صاحب کے مدرس...
13/07/2021

#سبی
آج جمیعت علمائے اسلام کا تحصیل و ضلع عاملہ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر حضرت مولانا محمّد ادریس صاحب کے مدرسہ مفتاح العلوم میں منعقد ہوا
#جس میں نو منتخب تحصیل کابینہ کا تعارف کیا گیا
#صوبائی سرکولر سے تمام ساتھیوں کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور ساتھیوں سے ان کے قیمتی مشورے لے کر کچھ فیصلے کئے گے
جلد ہی جھنڈا سازی اور وال چاکنگ کے آغاز کے لیے کمیٹیان بناۓ پر غور کیا گیا
اجلاس کے اختتام میں سلطان موسیٰ خیل کے والد محترم کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
اس اجلاس میں حضرت مولانا عطاء اللہ‎ صاحب حضرت مولانا عبدلغفار کھوسہ صاحب مولانا تاج محمّد صاحب ملک موسیٰ خان رند صاحب مولانا خدا بخش رند صاحب حاجی حسین احمد رند صاحب مولانا محمد یحی مرغزانی صاحب مفتی حبیب مری بہادر سیلاچی صاحب مولانا اسلم صاحب نذیر احمد صاحب مولانا خادم حسین صاحب مولانا خلیل صاحب شعیب رند صاحب سلطان موسیٰ خیل نے شرکت کی اور اپنی قیمتی مشوروں سے جماعت کو نوازا

18/06/2021
18/05/2021

جمعیت سبی : کے تمام ساتھیوں سے گزارش ہیکہ 21 مئی بروز جمعہ قائد جمعیت کے حکم پر فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں مفتاح العلوم سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔
تمام احباب اپنے قریبی ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کریں ۔ تاکہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنایا جاسکے

16/05/2021

سبی کا امن داؤ پر ہے مسلسل دن دھاڑے بم دھماکے ۔ بھرے بازار میں کئی کئی ڈکیتیاں ۔ آخر پولیس کہاں سورہی ہوتی ہے ؟ ہم اپنے شہر کے ساتھ مسلسل یہ ظلم برداشت نہیں کر سکتے ۔ بہت جلد اس ظلم کے خلاف اور اپنے شہر کے امن کے تحفظ کیلئے میدان میں ہوں گے انشاء اللہ‎

جمعیت علماء اسلام ضلع سبی

16/04/2021

#سبی
کورونا وائرس سے بچاو اور ایس او پیز کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ کمشنر سبی ڈویثرن سید فیصل آغا ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے آن لائن کانفرنس میٹنگ کی اجلاس میں سبی کے علماء کرام جمیعت علمائے اسلام سبی کے امیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب جنرل سیکٹری حضرت مولانا محمد یحی صاحب ضلعی نائب امیر حضرت مولانا تاج محمّد صاحب اور حضرت مولانا منیر صاحب نے بھی شرکت کی آن لائن کانفرنس میٹنگ میں دیگر ڈویثزن کے کمشنرز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور علماء کرام بھی شریک تھے ۔

07/04/2021

ضلع سبی بلوچستان
*کروناکی آڑ میں تعلیمی اداروں کے بندش کے خلاف آج مورخہ 7 اپریل 2021 بروز بدھ جمعیت طلباءاسلام پاکستان کے مرکزی حکم کے مطابق جمعیت* *طلباءاسلام ضلع سبی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی جمعیت* *مدرسہ مفتاح العلوم چاکر روڈ سبی سے ضلعی صدر زبیر احمد عاجز کی قیادت میں نکالی گئی*
*ریلی بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ساقی چوک سبی کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی*

*ریلی سے جمعیت طلباءاسلام ضلع سبی کے صدر زبیر احمد عاجز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ* *موجودہ تعلیم دشمن حکومت کی ہرسازش کو ناکام بنائیں گے*
*موجودہ سلیکٹڈ حکومت نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک بنانا چاہتے ہیں*
*کرونا کی آڑمیں اسٹوڈٹس کی تمام حقوق کو ہڑپ کرتے ہیں*
*آئے روز کرونا کا بہانہ بناکر* *طلباء کی مستقبل کو تاریک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے*
*اس حوالے سے جمعیت طلباء*
*اسلام ہمیشہ سے حکومتوں کی تعلیم دشمنی کیخلاف برسر پیکار رہی ہے*
*اور مظلوم طلباء کرام کی حقوق کیلئے ہمہ تن جد و جہد کی ہے*

*اب بھی جمعیت طلباء اسلام حکومت کی تعلیم دشمنی کیخلاف ہر محاذ پر احتجاج کررہی ہے*
*اور تعلیم کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی کپرومائز نہیں کریں گے*

*بالائی تنظیم کی حکم پر جمعیت طلباء اسلام ضلع سبی کے طلباء کی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کیلئے تیار ہے*

مرکزی و صوبائی قائدین کے حکم کے پرکل مورخہ 7اپریل بروز بدھ صبح دس بجے   ضلع سبی کے زیر اہتمام ۔"حکومت کے تعلیم دشمن پالی...
06/04/2021

مرکزی و صوبائی قائدین کے حکم کے پرکل مورخہ 7اپریل بروز بدھ صبح دس بجے
ضلع سبی کے زیر اہتمام ۔
"حکومت کے تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ مدرسہ مفتاح العلوم چاکرروڈ سبی سے نکالا جائے گا۔
تمام طلباء کرام ودیگرطلباءیونین کے زمہ داران سے شرکت کی اپیل ہے۔

04/04/2021

جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے امیرحضرت مولانا محمد ادریس صاحب نے گرینڈ الائنس کے کل کے پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور ساتھیوں کو بھر پور شرکت کی ھدایت کی
ترجمان جے یو آئی ضلع سبی سلطان موسیٰ خیل

03/04/2021

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

جمیعت علمائے اسلام سبی کے ضلعی نیب امیر غلام محمد خجک صاحب کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ہیں
جن کا نماز جنازہ آج 10:30 پر خجک میں ادا کیا جاۓ گا

جعفرآبادجمیعت طلباء اسلام ضلع جعفرآباد کے زیر اہتمامعزم طلباء کنویشن و تربیتی پروگرام کے اسٹیج پرجمیعت طلباء اسلام پاکست...
16/03/2021

جعفرآباد
جمیعت طلباء اسلام ضلع جعفرآباد کے زیر اہتمام
عزم طلباء کنویشن و تربیتی پروگرام کے اسٹیج پر
جمیعت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر جناب ھدایت اللہ پیرزادہ صاحب صوبائی صدر جناب حافظ حسن شھاب صاحب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ فضل الرحمٰن سمالانی صاحب صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد عمار مینگل صاحب جمعیت علماء اسلام ضلع جعفرآباد کے امیر حضرت مولانا عبدالغنی ہانبھی صاحب جے ٹی آئی ضلع سبی کے صدر زبیر احمد عاجز و دیگر اسٹیج پر موجود

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TArjuman JUI SIBBI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share