آفس آف دی صدر ساہیوال پریس کلب ساہیوال مورخہ 10 جنوری 2025
ساہیوال()انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کی صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد۔انجمن آڑھتیان غلہ منڈی ساہیوال کے وفد نے صدرحاجی غلام رسول چوہان کی قیادت میں سینئرنائب صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی سے پریس کلب میں ملاقات کی۔وفد میں حاجی یٰسین راٹھور،چوہدری ساجد وسیم ،چوہدری ضیاء الحق ،سید اکمل رضا شاہ،میاں اصغر علی،محمد ابراہیم بھٹی،چوھدری اسرار ارشد گجر،چوھدری محمد خالد،چوھدری شہباز،محمد اویس شاہد رحمانی،رائے ظفر اقبال،محمد بابر ٹھیکیدار،مہرعدنان حیدر کلرک انجمن آڑھتیان غلہ منڈی سمیت دیگرمعززاراکین غلہ منڈی بھی موجودتھے-آڑھتی ں کے وفد نے سینئرنائب صدرساہیوال پریس کلب رجسٹرڈساہیوال پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کو قائم مقام صدرپریس کلب کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک بادپیش کی اورمٹھائی کھلاکر اپنی محبت کا اظہارکیا-صدرانجمن آڑھتیان غلہ منڈی حاجی غلام رسول چوہان نے کہاکہ پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کے گروپ کی جیت ہم سب کی جیت ہے-ہردورمیں پیرصاحب کے ٹیم ممبران نے بھرپورعوامی مسائل کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہوئی کہ اس دفعہ غیورصحافیوں نے اپنے ووٹ کا حق اداکیااورایک ورکنگ جرنلسٹس کے پینل