PPMA Mastung

PPMA Mastung Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PPMA Mastung, Media, .

کوئٹہ/// ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی اور  سیکرٹری  بلوچستان  میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی...
08/06/2023

کوئٹہ/// ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی اور سیکرٹری بلوچستان میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی صوبائی صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری محمد طاہر ہوتک، چئرمین بشیر احمد چھلگری وائس چیئرمین محمد گل دہوار حاجی شفاء مینگل اور دیگر سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان اسفند یار خان کاکڑ سے مذاکرات کے بعد خطاب کر رہے ہیں ڈی جی ہیلتھ نے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آفس سے متعلق آپ کے تمام مطالبات پورے کرونگا اور سیکرٹری محکمہ صحت سیکرٹری فنانس سے متعلق امور پر پرپوزل بن گیا ہے بہت جلد مسائل حل ہونگے
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے 2021، 2022، 2023 تک سروس اسٹرکچر کے فیز پر کل سے کام شروع کرنے اور ایک سپرنٹنڈنٹ تعینات کرنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ/// پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی کونسل سیشن کے دوسرے روز  سمیت اضلاع و یونٹس کے نمائندے...
07/06/2023

کوئٹہ/// پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی کونسل سیشن کے دوسرے روز سمیت اضلاع و یونٹس کے نمائندے اظہار خیال کر رہے ہیں

07/06/2023
کوئٹہ/// پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی کونسل سیشن کے پہلے روز صوبائی صدر عبدالسلام زہری جنرل ...
06/06/2023

کوئٹہ/// پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی کونسل سیشن کے پہلے روز صوبائی صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری محمد طاہر ہوتک بشیر احمد چھلگری سمیت اضلاع کے نمائندے اظہار خیال کر رہے ہیں

لواحقین نوٹیفکیشن
26/05/2023

لواحقین نوٹیفکیشن

مستونگ/// پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہ...
09/05/2023

مستونگ/// پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ضلع بھر میں تمام سینٹرز پر احتجاج جاری ہے صوبائی کابینہ کی جانب سے حکم ملتے ہی مزید سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا

روزنامہ جنگ کوئٹہ  9 مئی 2023
09/05/2023

روزنامہ جنگ کوئٹہ 9 مئی 2023

روزنامہ انتخاب کوئٹہ
09/05/2023

روزنامہ انتخاب کوئٹہ

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ 9 مئی
09/05/2023

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ 9 مئی

07/05/2023

پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع مستونگ

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے کابینہ اور تمام ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مورخہ 8 مئی 2023 سےدرج ذیل شیڈول کے مطابق مستونگ کے تمام آر ایچ سیز ،بی ایچ یوز اور سی ڈیز سنٹرز پر سیاہ جھنڈا لگائیں تمام عہدیدار ممبران بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی بینرز آویزاں کریں اور پی پی ایم اے مستونگ میں شئر کریں

منجانب؛ پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع مستونگ

بلوچستان کے پیرامیڈیکس سروس اسٹریکچر، گریڈ، الاؤنسز اور دیگر مراعات میں باقی صوبوں سے 40 سال پیچھے ہے بلوچستان کے پیرامی...
30/04/2023

بلوچستان کے پیرامیڈیکس سروس اسٹریکچر، گریڈ، الاؤنسز اور دیگر مراعات میں باقی صوبوں سے 40 سال پیچھے ہے بلوچستان کے پیرامیڈیکس کو باقی صوبوں کےبرابر گریڈ ، سروس اسٹریکچر اور الاؤنسز دیئے جائیں۔

مستونگ/// ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد فی الفور اضافہ کیا جائے ہاؤس رینٹ الاو...
25/04/2023

مستونگ/// ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد فی الفور اضافہ کیا جائے ہاؤس رینٹ الاونس، کنونس الاونس اور میڈیکل الاونس کو ریوائز کیا جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر سعید احمد سمالانی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی سرپرست اعلی خیرالدین بنگلزئی نائب صدر ظفر بلوچ نائب صدر دوئم شاہجہاں رہیسانی، نائب صدر حافظ عبدالقادر قریشی، وائس چیئرمین نصر اللہ رودینی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ رئیسانی چیف آرگنائزر حاجی عبدالباقی بنگلزئی ،حاجی پسند خان شاہوانی، پریس سیکرٹری محمد عارف باروزئی فنانس سیکرٹری سید منور شاہ اور دیگر نے کیا انہوں نےکہا کہ موجودہ مہنگائی نے ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ملازمین دن بدن قرضوں میں ڈوبتے جا رہے ہیں موجودہ تنخواہوں میں گھر کا راشن اور یوٹیلیٹی بلز ادا کرنا بھی ناممکن ہوچکا ہے انہوں نےکہا کہ ملازمین وہ طبقہ ہیں جو اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرسکتے جبکہ دوسرے شعبہ جات اگر مہنگے داموں چیزیں خریدتے ہیں تو مہنگے فروخت کرتے ہیں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں اس لیے وہ اپنا نظام چلا رہے ہوتے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہیں حکومت فکس کرتی ہے جبکہ مہنگائی فکس نہیں روزانہ چیزوں کی قیمتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ ہاؤس رینٹ، کنونس الاونس، میڈیکل الاونس میں فی الفور اضافہ کرے جو کہ کئی سال پرانے ریٹس پر دئیے جا رہے ہیں جبکہ تمام کرایوں ادویات، اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں پانچ سو سے ہزار گنا تک اضافہ ہوا ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ کیا جائے

روزنامہ جنگ کوئٹہ 15 اپریل 2023
15/04/2023

روزنامہ جنگ کوئٹہ 15 اپریل 2023

روزنامہ جنگ کوئٹہ  15 اپریل 2023
15/04/2023

روزنامہ جنگ کوئٹہ 15 اپریل 2023

15/04/2023

پیرامیڈیکل اسٹاف بی پی ایس 5 تا 8 کی تمام پروموشنل پوسٹوں کو گریڈ 09 اور 9,10,11 کو گریڈ 12 میں اپ گریڈ کیا جائے

روزنامہ انتخاب کوئٹہ  14 اپریل 2023
14/04/2023

روزنامہ انتخاب کوئٹہ 14 اپریل 2023

مستونگ/// ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے فی الفور اضافہ کیا جائے اور دیگر محکموں کی طرح ...
13/04/2023

مستونگ/// ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے فی الفور اضافہ کیا جائے اور دیگر محکموں کی طرح پیرامیڈیکل اسٹاف کی آسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر سعید احمد سمالانی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی سرپرست اعلی خیرالدین بنگلزئی نائب صدر ظفر بلوچ نائب صدر دوئم شاہجہاں رہیسانی، نائب صدر حافظ عبدالقادر قریشی، وائس چیئرمین نصر اللہ رودینی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ رئیسانی چیف آرگنائزر حاجی عبدالباقی بنگلزئی جوائنٹ سیکرٹری محمد صدیق بنگلزئی حاجی پسند خان شاہوانی، پریس سیکرٹری محمد عارف باروزئی فنانس سیکرٹری سید منور شاہ اور دیگر نے کیا انہوں نےکہا کہ موجودہ مہنگائی نے ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ملازمین دن بدن قرضوں میں ڈوبتے جا رہے ہیں موجودہ تنخواہوں میں گھر کا راشن اور یوٹیلیٹی بلز ادا کرنا بھی ناممکن ہوچکا ہے انہوں نےکہا کہ ملازمین وہ طبقہ ہیں جو اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرسکتے جبکہ دوسرے شعبہ جات اگر مہنگے داموں چیزیں خریدتے ہیں تو مہنگے فروخت کرتے ہیں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں اس لیے وہ اپنا نظام چلا رہے ہوتے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہیں حکومت فکس کرتی ہے جبکہ مہنگائی فکس نہیں روزانہ چیزوں کی قیمتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہاؤس رینٹ، کنونس الاونس، میڈیکل الاونس میں فی الفور اضافہ کرے جو کہ کئی سال پرانے ریٹس پر دئیے جا رہے ہیں جبکہ تمام کرایوں ادویات، اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں پانچ سو سے ہزار گنا تک اضافہ ہوا ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ کیا جائے اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی آسامیوں کو فوری طور دیگر صوبوں اور بلوچستان کے دیگر محکموں کی مانند اپ گریڈیشن دیا جائے

روزنامہ جنگ  کوئٹہ  27 جنوری  2023
27/01/2023

روزنامہ جنگ کوئٹہ 27 جنوری 2023

روزنامہ  92 نیوز  کوئٹہ  27 جنوری  2023
27/01/2023

روزنامہ 92 نیوز کوئٹہ 27 جنوری 2023

مستونگ؛ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سعید احمد سمالانی منعقد ہوا اجلاس م...
14/01/2023

مستونگ؛ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سعید احمد سمالانی منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی سرپرست اعلی خیرالدین بنگلزئی سئنیر نائب صدر ظفر بلوچ سینئر نائب صدر دوئم شاہجہاں رہیسانی پریس سیکرٹری محمد عارف باروزئی فنانس سیکرٹری سید منور شاہ، آرگنائزر حافظ عظمت اللہ رند و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پیرامیڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں پولیو مہم میں کام کرنے والے یو سی ایم اوز، ایریا انچارچز اور ورکرز کو درپیش مسائل پولیو مہم میں کام کرنے والے تمام ورکرز کے معاوضوں میں اضافے، ٹائیفائیڈ وئیکلز کے بقایا جات،کرونا مہم کے واجبات کی عدم ادائیگی و دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے فیصلہ جات کی روشنی میں پولیو رپورٹنگ پر مشاورت کی جائے گی اسکے علاوہ تمام پیرامیڈیکس کے ضلعی سطح کے مسائل سروس بکس، اے سی آرز و دیگر مسائل کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا

مستونگ؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری کی آج پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے دفتر آمد،  ض...
05/01/2023

مستونگ؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری کی آج پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے دفتر آمد، ضلعی صدر سعید احمد سمالانی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی حافظ عظمت اللہ رند عبدالرحیم باروزئی اور دیگر سے ملاقات کی اور بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف محکمہ صحت میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تمام مراکز صحت میں پیرا میڈیکل اسٹاف کا کلیدی کردار ہے امید ہے کہ نومنتخب کابینہ حسب سابق ضلع بھر کے تمام مراکز صحت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے

مستونگ/// وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال مستونگ کے فارماسسٹس ڈاکٹر ملک عبیداللہ خواجہ خیل، ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی، ڈاکٹر سلیم ش...
29/12/2022

مستونگ/// وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال مستونگ کے فارماسسٹس ڈاکٹر ملک عبیداللہ خواجہ خیل، ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی، ڈاکٹر سلیم شہزاد رند شکیل احمد لہڑی و دیگر نے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی وائس چیئرمین محمد گل دہوار نومنتخب صدر سعید احمد سمالانی چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی سے ملاقات کی اور بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب کابینہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے حقوق کے حصول اور مراکز صحت کو مزید بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے انہوں نےکہا کہ مل جل کر ہی ادارے اور مراکز صحت کو مزید فعال بنانے کے لیے جدوجہد کرینگے تاکہ غریب مریضوں کو بہتر سروسز فراہم کیا جاسکے

مستونگ/// آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے وفد کی پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے دفتر آمد بلا مق...
26/12/2022

مستونگ/// آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے وفد کی پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے دفتر آمد بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی، وفد میں پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق بنگلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمالک لہڑی،آغا شیر احمد شاہ محمد شریف شیخ حسینی،حسین احمد، حاجی محمد رفیق، آغا اسماعیل شاہ گل حسن اور دیگر شامل تھے وفد نے ضلعی صدر سعید احمد سمالانی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی فنانس سیکرٹری سید منور شاہ پریس سیکرٹری محمد عارف باروزئی و دیگر سے ملاقات کی اور پیرامیڈیکس کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں اور جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا اور تمام مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا

*ممتاز قبائلی رہنما پیپلز پارٹی ضلع مستونگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالمالک شاہوانی  نے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ای...
22/12/2022

*ممتاز قبائلی رہنما پیپلز پارٹی ضلع مستونگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالمالک شاہوانی نے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے نو منتخب صدر سعید احمد سمالانی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین افتخار احمد آبیزئی سید منور شاہ سمیت پوری کابینہ کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب کابینہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے حقوق کے حصول اور محکمہ صحت کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے

مستونگ/// ایپکا بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹا...
22/12/2022

مستونگ/// ایپکا بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے انتخابات میں صدر سعیداحمد سمالانی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی، سرپرست اعلی خیرالدین بنگلزئی، سینئر نائب صدر ظفر بلوچ، سینئر نائب صدر دوئم شاہجہاں رہیسانی، جونیئر نائب صدر حافظ عبدالقادر قریشی، وائس چیئرمین نصر اللہ رودینی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ رئیسانی چیف آرگنائزر حاجی عبدالباقی بنگلزئی، جوائنٹ سیکرٹری محمد صدیق بنگلزئی، فنانس سیکرٹری سید منور شاہ، پریس سیکرٹری محمد عارف باروزئی آفس سیکرٹری حاجی پسند خان شاہوانی، آرگنائزر حافظ عظمت اللہ رند بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب کابینہ پیرامیڈیکس کے حقوق کیلئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کے ساتھ ساتھ دیگر ملازمین کے شانہ بشانہ مل کر تمام ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنی پروفیشنل زمہ دارانہ صلاحیتوں سے علاقے کے غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے

جماعت اسلامی مستونگامیر جماعت اسلامی مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی ،جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی مستونگ مولانا عبد الکری...
22/12/2022

جماعت اسلامی مستونگ

امیر جماعت اسلامی مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی ،جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی مستونگ مولانا عبد الکریم مینگل ،نائب امیر ضلع پروفیسر خلیل الرحمٰن شاہوانی ، عبد الفتاح رند صاحب ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی مستونگ نور جان علیزئی ،خیر بخش ابابکی ،حافظ حبیب الرحمن مینگل صاحب ، حافظ عبد الرشید بنگلزئی صاحب ، جے آئی یوتھ مستونگ کے صدر میر عمر مینگل ،جنرل سیکریٹری عبد القدیر شاہوانی ،تحصیل کردگاپ کے صدر میر صابر عزیز محمد شہی ، ببری یونٹ کے زمہ دار میر وسیم سجاد محمد شہی ،تحصیل دشت کے صدر ماسٹر امام بخش بنگلزئی ،کھڈ کوچہ کے صدر میر غلام مصطفیٰ قلندرانی ، جاوید احمد شاہوانی ، ودیگر ضلعی و یونٹس کے زمہ داران کی طرف سےپاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے نو منتخب ضلعی صدر سعید احمد سمالانی جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی سمیت پوری کابینہ کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یہی امید کا اظہار کرتے ہیں کہ نومنتخب کابینہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے حقوق کے حصول اور محکمہ صحت کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مستونگ

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے نومنتخب ضلعی کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہ...
22/12/2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے نومنتخب ضلعی کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد۔

مستونگ
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چیف آف بیرک نوابزادہ شادین خان شاہوانی چیف آف بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی چیف آف بولان سردار ربنواز خان کرد نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے نومنتخب کابینہ کے صدر سعید احمد سمالانی، جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری، چیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی، سرپرست اعلی خیرالدین بنگلزئی، سینئر نائب صدر ظفر بلوچ، سینئر نائب صدر دوئم شاہجہاں رہیسانی، جونیئر نائب صدر حافظ عبدالقادر قریشی، وائس چیئرمین نصر اللہ رودینی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ رئیسانی چیف آرگنائزر حاجی عبدالباقی بنگلزئی، جوائنٹ سیکرٹری محمد صدیق بنگلزئی، فنانس سیکرٹری سید منور شاہ، پریس سیکرٹری محمد عارف باروزئی آفس سیکرٹری حاجی پسند خان شاہوانی، آرگنائزر حافظ عظمت اللہ رند بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار پیرامیڈیکس کے جائز حقوق کے حصول کے ساتھ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور مراکز صحت کو درپیش مسائل کے حل کےلیے جدوجہد جاری رکھیں گے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPMA Mastung posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share