
27/01/2025
مشکے آواران ۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر جامع المنقول و المعقول قائد لسبیلہ شیخ الحدیث حضرت مولانا غلام قادر قاسمی صاحب جامعہ اسلامیہ اصحاب صُفّہ میانی قلات مشکے کے زیرِ اہتمام جلسہ تکمیل ختم بُخاری و دستارفضیلت سے بخاری شریف کا آخری درس دے رہے ہیں۔
جبکہ جے یو آئی پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلیٰ و امیر جےیوآئی خضدار قائد جھالاوان فقیہ العصر حضرت مولانا قمرالدین صاحب خطاب و اختتامی دعاء کررہے ہیں۔
اس موقع پر اسٹیج پر جے یو آئی پاکستان کے مجلس شوری کے رکن مولنا عبدالحلیم جے یو آئی آواران کے حافظ خالد نظر کیفی۔ حافظ حقنواز۔حافظ جمیل احمد ابرار حافظ مصباح اللّٰہ قمر اور جلسہ عام میں مقامی علماء کرام علاقائی معتبرین قبائلی رہنماء اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔