Daily Awaz Times Hafizabad

  • Home
  • Daily Awaz Times Hafizabad

Daily Awaz Times Hafizabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Hafizabad, Media/News Company, .

خادم حافظ آباد سینئر ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف کوآرڈینیٹر NA81 نامزد امیدوار        کی محلہ کشمیر نگر  وسیم ساجد ست...
07/02/2023

خادم حافظ آباد سینئر ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف کوآرڈینیٹر NA81 نامزد امیدوار کی محلہ کشمیر نگر وسیم ساجد ستھیال کی رہائش گاہ پر آمد
وسیم ساجد ستھیال سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

حافظ آباد/ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود،علاقہ کی تعمیرو ترقی اور ...
31/12/2022

حافظ آباد/ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود،علاقہ کی تعمیرو ترقی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
کسی بھی علاقہ کی ترقی اور وہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مقامی میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور انشاء اللہ ضلعی انتظامیہ مقامی صحافیوں کی مثبت آراء اور تجاویز پر عمل کرتے ہوئے عوام کی بہتری کے اقدامات کو مزید فروغ دیگی۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے نومنتخب عہدیدارمبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئر مین رائے غضنفر علی کھرل اور جنرل سیکرٹری ملک حامد رضا کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے
نو منتخب عہدیداروں اور سنیئر اراکین سے ملاقا ت کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے میرے دفتر کے دروازے بلا تفریق عوام کے لیے کھلے ہیں۔حافظ آباد میں تعلیم،صحت،میونسپل سروسز اور دیگر محکموں کی کارکردگی میں بہتری لا کر شہریوں کو ریلیف کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ میڈیا اور انتظامیہ کے اچھے تعلقات سے علاقہ اور عوام کی بہتری کے ساتھ ساتھ انکے در پیش مسائل کو احسن انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صحافیوں کی جانب سے عوامی مسائل اور علاقہ کی بہتری کے لیے جو بھی مثبت تجاویز آئینگی انشاء اللہ ان پر عمل درآمد کرکیا جا ئیگا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب سمیت ضلع کے تمام صحافی اپنے قلم سے اپنے ضلع اور عوام کی بہتری،ترقی اور خوشحالی کے اجتماعی اور مشترکہ کوشش کریں تاکہ پریس کلب جیسے ادارے کی افادیت عوام کو بھی حاصل ہو۔
ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ونی سمیت ضلع کے پندرہ سے زائد بند سکولوں کو بحال کر کے وہاں باقاعدہ کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے انشاء اللہ گورنمنٹ پرائمری سکول ونی کی تعمیر ومرمت کے لیے فنڈز مختص کیے جائینگے اور وہاں مزید اساتذہ کو بھی تعینات کر دیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر نے چیئر مین رائے غضنفر علی کھرل اور انکی نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ضلعی انتظامیہ مقامی پریس کے ساتھ ملکر حافظ آباد اور یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشش کریگی۔
اس موقعہ پر چیئرمین سمیت دیگر اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انکا خیر مقدم کیااور اپنے تعاون کا دلایا۔

حافظ آباد /ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واک کی گئی اور گورنمنٹ اسپیشل ...
03/12/2022

حافظ آباد /ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واک کی گئی اور گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں معذور افراد کو انکے عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق احمد نے کی۔
واک میں گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول کے طلباء و طالبات پرنسپل میڈیم ثمرہ جاوید، اساتذہ اور معززین نے شرکت کی۔شرکاء وا ک نے عالمی دن کے مناسبت سے بینرز اور فلیکسز اُٹھا رکھے تھے۔
اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کسی بھی معذوری میں مبتلا افراد ہماری خصوصی توجہ کے طلبگار ہوتے ہیں،ایسے اسپیشل افراد میں بھی خداداد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں،
اگر انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی فراہمی کے مواقع فراہم کیے جائے تو یہ افراد بھی معاشرے کے کار آمد اور مفید شہری بن سکتے ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور پرنسپل نے اسپیشل بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

حافظ آباد/ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر اختر عباس کا ڈسٹرکٹ حافظ آباد کا وزٹ، عارف شہید پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق ...
21/11/2022

حافظ آباد/ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر اختر عباس کا ڈسٹرکٹ حافظ آباد کا وزٹ،
عارف شہید پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چو بند دستے کی سلامی ،ہمارے شہداءمحکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔آر پی اوڈاکٹر اختر عباس
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر اختر عباس نے ڈسٹرکٹ حافظ آباد کا وزٹ کیا۔
عارف شہید پولیس لائنز آمد پر ڈی پی او حافظ آباد رائے مظہر اقبال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شہید عمر عثمان کی بیٹی منتہیٰ عمر ، لاریب عمر اور شہید دلبررزاق کے بیٹے محمد علی نے آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
عارف شہید پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
آر پی او گجرات نے یادگار شہداءپر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حافظ آباد پولیس کے 18شہداءنے ماج دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں ملک و قوم کی خاطر قربان کی ہیں ، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہمارے شہداءمحکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
بعدازاں آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے ڈی پی اوآفس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔
کرائم میٹنگ میں آر پی او نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
آر پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از میرٹ پر یکسو کریں۔
سنگین مقدمات خصوصاً قتل، اغوائ، ڈکیتی، راہزنی میں کارکردگی بہتر بنائیں غیر قانونی حراست اور کرپشن کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے ۔
بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں۔
تمام ایس ایچ اوز پبلک اوور کے دوران تھانہ میں اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں۔
ایس ایچ اوز تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
کرائم میٹنگ کے بعد آر پی او ڈاکٹر اختر عباس نے سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی اور ایس ایچ اوز کو تمام مقدمات جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔
آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے ڈی پی او آفس میں شجرکاری مہم کے تحت ایر و کیریا کا پودا لگایا۔
آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے کی جانب سے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا گیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آر پی او گجرات نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ڈاکٹر اختر عباس کا کہنا تھا کہ میرایہاں آنے کا مقصدہے کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو۔
کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے۔شہریوں کو تحفظ دینا اور جرائم پیشہ عناصر کو عدالت مجاز سے سزا دلوانا پولیس کا فرض ہے۔
پولیس افسران کےلئے لازم ہے اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور عوام الناس کی خدمت کو اپنا اشعار بنائیں۔
تمام پولیس افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔
شہری بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کی بیخ کنی میں مدد مل سکے۔
بعدازاں آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے تھانہ سٹی حافظ آباد کا وزٹ بھی کیا۔
آر پی او نے تھانہ کے ریکارڈ ، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور بلڈنگ کا جائزہ لیا۔

حافظ آباد/ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیم...
16/11/2022

حافظ آباد/ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف،اسسٹنٹ کمشنر پنڈ ی بھٹیاں بلاول علی ہنجراء،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام حیدر سمیت انجمن تاجران، میڈیا اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائیگا اور کسی دوکاندار، تاجر کو اپنی مرضی کے ریٹس، گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے ذریعے چیزیں مہنگی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے تمام دوکاندار وں کو ہدایت کی کہ اپنی دوکانوں پر نئی ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ روٹی اور نان کو وزن اور مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دودہ، دہی میں ملاوٹ کرنے والے افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ایسا کرنے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام اور بالخصوص صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا تاہم دوکانداروں اور تاجروں کو بھی انکا جائز منافع دیا جائیگا۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت موٹروے ریسٹ ایریا کیلئے بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئی اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ موٹروے کے تمام ریسٹ ایریا پر اشیاء خوردونوش کی مقرر نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

حافظ آباد/چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن حافظ آباد جاوید اقبال بابر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے ...
19/10/2022

حافظ آباد/چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن حافظ آباد جاوید اقبال بابر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تحصیل اور ضلع کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائینگے ان مقابلوں کا مقصد طلباء طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ اورا ن میں مقابلہ بازی کا رحجان پیدا کرنا ہے کھیلوں کے مقابلوں میں قومی کھیل ہاکی،کرکٹ،کبڈی،فٹبال،بیڈ منٹن سمیت علاقائی کھیل اور دیگر تمام گیمز شامل ہونگی۔
اس اسلسلہ میں محکمہ تعلیم اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے ایک جامع پروگرام مرتب کیا جائیگا جس ضلع کے تمام سکولوں سمیت اسپیشل ایجو کیشن سنٹر، دانش سکول و سنٹر آف ایکس لینس بھی حصہ لیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپورٹس مقابلوں کے انعقاد کے حوالہ سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران عبدالمجید،میڈم طلعت محمود،میڈم نرگس عارف،میڈم صوفیہ جبیں، امان اللہ چھینہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم نبیلہ چیمہ سمیت سرکاری و نجی سکولوں کے سر براہان اور سپورٹس انچارجز نے شرکت کی۔
سی ای او ایجو کیشن کا کہنا تھا کہ طلباء طالبات کو بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے بھی بہتر مواقع فراہم کیے جائینگے،اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کی جائیگا۔
پہلے مرحلہ میں تحصیل لیول پر مقابلے منعقد ہونگے جس کے بعد ضلع کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔
انکا کہنا تھا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء طالبات کھلاڑیوں میں خاصا َ ٹیلنٹ موجو د ہے اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے ان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر تے ہوئے انہیں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائینگے،
تا کہ یہ بچے اپنے اداروں اور اپنے ضلع کا نام روشن کر سکیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے شفاف انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی قائم کی جائینگی جن کی زیر نگرانی یہ مقابلے منعقد ہونگے اورجیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائینگے,

حافظآباد/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد عمر بن اکبر کا جوڈیشل مجسٹریٹ عتیق الرحمن کے ہمراہ جیل کا دورہایڈیشنل ڈسٹ...
18/10/2022

حافظآباد/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد عمر بن اکبر کا جوڈیشل مجسٹریٹ عتیق الرحمن کے ہمراہ جیل کا دورہ
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد عمر بن اکبر نے جوڈیشل مجسٹریٹ عتیق الرحمن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ابوبکر عبداللہ و دیگر آفیسران ان کے ہمراہ موجود رہے معزز جج صاحبان نے حافظ آباد جیل پر حالیہ تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ابو بکر عبد اللہ کے جیل کے اسیران و انتظامیہ کی اصلاحات اور بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پران کی روشن خیالی کوسراہا۔
جج صاحبان نے جیل کی تمام بیرکوں کا دورہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا
اس کے ساتھ ساتھ معزز جج صاحبان نے جیل میں ٹیوٹا کے تعاون سے حالیہ قائم شدہ موٹر سائیکل مکینک ورکشاپ کے قیام پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ جیل میں اسیران کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا اس کے بعد جج صاحبان نے اسیران کیلئے قائم کچن,ہسپتال,نو عمر وارڈ اور خواتین وارڈ کا بھی دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنتے ہوئے تدارک کی یقین دہانی کروائی

14/10/2022
حافظ آباد/ضلعی انتظامیہ حافظ آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پاپیتے کا باغ لگانے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ...
13/10/2022

حافظ آباد/ضلعی انتظامیہ حافظ آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پاپیتے کا باغ لگانے کا فیصلہ،
ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ،چیئرپرسن و ایم پی اے مامون جعفر تارڑاور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف نے پاپیتے کے درخت لگا کر باغ کا ا فتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،عوامی مقامات،پارکوں، سٹرکوں کنارے اور دیگر مقامات پر شجر کاری کے فروغ کیلئے پھل دار،پھولداراور سایہ دار درخت لگائے جارہے ہیں۔اس شجر کاری مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو سر سبز و شاداب، خوبصورت اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہے،
تا کہ ہماری آنے والی نسلیں موسمی اور ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں سے محفوظ رہ سکے۔
انکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی جانب سے پاپیتے کا باغ لگا یا جارہا ہے،
جس کی ہر لحاظ سے دیکھ بھال اور حفاظت بھی کی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام، علماء اور سول سوسائٹی کے دیگر معززین سے بھی اپیل کی کہ عوام میں شجر کاری کے فروغ کے سلسلہ میں خصوصی آگاہی فراہم کی جائے تا کہ ہمارا ماحول آلودگی سے پاک، صحت مند اور تروتازہ ہوسکے۔

حافظ آباد/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی انسپیکش...
13/10/2022

حافظ آباد/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی انسپیکشنز، جرمانوں اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام حیدرسمیت لائیو سٹاک، زراعت، مارکیٹ کمیٹی،میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اجلا س میں شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اپنے تفویض کردہ علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالہ سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں،
اورکمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمار امقصد حکومتی ہدایات کے مطابق مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے اور اگر کوئی دوکاندار ذخیرہ انداوزی یا مہنگے داموں اشیاء فروخت کر تا ہے تو اسکے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ای اے ڈی اے اور مارکیٹ کمیٹی کے دیگر عملے کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اور قیمتوں پر کٹری نظر رکھی جائے،
اور جو بھی آڑھتی یا چھابڑی فروش مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرے اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے ابوبکر کو حافظ آباد کے تحصیل رپورٹر مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری...
10/10/2022

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے ابوبکر کو حافظ آباد کے تحصیل رپورٹر مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ادارے نوٹ فرمائیں۔ شکریہ

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے وسیم ساجد کو حافظ آباد کے بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ...
10/10/2022

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے وسیم ساجد کو حافظ آباد کے بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ادارے نوٹ فرمائیں۔ شکریہ

09/10/2022

Daily Awaz Times Hafizabad

ڈویژن بننے کے چند فائدےکمشنر آفس ،ار پی او آفس ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، جی ایم سوئی ناردرن گیس ،سٹیٹ ...
21/08/2022

ڈویژن بننے کے چند فائدے
کمشنر آفس ،ار پی او آفس ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، جی ایم سوئی ناردرن گیس ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کمشنر انکم ٹیکس ڈائریکٹر ہیلتھ ، ڈائریکٹر آنٹی کرپشن ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ، ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل ،ہائی کورٹ بینچ، ڈائریکٹر آئ بی ،چیف انجینئر واپڈا، ڈائریکٹر انفارمیشن ، سنٹرل جیل، ڈائریکٹر سپورٹس ، سمیت تقریباً 27ریجنل ہیڈ کے دفاتر گجرات میں بنیں گئے گجرات کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ بیگ سٹی الاؤنس بھی ملے گا ضلع گجرات کی سیاسی ، کاروباری ، اور سماجی ویلیو میں اضافہ ھو گا نئے دفاتر کی تعمیر سے بھٹہ خشت اور بلڈنگ میٹریل کے کاروبار میں اضافہ ھو گا ضلع گجرات کے تمام بڑھے شہروں کی تعمیر وترقی او خوبصورتی میں اضافہ ھو گا لاھور اور گوجرنوالہ نہیں جانا پڑھے گا گجرات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سستی ہاؤسنگ سوسائٹی بنے گی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی لوٹمار کم ھو گی اگر چوھدری پرویز الٰہی ایک سال وزیر اعلیٰ رہے تو انشاء اللہ گجرات فیصل آباد کی طرح ایک مثالی ترقی یافتہ ڈویژن ھو گا۔ جبکہ جلد دس ہزار سے زیادہ شہریوں کو سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں روزگار ملے گا۔ ضلع گجرات کی تاریخی اہمیت اور سیاسی ،کاروبای صنعتی ،مذہہبی روحانی کو اہمیت دیکھتے گجرات نے 1981میں ڈویثرن بننا تھا۔ دیر آئے درست آئے۔ اگر اب ڈویژن نہ بنتا تو شاید پھر کبھی نہ بنتا۔ ہمیں سیاسی اختلاف ، تعصب کو ختم کر کہ چوھدری پرویز الٰہی صاحب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے گجرات یونیورسٹی کے بعد بے مثال کاوش

14/07/2022
30/10/2021
19/04/2021

حافظ آباد/تھانہ کالیکی منڈی پولیس کی کاروائی

حافظ آباد:اسلحہ کی نمائش کر کے علاقے میں خوف و حراس پھیلانے والے 5 ملزمان گرفتار۔

حافظ آباد:گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حافظ آباد:برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2 رائفلیں، 16 میگزینیں اور 460 گولیاں شامل ہیں۔پولیس

حافظ آباد:گرفتار ملزمان میں الفت، ریاض، تنویر، صادق اور قیصر شامل ہیں۔پولیس

حافظ آباد:گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس

حافظ آباد:اسلحہ کی نمائش ناقابل معافی جرم ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او رضوان احمد خاں

12/04/2021



حافظ آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک ہی دن میں ڈکیتی کی دو وارداتیں۔ نامعلوم ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈکیتی کی پہلی واردات حافظ آباد میں بٹیرے کے قریب ہوئی جہاں پر حماد ولد ظفر سکنہ ساگر اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ بٹیرے ریلوے لائن کے قریب اسے دومسلح ڈاکووں نے روک کے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور 25ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی دوسری واردات مدھریانوالہ کے قریب ہوئی جہاں شان مشتاق ولد مشاق سکنہ چک گجراں جوکہ سیلز مین تھا وہ ایک رکشہ میں سوار ہوکر کالیکی سے حافظ آبادآرہا تھا کہ مدھریانوالہ کے قریب اسے موٹر سائیکل پرسوار دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے روک کر 20ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔

03/04/2021

*پنجاب ایمرجنسی سروس*
*ریسکیو 1122 حافظ آباد*
*تاریخ: 03 اپریل 2021*

*حافظ آباد:* نزد گاؤں بھون کلاں شیخوپورہ روڈ پر روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی اطلاع۔ ریسکیو ٹیمیں روانہ۔ ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:* اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ۔ ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:* ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔ ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:* اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:* اطلاع کے مطابق لوڈڈ رکشہ پر بانس لوڈ کیے ہوے تھے پیچھے سے آتے ہوئے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو بانس لگا اور گر گئے۔ ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:* حادثہ میں زخمی ہونے والا 01 شخص موقع پر پہلے ہی جان بحق ہو چکا تھا جسے ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:* حادثہ میں جانبحق ہونے والے شخص کو سر پر چوٹ لگی۔ ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:* اطلاع کے مطابق رکشہ والا موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع

*حافظ آباد:*
*01* محمّد شریف ولد محمّد حسین
70 سال
گاؤں کوٹ حسن خان حافظ آباد
ریسکیو ذرائع

حافظ آباد/ملزم گرفتارحافظ آباد:تھانہ سکھیکی پولیس نے 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانے بنانے والا ملزم گرفتار کر لیامل...
17/03/2021

حافظ آباد/ملزم گرفتار

حافظ آباد:تھانہ سکھیکی پولیس نے 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانے بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا

ملزم عمران نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا

11 سالہ بچی مدرسہ پڑھنے گئی تھی پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیاگرفتار ملزم عمران کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے

ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ترجمان حافظ ْآباد پولیس

11/03/2021

*حافظ آباد. . . . کالجز ختم کر کے جی سی یونیورسٹی کیمپس کے بنانے کے خلاف طلباء اور طالبات آج پھر سڑکوں پر نکل آئے گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج برائے بوائز کے طلباء نے مدھریانوالہ روڈ کالج کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا طلباء نے کالجز ختم کر یونیورسٹی کیمپس بنانے کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے*

شدید نعرے بازی کی جبکہ گورئمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج برائے خواتین کی طالبات نے ونیکے چوک میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا طالبات بھی شدید نعرے بازی کر رہیں تھیں یاد رہے یہ طلباء اور طالبات پچھلے ایک ماہ سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے اس معاملے پر

سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ حکومتی پارٹی بھی مکمل خاموشی ہے طلباء اور طالبات میں کالجز ختم کر کے جی سی یونیورسٹی کیمپس بننے کے بعد تعلیم انتہائی مہنگی ہو جائیگی جس پر قوم کے معماروں میں تشویش پائی جاتی ہے

11/03/2021

#دورہ #ہسپتال

نورش صبا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ.

دورہ کے دوران فلٹریشن پلانٹ چیک کیاجس کے 2019 کے فلٹر تبدیل کیے گے تھے جس پر اے ڈی سی آر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور فلٹریشن پلانٹ کے فلٹر اور اسے آپریشنل کرنے کو کہا

وارڈز کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کی تیمار داری کی مریضوں سے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے عملے کا تعاون اور سہولیات کے متعلق پوچھا جس پر مریضوں نے سہولیات اور ڈاکٹرز کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا

اے ڈی سی آر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
=============================
#

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share