Daily Awaz Times Sakran

  • Home
  • Daily Awaz Times Sakran

Daily Awaz Times Sakran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Sakran, Media/News Company, .

23/01/2024

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد کو بارکھان، چاغی، گوادر، جھل مگسی، جعفرآباد ، قلات، لورلائی، مسلم باغ، پشین، تربت، وڈھ، زیارت سے ڈسٹرکٹ بیوروچیف کی ضرورت ہے۔
رابطہ نواز فیض انچارج صوبہ بلوچستان
0314.2916055
0340.6888124.whatsapp

_*دریجی اور اسکے قریبی علاقوں میں تیز بارش جاری سردی کی لہر میں شدید اضافہ*_🌧️
19/01/2024

_*دریجی اور اسکے قریبی علاقوں میں تیز بارش جاری سردی کی لہر میں شدید اضافہ*_🌧️

19/01/2024

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد کو بارکھان، بولان، چاغی، گوادر، جھل مگسی، قلات، قلعہ سیف اللہ، لورلائی، مسلم باغ، پشین، تربت، وڈھ، زیارت سے ڈسٹرکٹ بیوروچیف کی ضرورت ہے۔
رابطہ نواز فیض انچارج نمائندگان صوبہ بلوچستان
0314.2916055
0340.6888124

حب،صحافی غلام مرتضٰی شیخ، مرحوم صحافی خادم حسین شیخ کی چاچی نیاز حسین شیخ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ساكران یکجہتی کمیٹی ...
09/11/2023

حب،صحافی غلام مرتضٰی شیخ، مرحوم صحافی خادم حسین شیخ کی چاچی نیاز حسین شیخ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ساكران یکجہتی کمیٹی کے چیئر مین لالا مری اور ندیم دشتی نے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

09/11/2023

بریکنگ نیوز
ساكران
لنگ لوہار اور اس کے مضحافات میں تیز ہواں کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش جاری

*حب والوں کے لیےخوشخبری* _حب دو روزہ مفت آئی کیمپ_*حب ۔وندر ۔اوتھل ۔بیلہ ۔ساكران ۔دریجی۔ کی عوام کے لیے خوشخبری نیو شارج...
08/11/2023

*حب والوں کے لیےخوشخبری*

_حب دو روزہ مفت آئی کیمپ_

*حب ۔وندر ۔اوتھل ۔بیلہ ۔ساكران ۔دریجی۔ کی عوام کے لیے خوشخبری نیو شارجہ عینک پوانٹ کی جناب سے دو روزہ فری آنکھوں کے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں آنکھوں کے مائنہ کے ساتھ ساتھ سفید موتیا کا اپریشن مفت ۔اورنہ ٹانکا نہ ٹیکہ الٹرا ساؤنڈ لیزر سے لینس مفت لگوائیں ان سب کے لیے کراچی کے سینیئر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جدید کمپیوٹرائزیشن مشینوں سے انکھوں کا معائنہ کیا جاۓ گا اس کیمپ سے آپ بھی فائدہ اٹھائیں اور اپ کے آس پاس کے علاقے جہاں آنکھوں کے چیک اپ کی سہولیات موجود نہیں انکے لیے بھی ایک اچھا موقع ہے اور فری میں اپنی انکھوں کا معائنہ کروائیں*

*مفت آئی کیمپ مورخہ 11 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار*

*ٹائمنگ ۔صبح 9.30 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک*

*ایڈریس۔۔مچھلی مارکیٹ ال عثمانیہ ریسٹورنٹ کے برابر نیو شارجہ عینک پوانٹ مین آر سی ڈی روڈ حب چوکی بلوچستان*
_رابطہ موبائل نمبر.0313.2533146_

06/11/2023

_حب_
*سیاسی و سماجی شخصیت و لسبیلہ سول سوسائٹی کے ممبر عطاءاللّه رونجھ کا ایک ماہ قبل سوگ سینٹر حب سامنے قتل ہونے والے شہید غفور جاموٹ کے قاتلوں کے عدم گرفتاری کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکا سے اپنے خیالات کااظہار کرہے ہیں جن میں انہونے کہا کہ پولیس کیسے بھی کرکے اس میں ملوث ملزمان کو کیفرے کردار تک پہنچائے یہاں کے مقامی قبائل کو روڈوں پر نکلنے کے لیے مجبور نہ کیا جاۓ*

حب : پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما و ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے ضلع کائونسل چیئرمین  ابراہیم دودا  کے بیان پہ...
23/10/2023

حب : پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما و ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے ضلع کائونسل چیئرمین ابراہیم دودا کے بیان پہ ردعمل

پیپلز پارٹی ضلع حب سمیت دیگر نقتہ اتفاق پر متفق پارٹیوں کے قائدین نے عوام دشمن اقدامات پر جو پریس کانفرنس کی تھی وہ حقائق پر مبنی ہے : میر علی حسن زہری

عمر کے اس حصے میں بھی جھوٹ اور الزام تراشی کا ڈھنگ جو آپ کو آتا ہے اس کی آپ کو داد دیتا ہوں : میر علی حسن زہری

عوام کو اتنا بھی بے وقوف مت سمجھو منشیات، اسمگلنگ کا کاروبار تو آپ کا رہا ہے لوگوں کی نسلوں سے تو آپ کی دشمنی ہے : میر علی حسن زہری

چالیس سال سے آپ نے جو لوٹا ہوا، چھینا ہوا، ضبط کیا ہوا مال جمع کیا ہے اس کا حساب بھی تو دے دو : میر علی حسن زہری

ہم کوئی پئسہ نہیں چلا رہے ہاں اب عوام نے آپ کو جو بخوبی پہچان لیا ان بھونڈی باتیں کرنے سے کچھ فائدہ نہیں : میر علی حسن زہری

اللہ کے فضل سے اور عوام کی حقیقی طاقت سے ہم میدان میں اتریں گے آپ کی طرح پئسے کی طاقت پہ نہیں : میر علی حسن زہری

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کام کر رہے ہیں وہ ووٹ کی لالچ میں نہیں : میر علی حسن زہری

آپ نے صحیح کہا آپ کی لڑائی ہم سے نہیں آپ کی مخالفت ہم سے نہیں آپ کی لڑائی اور مخالفت عوام سے ہے آپ عوام دشمنی میں سب سے آگے ہیں : میر علی حسن زہری

آپ کے امریش پوری سے پوچھو بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر انہوں نے کون سے کارنامے سرانجام دئیے ہیں : میر علی حسن زہری

اور یہ بھی پوچھنے کی زحمت کر لو کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاسپورٹ، نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو روکنے کیلئے کہاں کہاں تک پہنچا ہے : میر علی حسن زہری

سمجھ نہیں آتا غریب، مسکین اور بیواہ عورتوں کے لئے بینظیر بھٹو انکم سے آپ کو کیا تکلیف پہنچ رہی ہے : میر علی حسن زہری

آپ اسکول، ہسپتال، پل، روڈ رستے، صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کو آخر کیوں عوام تک نہیں پہنچنے دیتے : میر علی حسن زہری

آپ نے کبھی منشیات، غیر قانونی اسمگلنگ اور اس کی روکتھام کے خلاف کورٹ جانے کی کوشش کی ہے : میر علی حسن زہری

انتقامی سیاست، لوگوں کو دھمکیاں دینا، نجی جیلوں کو آباد کرنا آپ کے امریش پوری کا کام ہے : میر علی حسن زہری

لوگوں کو دھمکیاں دینا، ٹانگیں توڑنا، بندوقیں مارنا یہ امریش پوری کی سیاست کا محور ہے : میر علی حسن زہری

اگر ہم نذرانہ پہ چل رہے ہیں تو بتائیں کہ حب کی فیکٹریوں میں امریش پوری کون سا نذرانہ لینے جاتا ہے : میر علی حسن زہری

نہ صرف سرکاری ادارے بلکہ آپ لوگوں نے غیر سرکاری اداروں میں دہشت کا عالم قائم کیا ہوا ہے اور پسندیدگی اور نہ پسندیدگی پہ لوگوں کو ان کے روزگار سے فارغ کروایا ہے : میر علی حسن زہری

یہ دھمکیوں والی سیاست کو بھول جائیں میرے کسی بھی ایک ورکر کو آپ ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے : میر علی حسن زہری

کیا بتا سکتے ہیں کہ ہر اس اقدام کو آپ کورٹ میں کیوں لے جاتے ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے ہیں ہر بات پہ اسٹے لینا، کورٹ میں لے جانا یہ عادت کہاں سے پڑی ہے : میر علی حسن زہری

آپ افلاطون بن رہے ہیں کبھی منشیات، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاموں کے خلاف آپ کورٹ گئے ہیں ہے کوئی ریکارڈ : میر علی حسن زہری

ہم نے کوئی الزام نہیں لگایا پاسپورٹ آفیس، نادرا وین، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بند کرنے کے لیے امریش پوری نے جو کردار کیا ہے ان سے ایک بار پوچھ لیں تاکہ آپ کو تسلی ہو جائے : میر علی حسن زہری

لوگوں کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دینا امریش پوری کا پرانا وطیرہ رہا ہے مگر وہ دور چلا گیا آپ کی ان چھپی دھمکیوں سے کوئی فائدہ نہیں : میر علی حسن زہری

دودا صاحب یہ ڈرامہ بازی بند کرو لوگوں کو پتہ ہے سب سے زیادہ آپ کے دور میں اسمگلنگ کا دھندہ شروع ہوا ہے یہ تقرریاں اور تبادلے آپ کا وطیرہ رہا ہے : میر علی حسن زہری

زیادہ دور مت جاؤ آپ کیا جلدی بھول گئے کہ چھالیہ، ڈیزل اور تمام غیر قانونی اشیاء کا دھندہ امریش پوری اور آپ کے دور میں ہوا ہے 8 ہزار روپیہ فی ٹرک سے کون بھتہ وصولی کرتا تھا : میر علی حسن زہری

کیا سمجھتے ہیں ہمیں آپ کے بارے میں کچھ نہیں پتہ، چالیس سال سے آپ نے حب و لسبیلا پہ جو بادشاہت قائم کے دوران کارنامے سرانجام دیئے ہیں ہمیں سب پتہ ہیں : میر علی حسن زہری

ہمارا کسی سے بھی ذاتی اختلاف یا جنگ نہیں آپ عوام دشمنی چھوڑ دو اور عوام کی خدمت کرو : میر علی حسن زہری

آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی اکثریت سے کامیاب ہوکر حب و لسبیلا کی عوام کو ان کے حقوق دے گی جو چالیس سال سے آپ نے نہیں دے سکے : میر علی حسن زہری

انتخابات سے قبل ہی بھوکلاہٹ کا شکار ہونے سے واضح ہوگیا ہے کہ شکست آپ کا مقدر ہے : میر علی حسن زہری

آپ سے خدمت نہیں ہوتی تو آجائیں ہمارے پاس ہم بتائیں گے کہ عوام کی خدمت کیسے کی جاتی ہے اور عوام کے مسائل کیا ہیں : میر علی حسن زہری

*محترم جام کمال صاحب کی بڑی کوشش ننی پری کے اعلاج کے اخراجات اب حکومت بلوچستان ادا کریگی* _گزشتہ روز ننی پری کی وڈیو سوش...
18/10/2023

*محترم جام کمال صاحب کی بڑی کوشش ننی پری کے اعلاج کے اخراجات اب حکومت بلوچستان ادا کریگی*

_گزشتہ روز ننی پری کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس کے اعلاج کے لیے مالی مدد کی اپیل کی گئ تھی شہزادی کی وڈیو جام صاحب تک جب پہنچی تو جام کمال صاحب نے ننی شہزادی کا علاج بلوچستان گورنمنٹ سے منظور کروالیا۔ شکریہ جام کمال صاحب سچ میں ایسا لیڈر بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے لسبیلہ کا حقیقی وارث ہے جام کمال خان ہے ہم کو اپنے قائد پر ناز ہے جو ہر لس کے رہنے والے غریب کی داد رسائی کرتے ہیں ہم کو فخر ہے اپنے قائد پر ۔ان خیالات کااظہار بندیچہ قبائل کے نوجوان سماجی شخصیت ثناءاللہ بندیچہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔اور اس ننی پری کے لیے دعا بھی کی کہ اللّٰہ پاک شہزادی کو جلد صحت یاب کرے_

*ڈائریکٹر کالجز بلوچستان کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب میں نااہل اور من پسند افراد تعینات کرنا کئ سوالات جنم دیتا ہے*ڈسٹر...
18/10/2023

*ڈائریکٹر کالجز بلوچستان کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب میں نااہل اور من پسند افراد تعینات کرنا کئ سوالات جنم دیتا ہے*
ڈسٹرکٹ حب کے پسماندہ علاقہ پیرکس میں واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ڈائریکٹر کالجز کلیم اللہ لانگو کی طرف سے جاری کردہ آرڈرز میں اقربا پروری کی بو آتی ہے۔
موصوف کی جانب سے گرلز ڈگری کالج حب میں ڈرائیور کی پوسٹ کے لئے ایسے شخص کو منتخب کیا جو لائنسس بھی صرف کار اور موٹرسائیکل کا رکھتا ہے اس کے علاوہ بڑی گاڑی چلانے سے قاصر ہے۔جیسا کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائریکٹر کہ اس سفارشی شخص کو جب ٹرائ کہ طور پر بس دی گئ تو موصوف نے پیلر کے ساتھ بس ٹھوک دی۔جس کے نتیجے میں بس کی باڈی کوکافی نقصان بھی ہوا۔اس کے علاوہ موصوف سڑک چھوڑ کر بس کانٹوں میں گھساتا رہا جیسا کہ تصویر میں واضح ہے۔حالانکہ عارضی طور پر کئ سالوں سے کم تنخواہ پر کام کرنے والا ڈرائیور اس سفارشی شخص سے کئ گنا بہتراور تجربے کار بھی ہے۔اقربا پروری وسیاست کی بناء پر اس محنت کش کونظر انداز کرکہ ناتجربہ کار کو منتخب کرنا کھلم کھلازیادتی ہے۔اس کے علاوہ خواتین پوسٹ پر مستونگ کے رہائشی ثناءاللہ کے لیب اٹنڈنٹ کےآرڈر جاری کرناسمجھ سے بالاترہے

ایک چھوٹی سی تحریر عبدالکریم زہریزہری میں موجودہ بد امنی اور صورتحال کا ذمہ وار کون؟1996 اور 1997 میں جب ہم بہت چھوٹے تھ...
18/10/2023

ایک چھوٹی سی تحریر
عبدالکریم زہری
زہری میں موجودہ بد امنی اور صورتحال کا ذمہ وار کون؟

1996 اور 1997 میں جب ہم بہت چھوٹے تھے
اسکول میں پڑھتے تھے اس وقت ہمیں یاد ہے کہ صوبہ بلوچستان کے دیگر
علاقوں سے لوگ زہری میں امن اور بنا لینے اتے تھے۔
یہ یہاں کسی کے ہاں سام لیتے تھے اسے کوئی خوف اور خطرہ نہیں ہوتا تھا۔
اہستہ اہستہ وقت گزرتا گیا اور حالات بدلتے گئے
ابادی بڑھتی گئی اور باہر کے لوگ ا کر زہری میں اباد ہونے لگے اور ہم لوگوں نے اپنے دوستیاں بھی بڑھانا شروع کر دیا۔
اور ہمارے والدین اور علاقہ اور گاؤں کے بڑوں نے ہم سے یہ پوچھنا بھی چھوڑ دیا کہ بیٹا اپ لوگ کس کے ساتھ بیٹھتے اٹھتے ہو؟
اور یہ جو لوگ اپ کے پاس اتے جاتے ہیں یہ کون ہیں؟
پھر اہستہ اہستہ حالات بھی خراب ہونا شروع ہو گئے. ہم نے اپنے مشین اور باغوں پر باہر کے لوگوں کو بنا پوچھے
بنا سمجھے
بنا سوچے بس کر رکھ دیا. نہ اس کا بیک گراؤنڈ چیک کیا کہ کہاں سے ایا ہے اور کیا کر کے ایا ہے ؟
اور اس کی اصلیت کیا ہے؟
دن بہ دن حالات خراب ہوتے گئے اور ہم اپس میں دست و گریبان ہوتے گئے ۔
2014 کے بعد حالات اتنے خراب ہو گئے کہ گھر سے نکلنا بھی مشکل تھا ۔ لیکن چند سال بعد اللہ تعالی نے اپنے کسی بندے کی دعا قبول کر لی ۔
حالات تو پہلے جیسے نہیں بن پائے لیکن تھوڑی بہتر ہو گئے ۔
اور ہم علاقے کے لوگ باہر سے انے والے لوگوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔
اج اگر میرے ساتھ کوئی واقعہ پیش ایا تو سب سے پہلے میرے اپنے اور میرے علاقے والے خوش ہو گئے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کہتے پھر رہے تھے کہ یار فلانا ایسا بندہ تھا اچھا ہوا۔
اس کے ساتھ تو کل اس کے ساتھ ہو گئے۔
میں خوش ہو گیا کہ اچھا ہوا۔
لیکن بدقسمتی سے ہم میں سے کسی نے بھی یہ نہ کہا کہ یہ بہت برا ہوا۔
اس کے بُرے اثرات ہمارے علاقے پر پڑے گا۔ ہمارے ماحول پر پڑے گا اور ہمارے بچوں پر پڑے گا
لیکن اج بھی ہم اسی الجھن میں الجھے ہوئے ہیں۔ کہ فلانا کیوں اگے نکل گیا اور میں کیوں پیچھے رہ گیا ؟
اور ہم یہ نہیں سوچتے ہیں کہ اگے والا بھی ہمارا ایک بھائی ہے.
اگر وہ خوش حال ہے تو ہم بھی خوشحال ہو جائیں گے.
اگر وہ غمگین ہے تو ہم بھی غمگین ہو جائیں گے ۔
لیکن ابھی بھی ہم علاقے کے امن و امان اور دیگر صورتحال کی ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں ۔
خود اپنے گریبانوں میں جھانک کر نہیں دیکھتے ہیں کہ میرے ہاتھ کسی بے گناہ کے خون میں کتنے رنگے ہوئے ہیں۔
چار پیسے کی لالچ میں میں نے کتنے گناہ کئے ہیں ۔
ظلم کی انتہا نہیں ہے ۔
پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ ہم تو نیک نمازی اور حاجی اور صوفی ہیں لیکن پہلے ہم خود کو بدلیں
تو پھر معاشرہ خود بخود بدل جائے گا ۔

شاید میرا یہ تحریر کسی دوست کو بری لگے اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں...

*حب۔ناکہ کھارڑی گوسٹ گارڈ کی زیادتیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔سمندری فورس نے زمین پر رہنے والوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔خال...
15/10/2023

*حب۔ناکہ کھارڑی گوسٹ گارڈ کی زیادتیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔سمندری فورس نے زمین پر رہنے والوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔خالد شیخ*
*جام گروپ حب کے سینٸر رہنما خالد شیخ نے اپنے بیان میں ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔اسگلنگ کی آڑ میں عام پبلک اور مقامی افراد بھی گھنٹوں گھنٹوں لاٸن میں خوار رہتے ہیں۔لوگ مریض حتی کہ میت بھی لیجانے کے لیے پریشان رہتے ہیں۔ہزاروں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے صرف چند سپاہی کھڑے ہیں۔خالد شیخ نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان اور نگران وزیر داخلہ پاکستان میر سرفراز خان بگٹی سے اپیل کی کہ وہ ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔انھوں نے ڈی جی کوسٹ گارڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ سسٹم میں عام عوام کی تزلیل بند کریں۔اسمگلنگ روکنی ہے تو فورس کی تعداد میں بھی اضافہ کریں۔اور عام پبلک کے ساتھ کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک نوٹس بھی لیں۔وگرنہ پبلک احتجاج پر مجبور ہوگی*

*محکمہ داخلہ بلو چستان نے کوئٹہ کے اہم شاہراہوں پر سیاسی احتجاج، اور جلسہ و جلسوں پر  پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 ناف...
15/10/2023

*محکمہ داخلہ بلو چستان نے کوئٹہ کے اہم شاہراہوں پر سیاسی احتجاج، اور جلسہ و جلسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافز کر دیا*

14/10/2023

سانحہ مستونگ کے حوالے سے تنظیمات اہلسنت کی کال پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع حب میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں سابقہ ضلعی صدر سنی تحریک حب سید منور علی شاہ جیلانی بلانوشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

السلام وعلیکم ایک بچی جو TCF گیٹرون پرائمری مورننگ 1 کے کلاس 4th اور سیکشن گرین کی طالبہ ہے جس کا تعلق حب سے ہے  اسکو اچ...
10/10/2023

السلام وعلیکم
ایک بچی جو TCF گیٹرون پرائمری مورننگ 1 کے کلاس 4th اور سیکشن گرین کی طالبہ ہے جس کا تعلق حب سے ہے اسکو اچانک بخار ہوا کراچی ہسپتال میں ٹیسٹ کروایا پتا چلا اس بچی کو بلڈ کینسر ہے😣 اور یہ بچی ایک غریب گھر سے تعلق رکھتی ہے ڈاکٹر کا کہنا ہے اگر علاج نہ ہوا تو یہ ننی شہزادی اپنی شہزادی اپنی جان کی بازی ہار جاۓ گی میری آپ تمام دوستوں سے درخواست ہے اس بچی کے علاج میں مدد کریں اللّه پاک اسکو صحت والی لمبی زندگی عطاء کریں امین
زیادہ نہ سہی اپنے بچوں کی سلامتی کی دعا کی نیت سے جتنا بھی ہو ضرور حصہ ملائیں ۔ایک ماں کی فریاد
میسج کو آگے ضرور فارورڈ کریں ۔
لسبیلہ نیشنل ویلفیئر سوسائٹی
رابطہ نمبر ۔03138581841
ایزی پیسہ ۔03337239245
اکاؤنٹ ٹائیٹل ۔شہزاد انور

آپ سب کو مبارک ہو، روزنامہ آواز ٹائمز کو پورے ملک کیلئے پرنٹنگ پریس کی NOC وفاقی حکومت نے جاری کردی
03/10/2023

آپ سب کو مبارک ہو، روزنامہ آواز ٹائمز کو پورے ملک کیلئے پرنٹنگ پریس کی NOC وفاقی حکومت نے جاری کردی

_ٹرانسفر پوسٹنگ_*سپریڈنٹ ڈی سی آفس حب شیر محمّد ۔عبدلسلام اسسٹنٹ سب رجسٹرار حب   ۔اور امان اللہ زہری کا تبادلہ ریونیو بو...
03/10/2023

_ٹرانسفر پوسٹنگ_
*سپریڈنٹ ڈی سی آفس حب شیر محمّد ۔عبدلسلام اسسٹنٹ سب رجسٹرار حب ۔اور امان اللہ زہری کا تبادلہ ریونیو بورڈ کوئٹہ رپورٹ کرنے کا حکم جاری*

محمود میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم حبضرورت برائے میل/ فی میل ڈاکٹرز *Morning & Evening**Contact Number**C.E.O**0333-241...
30/09/2023

محمود میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم حب
ضرورت برائے میل/ فی میل ڈاکٹرز

*Morning & Evening*
*Contact Number*
*C.E.O*
*0333-2412979*
*Admin Officer*
*0333-3386648*

احتجاج کا حمایت کا اعلان حب شہری ایکشن کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر حبیب اللہ شیخ جنرل سیکٹری  کونسلر حب عبدالرزاق لاسی و جملہ ...
30/09/2023

احتجاج کا حمایت کا اعلان
حب شہری ایکشن کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر حبیب اللہ شیخ
جنرل سیکٹری کونسلر حب عبدالرزاق لاسی و جملہ زمیداران
نے کل تنظیمات اہلسنت حب بلوچستان کی جانب سے شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا اور مستونگ میں ہونے سانحہ پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا حب شہری ایکشن کمیٹی احتجاج کاحمایت کرتی ھے اور پرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ھے
جاری کردہ ترجمان حب شہری ایکشن کمیٹی

*اظہارِ افسوس* *حب عوامی نیشنل پارٹی کے  رہنما حسن علی مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 ربیع الاول جلوس مستونگ دھماکے می...
30/09/2023

*اظہارِ افسوس*
*حب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حسن علی مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 ربیع الاول جلوس مستونگ دھماکے میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے اللّٰہ پاک شہداوں کی مغفرت فرمائے اور جو زخمی ہیں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ربِ کریم لواحقین کو صبر دے دکھ و رنج کی اس گھڑی میں تمام سوگوارن کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔*

پاکستان میں  سب سے پہلے میڈیا اکیڈمی کا قیام عمل میں لیا گیا جس میں صحافت کے حوالے سے تمام اصول ۔ اخبار کی مکمل تیاری ۔ص...
30/09/2023

پاکستان میں سب سے پہلے میڈیا اکیڈمی کا قیام عمل میں لیا گیا جس میں صحافت کے حوالے سے تمام اصول ۔ اخبار کی مکمل تیاری ۔صحافت ۔رپورٹنگ کے اصل رولز اور تمام تر صحافتی اصول صرف دو ماہ کے اندر سکھائے اور سمجھائے جائیں گے تو ابھی دیے گے ان نمبرز پر رابطہ کریں شکریہ
فون نمبر 081.2876004
موبائل نمبر ۔0333.6000401
ایڈریس ۔ روزنامہ آواز ٹائمز بلڈنگ۔ پٹیل روڈ کوئٹہ

30/09/2023
جشن عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم  ریلی حب کے کچھ جہلکياں  جس میں کافی تعداد میں عشقانہ مصطفیٰ نے شرک...
30/09/2023

جشن عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ریلی حب کے کچھ جہلکياں جس میں کافی تعداد میں عشقانہ مصطفیٰ نے شرکت کی علما کرام بھی شریک تھے اور کافی تعداد میں پولیس کے جوان اور افیسر سیکیورٹی کے فرائض سارے انجام دے رہے تھے

29/09/2023

آج مستونگ میں دھماکے کا منظر سارے لوگ جمع ہوتے ہی دھماکہ ہوگیا
ویڈیو میں دیکھیں

28/09/2023

حب، درگاہ شاہ نورانی کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد

حب درگاہ شاہ نورانی کے قریب محبت فقیر کے مقام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے مقامی انتظامیہ اور ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 37 سالہ عبدالطیف ولد محمد عالم ساکن شہداد کوٹ قمبر سندھ کے نام و پتہ سے کی گئی تاہم موت کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا ہے لاش کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پوسٹنگ۔۔۔محمد عارف بلوچ بطور DSP ۔ سی آئی اے حب تعینات ۔ نوٹیفیکیشن جاری .یاد رھے کہ محمد عارف بلوچ اس سے قبل بھی حب سٹی...
26/09/2023

پوسٹنگ۔۔۔

محمد عارف بلوچ بطور DSP ۔ سی آئی اے حب تعینات ۔ نوٹیفیکیشن جاری .یاد رھے کہ محمد عارف بلوچ اس سے قبل بھی حب سٹی تھانہ میں تعینات ھوئے ہیں حب اور لسبیلہ میں اچھا وقت گزارا ھے۔محمد عارف بلوچ نے F.I.A میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔حب میں محمدعارف بلوچ کی بطور انچارج C.I.A اچھا اقدام ھے۔

سول سوساٸٹی لسبیلہ کی شکایت پر وزارت لوکل گورنمنٹ کی طرف سے میونسپل کارپوریشن حب سے جواب طلب کیا گیا ہیکہ کس قانون کے تح...
25/09/2023

سول سوساٸٹی لسبیلہ کی شکایت پر وزارت لوکل گورنمنٹ کی طرف سے میونسپل کارپوریشن حب سے جواب طلب کیا گیا ہیکہ کس قانون کے تحت لوکل کمیٹی تجویز کی گٸی ہے۔
ویلڈن سول سوساٸٹی

24/09/2023

مھر گڑھ کتاب کارواں کی جناب سے حب میں لسبیلہ پریس کلب کے سامنے کتاب کا اسٹال لاگیا گیا

21/09/2023

*بلوچستان پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ*

ڈی ایس پی حب رفیق حمزہ بلوچ کا تبادلہ ڈی ایس پی آوران تعینات

ڈی ایس پی وندر منور شیخ کا تبادلہ سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کا حکم

منظور احمد ڈی ایس پی وندر تعینات

سید تنویر حسین شاہ ڈی ایس پی اوتھل تعینات

عنایت اللہ بگٹی ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر لسبیلہ تعینات

عبدالستار اچکزئی ڈی ایس پی لیگل لسبیلہ تعینات

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Sakran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share