03/04/2023
انڈین کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر ’سلیم درانی‘ طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انڈین میڈیا کے مطابق درانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال مغربی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہوا۔ ان کی موت کی خبر سب سے پہلے صحافی راجدیپ سردیسائی نے دی جو دلیپ سردیسائی کے بیٹے ہیں۔...