![Faisal mujtaba maqsad news bahawalpur جہلم پولیس تھانہ سول لائن کی ٹیم کا ضلع گوجرانوالہ میں گاڑی کی برآمدگی اور ملزم ک...](https://img3.medioq.com/891/001/832298298910015.jpg)
29/02/2024
Faisal mujtaba maqsad news bahawalpur
جہلم پولیس تھانہ سول لائن کی ٹیم کا ضلع گوجرانوالہ میں گاڑی کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کے لئے مقامی پولیس قلعہ دیدار سنگھ کے ہمراہ ریڈ،
پولیس ٹیم کامیاب کاروائی کے بعد ضلع جہلم کے لئے روانہ ہوئی تو پولیس ریڈنگ پارٹی پر ملزمان نےفائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ابرار خالد زخمی ہو گئے،جنہیں فوری ٹراما سنٹر گوندلانوالہ،ضلع گوجرانوالہ منتقل کیا گیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی ٹراما سنٹر گوندلانوالہ آمد،
ڈی پی او جہلم نے ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل ابرار خالد کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ڈی پی او کی زخمی کانسٹیبل ابرار خالد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹر صاحبان سے ملاقات ، ایس ایچ او سول لائن جہلم اور انچارج ویلفئیربرانچ کو بہترین علاج کی فراہمی کے لئے ضروری ہدایات دیں
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر ابرارخالدجیسےپولیس افسران جہلم پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں،
شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ
شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والے شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں،
Punjab Police Pakistan RPO Rawalpindi