Pakistan News

  • Home
  • Pakistan News

Pakistan News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan News, Media/News Company, .

ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ بارہ سال کے لیے اسکول جائے، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی کا عالمی تعلیمی کان...
17/01/2025

ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ بارہ سال کے لیے اسکول جائے، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی کا عالمی تعلیمی کانفرنس سے خطاب

ٹانک لنک روڈ پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ میں ایک چوکیدار جاں بحق پولیس کے مطابق ٹانک سٹی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ...
14/01/2025

ٹانک لنک روڈ پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ میں ایک چوکیدار جاں بحق

پولیس کے مطابق ٹانک سٹی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں بکتر بند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ فائرنگ سے موقع پر لنک روڈ مارکیٹ کا چوکیدار جانبحق ہوگیا ہے

14/01/2025

اسلام آباد:ISPR آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پشاور کا دورہ،ISPR آرمی چیف کو فتنہ الخوارج کیخلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ،ISPR بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور،گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سمیت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ ،ایمل والی بھی شریک ہوئے۔ISPR
آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اوران کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
ہم شیطانی قوتوں کیخلاف یکجا کھڑے ہیں،آرمی چیف
سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے، چیف آف آرمی سٹاف
ہماری افواج نے انتھک محنت سے دہشت گردوں کے اہم لیڈروں کا تعاقب کیا ہے اور انہیں ختم کیا ہے،آرمی چیف
دہشتگردوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کیا ہے اور انکے سیلوں کو بے اثر کیا ہے، آرمی چیف
جس سے یہ واضح پیغام گیا ہے کہ دہشتگردی کی ہماری سرزمین میں کوئی جگہ نہیں ہے۔آرمی چیف
یہ جنگ جاری ہے اور ہم اسے اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،انشاء اللہ۔ آرمی چیف
ISPR

مفتی محمودمرکز  جی پی اوچوک ڈیرہ اسماعیل خان۔آج 11جنوری بروزہفتہ جمعیت علماءاسلامتحصیل ڈیرہ سٹی کی مجلس عمومی کےدستوری ا...
11/01/2025

مفتی محمودمرکز جی پی اوچوک ڈیرہ اسماعیل خان۔
آج 11جنوری بروزہفتہ جمعیت علماءاسلام
تحصیل ڈیرہ سٹی کی مجلس عمومی کے
دستوری اجلاس کی جھلکیاں۔۔۔

رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو!وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر عمران خان اور ہمارے...
09/01/2025

رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر عمران خان اور ہمارے قید کارکنان کی فوری رہائی کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
📍 مقام: الامین ہاؤس، ڈیرہ اسماعیل خان
⏰ وقت: دوپہر 3 بجے
🗓️ تاریخ: 10 جنوری، بروز جمعہ
یہ ریلی الامین ہاؤس سے روانہ ہو کر فوارہ چوک کی جانب جائے گی، جہاں عوام اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ اپنے قائد کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔
تمام ساتھیوں اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
یہ وقت ہے یکجہتی کا، اپنی آواز بلند کرنے کا، اور عمران خان اور ہمارے کارکنان کی رہائی کے لیے سب گھروں سے نکلے اور ریلی میں شرکت لازمی کریں شکریہ

عزیز اللہ علیزئی۔ قیضار میانخیل۔ نائمہ کنول اور ڈاکٹر مقبول کو گومل یونیورسٹی سینٹ کے ممبر مقرر کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری
08/01/2025

عزیز اللہ علیزئی۔ قیضار میانخیل۔ نائمہ کنول اور ڈاکٹر مقبول کو گومل یونیورسٹی سینٹ کے ممبر مقرر کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری

08/01/2025

یہ کوٸی یورپ نہیں ۔۔ڈیرہ اسماعیل خان ہے۔

08/01/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں سوٸی گیس کا مسٸلہ شدت اختیارکرگیا۔

01/01/2025
31/12/2024

تحصیل درابن روڈ ۔۔
رات گۓ(31دسمبرکی شب)
گرہ خان کے قریب مسلح افراد کی ناکہ بندی۔۔۔
لوٹ مار بھی جاری رہی

ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔درابن کلاں رات گۓ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار جانبحق اور ایک شدیدزخمی ہوا ہے  پ...
31/12/2024

ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔
درابن کلاں رات گۓ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا
جس میں دو پولیس اہلکار جانبحق اور ایک شدیدزخمی ہوا ہے
پولیس چیک پوسٹ درازندہ روڈ الفردوس ہوٹل کے سامنے چیک پوسٹ پر حملہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار جانبحق اور ایک کسٹم اہلکاروں کا مزدور زخمی

افغانستان کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ڈیورنڈ لائن کے اُس پار، یعنی پاکستان میں اہداف پر جوابی حملے کیے ہی...
29/12/2024

افغانستان کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ڈیورنڈ لائن کے اُس پار، یعنی پاکستان میں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔

طالبان کی وزارتِ دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بی بی سی پشتو کو بتایا ہے کہ ’شرپسند عناصر اور ان کے حامیوں کے مراکز اور ٹھکانے، جہاں سے افغانستان کے خلاف حملوں کی تیاری کی جا رہی تھی کو جوابی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ جوابی کارروائی کس نوعیت کی تھی اور اس سے کیا نقصان ہوا۔

پاکستان کی فوج اور وزارتِ خارجہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردِ عمل نہیں آیا ہے اور بی بی سی کی جانب سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان کی فوج نے افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں 'فضائی حدود' کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جس کے بعد جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ ’پاکستانی شہریوں کی سلامتی کو لاحق خطرات کی بنیاد پر پاکستان افغانستان سرحد سے متصل علاقوں‘ میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔‘

٭ پاکستان کی افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ’عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی‘ کی تصدیق

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی تھی کہ ’پاکستان اپنے عوام کے لیے متحد ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا ہے۔‘

ممتاز زہرہ بلوچ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن پاکستان کی طرف سے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کیا گیا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ’پاکستانی شہریوں کی سلامتی کو لاحق خطرات کی بنیاد‘ پر کی گئی۔

افغان طالبان حکومت نے اس ’فضائی کارروائی‘ پر اسلام آباد سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا اور اور خبردار کیا تھا کہ افغانستان کی علاقائی خودمختاری حکمران اسلامی امارت کے لیے سرخ لکیر ہے اور وہ اس کا جواب دے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے تعلقات میں تناؤ ہے اور اسلام آباد نے بار بار کابل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرے جو افغان سرزمین کو پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ طالبان حکومت ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔

تقریباً 550 ارب روپے کا پٹرول سمگل ہوکر آتا ہے، اس کے ذمہ دا کون ہیں، انٹیلیجنس کے اہلکار بجائے میڈیا کے پیچھے جانے کے ا...
29/12/2024

تقریباً 550 ارب روپے کا پٹرول سمگل ہوکر آتا ہے،
اس کے ذمہ دا کون ہیں،
انٹیلیجنس کے اہلکار بجائے میڈیا کے پیچھے جانے
کے اس چیز کو کنٹرول کریں،
الحمداللہ مجھے یقین ہے یہ باتیں ٹی وی پر نہیں
دکھائی جائیں گی، عمر ایوب کی پریس کانفرنس۔۔!!

خیبرپختون خواہ میں حکومت کی رٹ کہیںبھی نظرنہیں آرہی۔۔ڈی آٸی خان ۔ ٹانک ۔بنوں عملاََ دہشتگردوں کےحوالےہیں۔۔  ٹانک سے عدال...
29/12/2024

خیبرپختون خواہ میں حکومت کی رٹ کہیں
بھی نظرنہیں آرہی۔۔
ڈی آٸی خان ۔ ٹانک ۔بنوں عملاََ دہشتگردوں کے
حوالےہیں۔۔ ٹانک سے عدالتیں اور سرکاری دفاتر
بھی ڈی آٸی خان منتقل ہوچکےہیں۔۔
قاٸدجمعیت مولانافضل الرحمان صاحب

29/12/2024

*ٹانک / ڈیرہ اسماعیل خان*

رات گاؤں کنوڑی پتن ڈیرہ روڈ ہتھالہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ۔ بارود سے بھری گاڑی بھی چیک پوسٹ ٹکرانے کی اطلاعات۔ شدید فائرنگ کی آوازیں؛ مقامی ذرائع

28/12/2024

پروآ: فخراللہ میانخیل کو تحصیل کونسل پروا کی چیئرمین شپ سنبھالے تین سال مکمل ہو گئے، وہ 19 دسمبر 2021 کو چیئرمین تحصیل ک...
28/12/2024

پروآ: فخراللہ میانخیل کو تحصیل کونسل پروا کی چیئرمین شپ سنبھالے تین سال مکمل ہو گئے، وہ 19 دسمبر 2021 کو چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے تھے تین سالوں کے دوران فخراللہ میانخیل کی جانب سے تاحال کوئی بھی ترقیاتی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آیا اس دوران موصوف نے خوب یارانے نبھائے اب غیر تو کجا اپنے بھی ناراضگیاں ظاہر کر رہے ہیں کہ تین سالوں کے دوران تحصیل ناظم نے ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا جبکہ سائلین کو بھی خالی ہاتھ واپس گھر بھیج دیتے تھے تازہ ترین اطلاعات یہ بھی ہیں کہ تحصیل چیئرمین فخراللہ میانخیل کے ہر وقت گیت گانے والے کئی اہم سیاسی شخصیات موصوف سے خفا ییں اور وہ سیاسی کشتی تبدیل کرنے کیلے دوسرے گروپوں/پارٹی کیساتھ معاملات طے کر چکے ہیں جہاں میانخیل گروپ کے ورکر فخراللہ میانخیل سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں وہاں مخالف عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے فخراللہ میانخیل کے دور اقتدار کو بدترین دور اقتدار گردانا جا رہا ہھے کیونکہ تحصیل کونسل سے عوام کے جو کام ہونے تھے وہاں ٹکے کا کام بھی تاحال نہ ہوا جس کے سبب لوگوں میں شدید بے چینی غم و غصہ پایا جا رہا ہھے فخراللہ میانخیل کی تحصیل کونسل چیئرمین شپ کا ایک اور سال ابھی باقی ہھے ۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share