15/01/2022
گوجرہ۔99نیوز۔میاں اشتیاق درویشی
گوجرہ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور براستہ موٹر وے ایم فور گوجرہ گے یہاں انہوں نے سابق سینیٹر و بزرگ سیاست دان ایم حمزہ مرحوم کے بیٹے اسامہ حمزہ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور پھر میڈیا سے مختصر گفتگو کی اور کہا کہ ایم۔حمزہ نے ایک منجھے ہوے سیاست دان تھے انہوں نے سیاست میں ایمانداری کی وجہ سے اپنا نام بنایا۔ صحافی نے ان سے حکومت کی مایوس کارکردگی بارے سوال کیا تو گورنر نے کہا کہ ہم اس بارے پریشان ہیں اور حکمت عملی طے کر رہے ہیں ہم نے کی پی کے والے الیکشن سے بہت کچھ سیکھا ہے نواز شریف کی وطن واپسی بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تو نون لیگ والوں سے ہی پوچھیں نوز شریف آئیں تو ویلکم کریں گے۔عمران خان کی آرمی ملاقات اور عدم اعتماد بارے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پانچ سال پورے کریں گے احتجاج اور عدم اعتماد ہر کسی کا حق ہے جو چاہیں کریں ۔آخر میں گوجرہ کی ٹوٹی سڑکوں اور سوریج و دیگر مسائل پر بات کی تو گورنر پنجاب جان چھڑا کر بھاگ گے اور گاڑی میں سوار ہو کر چلے گے۔