Quetta News

Quetta News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quetta News, News & Media Website, .

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎حاجی گل الرحمن پانیزئئ کا بیٹا مڑوند خان  پانیزئئ  اپنی والدہ اور بہنوئئ کے س...
02/02/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
حاجی گل الرحمن پانیزئئ کا بیٹا مڑوند خان پانیزئئ اپنی والدہ اور بہنوئئ کے ساتھ کراچی سے آتے ہوۓ خضدار کے قریب ٹریفک حادثے میں شہید ہوگیے، تینوں کے نماز جنازہ کا اعلان میتوں کا کوہٹہ پہنچنے پر کیا جاۓ گا ، بعد ہذا بوستان خانان قبرستان میں سپرد خاک کیا جاۓگا۔

01/02/2024

*کوئٹہ*
سی پیک روڈ پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق ایدھی ایمبولینسیز موقع پر موجود
*ایدھی زرائع*

*کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ بچے سمیت میاں بیوی موقع پر قتل*کوئٹہ: ابتدائی اطلاع، موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق ...
25/12/2023

*کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ بچے سمیت میاں بیوی موقع پر قتل*

کوئٹہ: ابتدائی اطلاع، موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن،منی مارکیٹ میں گول مسجد کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک بچے سمیت گھر کے تین افراد میاں بیوی موقع پر جاں بحق۔

واقعہ کی مزید تفصیل معلوم کی جارہی ہیں

*کوئٹہ*رئیسانی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق شناخت۔۔۔ *کامران* ولد *عبدالصمد* قوم دمڑ سکنہ کلی شیخان *ایدھی زرائع*
18/12/2023

*کوئٹہ*
رئیسانی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق شناخت۔۔۔ *کامران* ولد *عبدالصمد* قوم دمڑ سکنہ
کلی شیخان
*ایدھی زرائع*

مستونگ میں حادثہ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمیمستونگ میں حادثہ ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند ...
09/12/2023

مستونگ میں حادثہ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمی

مستونگ میں حادثہ ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق جنگل کراس مستونگ کے مقام پر خطرناک حادثے میں قبائلی رہنما سردار کمال خان بنگلزئی کے بیٹے سمیت چار آدمی شدید زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق مستونگ جنگل کراس کے مقام پر ٹریفک حادثے میں قبائلی رہنما نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی کے بیٹے سردار زادہ میر رامین خان بنگلزئی زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

20/11/2023

مسلم باغ کے قریب خطرنک ایکسڈنٹ م 2 گاڑیوں میں آگ لگئ ہے ایک شخص جل رہا ہے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ آگ بجانے کیلئے فوری پونچ جائے پریس کلب صدر مسلم باغ

17/11/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔

پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ۔۔!!

پی ٹی ائی امید وار صوبائی اسمبلی رانا افتخار 5 گن مینوں سمیت قتل۔۔!!

😁❤️
15/11/2023

😁❤️

*برکینگ نیوز **سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق کل 16 نومبر بروز جمعرات صبح  9 بجے سے شام 4 بجے تک  مستونگ  ،قلات...
15/11/2023

*برکینگ نیوز *

*سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق کل 16 نومبر بروز جمعرات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مستونگ ،قلات، پشین، کچلاک کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی*

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟ 😆
14/11/2023

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟ 😆

13/11/2023
12/11/2023

کوئٹہ کل سے نان بائیوں کے ہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں سوہی گیس پریشر پہلےسے بہت اچھی ہوئی ہے۔ تندور ایسوسی ایشن سے کوئٹہ کے عوام پروزور اپیل کرتی ہیں کہ سردیوں کے تین مہینے تک اپنا ہڑتال جاری رکھیں تاکہ کوئٹہ شہر کے گیس پریشر میں مزیدبہتری آسکے

12/11/2023

کوئٹہ میں تندور بند مسافر ، سٹوڈنٹس اور بیوی سے ڈرنے والے افراد سخت پریشان 😝😁

ممتاز تاجر و قبائلی رہنما حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو بلیلی کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا گیا
11/11/2023

ممتاز تاجر و قبائلی رہنما حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو بلیلی کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا گیا

برکینگ نیوز **شوگر ڈیلرز کی ہڑتال ختم، چینی کی قیمت میں 60 روپے کمی کا امکان*کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات ک...
10/11/2023

برکینگ نیوز *

*شوگر ڈیلرز کی ہڑتال ختم، چینی کی قیمت میں 60 روپے کمی کا امکان*

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد شوگر ڈیلرز نے ہڑتال ختم کر دی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے شوگر ڈیلرز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کی چینی سے لوڈ گاڑیوں کو مختلف ناکوں پر روک کر تنگ کیا جا رہا تھا۔

حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے انہوں نے چینی کی لوڈنگ بند کر دی اسی تناظر میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا اب تاجروں کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح 54400پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے کم ہو کر 140 روپے تک آجائے گی، عوام کو ریلیف دینے کے لئے سستے بازار بھی لگائے جائیں گے آئندہ سے انسداد اسمگلنگ کے لئے گڈز ٹرکوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہڑتال ختم کردی اور چینی کی لوڈنگ شروع کر دی ہے، ڈیلرز کے پاس پرمٹ،این اوسی اور لیگل دستاویزات ہونے کے باوجود ان کے چینی کے ٹرکوں کو سکھر کسٹم نے روک رکھا تھا ایک سے دو دنوں میں چینی پہنچ جاہے گی *

*کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 11 نومبر کو بجلی بند رہے گی**کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ا علامیہ کے مطابق برقی تنصی...
10/11/2023

*کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 11 نومبر کو بجلی بند رہے گی*

*کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ا علامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اورلائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 11نومبر (بروزہفتہ ) سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمدروڈ، سریاب ٹو،اولڈ لیاقت بازار،سمنگلی ایکسپریس، چلتن،دلدارکاریز اور نیو جان محمد فیڈروں سے صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی نیز اسی روز زیارت گرڈ اسٹیشن سے صبح 10 بجے سے سہ پہر3 بجے تک جبکہ لورالائی گرڈاسٹیشن کے جیل، نیو کچ، سٹی ، اوریاگی اور درگئی فیڈروںسے صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 12 نومبرکو (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمتی کام کے باعث اس گرڈسے منسلک 11Kvپی اے ایف ، بروری روڈ،نواںکلی، انٹرکنیکٹر، کینٹ ،اسٹیڈیم،کمرشل سینٹر،جناح ٹاون،جی او آرکالونی ممتاز فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی گرڈکے اسٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام 6بجے بجلی بندہوگی۔ دریں اثنا ءکوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپربجلی کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں13 نومبر(بروزپیر)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، ملک پلانٹ فیڈرز جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، خیر بخش مری،جائنٹ روڈ، لیاقت بازار، ہزارہ ٹاون، کرانی، سیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، نیو جان محمد، سریاب ون،سریاب ٹو، واسا، جڑسا،غازی فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، دوستین، ادیان،جبل نور، خروٹ آباد فیڈروںسے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بند ش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔*

کوئٹہ، کانگو وائرس سے متاثرہ سول ہسپتال کا ملازم چل بساسول ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی ک...
10/11/2023

کوئٹہ، کانگو وائرس سے متاثرہ سول ہسپتال کا ملازم چل بسا
سول ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کانگو وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق غفار خان اچکزئی فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھے ۔ان کو سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر میں رات کو منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی ان کی موت پر دکھ ہے ۔فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والےآئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر کراچی میں زیر علاج تھے۔کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والا طبی عملہ ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں۔ہم آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کی موت پر دلی تعزیت کرتے ہیں، اور لواحقين کو صبر عطا فرمائے ، آمین۔

*خاران میں ہندو تاجر گھنیش کو 50 لاکھ روپے کی بھتہ کے لئے پرچی کے اندر بندوق کی گولی بھیج دی گئی،زرائع کے مطابق دو نامعل...
10/11/2023

*خاران میں ہندو تاجر گھنیش کو 50 لاکھ روپے کی بھتہ کے لئے پرچی کے اندر بندوق کی گولی بھیج دی گئی،زرائع کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر کے سامنے کھڑے چھوٹے بھائی کو پرچی دیتے ہوئے پیسوں کا فوری بندوبست کرنے اور پرچی پر درج سیٹلائٹ نمبر پر رابطہ کرنے کی ہدایت،ہندو برادری بازار پنچائیت اور عوامی حلقوں کی طرف سے بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار،واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خاران میں بدامنی کے مختلف واقعات میں ایک پولیس والا شہید اور ایک شہری جھلس کر زخمی ہوچکا ہے،جبکہ پولیس کی طرف سے تاحال کسی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے،*
Deputy Commissioner Kharan

*کوئٹہ/سیٹلائٹ ٹائون میں لہڑی سجی کے سامنے فائرنگ* *فائرنگ سے سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ ڈاکٹر ثناء اچکزئی زخمی* *سول ہسپتال ...
09/11/2023

*کوئٹہ/سیٹلائٹ ٹائون میں لہڑی سجی کے سامنے فائرنگ*

*فائرنگ سے سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ ڈاکٹر ثناء اچکزئی زخمی*

*سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل - حالت خطرے سے باہر*

09/11/2023

کوئٹہ میں پھر بارش

07/11/2023

کوئٹہ سے کراچی بارہ گھنٹوں کا ناختم ہونے والے سفر میں  شہید ڈاکٹر شُکر اللہ کو بچانے کی لاکھ کوشش کرنے والا اسکا دوست  ڈ...
06/11/2023

کوئٹہ سے کراچی بارہ گھنٹوں کا ناختم ہونے والے سفر میں شہید ڈاکٹر شُکر اللہ کو بچانے کی لاکھ کوشش کرنے والا اسکا دوست ڈاکٹر سرفراز احمد ساسولی اپنے دوست کو تو نہ بچا سکے لیکن خود کانگو وائرس کا شکار ہوگیا۔

ڈاکٹر سرفراز احمد ساسولی حافظ عبدالرزاق ساسولی کا بھانجا ہے اس وقت آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہے دعا کریں اللہ پاک شہید ڈاکٹر شکر اللہ کو جنت الفردوس نصیب کرے اور ڈاکٹر سرفراز ساسولی صاحب کو جلد صحتیاب کریں۔۔

اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے🥺
05/11/2023

اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے🥺

*آئی جی بلوچستان پولیس کا نوٹس/غیر قانونی افغان مہاجرین کے واپسی کے عمل پر تنقید کرنے والے اہلکار معطل۔**بولتا بلوچستان ...
01/11/2023

*آئی جی بلوچستان پولیس کا نوٹس/غیر قانونی افغان مہاجرین کے واپسی کے عمل پر تنقید کرنے والے اہلکار معطل۔*

*بولتا بلوچستان میڈیا کی خبر کا نوٹس افغان مہاجرین کے حق میں اور محکمہ پولیس کیخلاف نازیبا کلمات ادا کرنے والے پولیس اہلکار معطل کردیئے گئے ہیں۔ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ*

*معطل اہلکاروں میں اے,ایس,آئی داؤد خان سمیت 3 اہلکار شامل ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والےمزید اہلکاروں نشاندہی کی جا رہی ہے۔ آئی جی عبدالخالق شیخ*

*ہر پولیس اہلکار کیلئے سب سے پہلے محب وطنی اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ*

*افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے انکے ملک بھیجنے کے عمل کا آغاز کیا جا چُکا ہے,آج سینکڑوں افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے بنائے جانے والے کیمپ میں منتقل کردیا جائے گے جس کے بعد طے شدہ منصوبہ کے تحت افغانستان بھیجا جائے گا۔ آئی جی پولیس عبدلخالق شیخ*

یااللّہ افغانستان کو ترقّی یافتہ، پرامن، خوشحال بنادے
01/11/2023

یااللّہ افغانستان کو ترقّی یافتہ، پرامن، خوشحال بنادے

میاں چنوں معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق  ڈی ایس پی میاں چنوں میاں چنوں م...
29/10/2023

میاں چنوں معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ڈی ایس پی میاں چنوں

میاں چنوں مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔۔ڈی ایس پی میاں چنوں

میاں چنوں مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا

میاں چنوں ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گیا

میاں چنوں مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ اسکی۔۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم

28/10/2023

کوئٹہ:زرغون روڈ پر ایک گیراج میں آگ لگنے کی اطلاع
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا ہے،بڑے مالی نقصان کے بعد اب آگ پر قابو پالیا گیا

اللہ پاک مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر دیں۔سردیاں آگئی ہے رات کو گیس بند کرکے ہی سویا کریں
27/10/2023

اللہ پاک مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر دیں۔
سردیاں آگئی ہے رات کو گیس بند کرکے ہی سویا کریں

27/10/2023

*کوئٹہ*
نواں کلی میں گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق شناخت۔۔ *بی بی زارہ* ولد *محمد عزیز* عمر 06 سال سکنہ نواں کلی

27/10/2023

کوئٹہ میں موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے ٹریفک پولیس اہلکارکو زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے علاقہ لنک بادینی کراس کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے اہلکار محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ محمد اسماعیل کو ٹانگ سینے اور کمر میں 4 گولیاں لگی جبکہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share