Ertugrul Video

  • Home
  • Ertugrul Video

Ertugrul Video Trt Ertugrul Ghazi Ptv Home

25/01/2024

Discover the simplicity of our 3-step pizza fries recipe with a delightful twist of creamy white sauce! In this easy-to-follow tutorial, we'll guide you thro...

27/10/2023

حضرت عبداللہ بن زبیر بڑے جُرات مند تھے ، آپ کی والدہ نے بچپن ہی سے آپ کی بہادروں جیسی تربیت کی تھی ۔

بچپن میں ، ایک دفعہ ہم جولیوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ ایک آدمی نے انھیں ڈانٹ دیا ۔
سارے بچے ڈر کر بھاگ گئے ، لیکن آپ اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور بچوں کو آواز دے کر کہنےلگے:

اے بچو! ( بھاگو نہیں ) مجھے اپنا امیر بنالو ، اور میرے ساتھ مل کر اس پر حملہ کرو ۔

اِسی طرح آپ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ سیدنا فاروق اعظم کا وہاں سے گزر ہوا تو آپ کودیکھ کر دوسرے بچے بھاگ کھڑے ہوئے ، لیکن آپ وہیں رہے ۔
سیدنا فاروق اعظم نے کہا: اپنے دوستوں کے ساتھ تُو کیوں نہیں بھاگا؟

کہنے لگے: امیرالمومنین ! میں نے کوئی جرم نہیں کیا ، کہ ڈر کے مارے بھاگ جاتا ؛ اورنہ راستہ تنگ تھا کہ مجھے بھاگ کر آپ کے لیے کشادہ کرنا پڑتا ۔

( انظر: الاذکیا ، لابن جوزی ۔ الباب التاسع والعشرون ، فی ذکر طرف من اخبار فطن الصبیان ، ص 186 ، ط دارالفکر بیروت)

آپ افریقہ کی ایک جنگ میں شریک ہوئے تھے ، جس میں جُرجِیر بادشاہ ایک لاکھ بیس ہزار کا لشکر جرار لے کر آیا تھا ، اور مسلمانوں کی تعداد صرف بیس ہزار تھی ۔
آپ رضی اللہ عنہ نے ایک دستہ ساتھ لے کر جُرجِیر پر حملہ کرکے اسے واصل جہنم کردیا ، اور مسلمانوں کو فتح حاصل ہوگئی ۔

آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ اسما بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنھا بیمار تھیں ، آپ اپنی شہادت سے دس دن پہلے انھیں ملنے آئے تو کہنے لگے: موت میں سکون ہے ۔
والدہ ( نے جب بہادر بیٹے کے منھ سے یہ الفاظ سنے تو ) کہنے لگیں:
شاید تم موت کی آرزو میری وجہ سے کررہے ہو ، ( کہ میری بیماری تم سے دیکھی نہیں جاتی ، لیکن یاد رکھو! ) میں اس وقت تک مرنا نہیں چاہتی جب تک تمھاری شہادت نہ ہوجائے اور میں صبر کرکے اجر کی حقدار نہ بن جاؤں ۔
یا
تم دشمن پر فتح یاب ہوکے میری آنکھیں ٹھنڈی نہ کردو !!
آپ رضی اللہ عنہ ( اپنی ماں کے بہادرانہ جملے سن کر ) ہنسنے لگے ۔

پھر جس دن آپ کی شہادت ہونی تھی ، آپ کی والدہ وہاں سے گزریں تو کہنے لگیں:

اے بیٹے! موت سے ڈر کر ، کسی ذلت والی چیز کو قبول نہ کرنا ؛ اللہ کی قسم عزت والی تلوار کی ضرب ، ذلت والے کَوڑے سے بہتر ہے ۔

آپ نے اپنی ماں کی نصیحت یاد رکھی اور شہید ہوتے وقت کہا:

وَلَسْنَا عَلَی الْاَعْقَابِ تَدْمی کُلُومُنَا
وَلٰکِنْ عَلیٰ اَقْدَامِنا یَقْطُرُالدَّمَا

ہمارے زخموں کا خون ، ہماری ایڑیوں پر نہیں ، ہمارے قدموں پر گرتا ہے ۔

( انظر: الاصابة فی تمییزالصحابة ، ج 2 ، ص 598 ، 599 ، ر 2949 ، ط دارالمعرفة بیروت )

آج کی ہر مسلمان ماں کو ، سیدہ اسما کی طرح اپنے بچوں کی تربیت کرنی چاہیے ، تاکہ بہادر قوم وجود میں آئے جو کافروں اور ظالموں کا مقابلہ کرسکے ۔

✍ لقمان شاہد
6/1/2020 ء

O Muslim Leaders can you see me?
23/10/2023

O Muslim Leaders can you see me?

اللہ تعالیٰ شہداۓ میلاد کی کامل بخشش فرماۓسانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں تقریبن 63 شہادتیں ہوٸییہ ذکر وہ ہ...
29/09/2023

اللہ تعالیٰ شہداۓ میلاد کی کامل بخشش فرماۓ

سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں تقریبن 63 شہادتیں ہوٸی

یہ ذکر وہ ہے کہ جس کا ذمہ لیا ہے خود خالق جہاں نے
ہم آج ہیں کل نہ ہوں گے مگر یہ رونق سجی رہے گی

مستونگ بلوچستان میں عاشقان میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں ہونے والے دھماکہ سے پہلے کا منظر

7 September 1974🌹🌹Youm e Tahfuz e Khatm e Nabuwwat
06/09/2023

7 September 1974🌹🌹
Youm e Tahfuz e Khatm e Nabuwwat

یہ عوام معیشت بچانے کے چکر میں فرانس کے ساتھ تعلقات بچانے کیلئے ایک پیج پر ہو گئ تھی۔ اور وہیل چیئر پر بیٹھا ایک مرد قلن...
01/09/2023

یہ عوام معیشت بچانے کے چکر میں فرانس کے ساتھ تعلقات بچانے کیلئے ایک پیج پر ہو گئ تھی۔
اور وہیل چیئر پر بیٹھا ایک مرد قلندر صدا دیتا رہا کہ "جھلیو توانوں پتہ نئیں سب توں وڈا غیرت مند رب اے" شہر شہر نگر نگر یہ آواز بلند کی کہ " حضرت یوسف کی صرف قیمت لگی تھی بازار مصر میں، رب نے سات سال قحط ڈالا مصر میں، وہ تو جناب یوسف تھے اور امام الانبیاء کی تو بات ہی نرالی ہے"

آپ کے نزدیک اس صورت حال کی کوئ بھی انتظامی وجہ ہو سکتی ہے مگر میرے نزدیک صرف ایک ہی وجہ ہے اور اس ہجوم بمع حکمرانوں کا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر سمجھوتہ کرنا ہے۔
محمد ضیاءالرسول

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستانجناب عالی!          گزارش ہے کہ  تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکس...
26/08/2023

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستان
جناب عالی!
گزارش ہے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جائے .
شکریہ
1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ہم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ہم کیبل استعمال کرتے ہیں الگ سے پیسے دیکر .
7.جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ہے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ہے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رہے ہیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10.کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.
11.ود ہولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا اس کا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

منجانب.. مُحِبِّ وطن پاکستانی

اس وقت بجلی کے بلز عوام و خواص سب کے واسطے دردِ سر بن چکے ہیں، جن کے پاس ہے وہ سولر لگوارہا ہے اور جس کے پاسنہیں وہ در د...
25/08/2023

اس وقت بجلی کے بلز عوام و خواص سب کے واسطے دردِ سر بن چکے ہیں، جن کے پاس ہے وہ سولر لگوارہا ہے اور جس کے پاس
نہیں وہ در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اور کوئی پرسانِ حال
نہیں

ہمارے ایک قریبی عزیز دوست کے گھر 20000 کا بل آگیا ،
کاروبار ہوگا تو بل بھریں گے ، اپنی سلائی مشینیں بیچ رہے
تھے ہمیں علم ہوا تو ہم نے کہا اپ مشینیں نہ بیچیں اللہ
پاک کوئی سبب بنادے گا پھر ہوا بھی یہی کہ کسی اللہ
کے بندے نے انکا وہ بل بھردیا یوں ایک ماہ کی ذہنی اذیت
سے نجات مل گئ

رواں ماہ کئی افراد بل اس واسطے بل نہ ادا کرسکے کہ کاروبار
ہی نہیں، اور اسی ذہنی کشمکش میں بہت سو نے خود کشیاں
بھی کیں اللہ پناہ دے

پھر اوپر سے پولیس ، بھتہ خوری، ڈاکو راج نے عوام کی رہی
سہی کسر پوری کردی

ابھی ایک ویڈیو دیکھی جس میں بھوسی ٹکڑے والے کو
بھی نہیں چھوڑا اسے بھی لوٹ لیا
باقی بچی اشرافیہ اور وہ طبقہ جن کے اصل گھر و محلات یورپ، برطانیہ، امریکہ وغیرہ میں ہیں اور صرف یہاں " مزدوری" کرنے آتے
ہیں انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ان کے بنک
بیلنس حلق تک بھرے ہیں، ان کو بجلی و گیس و پٹرول
و دیگر مراعات بالکل فری ہیں
ان کے کتے ، بلی کے فوڈز باہر سے آتے ہیں،ان کے پرس، میک اپ
جیولری، شوز امپورٹڈ ہیں، ان کے بچوں نے پاکستان کی شکلیں
بھی شاید نہیں دیکھیں،
اب غریب ادمی کھائے گا یا ان حرام خوروں کا پیٹ اپنے ٹیکس
کے پیسے سے بھرے گا، حالانکہ حکومت اسی بات کا ٹیکس لیتی
ہے تاکہ اسکے بدلے میں وہ عوام کو کھانا ، پانی ، راشن، تعلیم،
علاج معالجہ پر سبسڈی دے اور انہیں آرام پہنچائے جبکہ
اس ٹیکس کے پیسے سے صرف امراء و اشرافیہ آرام میں
رہتے ہیں ، عوام جائے چولہے میں

وہ وقت دور نہیں جب عوام انہیں اپنے ہاتھوں سے سزا دیگی
کیوں کہ بھوک بہت ظالم چیز ہے جو اچھوں اچھوں کی عقل
ماؤف کردیتی ہے
بس تھوڑا انتظار کریں۔۔۔۔

ابنِ حجر
24/08/2023ء

ﷺ
24/08/2023

وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو     💚 جشنِ آزادی مُبارک ہو 💚
13/08/2023

وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو
💚 جشنِ آزادی مُبارک ہو 💚

زميں و زماں تمھارے ﷺ لیے،  🇵🇰‏مکیں و مکاں تمھارے ﷺ لیے، 🇵🇰‏چنیں و چناں تمھارے ﷺ لیے، 🇵🇰‏بنے دو جہاں  تمھارے ﷺ لیے، 🇵🇰
13/08/2023

زميں و زماں تمھارے ﷺ لیے، 🇵🇰
‏مکیں و مکاں تمھارے ﷺ لیے، 🇵🇰
‏چنیں و چناں تمھارے ﷺ لیے، 🇵🇰
‏بنے دو جہاں تمھارے ﷺ لیے، 🇵🇰

29/07/2023

محبتِ حُسین

حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

عَمْرو بن لَیث ( صفاری خاندان کے بادشاہ ) کے سامنے اُن کا لشکر‌ پیش کیا گیا ، وہ اُس کی کثرت اور شان و شوکت ملاحظہ کر کے رو پڑے اور دل میں کہنے لگے:

کاشکے ! میں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے وقت آپ کے ساتھ ہوتا تو اپنی جان ، مال اور جاہ وحشمت آپ پر فدا کر دیتا ۔

کسی نیک آدمی کو خواب میں رسول اللہ‌صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی تو آپ نے فرمایا:

عمرو بن لیث سے کہو ، اُس کے دِل میں جو خیال آیا ہمیں اس کی خبر ہے ، اور ہم نے اُسے قبول کر لیا ہے ۔
اللہ کریم اس نیت اور قول کے بدلے اُسے بہت زیادہ ثواب عطا فرمائے ۔

اس شخص نے جب عمرو بن لیث رحمہ اللہ کو آکر بتایا تو وہ رونے لگے اور بہت زیادہ روئے ۔

(ملتقطاً: بستان الواعظین وریاض السامعین ، عمر و بن اللیث ، ص 264 ، ر 420 ، ط مؤسسۃ الکتب الثقافیۃ بیروت )

شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ‌ اللہ کہتے ہیں:

عمرو بن لیث کو ( انتقال کے بعد ) کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا:

رب تعالیٰ ﷻ نےآپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟

کہنے لگے: اس نے مجھے بخش دیا ۔

پوچھا: کس سبب سے ؟

کہا: اُسی خیال کی بدولت !

( ملخصاً: مدارج النبوت ، باب نہم ذکر حقوق آنحضرت ﷺ ، وصل در وجوب مناصحت ، ج 1 ، ص 305 ، ط نوریہ رضویہ لاہور )

سبحان اللہ ، کیسی ایمان افروز بات ہے کہ امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کے متعلق محبت بھرا خیال دل میں آیا تو گنبدِ خضرا کے مکین ﷺ اُس سے آگاہ ہوگئے ، اور مُژدہ بھی سنا دیا ۔

ہمارے مال جان ، آل اولاد سب کچھ امام عالی مقام پر قربان ۔۔۔۔۔۔ کاش حضور ہم پر بھی نظر فرما دیں !!

خاکِ راہِ حجاز
لقمان شاہد
29.7.2023 م

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پرگلشنِ فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پرآلِ بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکاقطرۂ آب کے بغ...
28/07/2023

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آلِ بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے، آلِ رسول سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر

❤ پیاسا حسین کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسین کو، ترسا ہے آب ریت پر

آلِ نبی کا کام تھا، آلِ نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
وعلی الک واصحابک یا حبیب اللہ

کچھ ایسا معتبر ہے  حوالہ حسین کاکہ بخشا جاۓ گا چاہنے والا حسین کاچاہت  میں فقط  شرط یہی ہےکہ ہو ابوبکر عمر عثمان و حیدر ...
21/07/2023

کچھ ایسا معتبر ہے حوالہ حسین کا
کہ بخشا جاۓ گا چاہنے والا حسین کا

چاہت میں فقط شرط یہی ہے
کہ ہو ابوبکر عمر عثمان و حیدر کا

کرکے سوار دوش پہ آقاﷺ خود کیا
‏رُتبہ بلند برتر و بالا حُسین کا

٠       ❤شہادت یکم محرم الحرام❤رسول اللہ ﷺ کے       سسرمولا علی شیرِ خدا کے   دامادامام حسن و حسین کے  بہنوٸ امیر المومن...
19/07/2023

٠ ❤شہادت یکم محرم الحرام❤

رسول اللہ ﷺ کے سسر
مولا علی شیرِ خدا کے داماد
امام حسن و حسین کے بہنوٸ

امیر المومنین سیدنا عمر فاروقِ اعظم

الصلوةوالسلم علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

17/07/2023

حضرت عمر کی ہجرت :

حضرت عبدالله بن عباس کہتے ہیں کہ مجھ سے حضرت علی نے کہا :

میرے علم کے مطابق مہاجرین میں سے حضرت عمر کے سوا ہر شخص نے چھپ کر ہجرت کی ہے ، حضرت عمر نے جب ہجرت کا قصد کیا تو انہوں نے ت ل وار لٹکائی ، تیر اور کمان اپنے ہاتھ میں لیے اور ن ی زہ سنبھال کر کعبہ کی طرف گئے اس وقت قریش کی ایک جماعت صحن کعبہ میں بیٹھی ہوئی تھی ، حضرت عمر نے کعبہ کے گرد سات چکر لگائے اور مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز پڑھی پھر قریش کے ان لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر کہا :

"جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس پر اس کی ماں روئے ، اس کے بچے یتیم ہوں اور اس کی بیوی بیوہ ہو وہ اس وادی کے باہر آ کر مجھ سے مقابلہ کر لے "

حضرت علی نے کہا کسی شخص نے حضرت عمر کا پیچھا نہیں کیا۔
رضی الله عنھم!

[أُسْدُ الغَابة في معرفة الصحابة_دار الفکر : ٣/٦٤٩]
(ارباز عالم)

💙 لا نہیں کہتے کسی سائل کو وہﷺ      ان سے عیدی میں شفاعت مانگیے❤ اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یَارَسُوْلَ اللہﷺ 💚یارسول اللہ ...
29/06/2023

💙 لا نہیں کہتے کسی سائل کو وہﷺ
ان سے عیدی میں شفاعت مانگیے

❤ اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یَارَسُوْلَ اللہﷺ 💚
یارسول اللہ میں آپ کی شفاعت کا سوالی ہوں

نصیب پر ہیں وہ آج نازاں جنہیں شرف حج کا مل رہا ہےمنیٰ کی جانب رواں دواں ہیں لبوں پہ لبیک کی صدا ہے
26/06/2023

نصیب پر ہیں وہ آج نازاں جنہیں شرف حج کا مل رہا ہے
منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں لبوں پہ لبیک کی صدا ہے

22/05/2023

Free Delivery 🚚 All over Pakistan
EMS Electronic Pulse Massager for Muscle Stiffness Soreness and Stress Mini butterfly Massage Pad Rechargeable With Box

In just Rs @1499/-
For Order Whatsapp or DM us
https://wa.me/92313248302141

07/03/2023

کہاگیاہے کہ:
" ماہِ شعبان رسول اللہ ﷺ پر درود پڑھنے کا مہینہ ہے ، کیوں کہ آیت مبارکہ:

" اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓئكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ ۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا "

اِسی ماہ میں نازل ہوئی ۔ "

( المواھب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ للقسطلانی ، الفصل الثانی فی حکم الصلاۃ علیہ والتسلیم فریضۃ وسنۃ وفضیلۃ وصفۃ ومحلا ، ج 2 ، ص 650 ، ط المکتبۃ التوفیقیۃ مصر ۔
الفتوحات الربانیۃ علی الاذکار النواویہ ، لابن علان شافعی ، ج 3 ، ص 299 ، ط جمیعۃ النشر والتالیف الازھریۃ )

خدا توفیق دے ، شعبان المعظم کے جو بقیہ دن رہ گئے ہیں انھیں اپنے آقا و مولا ﷺ پر درود و سلام پڑھ کر گزاریں ۔

ویسے سچی بات تویہ ہے کہ:

جتنے ہم پر کریم‌ و رحیم آقا ﷺ کے احسانات ہیں ، اگر ہمارا ہر سانس بھی درود و سلام پڑھے ، تب بھی حق ادا نہیں ہوسکتا ۔

خاکِ راہ حجاز
لقمان شاہد
7.3.2023 م

سرِ لا مکاں سے طلب ہوئی سوئے منتہٰی وہ چلے نبیﷺ کوئی حد ہے اُن کے عُروج کی 🌹 بَلَغَ الْعُلا بِكَمالِهِ 🌹
18/02/2023

سرِ لا مکاں سے طلب ہوئی
سوئے منتہٰی وہ چلے نبیﷺ
کوئی حد ہے اُن کے عُروج کی
🌹 بَلَغَ الْعُلا بِكَمالِهِ 🌹

مشکلیں حل کر شہ مشکل کشا کے واسطےکر بلائیں رد شہید کربلا کے واسطے
06/08/2022

مشکلیں حل کر شہ مشکل کشا کے واسطے
کر بلائیں رد شہید کربلا کے واسطے

آپ سب کو جمعہ مبارک ہو
18/11/2021

آپ سب کو جمعہ مبارک ہو

نماز اچھی، روزہ اچھا، حج اچھا ، زکوٰۃ اچھیمگر میں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتانہ جب تک کٹ مروں خواجہ بطحا کی حرمت پر...
31/10/2021

نماز اچھی، روزہ اچھا، حج اچھا ، زکوٰۃ اچھی
مگر میں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتا
نہ جب تک کٹ مروں خواجہ بطحا کی حرمت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا

31/10/2021

❤️💞❤️

27/10/2021
اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلامزینتِ وعرش مُعلّی الصلوۃ والسلامربّ ہَب لی اُمّتی کہتے ہوئے پیدا ہوئےحق نے فرمایا کہ بخشا...
19/10/2021

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام
زینتِ وعرش مُعلّی الصلوۃ والسلام

ربّ ہَب لی اُمّتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے
حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوۃ والسلام

دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں اُن پر درود
کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوۃ والسلام

مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود
ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام

بُت شِکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بُت گر گئے
جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوۃ والسلام

سر جُھکا کر با ادب عشقِ رسول اللہ میں
کہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوۃ والسلام

غنچے چٹکے پھول مہکے چہچائیں بُلبلیں
گُل کھلا باغِ اُحد کا الصلوۃ والسلام

میں وہ سُنی ہوں جمیل قادری مرنے کے بعد
میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

حضور ﷺ کی شان بزبان قرآن
11/10/2021

حضور ﷺ کی شان بزبان قرآن

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ   وصال فرما گٸے ۔...
10/10/2021

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب
رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ وصال فرما گٸے ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ertugrul Video posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share