Haqeeqat news

  • Home
  • Haqeeqat news

Haqeeqat news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haqeeqat news, Media/News Company, .

09/02/2024

نتائج تبدیل نہ کرو عوام کا فیصلہ تسلیم کرو۔

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاریملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور ڈینگی کا مرض خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگا ہے۔اسلام...
12/09/2022

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری
ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور ڈینگی کا مرض خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگا ہے۔

اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 55 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 668 ہو گئی ہے ۔

ڈینگی کے علاج میں پپیتے کے پتوں کا عرق کتنا مؤثر؟ ماہرین صحت نے خبردار کردیا

وفاقی درالحکومت کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 36 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہے ۔

رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی سے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے نئے 105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں مجموعی طورپر ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں 113 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبے میں 113 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق107 افراد کراچی کے مختلف اضلاع میں رپورٹ ہوئے۔

سب سے زیادہ 38 افراد ضلع شرقی اور 26 ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے، 21 ضلع وسطی، 10 افراد ضلع ملیر، 6 کورنگی اور 3،3 کیسز کیماڑی اور غربی میں سامنے آئے ہیں۔

رواں ماہ شہر میں ڈینگی کے 950 کیسز سامنے آچکے ہیں اور اب تک 2 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں 30 سے زائد افراد ڈینگی کے باعث انتقال کرچکے ہیں، اس کے باوجود شہر میں کسی بھی علاقے میں انسداد ڈینگی اسپرے نہیں کیا جارہا۔

پنجاب میں ڈینگی کے 106نئے مریض رپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے106نئےمریض رپورٹ ہوئےجن میں سے43کا تعلق راولپنڈی،30کا لاہور ،9کا گوجرانوالا اور 6کا ملتان سے ہے،، رواں سال کے دوران صوبے میں اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 278 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ننکانہ صاحب اورپاکپتن سےڈینگی کے تین، قصور اور وہاڑی سے 2 اور فیصل آباد، اٹک، گجرات، بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، لودھراں اور جھنگ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، صوبےکے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 588 مریض زیرِ علاج ہیں۔

بلوچستان کے اضلاع کیچ اورگوادر میں ڈینگی پر قابو نہیں پایا جاسکا
بلوچستان میں ڈینگی وائرس کے ہائی رسک اضلاع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کی صورت حال تشویش ناک ہے، دونوں اضلاع میں ڈینگی کے مزید 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کیچ اور گوادر میں ڈینگی وائرس کی صورت حال پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور روزانہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ایک ہفتے کے دوران کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے مزید 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور رواں سال کے دوران ڈینگی کے مجموعی کیسزکی تعداد 2 ہزار 974 ہوگئی ہے،کیچ میں ڈینگی کے 2 ہزار 629 اور گوادر میں 345 کیسز شامل ہیں۔

12/09/2022

جواب غیر اطمینان بخش قرار، عمران خان، فواد اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب
تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عمران خان، اسدعمر اور فواد کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری، 30 اگست کو طلب

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دے کر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسد عمر ، فواد چوہدری اور عمران خان کو شو کاز جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مقررہ وقت میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے، عمران خان کاجواب مقررہ وقت میں الیکشن کمیشن کوموصول نہ ہوا اس لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان نے 18 جولائی کو عوام سے خطاب میں بھی توہین آمیز ریمارکس اور الزامات لگائے، اس کے علاوہ انہوں نے 21 اور 27جولائی کو بھی چیف الیکشن کمشنر کےخلاف توہین آمیز ریمارکس دیے۔

11/09/2022

کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
Play Video
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز طالبان کے زیر استعمال امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ روز کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا تھا اور واقعے میں دو پائلٹس اور کریو ممبر ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان دارالحکومت کابل میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 3 افراد جاں بحق

حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فضا میں ہی ہچکولے کھا رہا ہے اور کچھ ہی دیر میں زمین پر گر کر تباہ ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ افغان وزارت دفاع نے فنی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا تھا۔

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیاپاکستان نے بھارت کو  ہرا کر  پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرل...
11/09/2022

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا
پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والی عالمی پولو چیمپئن شپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے دوسرے پلے آف میں بھارت کو شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا، پاکستان نے زون ای سے پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے حمزہ معاذ نے 6 جب کہ میکائل سمیع نے ایک گول کیا۔

پاکستان پولو ٹیم اکتوبر میں امریکا میں ہونے والے مین راؤنڈ میں کھیلےگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیااسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تح...
10/09/2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کیے گئے۔

عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے
گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

ان ارکان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

ان 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب بھی سیلاب کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں اور ان حلقوں سے عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

سندھ میں سیلاب سے 24 گھنٹے میں 4 بچوں سمیت مزید 12 افراد جاں بحقسندھ میں سیلاب سے 24 گھنٹے میں 4 بچوں سمیت مزید 12 افراد...
10/09/2022

سندھ میں سیلاب سے 24 گھنٹے میں 4 بچوں سمیت مزید 12 افراد جاں بحق
سندھ میں سیلاب سے 24 گھنٹے میں 4 بچوں سمیت مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھان سعیدآباد جوہی لنک روڈ پر اولڈ چک کے مقام پر چھوٹا پُل ٹوٹ گیا، پانی کا ریلا دادو کے رنگ بند کو بھی عبور کرگیا۔

یونین کونسل یار محمد کلہوڑو کے دیہات میں پانی داخل ہوگیا، جوہی برانچ پر لگا کٹ 12 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بند کر دیا گیا۔

جھمپیر میں شدیدگرمی کے باعث 3 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے

منچھر جھیل کے اڑل ہیڈ ، اڑل ٹیل اور دانستر نہر پر لگائےگئےکٹ سے دریائےسندھ میں پانی کا اخراج 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

بدین کی پران ندی میں پڑنے والا 50 فٹ چوڑا شگاف 10 روز بعد بھی پُر نہ کیا جاسکا، ڈوبے ہوئے 30 دیہات میں پانی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے۔

کوٹری بیراج پر اب بھی اونچےدرجےکا سیلاب ہے، سوا 6 لاکھ کیوسک سے زائد پانی سے کئی مقامات پر پشتوں سے پانی رسنا شروع ہوگیا، ایریگیشن کا عملہ اور مقامی افراد رساؤ روکنے میں مصروف ہیں۔

نوشہرو فیروز میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 16 میں تاحد نگاہ پانی ہی پانی ہے اور 30 سے زائد گاؤں کے مکین گھروں میں محصور ہوگئے، ادھر سانگھڑ کےگاؤں کیوڑ ملاح اور دیگر علاقوں کے شہری بھی نکاسی آب کے منتظر ہیں۔

ایک ہی ہدف ہے فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں: بابر اعظمایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل اتوار کو...
10/09/2022

ایک ہی ہدف ہے فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں: بابر اعظم
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ہم ٹرافی جیتنے سے اس وقت ایک قدم دور ہیں، ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں، ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شاندار رہے ہیں، ایشیا کپ میں ہم نے بڑے ٹف میچز کھیلے ہیں، کھلاڑیوں نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مختلف کھلاڑیوں نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جب ہم ٹیم بنانے کے مرحلے میں ہوتے ہیں تو مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا اچھا ہوتا ہے، بحثیت کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس سے مستقبل کیلئے کامیابیوں کا راستہ بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس اب تک اہم رہا، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں، دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتا ہے۔

بابر نے کہا کہ فینز بہت سپورٹ کرتےہیں لیکن انہیں ہمیشہ کہتا ہوں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کبھی پرفارمنس اچھی ہوتی ہےکبھی نہیں، فینز وہی ہوتےہیں جو ہروقت ٹیم کو سپورٹ کریں۔

بابر نے کہا کہ فائنل سے پہلے میچز بہت اچھے ہوئے خاص طور پر افغانستان والا میچ، ہم ایسے توقع نہیں کر رہے تھے، نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر جاوید میانداد بھائی کی یاد دلائی، سری لنکا کے خلاف فائنل میں اچھی ٹف کرکٹ ہو گی۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہاں دبئی میں موسم ایسا ہے کہ اوس کا کردار بھی ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں سری لنکن کپتان ڈاسن شاناکا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے، اب تک ایشیا کپ میں میچز بڑے سنسنی خیز رہے ہیں، اب ہم فائنل میچ کے منتظر ہیں۔

پی ٹی آئی ایم پی اے سلطان محمد کا خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر...
10/09/2022

پی ٹی آئی ایم پی اے سلطان محمد کا خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سلطان محمد خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چارسدہ میں ایم پی اے سلطان محمد خان کی اے این پی میں میں شمولیت کی تقریب ہوئی جس میں ایمل ولی خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو لال ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلطان محمد کا کہنا تھاکہ میرے پورے خاندان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور این اے 24 پر ایمل ولی خان کو مکمل سپورٹ کرینگے۔

ان کا کہنا تھاکہ خاندان کے بزرگوں کی خواہش تھی کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر ہوں، باچا خان بابا کی تحریک معاشرے کو ٹھیک کرنے اور قوم کو بیدار کرنے کی تھی، ایمل ولی خان میں ان کے بزرگوں کی تمام خوبیاں نظر آتی ہیں۔

خیال رہے کہ سلطان محمد خان خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 58 چارسدہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد فہیم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

10/09/2022

لاہور : وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں کالے تیتر، تیتر اور بٹیر کی ڈشز کے معاملے پر ذرائع نے بتایا ہےکہ ایوان وزیراعلیٰ کے لیےگروسری اور دیگر اشیا ہر سال ایسے ہی منگوائی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک ٹینڈر منظور کرنےکی خبر سامنے آئی تھی، یہ ٹینڈر ایوان وزیراعلیٰ میں طرح طرح کے کھانوں کے لیے مختلف کمپنیوں کو ٹھیکے دینے سے متعلق تھا، اطلاعات کے مطابق ان کھانوں میں تیتر اور بٹیر کے گوشت کے لیے بھی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہےکہ غیر ملکی مہمانوں کی تیتر، بٹیر سے تواضع کے لیے سالانہ 1 لاکھ 64 ہزار روپے مختص ہیں، بیرون ملک سےآنے والے مہمانوں کی تواضع کے لیے پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈر الاٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 150 سے 2 سو گرام وزن کےکالے تیترکی قیمت 5 سو روپے مختص کی گئی ہے، 50 کالے تیتروں کی قیمت 25 ہزار روپے مختص کی گئی ہے، 100 سے ڈیڑھ سو گرام کے فی تیتر کا ٹھیکہ 750 روپے میں دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہےکہ فارمی تیترکی مد میں 75 ہزار روپے مختص کیےگئے ہیں، 160 روپے بٹیرکے حساب سے 400 بٹیرکے 64 ہزار روپے مختص کیےگئے ہیں۔

ذرائع ایوان وزیراعلیٰ نے مزید بتایا ہےکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں بھی پنجاب کے بجٹ میں یہ سب کچھ موجود تھا۔

07/09/2022

مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کیلئےکئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئرکردیپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کے لیے کئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کردی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں جلسہ کیا گیا تھا جس سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔

مراد سعید نےکل 6 ستمبرکے جلسےکے بجائے تحریک انصاف کے پرانے جلسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کل کے جلسے کے مقابلے میں قدرے زیادہ افراد موجود تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نےکل ہونے والے جلسے میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا تھا جب کہ مراد سعیدکی شیئر کی گئی ویڈیو میں فیصل جاویدکو سیاہ کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہےکہ پی ٹی آئی کے پشاور میں کل کے جلسے میں کارکنوں کی شرکت کم رہی تھی، جس کا اعتراف خود معاون خصوصی خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بھی کیا۔

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاپاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاسپور...
07/09/2022

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، 4 سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا جبکہ جسٹس انوار الحق پنوں 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

ایشیا کپ سپر 4:افغانستان کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاریمتحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مر...
07/09/2022

ایشیا کپ سپر 4:افغانستان کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان نے13اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پ83 رنز بنالیے، رحمان اللہ 11 گیندوں پر 17 اور حضرت اللہ زازئی 21 اور کریم جنت 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

پاکستان نے سپرفور مرحلےکے اپنے پہلےمیچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم پاکستان ٹیم اگر آج جیتنے میں کامیاب رہی تو بھارت اور افغانستان دونوں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوجائیں گے،سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گے۔

پاکستان کی ہار کی صورت میں چاروں ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل رہیں گی۔

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیاملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہ...
07/09/2022

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا اور کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 223 روپے 42 پیسے ہوگیا۔

انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4 روپے 44 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو کر 234 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیاعالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔برطانوی خبر ر...
07/09/2022

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.72 ڈالر کمی کے بعد 83.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.61 ڈالر کمی کے بعد 89.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فروری میں یوکرین پر روس کے حملےکے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے جس کی وجہ عالمی سطح پرکساد بازاری کا خوف اور چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں تاہم اب ان میں کمی آرہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، فواد چوہدریپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے...
06/09/2022

آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، عمران خان نے جرنیلوں کا نام نہیں لیا۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

اس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، عمران خان نے جرنیلوں کا نام نہیں لیا، کیا موجودہ حکومت میں اہم تعیناتی کی اہلیت ہے؟

انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نواز شریف سے اگلےآرمی چیف کی اپروول لینےجا رہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے کہے کا مطلب نہ نکالیں، انہوں نے جو کہا اس کو اس ہی طرح لیں، وہ چاہتے ہیں ایسا آرمی چیف تعینات ہو جواس عہدے کیلئے سب سے زیادہ حق دارہو۔

ہیلی کاپٹر کیس: چیئرمین نیب کا عمران خان سے وصولی کیلئے ای سی پی کو خط لکھنے کا وعدہقومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آ...
06/09/2022

ہیلی کاپٹر کیس: چیئرمین نیب کا عمران خان سے وصولی کیلئے ای سی پی کو خط لکھنے کا وعدہ
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ہیلی کاپٹر کیس میں وصولیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا وعدہ کرلیا۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

نورعالم خان نے چیئرمین نیب کوطیبہ گل اوراس کی فیملی کوہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پرطیبہ گل کے الزامات غلط ثابت ہوئے توکیس عدالت جائے گا۔

اجلاس میں رکن کمیٹی نزہت پٹھان کا کہنا تھاکہ عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں 7 کروڑ کے مقروض ہیں، کوئی ہزارروپے کا مقروض ہو تو الیکشن میں کاغذات قبول نہیں ہوتے، عمران خان اس بار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹرکیس میں عمران خان سے ادائیگیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹرکیس میں 1800 نادہندہ افراد کی لسٹ تیارکی گئی ہے، تمام نادہندہ افراد کی لسٹ الیکشن کمیشن سمیت سب اداروں کو بھیجیں گے۔

نور عالم خان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک میں انتخابات ہورہے ہیں، نادہندہ افراد ادائیگی پر مجبورہوں گے، نیب فوری طور پر تمام لوگوں کی فہرست کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہیلی کاپٹرکیس میں تمام نادہندہ افراد کی فہرست طلب کرلی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔

ایشیا کپ: بھارت کا اہم فاسٹ بولر انجری کی وجہ سے باہر ہوگیاایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھچکا لگا ہے اور اس کا ای...
06/09/2022

ایشیا کپ: بھارت کا اہم فاسٹ بولر انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھچکا لگا ہے اور اس کا ایک اور کھلاڑی انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا ہے۔

ویرات کوہلی ایک سال سے کیوں دل شکستہ تھے؟ پریس کانفرنس میں سب بتا دیا

بھارتی فاسٹ بولر اویش خان ایشیا کپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ دیپک چہار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اویش خان وائرل بخار کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رویندرا جڈیجا بھی انجری کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqeeqat news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share