![Your small contribution may save a family۔۔یہ کہانی غلام حسن بجاڑ کی اپنی زبانی ہے، جو اُن کی زندگی کے سنگین حالات اور ...](https://img3.medioq.com/936/062/994813409360627.jpg)
24/01/2025
Your small contribution may save a family۔۔
یہ کہانی غلام حسن بجاڑ کی اپنی زبانی ہے، جو اُن کی
زندگی کے سنگین حالات اور مصائب کی عکاسی کرتی ہے:
"میرا نام غلام حسن بجاڑ ولد نذیر حسین بجاڑ ہے۔ میں پنچائت مڑہوٹ اپر وارڈ نمبر 6 کا باشندہ ہوں۔ میرے والد بارہ سال قبل سعودی عرب میں انتقال کر گئے، اس وقت میری عمر صرف آٹھ سال تھی۔ آج میں بیس سال کا ہوں، شادی شدہ ہوں اور میرا ایک چھوٹا سابچہ ہے۔ حال ہی میں میری والدہ، جو کینسر کی مریضہ تھیں، انتقال کر گئیں۔ میں خود ڈسک کی بیماری کا شکار ہوں، جس کا آپریشن کروایا لیکن وہ ناکام رہا، جس کے باعث میں بستر پر ہی پڑا ہوں۔
میرے والدہ کینسر کی مریضہ تھیں، لیکن میں اُن کا علاج معالجہ نہ کروا سکا اور آخر کار چند روز پہلے ان کا انتقال ہو گیا۔ میری حالت دیکھ کر میرے ایک پڑوسی، سید مقبول حسین شاہ، مجھے اپنے گھر لے گئے، جہاں کم از کم مجھے کھانا ملنے لگا۔ دوسری طرف، میری ماں بستر مرگ پر میری جھونپڑی میں چیخ و پکار کرتی رہیں۔ کچھ رحم دل لوگ والدہ کی عیادت کے لیے آتے اور کھانے پینے کا سامان لاتے تھے، لیکن میں ایک بیس سالہ نوجوان، اپنی ماں کو ایسے حالات میں دیکھ کر کس کیفیت سے گزرا، یہ صرف میرا دل جانتا ہے۔وہ چیخ وپکار کرتی اور بار بار کہتی میرا غلام حسن کا کیا حال ہے 😢😢
میرا دس ماہ کا بچہ میرے سسر کے گھر ہے، کیونکہ بھوک اور تنگدستی کے باعث وہ اسے اپنے گھر لے گئے ۔ میری ماں ایک طرف، میری بیوی اور بچہ دوسری جگہ اور میں مقبول شاہ کے گھر بستر مرگ پر۔ میری والدہ اسی حالت میں چیختے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
میری زندگی کے یہ حالات آپ سب کے سامنے ہیں۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک انسانیت کے ناطے خدا کے نام پر میری مدد کریں۔ آپ کے بھائی، آپ کے بیٹے کی یہ حالت ہے، اور آپ کی مدد میری زندگی کے لیے ایک سہارا ہو سکتی ہے۔"میرا اکونٹ نمبر مندرجہ ذیل ہے
یہ کہانی انسانی ہمدردی اور جذبہ خیرات کو جگانے کی ایک دلگیر اپیل ہے اکونٹ نمبر ۔0803040100010043
IFSC :- JAKA0MARHOT