ماچکہ ڈیم ٹوٹنے اور ندی میں ٹریکٹر بہہ جانے کے براہ راست مناظر۔
قلعہ عبداللہ سید حمید کراس کے مقام پر بجلی لوڈشیڈنگ کی خلاف ہڑتال جاری۔۔۔
قلعہ عبداللہ
قلعہ عبداللہ سید حمید کراس کے مقام پر قلعہ عبداللہ کے مختلف سیاسی سماجی لوگوں و زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب بجلی کی حالیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال جاری ہے
جس سے پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ کو سید حمید کراس کے مقام پر مال بردار گاڑیوں اور مسافروں کیلئے بند کیا گیا ہے
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 23 گھنٹے تک جاری رہتی ہے جس سے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر سیب اور انگور کے باغات خشک ہورہے ہیں
جبکہ ضلع قلعہ عبداللہ کی معیشت کا بڑا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے اس تمام تر صورتحال میں ہمارے پاس اس عمل کو اختیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا
کسانو کو قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے منعقد پروگرام!
قلعہ عبداللہ
زمینداروں کو قرضوں کی فراہمی کے لئے سرکاری اور نجی بینک کی جانب سے پروگرام کا انعقاد
قلعہ عبداللہ، مقامی زمیندار آسان قرضے کی وصولی کے لئے بینکوں سے رابطہ کریں
قلعہ عبداللہ، بینک مقامی زمینداروں کو کھاد بیج ٹریکٹر اور سولر پینل قرضوں پر فراہم کرینگے۔
قلعہ عبداللہ، مقامی زمیندار موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائے
قلعہ عبداللہ، ضلع قلعہ عبداللہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ اور پانی کی سطح خطرناک حد تک گرچکی ہے سولر پینل اس کا متبادل ذریعہ ہے
قلعہ عبداللہ کے زمینداروں کو آسان اقساط پر قرضے کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ زمیندار موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائے۔ امجد علی چیف منیجر سٹیٹ بینک بلوچستان
قلعہ عبداللہ کے زمینداروں کی آگاہی کیلئے آج یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے تعاون سے مقامی زمینداروں کو قرضوں کی آسان اقساط پر فراہمی کے لئے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ منعقد ہوا جس میں سٹیٹ بینک سمیت دیگر مختلف بینکوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان بلوچستان کے چیف منیجر امجد علی، سٹیٹ بینک کے زونل منیجر شیرجان، نیشنل بینک کے کریڈٹ منیجر بختاور کاسی، مفتی صدیق اللہ اور یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے چیئرمین حمید اللہ کاکڑ نے خطاب کی
آر ایچ سی قلعہ عبداللہ
افسوس کا مقام ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقع قلعہ عبداللہ کا آر ایچ سی ہسپتال صبح کے اوقات میں بھی تالا لگاکر بند رہتا ہے خدانخواستہ کسی حادثے کی صورت میں مریضوں کو کہاں لے جائینگے۔پچھلے سال بھی ایک زخمی نے اس طرح تڑپ تڑپ کر جان دی تھی۔ اعلی حکام صورتحال کا نوٹس لے۔
Murree Incident
اسلام آباد،
مری گلیات میں شدید سردی اور برفباری سیاحوں پر قہر کر بن پھوٹ پڑی،
تفصیلات کے مطابق 20 افراد اب تک سردی سے فوت ہوچکے ہیں جبکہ مزید بھی ہزاروں لوگ وہاں پھنس چکے ہیں،
سیاحوں کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں اور فوج کی مدد طلب کرلی،
حکومت نے شہریوں کو تلقین کی ہے کہ مری جانے سے گریز کریں اور مری کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا،
کچھ لوگوں کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گاڑیوں میں مرے ہوئے پڑے ہیں۔