ABA Ad Manager

  • Home
  • ABA Ad Manager

ABA Ad Manager Digital information is all about providing knowledge about technology and applications from different aspects of life.

Educational and learning post and videos will also be the part of this page.

GOOD MORNING :)
28/01/2024

GOOD MORNING :)

23/03/2023
23/03/2023

وہ حدیث۔۔
مصروفیت سے پہلے فرصت کی قدر کرنے والی۔
پچھلے کچھ وقت سے مجھے بہت یاد آتی ہے۔

رمضان المبارک کی آمد پر پھر سے یاد آ رہی ہے۔
اسی بھاگم دوڑ کو مد نظر رکھ کر رمضان شیڈول بنایا ہے۔ بزی مامز، سٹوڈنٹس اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

رمضان کو ہم عبادات اور معاملات میں تقسیم کریں گے۔

عبادات:
تلاوتِ قرآن پاک: ہمارا گول ہے کہ کور ٹو کور ایک قرآن پاک پڑھ لیا جائے۔ جو زیادہ پڑھ سکتے ہیں، بسم اللہ! ،
دورہ قرآن: شیخ یاسر قاضی دل کے راستے روح کی پاکیزگی پر لیکچر دیں گے۔ برادر نعمان علی خان نے اس بار اردو اور انگلش دونوں سیریز اپلوڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احمد کو شیخ یاسر قاضی زیادہ پسند ہیں تو ہم انہی کا لیکچر لیا کریں گے۔ آپ جس استاذ یا استاذہ کا لیکچر سن لیں، ایمان کی تجدید ہوتی ہے۔ سنت پوری کرنے کا ثواب الگ۔
تسبیحات: صبح شام کے اذکار۔ ہو سکے تو چلتے پھرتے کاموں کے بیچ ذکر۔
دعا: دعا عبادت کا مغز ہے۔ اسے غیر ضروری نہ جانیں۔ دعا لسٹ بنا لیں۔ یا میری ادھار لے لیں۔ مسنون دعائیں بہترین ہے۔
صدقہ؛ روز کا روز، جتنی بھی استطاعت ہو۔ مسکراہٹ، بھلی بات، اچھا مشورہ، اور گھر والوں کا خیال رکھنا بھی صدقہ کی قسم ہے۔
سیرت کا مطالعہ: بچے کے ساتھ دس پندرہ منٹ اس کے لئے رکھے ہیں۔
قیام الیل: ہم ویک اینڈ پر ہی مسجد میں تراویح پڑھ پائیں گے۔ باقی دن تہجد کے اوقات میں نوافل قیام الیل کی نیت سے۔
اعتکاف: جب بھی عبادت کرنے بیٹھیں، اعتکاف کی نیت کر لیں۔ جتنی دیر آپ فوکسڈ ہو کر عبادت کر رہے ہیں، اعتکاف کا ثواب بھی شامل ہوتا رہے گا۔

معاملات کی طرف آئیں۔
غیبیتیں، چسکے، مذاق اڑانا۔۔۔ ان سے دور رہیے۔
بھوکا رہ کر کسی پر بھی احسان نہیں ہے اس لئے گھر والوں کی، کام والی کی، بچوں کی سختی نہ لائیں۔
دل کو معاف کرنے پر آمادہ کریں۔ نہیں ہوتا تو اس کے لئے بھی دعا کریں۔
روز کسی ایک رشتہ دار سے صلہ رحمی کی نیت کر کے کچھ دیر حال احوال لے لیں۔ ٹوٹے ہوئے رابطے جوڑیں۔

لمبی چوڑی سحریاں افطاریاں، بازاروں کے پھیرے، فضول رمضان ٹرانسمیشن، رات بھر جاگ کے سیزنز دیکھنا اور پھر دن بھر نیند پوری کرنا یا عبادت کے وقت اونگھتے پھرنا۔ سوشل میڈیا پر انھے واہ وقت برباد کرنا۔ ان سب سے بچیں گے تو عبادات میں بھی فوکس اور لطف محسوس ہو گا۔ ۔

رمضان مبارک!
بابرکت ہو۔
رحمتوں والا ہو۔
گناہوں کی مغفرت والا ہو۔
دعاؤں کی قبولیت والا ہو۔

اللهمم بلغنا رمضان ❤️

نیّر تاباں

https://youtu.be/wCNpjqZ_C9M
08/03/2023

https://youtu.be/wCNpjqZ_C9M

Subscribe For Daily Vlogs!ENTERTAINERWelcome to ZeeVlogger.here you will find daily vlogs and entertainment videos of riends and family.I am the youtube ente...

https://bit.ly/3fyj9d0
01/10/2022

https://bit.ly/3fyj9d0

We are not sure what the year 2022 is going to be like, but we want to give you some ideas for future business. With all the advances in t...

03/08/2022

Online earning tips bohat jald page py post ki jyengi.

20/04/2022

Millions of Pakistani lost a mother figure today. May ALLAH (s.w.t) grant you Highest ranks in Jannah and may your soul ...
15/04/2022

Millions of Pakistani lost a mother figure today. May ALLAH (s.w.t) grant you Highest ranks in Jannah and may your soul rest in Peace

04/04/2022

مجھ سے پوچھا گیا کہ رمضان میں خاص عبادات کیا ہوں۔

میرے ذہن میں وہ کتابیں آ گئیں جو لڑکپن میں رمضان سپیشل عبادات پر مشتمل ہوتی تھیں۔ بالخصوص آخری عشرہ کی خود ساختہ عبادات۔

تو سوال تو بنتا ہے کہ رمضان کی خاص عبادات کیا ہوں؟

دو شرائط ہیں: خلوص نیت اور سنت کے مطابق عمل۔
نیت بہت اچھی ہو لیکن وہ عمل سنت سے ثابت نہ ہو، یہ ٹھیک نہیں۔
طریقہ تو پرفیکٹ ہو لیکن نیت ریا کی ہو تو بھی شدید خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

تو پھر کیا عبادات کی جائیں؟
یہی جو کرتے ہیں، بس ذرا ذوق و شوق کی آنچ بڑھا دی جائے۔ شدت اور مدت زیادہ ہو جائے بس۔

وضو کریں تو ساتھ ہی دو نوافل تحیة الوضو کے پڑھ لئے جائیں۔
فجر سے پہلے تو اٹھنا ہی ہے تو کچھ اضافی نوافل اس وقت۔
دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہو، تہجد کا وقت ہو، تو کیوں نہ دعا لسٹ کی ایک ایک دعا دل سے مانگ لیں۔
دن کا آغاز چاشت کے نوافل سے کر لیں تو سونے پر سہاگہ۔
قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنے کا سلسلہ بھی رکھ لیا جائے۔
نماز خوبصورت کرنے واسطے چھوٹی سورتوں میں سے اگر ایک دو یاد کر کے نماز میں شامل کر لی جائیں۔
تھوڑا سا اگر سیرہ کو پڑھنے لگیں تو اور بہتر ہے۔ بس تھوڑا سا، چاہے دو صفحے۔
چلتے پھرتے ذکر زبان پر رہے، جو بھی آسان لگتا ہو۔ کوکنگ اور صفائی ستھرائی کے دوران بھی۔
افطار سے پانچ دس منٹ پہلے سے دعا کا اہتمام۔
کوئی ایک نماز مکمل خشوع سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔ ٹھہر ٹھہر کر، الفاظ کے معنی پر غور کرتے ہوئے، سجود کو ذرا لمبا کرتے ہوئے۔ جب جب دھیان بھٹکے، سوچوں کو واپس مرتکز کیجیے۔ بس ایک نماز سے شروع کریں۔ مغرب کی تین فرائض سے کریں شروع؟
قیام الیل کے لئے تراویح۔
اور جتنا توفيق ہو اتنا صدقہ دکھا کے بھی، چھپا کے بھی۔ یاد رہے کہ مسکرانا بھی صدقہ ہے اور سنت بنوی ﷺ بھی 🙂

عبادات کے ساتھ معاملات کو بھولنا نہیں ہے۔ شیطان بند ہے تو کیوں نہ حسنِ سلوک کو عام کریں؟ اس رمضان دل بڑا کر کے اسے معاف کر دیں جو اب تک نہ ہو پایا؟ وہ جو غصہ کتنے سالوں سے اندر پک رہا ہے، جانے دیں اسے۔ ماضی تھا، گزر چکا۔

اور ان سب میں اتنا مصروف نہ ہوں کہ اپنا ہی گھر اور گھر والے بوجھ لگنے لگیں۔ کچھ وقت بس ریلیکس کیا جائے اور بانڈنگ کی نیت سے گھر والوں کے ساتھ گزارا جائے۔

کسی مقابلے میں لگے بغیر، کسی گِلٹ میں جائے بغیر بس محبت سے جو بھی کر پائیں، وہی خاص ہے، وہی خوبصورت ہے، وہی مطلوب ہے۔

نیر تاباں

مؤثر رمضان معمول؛  آپ کو یہ مفید مل سکتا ہے۔ 1. روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2. صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3. تہجد 3:30am سے 4:1...
02/04/2022

مؤثر رمضان معمول؛ آپ کو یہ مفید مل سکتا ہے۔

1. روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔
2. صبح 3 بجے اٹھیں۔
3. تہجد 3:30am سے 4:15am تک
4. 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ۔ 4:15am - 4:35am۔ 10 منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں 4:35 - 4:45۔
5. صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔
5: سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔
7. نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر
8. صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔
9. صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔
10. ،صلاة الضحى کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔ صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک
11. قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔
12. نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔ 20 منٹ اذکار کریں۔
13. عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔
14. غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کریں جس کی آپ استطاعت رکھتے ہیں۔ لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے ہر وہ چیز مانگیں جو آپ چاہتے ہیں۔ نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔
15. عشاء کی نماز دائیں طرف پڑھیں اور رات 9 بجے تک 11 رکعت تراویح پڑھیں۔
16. تراویح کے بعد، دن پر غور کرنے کے لیے 5 منٹ صرف کریں، اور اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھیں۔ تم نے کیا اچھا کیا؟ کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟ روکنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا شروع کرنے کی ضرورت ہے؟

سب سے بڑھ کر اپنے صدقہ میں اضافہ کریں۔ ہمیں صحت و تندرستی کے ساتھ رمضان المبارک کا مشاہدہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین یا اللہ
(30 دن) میں روزانہ قرآن کا ایک حصہ مکمل کرنے کا طریقہ
الفجر: 4 صفحات
ظہور: 4 صفحات
العصر: 4صفحات
مغرب: 4 صفحات
عشاء: 4 صفحات

ہر روز (15 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے دو حصے ہیں۔
الفجر: 8 صفحات
ظہور: 8 صفحات
عصر: 8 صفحات
مغرب: 8 صفحات
عشاء: 8 صفحات

روزانہ ڈھائی حصے (12 دن) میں مکمل قرآن کرنے کا طریقہ
الفجر: 10 صفحات
ظہور: 10 صفحات
عصر: 10 صفحات
مغرب: 10 صفحات
عشاء: 10 صفحات

ہر روز (10 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے تین حصے ہیں۔
الفجر: 12 صفحات
ظہور: 12 صفحات
عصر: 12 صفحات
مغرب: 12 صفحات
عشاء: 12 صفحات

یہ پروگرام لوگوں کے لیے ہے۔

12/03/2022

الحمدللہ علی کل حال
الله اکبر
سبحان اللہ
الحمدللہ ‎

25/02/2022

ہم لوگ ماڈرن کہلائے جانے کے چکر میں بہت قیمتی چیزیں چھوڑ بیٹھے ہیں۔ ہم نے آسانیاں ڈھونڈیں اور اپنے لیے مشکلیں کھڑی کر دیں۔
آج ہم دھوتی پہن کے باہر نہیں نکل سکتے لیکن صدیوں کی آزمائش کے بعد یہ واحد لباس تھا جو ہمارے موسم کا تھا۔ ہم نے خود اپنے اوپر جینز مسلط کی اور اس کو پہننے کے لیے کمروں میں اے سی لگوائے۔ شالیں ہم نے فینسی ڈریس شو کے لیے رکھ دیں اور کندھے جکڑنے والے کوٹ جیکٹ اپنا لیے۔ ہمیں داڑھی مونچھ اور لمبے بال کٹ جانے میں امپاورمنٹ ملی اور فیشن بدلا تو یہ سب رکھ کے بھی ہم امپاورڈ تھے!
ہم نے حقہ چھوڑ کے سگریٹ اٹھایا اور ولایت سے وہی چیز جب شیشے کی شکل میں آئی تو ہزار روپے فی چلم دے کر اسے پینا شروع کر دیا۔ ہے کوئی ہم جیسا خوش نصیب؟
ہم نے لسی چھوڑی، کولا بوتلیں تھام لیں، ہم نے ستو ترک کیا اور سلش کے جام انڈیلے، ہم نے املی آلو بخارے کو اَن ہائی جینک بنا دیا اور وہی چیز ایسنس کے ساتھ جوس کے مہر بند ڈبے خرید کے بچوں کو پلائی، وہ پیک جس کے آر پار نہیں دیکھا جا سکتا کہ گتے کا ہوتا ہے۔ ہم نے ہی اس اندھے پن پہ اعتبار کیا اور آنکھوں دیکھے کو غیر صحت بخش بنا دیا۔
ہم نے دودھ سے نکلا دیسی گھی چھوڑا اور بیجوں سے نکلے تیل کو خوش ہو کے پیا، ہم نے چٹا سفید مکھن چھوڑا اور زرد ممی ڈیڈی مارجرین کو چاٹنا شروع کر دیا، اس کے نقصان سٹیبلش ہو گئے تو پھر ڈگمگاتے ڈولتے پھرتے ہیں۔ گوالے کا پانی ہمیں برداشت نہیں لیکن یوریا سے بنا دودھ ہم گڑک جاتے ہیں، الحمدللہ!
اصلی دودھ سے ہمیں چائے میں بو آتی ہے اور ٹی واٹنر ہم نوش جان کرتے ہیں جس پہ خود لکھا ہے کہ وہ دودھ نہیں۔ گھر کے نیچے بھینس باندھ کر ہم نے سوکھا دودھ باہر ملک سے خریدنے کا سودا کیا اور کیا ہی خوب کیا!
ہم تو وہ ہیں جو آم کے موسم میں بھی اس کا جوس شیشے کی بوتلوں میں پیتے ہیں۔
ہم گڑ کو پینڈو کہتے تھے، سفید چینی ہمیں پیاری لگتی تھی، براؤن شوگر نے ہوٹلوں میں واپس آ کے ہمیں چماٹ مار دیا۔ اب ہم ادھر ادھر دیکھتے ہوئے گال سہلاتے ہیں لیکن گڑ بھی کھاتے ہیں تو پیلے والا کہ بھورا گڑ تو ابھی بھی ہمیں رنگ کی وجہ سے پسند نہیں۔
آئیں، ہم سے ملیں، ہم ایمرجنسی میں پیاسے مر جاتے ہیں، گھروں کی ٹونٹی کا پانی نہیں پی سکتے، نہ ابال کر نہ نتھار کے، ہم پانی بھی خرید کے پیتے ہیں۔ ہم ستلجوں، راویوں، چنابوں اور سندھوں کے زمین زاد، ہم ولایتی کمپنیوں کو پیسے دے کے پانی خریدتے ہیں۔

ہم تو پودینے کی چٹنی تک ڈبوں میں بند خریدتے ہیں۔ چھٹانک دہی اور مفت والے پودینے کی چٹنی ہم ڈیڑھ سو روپے دے کے اس ذائقے میں کھاتے ہیں جو ہمارے دادوں کو ملتی تو انہوں نے دسترخوان سے اٹھ جانا تھا۔
سوہانجنا ہمیں کڑوا لگتا تھا، جب سے وہ مورنگا بن کر کیپسولوں میں آیا ہے تو ہم دو ہزار میں پندرہ دن کی خوراک خریدتے ہیں۔ وہی سوکھے پسے ہوئے پتے جب حکیم پچاس روپے کے دیتا تھا تو ہمیں یقین نہیں تھا آتا۔
پانچ سو روپے کا شربت کھانسی کے لیے خریدیں گے لیکن پانچ روپے کی ملٹھی کا ٹکڑا دانتوں میں نہیں دبانا، ’عجیب سا ٹیسٹ آتا ہے۔‘
ہم پولیسٹر کے تکیوں پہ سوتے ہیں، نائلون ملا لباس پہنتے ہیں، سردی گرمی بند جوتا چڑھاتے ہیں، کپڑوں کے نیچے کچھ مزید کپڑے پہنتے ہیں اور زندگی کی سڑک پہ دوڑ پڑتے ہیں، رات ہوتی ہے تو اینٹی الرجی بہرحال ہمیں کھانی پڑتی ہے۔
ہم اپنی مادری زبان ماں باپ کے لہجے میں نہیں بول سکتے۔ ہم زبان کے لیے نعرے لگاتے ہیں لیکن گھروں میں بچوں سے اردو میں بات کرتے ہیں۔ ہم اردو یا انگریزی کے رعب میں آ کے اپنی جڑیں خود کاٹتے ہیں اور بعد میں وجہ ڈھونڈتے ہیں کہ ہم ’مس فٹ‘ کیوں ہیں۔
عربی فارسی کو ہم نے مدرسے والوں کی زبان قرار دیا اور ہاتھ جھاڑ کے سکون سے بیٹھ گئے۔ ’فورٹی رولز آف لَو‘ انگریزی میں آئی تو چومتے نہیں تھکتے۔ الف لیلیٰ، کلیلہ و دمنہ اور اپنے دیسی قصے کہانیوں کو ہم نے لات مار دی، جرمن سے گورے کے پاس آئی تو ہمیں یاد آ گیا کہ استاد مال تو اپنا تھا۔
جا کے دیکھیں تو سہی، عربی فارسی کی پرانی ہوں یا نئی، صرف وہ کتابیں ہمارے پاس اب باقی ہیں جو مدرسوں کے نصاب میں شامل ہیں۔ باقی ایک خزانہ ہے جسے ہم طلاق دیے بیٹھے ہیں۔ پاؤلو کوہلو اسی کا ٹنکچر بنا کے دے گا تو بگ واؤ کرتے ہوئے آنکھوں سے لگا لیں گے۔ متنبی کون تھا، آملی کیا کر گئے، شمس تبریز کا دیوان کیا کہتا ہے، اغانی میں کیا قصے ہیں، ہماری جانے بلا!
ہماری گلیوں میں اب کوئی چارپائی بُننے والا نہیں آتا، ہمیں نیم اور بکائن میں تمیز نہیں رہ گئی، ہمارے سورج سخت ہوگئے اور ہمارے سائے ہم سے بھاگ چکے، ہمارے چاند روشنیاں نگل گئیں اور مٹی کی خوشبو کو ہم نے عطر کی شکل میں خریدنا پسند کیا۔
وہ بابا جو نیم کی چھاؤں میں چارپائی لگائے ٹیوب ویل کے ساتھ دھوتی پہنے لیٹا ہوتا ہے، وہ حقے کا کش لگاتا ہے، ہمیں دیکھتا ہے اور ہنس کے آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ اسے کب کی سمجھ آ گئی ہے، ہمیں نئیں آتی!


M.A

https://youtu.be/HYReV7WVUrE
09/02/2022

https://youtu.be/HYReV7WVUrE

English Vocabulary | Expressions in English | Kids Corner and Learning Centre Easy to learn for kidsEducatuon for AllLearn english together with photos and a...

08/02/2022

ﺁﭖ ﺷٌﮑﺮ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﮟ، ﺑﻼ ﺷٌﺒﮧ ﻧﻌﻤﺘﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ۔
ﺍﻟﺤﻤﺪللہ

08/02/2022
07/02/2022

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَإِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَإِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

04/02/2022

اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد و بارک وسلم 💕 💕
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد و بارک وسلم 💕 💕
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد و بارک وسلم 💕 💕

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABA Ad Manager posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share