Kmg
فلور ملز این او سی منسوخی کے تاخیری حربہ پر مظاہرین سپیکر کے خلاف نعرہ بازی کررہے ہیں
کھرمنگ گراخ روڈ کو جلد از جلد بحال کریں
کھرمنگ اپڈیٹ
ضلع کھرمنگ کے دورافتادہ گاؤں گراخ میں حالیہ بارشوں سے سڑکوں کی حالات انتہائی خطرناک اور عوام کے لئے کافی مشکلات کا سامنا حکام نوٹس لیں اور جلد از جلد روڈ کو بحال کیا جائے
کھرمنگ انتظامیہ سے اپیل ہے فوری طور پر اور ہنگامی بنیادوں پر روڈ کو بحال کرے شکریہ
کھرمنگ اپڈیٹ
طورغون بالا مڈل سکول+ہائی سکول جو 200 کے قریب سٹوڈنٹ ہے ایک ٹیچر کے رحم کرم پر طالب علم روڈ پر احتجاج پرمجبور حکام بالا سے ٹیچروں کو پورا کرنے کی اپیل حکام بالا سے پر زور اپیل ہے کہ طورغون سکول کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام طالب علموں کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے
کھرمنگ ترغون بالا
کھرمنگ اپڈیٹ
طورغون بالا مڈل سکول+ہائی سکول جو 200 کے قریب سٹوڈنٹ ہے ایک ٹیچر کے رحم کرم پر طالب علم روڈ پر احتجاج پرمجبور حکام بالا سے ٹیچروں کو پورا کرنے کی حکام بالا سے پر زور اپیل ہے کہ طورغون سکول کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام طالب علموں کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے
حالیہ بارشوں کی وجہ سے کھرمنگ ترکتی میں تین مکانات کو نقصان ہوا
کھرمنگ اپڈیٹ
حالیہ بارشوں کی وجہ سے ضلع کھرمنگ ترکتی میں تین مکانات کو کافی نقصان ہوا ہے ضلعی انتظامیہ غریب عوام کے ھونے والے نقصانات کا ازالہ کریں
ضلع کھرمنگ ترقیاتی منصوبوں سے بھرپور سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا ضلع ایک ہفتے سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے واہ رے اربوں کے دعوے داروں کا کی
ضلع کھرمنگ ترقیاتی منصوبوں سے بھرپور
سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا ضلع کچھ ایریاز ایک ہفتے سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور ایک دن کی بارشوں سے محکمے کی اہلیت اور دعویداروں سے پردہ ہٹ گیا اب محکمے کو صرف دعوی کرنے کے بجائے عملی کام کر کے سہولیات میسر کرنے میں وقت صرف کریں اب سردیوں کی آمد سے پہلے ایکشن لے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اور بہترین حکمت عملی تیار کریں صرف دعوی کرنے سے کام نہیں بنتا
عبید میلاد النبی ص کے موقع پر جلسہ عام سے صدر تنظیم خیر العمل ( رجسٹرڈ)
عبید میلاد النبی ص کے موقع پر جلسہ عام سے صدر تنظیم خیر العمل ( رجسٹرڈ) باغیچہ کا خطاب۔
عوامی ایشوز پر انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔
1.نیابت آفس باغیچہ کو فعال کرنے کے لئے اخبارات اور سوشل میڈیا پر کیی بار دینے کے باوجود انتظامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے۔فل فور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں محاذ ایریاز کے غیور عوام کرگل سکردو روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
2= اوپن کارگل سکردو روڈ قراردار گلگت بلتستان اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ھونا دونوں طرفین (یعنی کرگل اور بلتستان) کے عوام کے ساتھ ذیادتی ہے۔ حکومت عوام کے سینٹمنٹس کے ساتھ نہ کھیلیں ورنہ عوام پھر سے سڑکوں پر نکل آئیں گے
3=انتظامیہ سب ڈیویژن کے ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے باغیچہ میں تحصیل آفس کی عمارت پہلے ہی تعمیر شدہ ہے نیز موضوع باغیچہ دیگر موضوعات طورغون ،شریٹینگ،طولولنگ،برق ہلٹس،سندو تک،،گیراخ نالہ،کشو ،کشو بالا،آحمد آباد،ترکتی، باغیچہ،بنڈوکھہ،تمام محاذ ایریاز کے لیے انڈیا،(ڈوگرا راج )کے دور سےسب کے لئے مرکزی حیثیت حاصل ہے اسلیے سب ڈیویژن باغیچہ میں قائم کیا جائے۔
4=ڈاک خانہ باغیچہ میں غریب لوگوں غویس سے لیکر طوغون تک کے جمع پونجی ہے حکومت غریبوں کو ادا نہیں کر رہے ہیں ۔انکو فلفور منافع سمیت ادا کر
کھرمنگ اپڈیٹ
آج صبح کھرمنگ سے سکردو کیطرف آنے والی بد نصیب کار حادثے کا شکار ھوا تھا باغیچہ کی مقام پر جس میں دو قیمتی جان کا نقصان ھوا کھرمنگ باغیچہ کے عوام انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مدد سے کار کو دریاسے باہر نکالنے میں کامیاب ہوا اللہ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
کھرمنگ اپڈیٹ
کھرمنگ ژھوکسی پوستنگ کا واحد رابطہ سڑک کی حالات پہلے سے ہی خستہ حالی کا شکار ہے اس کے باوجود اس رابطہ سڑک کے دونوں اطراف سے تجاوزات کر کے تعمیراتی کام جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کھرمنگ ضلعی انتظامیہ ستو پی کر سو رہا ہے اور سرکاری روڈ پر اپنا جاگیر سمجھ کایک سایئٹ پر ٹینکی بنا رہا ہے گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہو رہا ہمارا مطالبہ کھرمنگ میں جہاں کہیں بھی تجاوزات کیا گیا ہے انتظامیہ اپنا رٹ قائم کریں اور تمام تجاوزات کو ہٹا دے تاکہ عوام تکلیف اور مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں
کھرمنگ خاص پل
انتہائی اہمیت کے حامل کھرمنگ خاص پل اپنے شکستہ حالت پر ماتم کر رہے ہیں ہمارے نمایندے چاہئے سابقہ ھو یا موجودہ سب اپنی پوری آب تاب کیساتھ اسی پل سے گزرتے رہے ہیں انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اسیسٹینٹ کمشنر کھرمنگ محکمہ تعمیرات کھرمنگ کے زمداران کسی کی بھی نظر نہیں گئی اس حوالے سے جبکہ پل پار کرتے وقت سب کلمہ طیبہ کا ورد ضرور کرتے ہیں اتنا شکستہ حال ھوا ہے کھرمنگ عوام کا مطالبہ ہے انتظامیہ اور اور زمداران سے ہنگامی حالات پر اس پل کی ریپیرینگ کا کام کیا جائے خدا نخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں انتظامیہ اور محکمہ ذمہ دار ھو گا
کھرمنگ خاص عوام