Pakistan news Dir

  • Home
  • Pakistan news Dir

Pakistan news Dir Khabar raho halat sy

13/03/2022

*عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، قیمت 127 ڈالر سے 109 ڈالر پر پہنچ گئیں*

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 127 ڈالر سے 109 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 80 سینٹ کمی سے 109 ڈالر 44 فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 80 سینٹ کمی کے بعد 106 ڈالر 48 سینٹس ہوگئی۔

اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

9 مارچ کو کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دھرنے میں شامل محمد الیاس شہید کا  والد اس وقت زندہ لاش بنا ہے جنہوں نے دو سال پہلے اپنے جوان بیٹے کو لحد میں اتارا آج ا...
22/11/2021

دھرنے میں شامل محمد الیاس شہید کا والد اس وقت زندہ لاش بنا ہے جنہوں نے دو سال پہلے اپنے جوان بیٹے کو لحد میں اتارا آج ایک دوسرے جوان بیٹے کی موت ان کی صبر کا امتحان لے رہا ہے ۔

13/11/2021
14/08/2021
28/07/2021
25/07/2021

⭕خبردار،ہوشیار/ناران کاغان جانے والے سیاحوں کےلیے بری خبر، ناران کاغان میں ہزاروں گاڑیاں اس وقت پھنسی ہوئی ہیں راستہ مکمل طورپر بند ہے لوگ تین دن سے پھنسے ہوئے ہیں کوئی ہوٹل خالی نہیں ریسٹورنٹس پر کھانا دستیاب نہیں پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نا ہونے کے باعث پٹرول پمپ مکمل بند پڑے ہیں،اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئرکرے تاکہ لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچ سکے
25/07/2021

08/07/2021
11/05/2021
مردان میں مسجد میں ایک شخص کی کھانسی پر جھگڑا تین افراد قتل
28/04/2021

مردان میں مسجد میں ایک شخص کی کھانسی پر جھگڑا تین افراد قتل

‏قیامت کے روز نفسا نفسی ہوگی ہم نے تو قیامت سے پہلے ہی نفسا نفسی کا دور دیکھ لیا !!‏علی گڑھ بھارت میں کرونا میت کو کندھے...
28/04/2021

‏قیامت کے روز نفسا نفسی ہوگی ہم نے تو قیامت سے پہلے ہی نفسا نفسی کا دور دیکھ لیا !!

‏علی گڑھ بھارت میں کرونا میت کو کندھے دینے سے لوگوں نے معزرت کرلی مجبوراً بیٹیوں نے میت کو کندھا دیا 😥

23/04/2021

ممبئی: بھارت میں لاشوں کو دفنانے اور جلانے کیلئے جگہ کم پڑ گئی

‏آج بھارت میں پوری دُنیا میں ریکارڈ 315,000 کورونا کیسز رپورٹ اور 2100 امواتیں ہوئیں،

‏آکسیجن کا اسٹاک بھی ختم ہونے کے قریب ہے،

‏ہسپتالوں نے حکومت کو خبردار کردیا ہے اگر ایک دن کے اندر آکسیجن نہ ملی تو بھارت قبرستان بن سکتا ہے، رپورٹ

11/04/2021
متوجہ ھو : کوویڈ 19 کی شدید تیسری لہر کے ساتھ بنوں پشاور کوہاٹ اور مضافات میں ایک تیز ھوا چل رہی ھے :جس کی وجہ سے سائینو...
02/04/2021

متوجہ ھو :
کوویڈ 19 کی شدید تیسری لہر کے ساتھ بنوں پشاور کوہاٹ اور مضافات میں ایک تیز ھوا چل رہی ھے :جس کی وجہ سے سائینوسائٹس کی بیماری پھیل چکی ھے : جو کہ اہل علاقہ کے کئی لوگوں کے ناک سے خون بہنا شروع ھوئی ھے :اور ساتھ ہی آنکھوں سے پانی بہنا شروع ھوئی ھے: ابھی تک سائینسدانو نے باقاعدہ ریسرچ نہیں کی ھوئی ھے : لیکن اس ھوا میں کوئی مہلک وائرس ھوسکتی ھے :
لہذا تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ھے کہ عینک اور ماسک کا استعمال ضرور کرےا اور Sops کو باقاعدہ فالو کرے :کسی بھی تکلیف کے صورت میں میڈیکل سٹور سے بڑوں کیلئے گولی اور بچوں کیلئے شربت مثلا ایزیھترومائیسین ' ڈیسلوروٹاڈین : پیناڈول وغیرہ کا استعمال کرے:

10/03/2021
05/03/2021

.نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پشتون سٹوڈنٹس اور پنجابي سٹوڈنٹس کے درمیان لڑائی ہوئی ہے ۔ ہمارے پشتون بھائیوں کو چھت سے پھینکا جارہا ہے ایک پشتون اسٹوڈنٹس شہید اور 6 پشتون سٹوڈنٹس کی حالات تشویشناک بتایئ جارہی ہے ۔
پنجاب میں ایسی کوئی یونیورسٹی نہیں جہاں پر پشتون سٹوڈنٹ کو گولی نہ ماری گئ ہو یا قتل نا کیا گیا کیونکہ کہ پنجاب کے تعلیم بلٹ میں پشتونوں کی کوئی حیثیت نہیں۔۔

.ظالم کی کوئی قومیت نہیں ہوتیحامد میر 18 فروری ، 2021  بلوچستان کی کچھ دُکھی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں فریادی بن کر اسلام ...
19/02/2021

.ظالم کی کوئی قومیت نہیں ہوتی
حامد میر 18 فروری ، 2021

بلوچستان کی کچھ دُکھی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں فریادی بن کر اسلام آباد آئیں تاکہ وزیراعظم عمران خان تک اُن کی آواز پہنچ سکے۔ افسوس کہ عمران خان کی حکومت کے کچھ وزیروں نے ان دُکھی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی فریاد سننے کی بجائے ان کے سامنے پنجاب کی مظلومیت کا مقدمہ پیش کر دیا اور طعنہ دیا کہ بلوچستان کی مائیں تو پنجاب میں احتجاج کر سکتی ہیں کیونکہ یہاں کوئی ان کے شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں گولی نہیں مارے گا لیکن پنجاب کی اُن مائوں کا کیا کریں جن کے بچوں کو بسوں سے نکال کر گولی مار دی جاتی ہے، اس لئے بلوچستان میں پنجابیوں پر ظلم کی بھی مذمت کی جائے۔

ایک وزیر فواد چوہدری نے بلوچستان میں پنجابیوں پر ظلم کی مذمت کی تو عمران خان کے ایک اتحادی رکنِ قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اُنہیں جواب میں کہا کہ پنجابی ہمارے بھائی ہیں لیکن آپ نفرت نہیں پھیلاؤ، آپ کے بیان سے غلط پیغام جا رہا ہے۔

قابلِ غور بات یہ تھی کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی بلوچ خواتین دراصل پاکستانی بن کر پاکستان کے دارالحکومت میں پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش لے کر آئی تھیں لیکن یہاں پر اُنہیں بلوچ اور پنجابی کے تنازع میں اُلجھا دیا گیا۔

ایک ہفتہ قبل جب یہ خواتین اسلام آباد آئیں تو خاموشی سے اپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر ہاتھوں میں پکڑ کر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بیٹھ گئیں لیکن پولیس نے اُنہیں فوراً اٹھ جانے کے لئے کہا۔ پولیس کے تنگ کرنے پر وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور بارہ سال سے لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سیمی بلوچ نے نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ سے مدد مانگی۔

نیشنل پریس کلب والوں نے پولیس سے کہا کہ یہ عورتیں اور بچے بہت دور سے آئے ہیں، آپ ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتے تو انہیں تنگ مت کریں۔ یوں ان دکھی عورتوں کو پریس کلب کے باہر اپنا کیمپ لگانے کی اجازت مل گئی۔ چھ دن تک یہ عورتیں پریس کلب کے باہر خاموشی سے بیٹھی رہیں۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تک اپنی درخواست پہنچائی کہ ہمیں عمران خان سے ملوا دیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی تو چھٹے دن یہ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف چل پڑیں۔

انہیں روکنے کے لئے پولیس نے پوری کوشش کی لیکن 2009سے لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی بوڑھی والدہ کو کوئی کیسے روک سکتا تھا جس کی زندگی میں ٹھوکروں کے سوا اب کچھ نہیں بچا۔ حسیبہ قنبرانی کو کوئی کیسے روکے جو اپنے لاپتہ بھائیوں کے غم میں ہر وقت آنسو بہاتی ہے۔

یہ عورتیں پولیس سے لڑتی بھڑتی ڈی چوک تک پہنچیں تو ہمارے حکمرانوں کو پنجاب کا مقدمہ یاد آ گیا۔ وہ یہ بھول گئے کہ ظالم کی کوئی نسل، مذہب اور قومیت نہیں ہوتی۔ ظالم تو صرف ظالم ہوتا ہے اور مظلوم صرف بلوچ، سندھی، پختون اور پنجابی نہیں ہوتا مظلوم صرف مظلوم ہوتا ہے۔

لاپتہ افراد صرف بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں نہیں بلکہ پنجاب میں بھی ہیں۔ آمنہ مسعود جنجوعہ کی مثال ہمارے سامنے ہے جو 2005سے اپنے خاوند مسعود جنجوعہ کی بازیابی کے لئے دھکے کھا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو لاپتہ افراد کا مسئلہ اب تک حل کر لینا چاہئے تھا۔

اس مسئلے کے حل نہ ہونے پر پہلے اختر مینگل نے عمران خان کی حمایت چھوڑی اب کچھ مزید اتحادی بھی ناراض نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کے وزراء کو اپنے اپنے صوبے کا نہیں بلکہ پاکستان کا وزیر بن کر دکھانا چاہئے۔ چھوٹے صوبوں میں پنجاب پر تنقید کی جاتی ہے تو تنقید کا جواب تنقید سے دینے کی بجائے اُن وجوہات کو ختم کریں جن کی وجہ سے پنجاب پر تنقید ہوتی ہے۔

اگر چھوٹے صوبوں کے لوگ یہ کہنا شروع کر دیں کہ ہمارے اہم لیڈر پنجاب میں کیوں مارے جاتے ہیں؟ ہمارے لیڈروں کو پنجاب کی جیلوں میں کیوں بند کیا جاتا رہا، پنجاب کے لیڈروں کو دوسرے صوبوں میں کیوں بند نہیں کیا جاتا؟ پھر آپ کیا جواب دیں گے؟

کچھ دن پہلے میں مولانا گلزار احمد مظاہری کی جیل کہانی پڑھ رہا تھا جسے اُن کے برخوردار ڈاکٹر حسین احمد پراچہ نے مرتب کیا ہے۔ مولانا گلزار احمد مظاہری کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا اور وہ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی تھے۔ اس کتاب میں اُن کی جیل کی ڈائری شامل ہے اور یہ ڈائری بتاتی ہے کہ لائل پور (فیصل آباد) جیل میں اُن کے ساتھ عبدالصمد خان اچکزئی بھی قید تھے۔

یہ وہ زمانہ تھا جب عمران خان کے فیورٹ ڈکٹیٹر جنرل ایوب خان پاکستان کے حکمران تھے۔ موصوف نے جماعت اسلامی پر پابندی لگا کر اس کے پچاس سے زائد رہنماؤں کو جیل میں ڈال دیا۔ جیل میں عبدالصمد خان اچکزئی کی مولانا گلزار احمد مظاہری سے دوستی ہو گئی۔ دونوں آپس میں بیڈ منٹن کھیلتے ایک دوسرے کو کھانا کھلاتے اور اس مسئلے پر بھی بحث کرتے کہ امام ابو حنیفہؒ پشتون تھے یا نہیں؟

کتاب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں پہلا مارشل لا لگا تو عبدالصمد اچکزئی سے شیخ مجیب الرحمان اور خان عبدالاغفار خان سے لے کر مولانا مودودی تک سب اس مارشل لا کے خلاف تھے اور پھر سب نے محترمہ فاطمہ جناحؒ کی حمایت بھی کی۔

کتاب میں بتایا گیا ہے کہ مولانا مودودی نے ایوب خان کے خلاف محترمہ فاطمہ جناحؒ کی بطور صدارتی امیدوار ان الفاظ میں حمایت کی ’’ایک طرف ایوب خان ہیں کہ جن میں ایک مرد ہونے کے علاوہ کوئی خوبی نہیں اور دوسری طرف محترمہ فاطمہ جناح ہیں کہ جن کے اندر عورت ہونے کے علاوہ کوئی خامی نہیں لہٰذا ان دو میں سے ہم محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت کریں گے‘‘۔

مولانا گلزار احمد مظاہری کی جیل کہانی پڑھتے ہوئے میں سوچتا رہا کہ عبدالصمد اچکزئی کو بلوچستان کی کسی جیل میں کیوں نہ رکھا گیا؟ بھٹو دور میں چوہدری ظہور الٰہی کو مچھ جیل بھیجا گیا تو گورنر اکبر بگٹی نے اُنہیں واپس پنجاب بھجوا دیا، بعد میں اکبر بگٹی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید کیا گیا، پھر ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دی گئی۔

مشرف دور میں کچھ عرصے کے لئے نواز شریف کو کراچی میں رکھا گیا پھر پنجاب اور پھر جدہ پہنچا دیا گیا۔ آصف علی زرداری نے زیادہ وقت راولپنڈی اور لاہور کی جیلوں میں کیوں گزارا؟ فوجی ڈکٹیٹروں نے اپنا اقتدار قائم رکھنے کے لئے سیاستدانوں کو آپس میں لڑایا، سیاسی جماعتوں کو کمزور کیا اور صوبوں میں نفرت پھیلائی۔ نفرت کو نفرت سے نہیں صرف محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

ایک صوبے کے مظلوموں کو دوسرے صوبے کے مظلوموں کی حمایت کرنی ہو گی اور ظالم کو صرف ظالم کہنا ہو گا۔ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ بلوچستان کے جج کے لئے وہی فیصلہ ہونا چاہئے جو پنجاب کے ججوں کے لئے ہوتا ہے۔ بلوچستان کے مظلوم کو بھی وہی توجہ ملنی چاہئے جو پنجاب کے مظلوم کو ملتی ہے۔ سب مظلوموں کے ساتھ ایک سا سلوک ہو گا تو قائداعظم کا پاکستان مضبوط ہو گا۔

13/02/2021

افغانستان کے شہر ہرات میں تیل کے ٹینکروں میں آگ لگا ہوا ہے۔

06/01/2021

.ریاست مدینہ میں نوکریوں کے ریٹ فکس ہو رہے ہیں

.‏17سال چیرمین روئیت ہلال کمیٹی رہنے کے بعد مفتی منیب الرحمان فارغ۔19رکنی نئی روئیت ہلال کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔..
31/12/2020

.‏17سال چیرمین روئیت ہلال کمیٹی رہنے کے بعد مفتی منیب الرحمان فارغ۔19رکنی نئی روئیت ہلال کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔..

17/10/2020

.*گزشتہ روز سریاب روڈ پر ایکسیڈنٹ میں خیرات مانگنے والا شدید زخمی ہوا تھاجنکو میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر کے اہلکاروں نے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال لے کر گئے تھے بعد ازاں راہگیر کے واسکٹ اور کپڑے ٹٹولنے پر لاکھوں روپے کی نقدی اور سکے برامد ہوے. جنکو میڈکل پولیس ٹیم نے اپنی زیر نگرانی میں رکھ لئے. اور مریض کو علاج کئے لئے وارڈ میں داخل کر دیا گیا.*

24/09/2020
ضلع مہمند ،سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے سمیع اللہ ولد سعادت خان سکنہ سید خان کور صافی 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا. مرح...
09/09/2020

ضلع مہمند ،سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے سمیع اللہ ولد سعادت خان سکنہ سید خان کور صافی 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا. مرحوم پہلے ہی باپ کی سایہ سے محروم تھا. اس لیے وہ اپنی کنبے کا واحد سہارا تھا. کل شام ملبے سے نکلنے والی آخری لاش اس بدقسمت نوجوان کا تھا. جس سے خاندان کی تمام تر تمنائیں وابستہ تھی. اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. ورنہ یہ سانحہ ان کے لیے کسی قیمت سے کم نہیں. ۔ ہم سب ان کی غم برابر کے شریک ہیں. مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور خاص کر ماربل ٹھیکیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غم زدہ خاندان کے ساتھ بھر پور مالی تعاون کیا جائے..

.سوات کوہستان میں سیلاب کی صورتحال۔دریاؤں کے نزدیک لوگ اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھیں ، جن دوستوں کی رہائش دریاؤں کے نزدیک...
01/09/2020

.سوات کوہستان میں سیلاب کی صورتحال۔

دریاؤں کے نزدیک لوگ اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھیں ، جن دوستوں کی رہائش دریاؤں کے نزدیک ہیں انہیں ٹیگ کرکے مطلع کیجئے۔

10/08/2020

.ساہیوال سے افسوس ناک خبر:
عارف والا روڈ نزد اجوا سٹی بس کا ایکسیڈنٹ
22 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے. جبکہ 10 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

05/08/2020

لبنان دو بڑے دمھاکے

21/07/2020

.ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔۔
عیدالاضحی یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔۔
انشاءاللہ

21/07/2020

.حکومت خیبرپختونخوا کا عید الضحی پر بھی تمام سیاحتی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ

02/07/2020

نریندر مودی نے کرونا سے بچنے کیلٕۓگاۓکا گوبر کھانا شوروع کردیا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan news Dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share