مسجد الوادود جگوڑی محلہ لمی پٹی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں #نوجوان_قائد_سردار #غلام_مصطفیٰ صاحب نے #حاجی_خانی_زمان صاحب کی خصوصی دعوت پر شرکت کی اور پروگرام کی زینت بنے #حضرت_علامہ_نواز_قادری صاحب #حضرت_علامہ_واجد #حسین صاحب #قاری_اضہر صاحب اسلام آباد سے آئے ہوئے نعت خواں #شامیر صاحب اور مقامی نعت خواں نے شرکت کی
#Azad_News
اسکردو میں صحابہ کرام کی گستاخی کے خلاف جامع مسجد گلگت میں ہنگامی اجلاس
اہلسنت و الجماعت تنظیم گلگت کے سربراہ مولانا قاضی نثار احمد
کی قیادت میں
#Azad_News
ڈھوڈیال ہاتھی میرا موٹروے سی پیک پر ایک ویگن ٹیوٹا ہائی ایکس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق اس میں تین سے چار افراد موقع پر جابحق ہو چکے ہیں مزید زخمیوں کو مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہے۔
#Azad_News
شنکیاری واپڈا کی ستائی عوام نے احتجاج شروع کر دیا XEN واپڈا پر Fir کروانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلامیہ ۔۔۔۔
#Azad_News
سردار محمد جاوید سابق جزل کونسلر VCکھن شکورہ ھال کوٹلی پائیں ڈھنڈپٹہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں
تھانہ بفہ کی حدود میں گن پوائنٹ پر باجوڑ حال لوہار بانڈہ کے رہائشی دوکاندار لحاظ ولد عظیم گل سے موبائل فون اور نقدی چھیننے والے نامعلوم ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان سے 97ہزار 500 روپے ، موبائل فونز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والےآلہ واردات پستول برآمد کرلئیے گئے۔(ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ ، ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ کی ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس)
گرفتار کئیے گئے نامعلوم ملزمان میں فیض محمد عرف قسمت خان ولد محمد وزیر سکنہ تکیہ بٹگرام ، جان محمد ولد زیور جان سکنہ اوگی ، عادل ولد حقنواز سکنہ تکیہ اور امجد عرف چھوٹو ولد عطائ خان شامل۔
مدعی کی رپورٹ کے مطابق 2 نامعلوم افراد نے مورخہ 27.07.2023 کو دن ساڑے تین بجے تکیہ سکی کسی کے مقام پر اسکو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا۔اور اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لئیے تھے۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی ریکوری کے لئیے ایس ایچ او تھانہ بفہ کو سپیشل ٹاسک سونپا جس پر انھوں نے صرف 3 ہی دنوں کے اندر اندر نہ صرف نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا بلکہ ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا