AK Leaks

AK Leaks kashmir News Today laya ap k Liya azad Kashmir ki her khabr jis sy ap na waqif hu kashmir news today

09/01/2023

ڈھیری سیداں کوٹلی سے تعلق رکھنے والے سید اکبر علی شاہ المعروف سکڑے والے شاہ جی کی بیٹی ڈاکٹر سیدہ ثناء اکبر گیلانی نے ریفا انٹرنیشنل یونیورسٹی آف اسلام آباد سے ڈاکٹر آف فیزو تھراپسٹ کی ڈگری حاصل کرلی اور نمایا پوزیشن بھی حاصل کی۔۔اس کامیابی پر اہلیان ڈھیری سیداں اور کوٹلی شہر میں شوخی کی لہر ۔۔مبارکباد کاسلسلہ جاری ۔۔۔ ڈاکٹر سیدہ ثناء اکبر گیلانی کا کہنا ہے کہ اس کا پورا کریڈٹ میرے والد اکبر علی شاہ اور میرے بھائی سید مدثر گیلانی کو جاتا ہے جہنوں نے مشکل حالات میں میرا ساتھ دیا اور والدین کی دعا سے آج میں کامیاب ہوئی ہوں۔۔یاد رہے کہ ڈاکٹر سیدہ ثناء اکبر گیلانی ، سید اکبر علی شاہ کی بیٹی ہیں۔۔ سید اکبر علی شاہ المعروف سکڑے والے شاہ نے دن رات محنت مزدوری کر کے اور گلی کوچوں میں سکڑا فروحت کر کے اپنے بچوں کی کفالت کی ہے ۔ اس ۔موقع پر ڈھیری سیداں نے ڈاکٹر سیدہ ثناء اکبر گیلانی کو دختر ڈھیری سیداں ، فخر ڈھیری سیداں ،دختر کوٹلی جیسے خطابات سے بھی نوازا۔۔۔۔

یونین کونسل رولی کڑتی سے مختلف وارڈز کی عوام نے امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر مبشر طفیل ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے...
09/11/2022

یونین کونسل رولی کڑتی سے مختلف وارڈز کی عوام نے امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر مبشر طفیل ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئ مبشر طفیل کی واضح پوزیشن نے حریفوں کی نیندیں حرام کر دی،

مبشر طفیل کا کہنا ہےکہ سیاسی پنڈتوں نے جان بوجھ کر رولی کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا تاکہ لوگوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جاتا رہے اور اقتدار نسل درنسل اپنے خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا رہے،آج کے دور میں بھی یہاں کچھ وارڈز میں پینے کا پانی تک میسر نہیں جس کا حساب لوٹنے والے سیاسی پنڈتوں کو دینا پڑے گا،رولی کڑتی کی عوام کا تہہ سے مشکور رہوں گا جہنوں نے ہمیشہ عزتوں سے نوازا،

مبشر طفیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رولی کی عوام کا ہر دکھ درد اب ہمارا ہے کسی صورت عوام کا ستحصال نہی ہونے دیں گے،باریاں لگانے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا نیا دور شروع ہوگا رولی کڑتی کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام ووٹ کی پرچی سے نام نہاد ٹھیکیداروں اور لوٹنے والوں سے بدلہ لیں،
ڈھیری سیداں وارڈ نمبر ایک رولی کا اہم حصہ یعنی ہمارے گھر کا حصہ ہے ہم پوری کوشش کریں گے کہ ہم ڈھیری سیداں وارڈ نمبر ایک کو بھی اس معیار پر لائیں جو ہمارے گھر موجود ہیں میرے دروازے عوام کےلیےہمیشہ کھلے ہیں الیکشن میں کردار ادا کریں اور سیاسی ٹھگوں کا داخلہ بند کریں ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور لوکل کونسلر سید انعام علی وارڈ نمبر ایک ڈھیری سیداں کو اور رولی کے پی ٹی آئی کے امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دیے کر کامیاب کریں۔
امیدوار لوکل کونسلر ڈھیری سیداں وارڈ نمبر ایک سید انعام علی گیلانی کا بھی کہنا ہے کہ میں اپنے علاقہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ عوام غفلت کی نیند سے بیدار ہوچکی ہیں ، جاگیردارانہ اور گھرپینچ نظام ختم کیا جائے گا سب کو برابر کے حقوق اور عزت دی جائے گی۔ میری وارڈ میں رہنے والے سب میرے اپنے ہیں کسی کو کبھی مایوس نہیں کرونگا اور اپنی وارڈ کے لیئے دن رات محنت کر کے ان کے مسائل حل کرونگا ۔ میں ان کا شکر گزار رہوں جنہوں نے میری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور مجھ پر اعتماد کیا ہے اور ووٹ بھی دے کر انشاء اللہ کامیاب کروائیں گے ۔
،

09/11/2022
ایم طارق ایوب اعوان نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بطور کونسلر میونسپل کارپوریشن کوٹلی سے الیکشن لڑنے...
23/10/2022

ایم طارق ایوب اعوان نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بطور کونسلر میونسپل کارپوریشن کوٹلی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔۔عوام علاقہ میونسپل کارپوریشن کوٹلی میں خوشی کی لہر ۔۔کثیر افراد نے خیر مقدم کہا۔اور ووٹ دینے کا عہد کیا۔۔

08/04/2022

کوئی راشن وغیرہ تقسیم کرنے والے افراد ہیں تو رابطہ کریں ۔۔۔
بہت سے مخیر ،غریب اور مسکین لوگ آپ کی آمداد کے منتظر ہیں ۔۔۔
شکریہ۔۔
الیعقوب ویلفیئر فاؤنڈیشن کوٹلی۔۔۔

آج کوٹلی شہر ایک عظیم سیاسی راھنما،عظیم  قانون دان اور عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا،عظیم باپ کا عظیم بیٹا۔اللہ پاک پیر سید...
17/03/2022

آج کوٹلی شہر ایک عظیم سیاسی راھنما،عظیم قانون دان اور عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا،عظیم باپ کا عظیم بیٹا۔اللہ پاک پیر سید مظہر کاظمی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

کوٹلی (سید غلام مجتبیٰ سے) قمر زمان آف ڈگار بچوں کو بلیک میل کرنے کے جرم میں گرفتار. تحصیل ڈڈیال کارہائشی معصوم بچوں کو ...
25/01/2022

کوٹلی (سید غلام مجتبیٰ سے) قمر زمان آف ڈگار بچوں کو بلیک میل کرنے کے جرم میں گرفتار. تحصیل ڈڈیال کارہائشی معصوم بچوں کو ورغلا کر ٹریپ کرتا پھر بلیک میل کرکے پیسے لیتا.شاطر ملزم کمسن بچوں کی وڈیوز بھی بناتا. کوٹلی پولیس نے کمال حکمت سے گرفتار کرلیا. تفصیلات کے مطابق ملزم قمر زمان فیس بک پر خوبصورت لڑکوں کو اپنے جال میں بھنساتا. تازہ ترین واقع میں متاثرہ طالب علم کو میسج کیا کہ تمھاری شکل اس کے مرحوم بھائی سے ملتی ہے. میرے پاس بہت پیسے ہیں تمیں دینا چاہتا ہوں، ملزم نے ایف ایس سی کے طالب علم کو کوٹلی ملاقات کے لیے آنے پر راضی کرلیا پھر ہوٹل کے کمرے میں ڈرا دھمکاکرکپڑے اتارے, برہنہ کر کے وڈیو بنائی اور جبری زیادتی کی کوشش کی. نوجوان جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب تو ہوگیا مگر ملزم نے وڈیو وائرل کرنے کا خوف دلا کر بلیک میل کرنا شروع کردیا دس ہزار بھی وصول کر لیے اور دوبارا ناجایز کام کرنے کے لیے آمادہ کرتا رہا. یہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کوٹلی سہیل یوسف نے ایک سماجی رہنماء ملک ساجد حبیب کے تعاون سے ہکمت عملی تیار کرتے ہویے اسی لڑکے کے زریعہ سے ملزم کو کوٹلی ملاقات کے لیے بلوا اور پہلے سے تاک میں لگی پولیس نے ملزم کو شکنجے میں لے لیا دوران تفتیش ملزم نے نہ صرف تازہ واقع کا اعتراف کیا بلکہ دیگر اس طرح کے کیسز کرنے کا بھی انکشاف کیا. ملزم ظاہری شکل و صورت سے ایک مسکین اور لاغر شخص نظر آتا ہے مگر اس کے اندر ایک خطرناک درندہ بستا ہوا پایا گیا ہے. ایس ایچ او کوٹلی نے جے کے لیکس کو بتایا کہ اس طرح کے مکرو دھندوں پر سختی سے نظر رکھے ہویے ہیں اور سخت سے سخت کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.اس حالیہ کاروائی پر عوام نے پولیس کی کارکردگی کوسرہاتے ہویے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹلی میں سکولوں اور کالجوں کے اردگرد منڈلاتے ہویے بھونڈروں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جاے اور بچوں کوورغلانے والے گروہوں کو بھی لگام ڈالی جاے.

16/01/2022

Allu Arjun New movie pushpa

09/10/2021

انتہائ افسوس ناک
سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار

سکندرحیات خان انتقال کر گے

06/10/2021

الیعقوب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب میں چئیر پرسن محترمہ الفاظ و دیگران کا خطاب

اپڈیٹ کوٹلی آزاد کشمیر(سید غلام مجتبیٰ سے )دہمول تعمیراتی کام کے دوران سیڑھی ٹوٹنے سے (1) مزدور جان کی بازی ھار گیا،(2) ...
25/09/2021

اپڈیٹ

کوٹلی آزاد کشمیر(سید غلام مجتبیٰ سے )دہمول تعمیراتی کام کے دوران سیڑھی ٹوٹنے سے (1) مزدور جان کی بازی ھار گیا،(2) زخمی

کوٹلی:جاں بحق ہونے والے مزدور کی میت سرد خانے،جبکہ زخمیوں کو DHQ ہاسپٹل کوٹلی منتقل کردیا گیا،

کوٹلی:جاں بحق ہونے والے مزدور کا نام قاسم خان اپردیر کا رہائشی تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور نوید ویلفیئر فاؤنڈیشن کوٹلی کے رضاکاران ھاسپٹل پہنچ گئے،

کوٹلی:اس موقع پر نوید ویلفئیر فاونڈیشن کے چئیرمین کرامت حسین حیدری کی زیر نگرانی سنئیر رضا کاران اقبال جنجوعہ،عارف لون اور جاوید بٹ سے غسل کے فرائض سرانجام دیئے،

کوٹلی:پولیس کی جانب سے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے ہمراہ آبائی علاقہ روانہ کردی گئی،

دعا ھے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے،آمین

17/09/2021

Address


Telephone

+923129502364

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AK Leaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share