Diamer Gilgit Baltistan City News

  • Home
  • Diamer Gilgit Baltistan City News

Diamer Gilgit Baltistan City News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Diamer Gilgit Baltistan City News, Media/News Company, Gilgit Baltistan, .

مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے پارٹی کے اندر چھوٹے اختلافات ہوتے رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا کی ز...
02/11/2025

مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے پارٹی کے اندر چھوٹے اختلافات ہوتے رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا کی زینت نہیں بنایا جاتا ہے مجھے صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین کی قیادت پر اعتماد ہے اور بھروسہ ہے بعض سوشل میڈیا پیجز پر میرے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہے میں ان خبروں کی ترید کرتا ہوں ۔نوید اقبال

نصرالدین بونجیوی کا تاریخی اعلان!پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر  استور حلقہ 2 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔انہوں نے کہا کہ پی...
02/11/2025

نصرالدین بونجیوی کا تاریخی اعلان!
پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر استور حلقہ 2 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل طاقت اس کے مخلص اور دلیر ورکرز ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔
پارٹی کا واضح منشور ہے کہ قربانیاں دینے والے اور متحرک نوجوان ہی ہماری پہلی ترجیح ہیں، اسی لیے ٹکٹ اُن جوانوں کو دیا جائے گا جو پارٹی کے نظریے پر ثابت قدم رہے۔

استور میں ایک نئی سیاسی روایت، شفاف قیادت اور نوجوانوں کے بااختیار مستقبل کی جانب اہم قدم۔

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ:سی بی ایم کنسلٹنٹس میں جونیئر انجینئرز کی خالی آسامیوں کے لیے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں...
02/11/2025

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ:
سی بی ایم کنسلٹنٹس میں جونیئر انجینئرز کی خالی آسامیوں کے لیے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کل مورخہ تین نومبر بروز پیر سی بی ایم کنسلٹنٹس آفس، چلاس میں منعقد ہوں گے۔
فہرست میں شامل امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ضروری دستاویزات کے ہمراہ کل مورخہ ۳ نومبر، صبح ۱۰ بجے سی بی ایم کنسلٹنٹس آفس، چلاس تشریف لائیں۔

*پورے گلگت بلتستان کی طرح ضلع غذر  میں بھی یومِ آذادی گلگت بلتستان کو نہایت جوش و جزبے سے منایا گیا**دن کا آغاز عبادت گا...
01/11/2025

*پورے گلگت بلتستان کی طرح ضلع غذر میں بھی یومِ آذادی گلگت بلتستان کو نہایت جوش و جزبے سے منایا گیا*

*دن کا آغاز عبادت گاہوں میں ملک اور گلگت بلتستان کے لیے خصوصی دعاوں سے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی زیر انتظام ریسٹ ہاؤس سے سٹی پارک تک ایک ریلی نکالی گئی.*اس ریلی میں ہر شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی،ریلی کے شرکا نے اللہ اکبر،پاکستان زندہ باد،گلگت بلتستان ذندہ باد اور پاک فوج ذندہ باد کے لگائے*
*ریلی کے اختتام پر غذر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر شہداء اور پرچم دی،یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی*

*پرچم سلامی کے اختتام پر سٹی پارک میں گلگت بلتستان کی آزادی پر ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا.*

*پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے کیا گیا سکول کے بچوں نے نعت شریف اور ملی نغمے پیش کیا پروگرام سے مقررین نے خطاب کیا مقررین نے گلگت بلتستان آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا*
*محکمہ جنگلات غذر کی طرفسے سٹی پارک گاہکوچ میں شجر کاری کا اہتمام کیا گیا تھا مہمانوں نے سٹی پارک میں درخت لگائے*
*مرکزی پروگرام کے علاؤہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ گوپس یاسین اور ضلع بھر کے تمام گورنمنٹ اور پرائیوٹ کالجوں اور سکولوں میں پروگرامز رکھے گئے*

جشن آزادی والی ٹورنامنٹ کے شو میچ میں کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل عدنان ، ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء الرحمان کاکڑ ، ...
01/11/2025

جشن آزادی والی ٹورنامنٹ کے شو میچ میں کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل عدنان ، ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء الرحمان کاکڑ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر علی احمد ، قائمقام ایس پی دیامر محمد اویس الیاس ، جی بی آر ایس پی دیامر کے ہیڈ پیار علی و دیگر حکام شو میچ دیکھ رہے ہیں ۔۔

یومِ آزادی  آزادی گلگت بلتستان مبارک 🇵🇰✨ آج کا دن ہمیں اُس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جب گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ظلم و...
01/11/2025

یومِ آزادی آزادی گلگت بلتستان مبارک 🇵🇰✨
آج کا دن ہمیں اُس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جب گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھائی اور اپنی سرزمین کو آزادی دلائی۔
یہ دن ہمارے اتحاد، قربانی اور حبُ الوطنی کی علامت ہے۔
اللہ کرے ہمارا خطہ ہمیشہ امن، خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔
گلگت بلتستان زندہ باد! پاکستان پائندہ باد!

گلگت: یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد۔ وزیر اعلی، گورنر، ممبران اسمبلی سمیت سول و عسکری عہدیداران کی شرکت۔
01/11/2025

گلگت: یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد۔ وزیر اعلی، گورنر، ممبران اسمبلی سمیت سول و عسکری عہدیداران کی شرکت۔

برادر جاوید اقبال — دیامر کا فخر، واپڈا میں شفاف خدمت کی پہچانتحریر: سکندر حیات دیامریچلاس — دیامر کی سرزمین ہمیشہ سے اہ...
31/10/2025

برادر جاوید اقبال — دیامر کا فخر، واپڈا میں شفاف خدمت کی پہچان
تحریر: سکندر حیات دیامری
چلاس — دیامر کی سرزمین ہمیشہ سے اہلِ علم، خدمت اور کردار کے بلند میناروں سے پہچانی جاتی ہے۔ انہی روشن چہروں میں سے ایک نام برادر جاوید اقبال کا ہے، جنہیں حال ہی میں گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی کے بعد انہیں واپڈا ہاؤس لاہور میں اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں برادر جاوید اقبال کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے گونرفارم کی معروف، تعلیم یافتہ اور باوقار لسجی فیملی سے ہے۔ یہ خاندان ہمیشہ علم، اخلاق اور خدمتِ خلق کی روایت کا علمبردار رہا ہے۔ برادر جاوید اقبال کے والد محترم مرحوم اسسٹنٹ کمشنر شفیع اللہ دیامر کی انتظامی تاریخ میں ایک نیک نام اور اصول پسند افسر کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔
جاوید اقبال نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت، محنت اور ذمہ داری کو ہمیشہ فوقیت دی۔ واپڈا میں ان کی خدمات کو ادارے کے اعلیٰ حکام نے بارہا سراہا۔ ان کی ترقی اُن کی خلوص نیت، مسلسل محنت اور مثالی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے۔
واپڈا میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران جاوید اقبال نے جس طرح شفافیت اور خدمت کو شعار بنایا، وہ دیامر کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ اُن کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے دیامر کے لیے فخر کا باعث ہے۔
علاقے کے سماجی و عوامی حلقوں نے جاوید اقبال کو گریڈ 19 میں ترقی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال جیسے باکردار اور ایماندار افسران ہی اداروں کی اصل طاقت ہیں۔

واپڈا کے قابل، محنتی اور فرض شناس افسر جاوید اقبال، جو مرحوم اسسٹنٹ کمشنر شفیع اللہ  کے صاحبزادے ہیں، ان  کو  گریڈ 19 می...
31/10/2025

واپڈا کے قابل، محنتی اور فرض شناس افسر جاوید اقبال، جو مرحوم اسسٹنٹ کمشنر شفیع اللہ کے صاحبزادے ہیں، ان کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی کے بعد انہیں واپڈا ہاؤس لاہور میں اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
جاوید اقبال کا تعلق ڈسٹرکٹ دیامر کے گاؤں گوہر آباد کی مشہور و معروف، پڑھی لکھی اور باوقار لسجی فیملی سے ہے — جو اپنی تعلیم، خدمتِ خلق اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے باعث علاقے میں نمایاں شناخت رکھتی ہے۔
جاوید اقبال کی یہ ترقی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خلوصِ نیت کا مظہر ہے بلکہ ان کے خاندان اور علاقے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک گلگت میں بجلی بند رہے گی
30/10/2025

رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک گلگت میں بجلی بند رہے گی

گلگت بلتستان کو بجلی کے بغیر ڈیجیٹل صوبہ بنانے کی تیاری عروج ہر۔۔۔۔۔100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ کا ایک سال سے فیزبییلٹی رپو...
30/10/2025

گلگت بلتستان کو بجلی کے بغیر ڈیجیٹل صوبہ بنانے کی تیاری عروج ہر۔۔۔۔
۔
100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ کا ایک سال سے فیزبییلٹی رپورٹ تیار اب تک نہیں کرسکے
اور دیکھتے ہی دیکھتے
گلگت بلتستان کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے نکل پڑے۔۔۔۔

پہلے عوام کو بجلی دو سردیوں میں 6 سے 7 مہینے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ میں یہ خواب کہیں ٹوٹ نہ جائیں ۔۔۔

📢 گلگت بلتستان میں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاریگلگت (پریس ریلیز) — محکمہ تعلیم (اسکولز) گلگت بلتستان اور ...
30/10/2025

📢 گلگت بلتستان میں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

گلگت (پریس ریلیز) — محکمہ تعلیم (اسکولز) گلگت بلتستان اور بورڈ آف ایلمنٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان نے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 15 نومبر 2025 سے گلگت بلتستان بھر میں بیک وقت ہوگا۔

Address

Gilgit Baltistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Diamer Gilgit Baltistan City News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share