Ainak Urdu

Ainak Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ainak Urdu, News & Media Website, .

30/01/2022

ہم مسلمانوں کی ایک بہت بڑی کمی یہ ہے کہ ہمارے مذہب وملت یا ہمارے وجود کے پر جب بھی حملہ ہوتا ہے تو ہماری رگیں ضرور پھڑکت...
15/11/2021

ہم مسلمانوں کی ایک بہت بڑی کمی یہ ہے کہ ہمارے مذہب وملت یا ہمارے وجود کے پر جب بھی حملہ ہوتا ہے تو ہماری رگیں ضرور پھڑکتی ہیں ہم احتجاج بھی کرتے ہیں، ہم سڑکوں پر بھی اترتے ہیں ہم نعرے بازی بھی کرتے ہیں مگر افسوس اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ ہمارے مخالفین اس وقت تھوڑا خاموش ہوجاتے ہیں اور انتظار کرنے لگتے ہیں پھر جیسے ہی ہمارے احتجاج کی مہم سرد پڑنی شروع ہوتی وہ دوبارہ ایسی کاری ضرب لگاتے ہیں کہ اس بار پورا معاملہ صاف ہوجاتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے پہلے ہمارے مذہب یا مذہبی رہنماؤں(علماء ) کے بارے میں جن لوگوں کو بولنے کی جرات نہیں ہوتی تھی آج کھلے عام وہ ہمارے بزرگان دین، صحابہ کرام، اولیاء کی مقدس جماعت حتی کہ ہمارے آقا جناب محمد مصطفیﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کرتے پھرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ہم نے ان کی پچھلی گستاخیوں پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا یا ہمارے زبان و قلم نے ان کی مخالفت نہیں کی بلکہ اس کی وجہ یہ رہی کہ ہم نے ردعمل اور احتجاج و مخالفت کے نام پر صرف خانہ پری کی۔ کچھ وقت کے لیے ہم مخالفت کے میدان میں آئے مگر چند لمحات کے بعد ہی ایسے سرد پڑ گئے کہ آج ہمیں وہ واقعات بھی یاد نہ رہے جس کی ہم شدید مخالفت کرتے پھر رہے تھے اور یہی ہماری وہ دکھتی رگ ہے جس پر ہمارے مخالفین ہمیشہ ہاتھ نہیں رکھتے مسلنے کی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں وہ جان چکے ہیں جب بھی مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جائے گا تو یہ صرف اور دو دن کا احتجاج کریں گے پھر ان کی مخالفت ٹھنڈے بستے میں چلی جائے گی لہذا جب بھی چاہوں ان کے مذہبی شعار، مذہبی رہنماؤں، مذہبی کتابوں اور عبادت گاہوں کی توہین کرو، کچھ ہونے والا نہیں ہے۔۔۔۔۔۔...

https://urdu.theainak.com/yaum-e-urdu-aur-babri/

ہم مسلمانوں کی ایک بہت بڑی کمی یہ ہے کہ ہمارے مذہب وملت یا ہمارے وجود کے پر جب بھی حملہ ہوتا ہے تو ہماری رگیں ضرور پھڑکتی ہیں ہم احتجاج بھی کرتے ہیں، ہم سڑکوں پر بھی اتر...

10/10/2021


اس میں شک نہیں کہ صاحب لولاک ﷺ کا پیدا ہونا اور تشریف لانا اللہ کی نعمتوں میں ایک بڑی نعمت ہے کہ آپ رحمۃ للعالمین ہیں اور آپ کی شان کی بلندی ہی سے امت کی شان بلند ہوئی۔ آپ کے سبب جو منافع و فوائد حاصل ہوئے شمار سے باہر ہیں۔ زمیں و آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ آپ ہی کے وجود با جود کا طفیل ہے۔
لہذا نبی کریمﷺ کے وجود باجود کی نعمت کا بیان کرنا، آپ کے اوصاف و کمالات کا ذکر کرنا، اور خوشی منانا اہل ایمان کے لیے ضروری اور ایمان کی رونق بڑھانے کا ذریعہ ہے۔
اور یہ اللہ رب العزت ﷻ کے انعام کی شکر گزاری ہے ، اور اس کا چھوڑ دینا کفران نعمت ہے ۔

اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ معمولی سالن بھی پڑوسیوں کو بھیجتے رہنا چاہئیے کیونکہ سرکار ﷺ نے یہاں شوربہ فر...
07/10/2021

اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ معمولی سالن بھی پڑوسیوں کو بھیجتے رہنا چاہئیے کیونکہ سرکار ﷺ نے یہاں شوربہ فرمایا گوشت کا ہو یا کسی اور چیز کا۔ دوسرے یہ کہ ہر پڑوسی کو ہدیہ دینا چاہئیے، قریب ہو یا دور اگرچہ قریب کا حق زیادہ ہے۔ تیسرے یہ کہ ہمیشہ لذت پر الفت اور محبت کو ترجیح دینا چاہئیے کیونکہ شوربے میں فقط پانی بڑھانے سے مزہ تو کم ہو جائے گا لیکن اس کے ذریعے پڑوسیوں سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ اسی لیے فرمایا کہ صرف پانی ہی بڑھا دو اگرچہ گھی، مصالحہ یا کچھ اور نہ بڑھا سکو۔ (مرآۃ المناجیح، زکوٰۃ کا بیان، باب: بہترین صدقہ، حدیث ۱۹۳۷)

04/10/2021
09/01/2021
اک چراغ ہم نے جلایا ہے ہواؤں کے خلاف علامہ مفتی اظہاراحمدفیضی حضرت علامہ اظہار احمد فیضی صاحب قبلہ خادم دارالعلوم اہلسنت...
09/12/2020

اک چراغ ہم نے جلایا ہے ہواؤں کے خلاف علامہ مفتی اظہاراحمدفیضی حضرت علامہ اظہار احمد فیضی صاحب قبلہ خادم دارالعلوم اہلسنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہراجگنج یوپی گفتگو کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس جہان رنگ و بو میں ہزاروں افراد پیدائش کے مرحلے سے گزرتے ہیں اور ہزاروں موت کی وادیوں میں اتر جاتے ہیں ان میں کتنے ہوۓ ہیں جو بامقصد زندگی کو سمجھتے ہیں اوراسے پورا کرنے کے لٸے جد وجہد بھی کرتے ہیں کہنے والے نے سچ کہا ہے عمرہا باید کہ تا یک مرد حق پیدا شود...

https://urdu.theainak.com/2020/12/09/%d8%a7%da%a9-%da%86%d8%b1%d8%a7%d8%ba-%db%81%d9%85-%d9%86%db%92-%d8%ac%d9%84%d8%a7%db%8c%d8%a7-%db%81%db%92-%db%81%d9%88%d8%a7%d8%a4%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81/

اک چراغ ہم نے جلایا ہے ہواؤں کے خلاف علامہ مفتی اظہاراحمدفیضی حضرت علامہ اظہار احمد فیضی صاحب قبلہ خادم دارالعلوم اہلسنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہراجگن....

کسانوں کی بدحال زندگی ہمارا ملک ہندوستان موجودہ وقت میں بہت سے مسائل سے دوچار ہے، جیسے اقتصادی بحران، مہنگائی، بے روزگار...
21/11/2020

کسانوں کی بدحال زندگی ہمارا ملک ہندوستان موجودہ وقت میں بہت سے مسائل سے دوچار ہے، جیسے اقتصادی بحران، مہنگائی، بے روزگاری، تعلیمی بے توجہی، وغیرہ انہیں میں سے سب سے اہم غریب کسان کے ساتھ ظلم و زیادتی کا ہونا ہے، آج جس طرف دیکھو بے حسی ، لاپرواہی اور رشوت خوری کا بازار گرم ہے، سرکاری ملازمین اپنی منمانی چلانے میں اپنی شان سمجھتے ہیں، ...

https://urdu.theainak.com/2020/11/21/kisano-ki-badhal-jindegi/

کسانوں کی بدحال زندگی ہمارا ملک ہندوستان موجودہ وقت میں بہت سے مسائل سے دوچار ہے، جیسے اقتصادی بحران، مہنگائی، بے روزگاری، تعلیمی بے توجہی، وغیرہ انہیں میں سے سب سے ....

یوم اے اُردو جو ہر سال ۹ نومبر کو منایا جاتا ھے، اپنا ایک الگ مقام رکھتا ھے اُردو ادب کے چاہنے والوں کے لئے۔لیکن گذشتہ ک...
08/11/2020

یوم اے اُردو جو ہر سال ۹ نومبر کو منایا جاتا ھے، اپنا ایک الگ مقام رکھتا ھے اُردو ادب کے چاہنے والوں کے لئے۔لیکن گذشتہ کچھ سالوں سے یہ ایک غور و فکر کا عنوان بنا ہوا ہے، وجہ اردو استعمال کرنے والوں کی کمی اور اس زبان کا چلن کم ہونا، خاص طور پر عام استعمال میں۔ اج ایک جلسہ میں شرکت کی تو کئی ساری باتیں ابھر کے سامنے آئیں جو ساجھا کرنا چاہتی ہو۔ [ 402 more words ]

https://urdu.theainak.com/2020/11/08/yaum-e-urdu/

یوم اے اُردو جو ہر سال ۹ نومبر کو منایا جاتا ھے، اپنا ایک الگ مقام رکھتا ھے اُردو ادب کے چاہنے والوں کے لئے۔لیکن گذشتہ کچھ سالوں سے یہ ایک غور و فکر کا عنوان بنا ہوا ہے،...

اے ایم پی اترپردیش یونٹ ریاستی سطح پر عام بیداری مقابلہ بنام "نالج پرو" کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے۔ یہ مقابلہ کسی بھی ت...
29/10/2020

اے ایم پی اترپردیش یونٹ ریاستی سطح پر عام بیداری مقابلہ بنام "نالج پرو" کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے۔ یہ مقابلہ کسی بھی تعلیمی بورڈ کی *VIII IX & X* درجات کے طلبہ کے لئے مختص ہے۔ یہ ایک ریاستی سطح کا اولمپیاڈ ہے جس میں ہمہ اقسام کے ایک سے زیادہ انتخابی سوالات (Multiple Choice Questions) پوچھے جائینگےـ [ 110 more words ]

https://urdu.theainak.com/2020/10/30/%d8%a7%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d9%be%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d8%aa%d8%b1-%d9%be%d8%b1%d8%af%db%8c%d8%b4-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b1%db%8c/

اے ایم پی اترپردیش یونٹ ریاستی سطح پر عام بیداری مقابلہ بنام "نالج پرو” کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے۔ یہ مقابلہ کسی بھی تعلیمی بورڈ کی *VIII IX & X* درجات کے طلبہ کے لئے مختص ...

19/08/2020

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ انسان جب مر جاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہو جاتا ہے ۔ مگر تین چیزیں باقی رہتی ہیں صدقہ جاریہ ، علم نافع کہ لوگ اس سے فائد ہ اٹھائیں ، نیک اولاد جو والدین کیلئے دعاے خیر کرے (مسلم شریف)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص سوتا ہے تو شیطان...
17/08/2020

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص سوتا ہے تو شیطان اس کے سر پر تین گرہیں لگا دیتا ہے۔ اور ہر گرہ دیتے وقت یہ پڑھتا ہے: لمبی رات ہے، سوجا، پھر اگر وہ جاگ کر اللہ کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اگر وہ وضو کرے تو دوسری گرہ بھی کھل جاتی ہے اور اگر وہ نماز شروع کردے تو تیسرے گرہ بھی کھل جاتی ہے اور وہ خوش دل اور چست و چالاک ہوجاتا ہے ورنہ بددل اور سست رہتا ہے۔‘‘
(سنن نسائی)

حج بیت اللہ کے مراحل پوری طرح سبق آموز اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے یعنی مذہب اسلام کے پانچ رکن ہیں توحید، نماز، روزہ...
19/07/2020

حج بیت اللہ کے مراحل پوری طرح سبق آموز اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے یعنی مذہب اسلام کے پانچ رکن ہیں توحید، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور پانچواں رکن حج ہے اور آجکل حج کا سیزن بھی چل رہا ہے مطلب یہی وہ وقت ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے فرزندان توحید کا حج بیت اللہ کیلئے روانگی کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے اور جاری رہتا ہے لیکن سمجھ میں نہیں ارہا ہے کہ امسال احتیاطی تدابیر کہا جائے یا بدنصیبی کہا جائے کہ معاملہ امسال کچھ اور ہے یعنی سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں کے لئے امسال حرم کے دروازے بند ہیں یوں تو ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کعبۃ اللہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھے اور اس کا طواف کرے اس لئے خوش نصیب ہے وہ مسلمان جس کو یہ سعادت حاصل ہوئی اور یہ مقدر کی بات ہے ورنہ بڑے بڑے سرمایہ کار و سرمایہ دار اس دنیا میں ہیں اور کتنے اس دنیا سے رخصت ہوگئے انہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسی پاک و مقدس سرزمین پر جانا نصیب نہیں ہوا اور بہت سے ایسے مسلمان بھی ہیں جنہیں دیکھ کر یہ محسوس نہیں کیا جاسکتا کہ یہ وہاں تک پہنچیں گے لیکن اللہ کا کرم ایسا کہ سارے وہم وگمان کو توڑتے ہوئے ان کی قسمت وہاں تک پہنچا تی ہے اور انکے مقدر کا ستارہ روشن ہوتا ہے حج مقدس ترین عبادت ہے حج کی فضیلت یہ ہے کہ احادیث کی کتابوں میں یہ روایت ملتی ہے کہ جس نے حج کیا اور جس کا حج بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگیا تو گویا اس کے سارے گناہ معاف ہوگئے اور وہ ایسا ہوگیا جیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے یعنی گناہوں سے پاک و صاف ہوگیا اب آگے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آپ کو معصوم رکھتا ہے یا پھر دنیاوی رنگ میں اپنی زندگی کو رنگتا ہے حج کے لیے جائے تو دل میں خلوص کا ہونا ضروری ہے حج سے قبل حقوق العباد کی ادائیگی بھی ضروری ہے لین دین کا سارا معاملہ پاک وصاف کرنا ضروری ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بھی اتنی مہلت دی ہے کہ جب وسعت ہوجائے تب حج کرنے جاؤ گھر سے پوری طرح فراغت پاجاؤ تب حج کرنے جاؤ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ حج کرنے کے بعد اب اتنی ہی پاک صاف زنگی گزارنی ہے جتنی پاک صاف زندگی بندہ حج کے ایام میں گزارتا ہے دل میں یہ خیال ہی نہیں پیدا ہونا چاہئے کہ میرے پاس دولت تھی تو میں حج کرنے آیا یا میں نے حج کرلیا بلکہ دل میں یہی خیال رہنا چاہیے کہ بس اللہ رب العالمین کا فضل ہے کہ میں اس کے دربار میں پہنچا اور اس کے محبوب کے مقدس آستانے پر حاضری کا شرف حاصل ہوا اور جب یہ شرف حاصل ہوا تو اب ضروری ہے کہ اہل وعیال کی فکر نہ کرے، کاروبار کی فکر نہ کرے بس اللہ پر بھروسہ کرے، اللہ سے لولگائے، اللہ سے مدد طلب کرے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ سلام اللہ علیہا کا واقعہ یاد کرے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اور اپنی بیوی حضرت ہاجرہ کو جنگل و بیابان میں چھوڑ کر چل دیئے حضرت ہاجرہ نے بار بار آواز دی لیکن ابراہیم علیہ السلام پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ رہے ہیں جس جگہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کو چھوڑا تھا وہاں کھانے پینے کا کوئی سامان نہیں تھا پانی بھی میسر نہیں تھا جب حضرت ہاجرہ کو یقین ہوگیا کہ ابراہیم علیہ السلام پلٹنے والے نہیں ہیں تب یہ پوچھا کہ آخر ہمیں اس بیابان میں جہاں چرند و پرند بھی نہیں ہیں نہ کچھ کھانے کیلئے ہے نہ کچھ پینے کے لیے ہے آخر کس کے حوالے کس کے بھروسے پر چھوڑ کر جارہے ہیں ہماری دیکھ بھال کون کرے گا تب ابراہیم علیہ السلام نے کہا کہ اللہ نگہبان ہے اللہ کے بھروسے پر چھوڑ کر جارہا ہوں اتنا سننا تھا کہ ہاجرہ کو اطمینان ہوگیا اور کہا کہ تب جاؤ بیشک اللہ ہماری حفاظت کریگا یہی وہ مقام ہے جسے صفا مروہ کے نام سے جانا جاتا ہے جو اللہ کی نشانیوں میں سے ہے جہاں پانی کی تلاش میں حضرت ہاجرہ سات مرتبہ دوڑیں یہ ادا اللہ تبارک و تعالیٰ کو اتنی پسند آئی کہ حج کے ارکان میں شامل کردیا ہر حاجی کو صفا مروہ کی سعی کرنا ہے اللہ پر توکل کا یہ صلہ ملا کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے پیاس کی شدت سے ایڑیاں رگڑیں اور اللہ کے حکم سے حضرت جبریل علیہ السلام نے پر مارا اور پانی کا چشمہ جاری ہوا جسے آج ہم آب زمزم کہتے ہیں جو دنیا کا سب سے پاکیزہ پانی ہے جو شفاؤللناس ہے جس میں ہر مرض کی شفا ہے ایسی مقدس سرزمین پر جاکر کسے دنیا یاد رہے گی جہاں دن رات اللہ کی رحمتیں برستی ہیں مکہ مکرمہ وہ شہر ہے جسے اللہ نے بلدالامین کہا ہے مکہ وہ شہر ہے کہ اللہ نے جس کی قسم کھائی ہے مکہ وہ شہر ہے جسے اللہ نے ام القریٰ کا درجہ عطا فرمایا ہے یعنی ساری بستی کی ماں قرار دیا ہے مکہ وہ شہر ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے سید الکونین شہنشاہ عرب وعجم صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت فرمائی ہے جہاں غارحرا ہے جہاں قرآن کی پہلی وحی نازل ہوئی ہے مکہ وہ شہر ہے جہاں خانہ کعبہ ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ایسے پاکیزہ شہر اور مقدس بستی میں پہنچیں اور اس سے بھی زیادہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ حج بیت اللہ کیلئے حاضری کی سعادت نصیب ہوجائے ایسی پاک سرزمین پر پہنچ کر صرف عاجزی اور انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبىك اللھم لبیك لبىك لاشریک لك لبىك ان الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك لبيك کی صدائیں بلند کرتا رہے اور اپنے آپ کو ایک مجرم سمجھے دلوں میں تقویٰ پیدا کرے خوف خدا سے پورا جسم لرزہ براندام رہے دل میں یہ خیال رہے کہ ائے اللہ میں گنہگار و خطاکار ہوں سیاہ کارہوں تیری عدالت اور تیری بارگاہ میں آج حاضر ہوں بیشک توہی خالق ومالک ہے عزت و ذلت، زندگی اور موت سب کچھ تیرے ہی قبضہ قدرت میں ہے تو ہماری حاضری کو قبول فرمالے ہمارے دلوں کو روشن فرمادے ہمارے گناہوں کو معاف کردے ساتھ ہی ساتھ حج بیت اللہ کی جنہیں سعادت حاصل ہوئی ہے وہ اپنی آنکھوں سے اسلامی مساوات بھی دیکھیں اور اللہ کا انصاف بھی دیکھیں کہ بادشاہ اور فقیر، آقا اور غلام، عربی اور عجمی، گورے اور کالے سب کا ایک ہی لباس ہے ایک کپڑا اوڑھنا ہے اور ایک کپڑا لپیٹنا ہے یہیں سے قبر کا بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ چاہے بڑے سے بڑا امیر، حکمراں بھی جب موت کی نیند سوئے گا تو قبر میں دفن ہوگا اوپر سے مٹی ڈال دی جائے گی کسی نے آج تک یہ وصیت نہیں کی کہ میری قبر میں ٹائلس لگا دینا بہترین قسم کی قالین بچھا دینا دنیا میں چاہے کوئی کتنا ہی کسی کے ساتھ حق تلفی کرے لیکن مرنے کے بعد آخرت کی پہلی منزل قبر سے ہی انصاف شروع ہوجاتا ہے یہ اللہ کا قانون ہے اور میدان عرفات میں ایک اور سبق ملتا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور لوگ عرفات کے میدان میں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے بھی رہتے ہیں کاش اسی طرح ہمیشہ تھامے رہتے تو آج امت مسلمہ انتشار کا شکار نہیں ہوئی ہوتی اور پوری دنیا میں ذلیل و خوار بھی نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کو ایک موقع دیا ہے زندگی میں انقلاب لانے کا جہنم سے نجات پانے کا اور جنت کا حقدار بننے کا لہٰذا ہر حاجی کیلئے ضروری ہے کہ اس مقدس سرزمین سے اپنے آپ کو رب کے قرآن اور نبی کے فرمان کے سانچے میں ڈھال کر آئے اس کے بعد تا عمر ایسا ڈھلا رہے کہ لوگ اس سے متاثر ہوں اور انہیں دیکھ کر اپنے آپ کو تخیُل کی شاہراہ پر سوار ہو کر سوچیں اور غور کریں اور اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں اور ہر حاجی اس مقدس سرزمین پر پوری امت مسلمہ کی خیر و بھلائی کی اور ملک میں امن و سلامتی کی دعا کریں اور جب مدینہ منورہ جائیں اور دربار رسالت میں حاضر ہوں تو پوری امت کا سلام پیش کریں انتہائی ادب و احترام کے ساتھ نگاہیں جھکی ہوئی رکھیں اور دل میں یہ بھی خیال رکھیں کہ ہم اس قابل تو نہیں کہ اس دربار میں پہنچیں لیکن یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کی بات ابتک بنی ہوئی ہے اپنے حالات پر نظر ڈالیں اور آنکھوں سے ندامت کے آنسو برسائیں کیونکہ جو کچھ بھی بھلا ہونا ہے وہ نبی کریم علیہ الصلاۃ والتسليم کے صدقے میں ہی بھلا ہونا ہے آخر میں دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حج بیت اللہ کیلئے جانے والے مسلمانوں کا حج رسول اکرم صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے میں قبول فرمائے اللھم آمین یا رب العالمین بجاہ نبیک سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وصحبہ اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمین -
https://urdu.theainak.com/2020/07/19/haj-baitullah-ke-marahel-poori-tarah-sabaq-amoz/

حج بیت اللہ کے مراحل پوری طرح سبق آموز اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے یعنی مذہب اسلام کے پانچ رکن ہیں توحید، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور پانچواں رکن حج ہے اور آجکل حج کا سیز...

باہمی شدت کو کم کر سکون کا ماحول قائم کیا جائے ہمارے ملک ہندوستان کی سب سے بڑی خوبی اور سب سے نمایاں پہچان جو عالمی سطح ...
19/07/2020

باہمی شدت کو کم کر سکون کا ماحول قائم کیا جائے ہمارے ملک ہندوستان کی سب سے بڑی خوبی اور سب سے نمایاں پہچان جو عالمی سطح پر ہے تو وہ اس میں برسوں سے جاری گنگا جمنی تہذیب والی روایت سے ہے، کیوں کہ ماقبل آزادی کی تاریخ پر جب نظر دوڑائی جاتی ہے تو یہی بات سامنے آتی ہے کہ یہاں کے باشندوں میں زمانہ قدیم ہی سے آپسی رشتے ہموار ہیں اور ان میں اخوت و ہمدردی کا جو رشتہ قائم ہے وہ محبت کی ڈور میں پروئے ہوئے موتیوں کی مانند ہے، جس طرح یکے بعد دیگر ڈوری میں موتی پروکر مالا یا تسبیح تیار ہو جاتی ہے ویسے ہی یہاں کے باشندے مذہبی رسم و رواج اور آپسی گروہ بندی سے بالا تر ہو کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں خود کو شریک کرنا ہر ایک اپنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا تھا اور اخوت و بھائی چارگی کے دور میں کسی طرح کی مذہبی منافرت یا سماجی رسم و رواج کی ادائیگی میں رساکشی کو جگہ حاصل نہیں ہونے دیتا تھا۔ علاوہ ازیں سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے اپنے عقیدے پر عمل اور اپنے اپنے خیالات کی مکمل آزادی حاصل تھی اور یہ اس لئے کہ ان سبھی کے مذہبی حقوق یکساں طور پر محفوظ تھے اور ہمارے ملک کا آئین و دستور آج بھی ان کی اجازت فراہم کرتا ہے، مگر برا ہو نفرت بھری اس سیاست کا جس کے اپنانے والوں نے اپنے اغراض و مقاصد کے حصول اور ذاتی مفادات کی تکمیل میں دونوں طرف کے عوام کے دلوں میں نفرت کا ایسا بیج بویا جس نے ملک کی دو خوبصورت سمجھی جانے والی آنکھوں میں جانے انجانے میں ایسی نفرت و حقارت بھری کہ آج ملک کے کونے کونے سے نفرت و تشدد کی لپٹیں بھڑک رہی ہیں۔ جو نہ کسی قوم و برادری کے حق میں مفید ہیں اور نہ ہی ملک اور جمہوریت کےلئے سود مند ہیں بلکہ ترقی و خوشحالی کے واسطے ان کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔ [ 879 more words ]
https://urdu.theainak.com/2020/07/19/sukoon-ka-mahul-qayam-kiya-jaye/

باہمی شدت کو کم کر سکون کا ماحول قائم کیا جائے ہمارے ملک ہندوستان کی سب سے بڑی خوبی اور سب سے نمایاں پہچان جو عالمی سطح پر ہے تو وہ اس میں برسوں سے جاری گنگا جمنی تہذیب ....

20/04/2020

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ainak Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share