Mohammed Sarfaraz Khokhar

  • Home
  • Mohammed Sarfaraz Khokhar

Mohammed Sarfaraz Khokhar نارووال سوشل میڈیا افیشل پیج ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں تازہ ترین اپڈیٹ کے لیے

20/08/2025
29/07/2025

‏سینیٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

اظہار رائے سے مراد معلومات نشر کرنے اور شائع کرنے کا حق ہے ، بل کا متن

بل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ و رشتہ داروں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا

کسی شخص کو صحافی کے فرائض کی ادائیگی کے دوران پرتشدد کارروائی کی اجازت نہیں ہوگی

صحافی پر فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد کے جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی

بل کے تحت صحافی کو ذرائع کا انکشاف نہ کرنے اور رازداری کا حق حاصل ہوگا

کوئی شخص کسی صحافی کو کسی بھی چیز کو ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کرے گا۔

صحافی پر معلومات کے ذرائع ظاہر کرنے کے لئے دبائو ڈالنے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا

صحافی کے آزادانہ فرائض کی ادائیگی میں حائل ہونے پر پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ہوگا

صحافیوں سے متعلق جرائم کی تیز ترین سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی

صحافیوں کے تحفظ کیسز کے لیے وفاقی حکومت اسلام آباد اور صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے مشاورت سے سیشن کورٹ قائم کرے گی

جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت کمیشن قائم کیا جائے گا

کمیشن کے چئیرپرسن اور ممبران کا تقرر وفاقی حکومت کرے گی

چئیرپرسن اور رکن کی مدت تین سال کی ہو گی ، جس میں توسیع نہیں ہو گی

صحافیوں کے تحفظ کے کمیشن کا چئیرپرسن ہائی کورٹ کا جج یا جج کی اہلیت رکھنے والا شخص ہو گا ، بل کا متن

چئیرپرسن کےپاس انسانی حقوق اور صحافیوں کے حقوق سے متعلق پندرہ سال کا پریکٹس کا تجربہ لازم

کمیشن صحافی یا اسکے ساتھی کا تحفظ کرے گا جس پر اظہار رائے کی آزادی کی پریکٹس کی وجہ سے حملہ کیا جائے

کمیشن صحافی کی بیوی ، زیر کفالت افراد ، ساتھی اور قریبی رشتہ داروں کا تحفظ کرے گا

کمیشن صحافی کی پراپرٹی ، اشیاء، گروپ ، تنظیم اور سماجی تحریک کا تحفظ کرے گا

کمیشن کی جانب سے شکایت آنے پر تھانے کا ایس ایچ او ایف آئی درج کرے گا،

کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے پاس فوجداری کیسز والے اختیارات ہوں گے

کمیشن شکایت کرنے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھنے کی ہدایت دے سکتا ہے

کمیشن کے پاس خفیہ ایجنسی کے عمل اور پریکٹس کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہو گا

اگر شکایت درج ہو جس میں الزام ہو کہ ایجنسی انسانی حقوق سے متضاد اور برعکس اقدام کر رہی ہے تو شکایت متعلقہ اتھارٹی کے سپرد کی جائے گی

کمیشن کاہر رکن اور اسٹاف حکومت، انتظامیہ سے آزاد ہو گا۔

14/05/2025

نجیب رحمان شہید اوچھالی وادی سون کا آپریشن بنیان مرصوص🇵🇰 پر جانے سے پہلے وڈیو بیان ۔۔۔۔ شہید کاجوش و جذبہ اور شوق شہادت دیدنی ہے ۔

تلخ حقیقت
08/05/2025

تلخ حقیقت

08/05/2025

#نارووال ، جسٹر چیک پوسٹ !
انڈین چیک پوسٹ سے پاکستان پہ فائرنگ ، افواج پاکستان کی طرف سے بر وقت موثر جواب ! بھارتی چیک پوسٹوں پہ سناٹا ۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جناب پروفیسر احسن اقبال پر جو پستول کی گولی نہیں نفرت کی گولی چلی تھی ہم اس کی مذمت کرتے...
06/05/2025

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جناب پروفیسر احسن اقبال پر جو پستول کی گولی نہیں نفرت کی گولی چلی تھی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اللہ پاک چوہدری احسن اقبال کو صحت مند اور تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور نفرتوں کے شر سے محفوظ رکھے آ مین

دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی گھر کی 6 معصوم بچیاں کھیلتے کھیلتے موت کے منہ چلے گئیں افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ مومن کے ...
05/05/2025

دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی گھر کی 6 معصوم بچیاں کھیلتے کھیلتے موت کے منہ چلے گئیں
افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں پیش آیا، جہاں ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار ہے۔
افسوسناک واقعہ سرگودھا کے چک بارہ جناح کالونی میں قیامت صغریٰ برپا ہوگئی
واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچیاں کھیلتے ہوئے بھڑولا ( گندم ذخیرہ کرنے کے صندوق ) میں چلی گئی تھیں اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئیں، واقعے کے وقت گھر میں بڑے موجود نہیں تھے۔
جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 8 سالہ صائمہ، 6 سالہ آمنہ، 4 سالہ سویرہ، ایک سالہ دعا فاطمہ، 6 سالہ سونیا اور 7 مریم شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 4 سگی بہنیں تھیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ بچیاں اس وقت بھڑولے میں چلی گئیں، جب گھر کے افراد صفائی کے بعد باہر چلے گئے تھے۔ کچھ دیر بعد جب گھر والوں نے بچوں کو تلاش کیا تو وہ گندم کے بھڑولے میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں، مگر بدقسمتی سے تمام بچیاں موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں، جس سے علاقے میں کہرام مچ گی

29/04/2025

گجرانوالہ سیشن کورٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

سنہری الفاظ
28/04/2025

سنہری الفاظ

28/04/2025

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکہ۔40 سے زائد افراد جھلسنے کی اطلاعات ہیں

اٹھو بابا جی اور زور لگاؤ بیٹھنا مت سونا مت😥😥 کیونکہ تمہیں سنیٹر اور اسکے بیوی بچوں کا خرچ اٹھانا ہے،اٹھو بابا جی شاباش ...
01/07/2023

اٹھو بابا جی اور زور لگاؤ بیٹھنا مت سونا مت😥😥 کیونکہ تمہیں سنیٹر اور اسکے بیوی بچوں کا خرچ اٹھانا ہے،اٹھو بابا جی شاباش 😭

25/06/2023

*نارووال: ریسکیو ہیلپ لائین 1122 میں تکنیکی خرابی،*
تکنیکی خرابی کے باعث ریسکیو ہیلپ لائین سے رابطہ میں دشواری۔
ایمرجنسی کی صورت میں متبادل نمبرز یہ ہیں
0542-413733
0542-414011
انجینئر ز تکنیکی خرابی دور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، جلد لائنز بحال ہو جاے گئ۔

*کنٹرول روم ریسکیو 1122 نارووال*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohammed Sarfaraz Khokhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share