11/04/2024
*بریکنگ نیوز الرٹ*
*تھانہ سعیدآباد کی حدود میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروخت ہونے لگی، ایس ایس پی کیماڑی لاعلم*
*تھانہ سعید آباد کی حدود مَیں ایک طرف اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی بھرمار ہے تو دوسری جانب ایس ایچ او سعید آباد نے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے*
**تفصیلات کے مطابق تھانہ سعید آباد کی حدود میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری ہے پولیس افسران و اہلکار سرپرستی کرنے لگے* ۔
*زرائع کے مطابق تھانہ سعیدآباد کی حدود میں منشیات آئس،کرسٹال کی فروخت پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں جاری ہے جس طرح منڈی میں بازاروں میں آلو پیاز فروخت ھوتا ہے اسی طرح داؤد گوٹھ اور آس پاس کے علاقوں میں منشیات کی منڈی لگنے لگی ہے۔*
*
*تھانہ سعید آباد داؤد گوٹھ اولیاء مسجدِ والی گلی مَیں عرصہ دراز سے منشیات کی فروخت ھو رہی یے جس کی وجہ سے بلدیہ ٹاؤن مَیں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ مسلسل ھو رہا ہے روزِ کوئی نہ کوئ شہری اپنی جان سے جاتا ہیں یا اپنے سامان سے*
*موصول وڈیو مَیں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کھلے عام منشیات فروخت بلا خوف و خطر ہو رہی یے۔*
*ایس ایس پی ضلع کیماڑی پولیس کاروائیوں کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے کیماڑی پولیس کا سارا زور گٹکا مافیا کو پکڑنے میں لگنے لگا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں نہ ہوسکی۔*
*ایس ایس پی ضلع کیماڑی پولیس کیپٹن ر فیضان علی سے علاقے کی عوام نے سوال کیا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کو کیوں لاوارث سمجھا ہے کیسے منشیات کی سرپرستی پولیس کر سکتی ہے اور ہفتہ وار رشوت بھی وصول کرنے لگی ہے آخر کب داؤد گوٹھ کی عوام کو منشیات فروشوں سے چھٹکارا مل سکے گا۔*