Daily Nankana

  • Home
  • Daily Nankana

Daily Nankana السلام علیکم دوستو ہمارے اس گروپ میں آپ کو روزانہ کی بن?

بنگلادیش: سابقہ ( مشرقی پاکستان( شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیعوامی لیگ کی الیکشن میں کا...
09/01/2024

بنگلادیش: سابقہ ( مشرقی پاکستان( شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

عوامی لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں

ڈھاکا: بنگلادیش کے عام انتخابات میں ایک بار پھر شیخ حسینہ واجد کی جماعت بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

عوامی لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے الیکشن میں 222 نشستیں حاصل کیں جب کہ انتخابات میں کسی دوسری سیاسی جماعت کے بجائے آزاد امیدواروں نے بڑے پیمانے پر کامیابی سمیٹی ہے اور 63 نشستیں حاصل کی ہیں۔

بنگلادیشی الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک کی موجودہ اپوزیشن جماعت جتیا پارٹی نے 300 کے ایوان میں صرف 11 نشستیں ہی حاصل کی ہیں۔

12/06/2023

شیخوپورہ موٹروے ایم 3 پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا

شیخوپورہ موٹروے پر فیض پور انٹر چینج کے قریب قریب بس الٹ گئی

شیخوپورہ حادثے میں4 افراد جاں بحق35 سے ذائد مسافر شدید ذخمی پولیس

شیخوپورہ بس ملتان سے سیالکوٹ جارہی تھی پولیس

شیخوپورہ امدادی کاروائیاں جاری پولیس

شیخوپورہ ریسکو 1122 اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف

خود کو سرکاری ملازم  ظاہر کر کےلوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیہ لاھور پولیس نے گرفتارِ کر لیا ، جس جس کے ساتھ اس ن...
16/04/2023

خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کےلوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا فراڈیہ لاھور پولیس نے گرفتارِ کر لیا ، جس جس کے ساتھ اس نے فراڈ کیا ہے وہ لاہور پولیس سے رابطہ کرے۔
تفصیل کےمطابق ساہیوال سے تعلق رکھنے والے؛ عمر فاروق PPSc کا سابقہ ملازم نکلا خود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر PPSC ظاہر کر کے معصوم شہریوں سے نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیا چکا.پچھلے 5 سال سے مختلف مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا ، ملزم ساہیوال ، لاہور، میانوالی،
بھکر، راول پنڈی سمیت پورے پنجاب میں درجنوں پرچوں میں مطلوب تھا.لاہور پولیس نے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے گلبرگ لاہور سے گرفتار کر لیا ، تفتیش کے دوران کروڑوں روپے کی مالی کرپشن کے انکشافات ، مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل۔



پنجاب بھر کے قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دینے کا فیصلہقیدی ہفتہ وار 1 دفعہ 15 منٹ عزیز و اقارب کو ویڈیو کال کرسکیں گےپن...
15/04/2023

پنجاب بھر کے قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دینے کا فیصلہ

قیدی ہفتہ وار 1 دفعہ 15 منٹ عزیز و اقارب کو ویڈیو کال کرسکیں گے

پنجاب کی تمام جیلوں میں بھی سسٹم شروع کردیا جائےگا، آئی جی جیل

قیدی اپنے خونی رشتوں کے 5 وٹس ایپ نمبر جیل حکام کو فراہم کرینگے، آئی جی جیل

قیدی بیرون ملک مقیم رشتہ داروں سے بھی ویڈیو کال کرسکیں گے، آئی جی جیل


وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے ت...
15/04/2023

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔

ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔

گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔زرائع

رحیم یارخان: *کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا*ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس دریائے سندھ کے...
15/04/2023

رحیم یارخان: *کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا*

ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس دریائے سندھ کےکنارے نو گو ایریا میں داخل ہوگئی جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

رضوان گوندل نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں *راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورگولیاں* شامل ہیں

گوجرانولہ دس سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کر دیادس سالہ بچے نےغیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق ا...
04/02/2023

گوجرانولہ دس سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا
دس سالہ بچے نےغیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں پیش آیا، بچہ برقعہ پہن کر آیا اور ماں کا پیچھا کرکے گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائرکررکھا تھا۔ ملزم بچے سجاول نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچے نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس سے اہلکاروں کی جان بمشکل بچی۔ پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

04/02/2023

رہائش کےمعاملےپر اسلام آبادپولیس اورایف سی اہلکاروں میں جھگڑا
تھانہ سیکرٹریٹ میں پولیس اورایف سی اہلکارآپس میں گھتم گتھا
جھگڑا آج ہی آنےوالےایف سی اہلکاروں کی رہائش کےحوالےسےہوا،ذرائع
ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سےواقعے سےاظہارلاعلمی
ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی کی دو پلوٹز بلائی گئی ہیں
تھانہ سیکرٹریٹ میں مقیم پولیس اہلکاروں کو دوسری جگہ پرمنتقل کیاجاناتھا

04/02/2023

خاتون کے تشدد کا شکار ہونے والے پولیس افسر کا بیان

04/02/2023

کراچی یہ جو ویڈیو وائرل ھوئی ھے خاتون کی جو ٹریفک پولیس کے بزرگ پر ہاتھ اٹھا رھی تھی یہ PN شفاء کی ڈاکٹر ہیں ان کا بیٹا اسد نیوی کا کمانڈر ہے اور کمانڈر کے برابر والا شخص ان شوہر ہے یہ بھی نیوی میں ہے

کچھ دن پہلے شیخوپورہ میں 8 افراد کو کاٹ کر قتل کرنے والا ملزم۔ ملزم نے کھیتوں اور گلیوں میں سوۓ ہوے افراد کے سروں پر کلہ...
14/10/2022

کچھ دن پہلے شیخوپورہ میں 8 افراد کو کاٹ کر قتل کرنے والا ملزم۔ ملزم نے کھیتوں اور گلیوں میں سوۓ ہوے افراد کے سروں پر کلہاڑی سے وار کر کے گلے کا ٹ کر قتل کیا تھا۔
ایف ایس سی اور زوالوجی ,(بی ایس) کا ٹاپر ہے۔ آئس کے نشہ کا آدی ہونے سے دماغی طور پر بیمار ہے

حافظ نعمان ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی سلمان ارشد کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے ۔ان کا نماز جنازہ اتوار صبح دس بجے مال منڈ...
17/09/2022

حافظ نعمان ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی سلمان ارشد کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے ۔ان کا نماز جنازہ اتوار صبح دس بجے مال منڈی والے قبرستان میں ادا کیا جائے گا

ننکانہ صاحب: ضلع کچہری نزد صدر تھانہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ...
09/09/2022

ننکانہ صاحب: ضلع کچہری نزد صدر تھانہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا
ضلع کچہری میں فاٸرنگ کا واقعہ پولیس کی نا اہلی ہے ضلع کچہری میں ناقص سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے وکلاء اور ساٸلین غیر محفوظ ہیں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک علی احمد نول

واربرٹن۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ارسلان شہید ہو گیا۔ اللہ تعالی درجات بلند فرمائیں۔ آمین
31/08/2022

واربرٹن۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ارسلان شہید ہو گیا۔ اللہ تعالی درجات بلند فرمائیں۔ آمین

*ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈی پی او ننکانہ سید خالد ہمدانی کا شاہکوٹ میں 7 محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ*سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائز...
06/08/2022

*ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈی پی او ننکانہ سید خالد ہمدانی کا شاہکوٹ میں 7 محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ*
سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ، 9 اور 10 محرم کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ,سیکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے

Punjab Police Pakistan

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں اکیس سالہ غیر ملکی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا  امریکہ کی رہائشی ل...
19/07/2022

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں اکیس سالہ غیر ملکی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا امریکہ کی رہائشی لڑکی کی دوستی راجن پور کے رہائشی سے فیس بک پر ہوئی وہ امریکہ سے راجن پور اسے ملنے آئی لڑکا اسے فورٹ منرو لے گیا اور دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا

19/07/2022

’’وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفہ سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتا ہے پھر مہلت دیتا ہے کہ جب تک تم اپنی جوانی کو پہنچو، پھر مہلت دیتا ہے جب تک کہ تم بوڑھے ہوجاؤ۔ تم میں سے بعض اس سے قبل ہی وفات پا جاتے ہیں۔ اور تاکہ تم مقررہ مدّت تک پہنچو، اور تاکہ تم عقل سے کام لو‘‘۔ (سورۃ المومن، آیت 67 )۔

15/07/2022

بوسیدہ سیوریج سسٹم کے خلاف ننکانہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پر امن احتجاج کیا۔
ننکانہ صاحب تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے شہریوں نے پر امن ریلی کا آغاز تحصیل موڑ سے کیا اور ڈی سی آفس کے سامنےاس پرامن احتجاج کا اختتام ہوا ۔احتجاج میں ننکانہ کو کراچی بننے سے بچاؤ اور 29 کروڑ کا حساب دو کے نعرے بلند ہوتے رہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب کے لیے 29 کروڑ کا فنڈ منظور ہوا تھا لیکن آج تک پتہ نہ چل سکا کہ وہ پیسہ کہاں گیا ۔ بزرگوں بچوں اور عورتوں کے علاوہ سیاسی سماجی اور وکلاء حضرات نے بھی شرکت کی شہریوں کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب کا سیوریج نظام بالکل ناقص ہو چکا ہے ہر گلی محلے میں کھڑا گٹروں کا گندا پانی انتظامیہ کو منہ چڑا رہا ہے ۔کافی دفعہ دفتر میں شکایت لے کر بھی گئے لیکن ہماری کسی نے نہ سنی ہمارے بچے اور عورتیں روزانہ اسی گندے پانی سے گزر کر جاتی ہیں۔اور اب بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جیسے ہی تھوڑی سی بارش ہوتی ہے تو گلی محلہ اور سڑکیں پوری پانی سے بھر جاتی ہیں میونسپل کمیٹی کی لاپرواہی و غفلت اور ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ننکانہ صاحب کا ہر گلی محلہ ندی نالوں کا سماں پیش کر رہا ہے۔سیوریج کا یہ گندا پانی بہت سی موذی بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے ویسے تو اعلی حکام کی طرف سے ڈینگی کی مہم جاری ہے لیکن ہر گلی اور کوچے میں کھڑا یہ گندا پانی کسی کو نظر نہیں آتا ۔ہماری وزیر اعلی پنجاب سے یہ درخواست ہے کہ یہ ننکانہ صاحب جسے انٹرنیشنل شہر کہا جاتا ہے اس کا سیوریج سسٹم کسی گاؤں سے بھی بدتر اور کافی پرانا ہے برائے مہربانی اس کو جلد از جلد ٹھیک کروایاجائے۔
عبداللہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

*شاہ کوٹ* مین جی ٹی روڈ نزد پنواں سٹاپ تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی *ریسکیو 1122 زرائع*...
13/07/2022

*شاہ کوٹ* مین جی ٹی روڈ نزد پنواں سٹاپ تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی
*ریسکیو 1122 زرائع*


*شاہ کوٹ* اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 3 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا
*ریسکیو 1122 زرائع*

*شاہ کوٹ* حادثہ کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے
*ریسکیو 1122 زرائع*

*شاہ کوٹ* زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا
*ریسکیو 1122 زرائع*

*شاہ کوٹ* زخمیوں میں 60سالہ مشتاق،25 سالہ مشال، 35 سالہ مریم،27 سالہ خرم اور 30 سالہ فیصل شامل ہیں
*ریسکیو 1122 زرائع*

ہم میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں ۔جنہوں نے ہمارے بچوں اور بڑوں کے گزرنے کے لیے یہ حالات پیدا کیے ۔۔...
12/07/2022

ہم میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں ۔جنہوں نے ہمارے بچوں اور بڑوں کے گزرنے کے لیے یہ حالات پیدا کیے ۔۔پورا ننکانہ میونسپل کمیٹی کی اس ناکارہ کارگردگی اور بے حسی کو سلام پیش کرتا ہے.
🅳🅰🅸🅻🆈. . 🅽🅰🅽🅺🅰🅽🅰

11/07/2022

کراچی میں قربانی کے جانور ذبح کرنے کے لیے آنے والا قصاب جاں بحق

برساتی قصاب ہوجائیں ہوشیار،جانور اگر بپھر جائے تو کسی کی جان بھی لے سکتا

گلستان جوہر بلاک ون میں قصائی کو بچھڑا ذبح کرنا مہنگا پڑ گیا،

بے قابو بچھڑے نے قصاب کی جان لے لی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قصائی بچھڑے کے پیروں میں رسی باندھنے کی کوشش کر رہا ہے

بیل اپے سے باہر ہوگیا،بچھڑے کو قابو کرتے ہوئے خود رسی میں الجھ گیا

بھاگتا ہوا بچھڑا رسی میں الجھے قصاب کو بھی ساتھ لے گیا


شدید چوٹیں لگنے سے قصاب موقع پر جان سے گیا

06/07/2022

*بمقام۔۔پنجو گاؤں دربار بابا پرو شہید کاہنہ نو لاھور*

• وقاص گجر ولد محمد بوٹا عمر 28/29سال سکنہ شالیمار ٹاؤن کاہنہ نو لاھور

• جو کہ کبڈی کا پلیئر تھا اور دربار پر عرس کے دوران اکھاڑہ میں موجود کبڈی کھیل رھا تھا

• اسی دوران 01۔کس وارث ولد شوکت علی قوم گجر شالیمار ٹاؤن کاہنہ نو لاھور جس نے اپنے دستی پسٹل سے مزکورہ کو دو فائر مارے جس میں سے ایک فائر وقاص کے سر پر لگا جس سے وقاص گجر کی موقع پر ڈیتھ ھو گئ ڈیڈ باڈی کو جنرل ھسپتال لے جایا گیا ھے

• اور ملزم وارث کو وھاں پر موجود لوگوں نے پکڑ کر حوالہ پولیس کیا متعلقہ پولیس مصروف کاروائی ھے

*وجہ عناد*
• سردست معلوم ھوا ھیکہ مقتول وقاص گجر جو کہ ملزم وارث کی ہمشیرہ کو چند دن پہلے گھر سے بھگا کر لے گیا تھا اس بنا پر وارث کے دل رنج تھا

06/07/2022

*ننکانہ صاحب بچیکی موڑ کھنڈہ روڈ کوٹ احمد آباد میں بارش کے باعث اجانک کمرے کی چھت گر گئی
اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا
چھت گرنے کیوجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے
زخمیوں کو ریسکیو عملہ نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا
زخمیوں میں 25 سالہ عمران،25 سالہ بلال اور 20 سالہ حماد شامل ہیں

شاہ کوٹ۔ جی ٹی روڈ نزد پنواں اڈا، تیز رفتار ہنڈائی ڈالا بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں 45 سالہ شاہد اسلم اور 5...
06/07/2022

شاہ کوٹ۔ جی ٹی روڈ نزد پنواں اڈا، تیز رفتار ہنڈائی ڈالا بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں 45 سالہ شاہد اسلم اور 50 سالہ زہرا بی بی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔ ریسکیو

06/07/2022

ننکانہ صاحب گرج چمک کے ساتھ بارش موسم خوشگوار ہو گیا

05/07/2022

منشیات بیچنے والوں کا نیا طریقہ واردات ۔ جدید دور جدید طریقے

04/07/2022

میونسپل کمیٹی ننکانہ کی لاپرواہی ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود سیوریج کا گندا پانی شادباغ کالونی کی گلیوں سے نہ نکالا جا سکا ۔
ننکانہ صاحب تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث شاد باغ کالونی وارڈ نمبر 6 گلی نمبر 4 میں گزشتہ کئی روز سے گندا پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اہل محلہ سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایک مہینے سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے ہم درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں دفتر میں کوئی بندہ ہماری بات نہیں سنتا ہماری مائیں بہنیں اور بچے روزانہ اسی گندے پانی سے گزر کر جاتے ہیں.ہماری ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس مسلے کا حل کیا جائے تاکہ ہمارے بچے اس گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچ سکیں۔

04/07/2022

ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت مویشی منڈیوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد۔

ننکانہ صاحب:اے ڈی سی فنانس،اے ڈی سی آر،اے ڈی سی جی ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی اجلاس میں شرکت۔

ننکانہ صاحب:ضلعی انتظامی افسران متعلقہ محکموں کے ذریعے ضلع بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ننکانہ صاحب:ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں 10سال سے کم عمر بچوں اور 50سال سے زائد عمر افراد کے داخلے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔احمر نائیک

ننکانہ صاحب:مویشی منڈیوں میں کسی کو بھی بغیر ماسک کے انٹری نہ دینے کو یقینی بنایاجائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:منڈیوں میں آنےو الے شہریوں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس چلائی جائے۔احمر نائیک

ننکانہ صاحب:پہلے سے ویکسی نیٹیڈ اور نئے ویکسی نیٹیڈ جانوروں کو علیحدہ مخصوص جگہوں پر رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ننکانہ صاحب:ڈی سی کمپلکس میں قائم کردہ کنٹرول روم کو حقیقی معنوں میں فنگشنل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:قربانی کے جانوروں کے چارے کے لیے چارے کے سیل پوائنٹ پہلے سے نوٹیفائی کیے جائیں۔احمر نائیک

ننکانہ صاحب:تمام مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں۔ڈی سی ننکانہ

ننکانہ صاحب:میں آج سے ضلع بھر میں قائم کردہ مویشی منڈیوں کی خود چیکنگ پر نکل رہا ہوں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے تحسین اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

افسوس ناک خبر ۔شاہ کوٹ۔ جی ٹی روڈ نزد پنواں اڈا، تیز رفتار مزدے نے کھڑے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ م...
04/07/2022

افسوس ناک خبر ۔
شاہ کوٹ۔ جی ٹی روڈ نزد پنواں اڈا، تیز رفتار مزدے نے کھڑے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں 28 سالہ عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 26 سالہ حنیف زخمی ہو گیا۔ ریسکیو عملہ نے زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی۔ ریسکیو

Ⓓⓐⓘⓛⓨ Ⓝⓐⓝⓚⓐⓝⓐننکانہ صاحب۔ گزشتہ دنوں میراں پور، قادرآباد کیو بی لنک نہر  میں ماں اور بچے کے ڈوبنے والے افسوسناک حادثے می...
01/07/2022

Ⓓⓐⓘⓛⓨ Ⓝⓐⓝⓚⓐⓝⓐ
ننکانہ صاحب۔ گزشتہ دنوں میراں پور، قادرآباد کیو بی لنک نہر میں ماں اور بچے کے ڈوبنے والے افسوسناک حادثے میں، واٹر ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران 8 سالہ اسامہ کی ڈیڈ باڈی ریکور کرنے کے بعد 35 سالہ تنزیلہ کی ڈیڈ باڈی سرچ کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔ ریسکیو

Ⓓⓐⓘⓛⓨ Ⓝⓐⓝⓚⓐⓝⓐ

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Nankana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Nankana:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share