راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوٹس لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس جواد حسن نےجاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کی درخواستیں زیرِسماعت تھیں اس دوران 26نومبرکےجلسےمیں اسدعمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا۔نوٹس کے مطابق پنڈی بنچ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے اسدعمر کی توہین آمیز تقریر سے آگاہ کیا اسدعمرکی تقریر ملک بھر کےٹی وی چینلزپر دکھائی گئی ان کی تقریر معزز عدالتوں کےججز پر حملےکی کوشش تھی آئین کے تحت اختیار ہے کہ ایسےشخص کوسزادیں جوعدالتوں کونشانہ بنائے۔
سپریم کورٹ 2017 میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کرنے پر نہال ہاشمی کو سزا دے چکی ہے۔ عدالت نےسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کو جواب سمیت7 دسمبر کو طلب کرلیا۔
02/12/2022
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا۔
کراچی میں نیوز کانفرنس میں شوکت ترین نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے یہ ایک غیر ذمے دارانہ بیان ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ میں ایسا نہیں کہوں گا لیکن معاشی صورتِ حال کے باعث عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ بیرونی قرضے ری شیڈول کرائے، روس کے پاس رعایتی قیمت پر پیٹرول کے لیے دوبارہ جائے اور غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دے۔
ان کہنا تھا کہ 18 فیصد ایکسپورٹ نومبر میں گر گئیں، آفیشل اور ان آفیشل ڈالر کی قیمت میں فرق ہے، لوگ حوالہ ہنڈی کی طرف جا رہے ہیں۔
01/12/2022
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گوشوارے لیک کرنے کے معاملے پر دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔
گریڈ 18 کے 2 افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ان لینڈ ریونیو گریڈ 18 کے افسران کو اس سے پہلے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی لیک ہونے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی تھیں گوشواروں کی تصویر ڈپٹی کمشنر کے کمپیوٹر سے بنائی گئی۔
سابق آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے لیکجز کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔
انکوائری میں انکم ٹیکس کے مزید 3 افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سے بھی مزید پوچھ گچھ ہوگی، ان افسران کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
29/11/2022
معیشت کیسے چلانی ہے یہ فوج کا کام ہے یا منتخب نمائندوں کا؟ اسد عمراسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک عتماد سے پہلے جنرل باجوہ سے ملاقات کی تھی۔
پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی
آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اس سازش کے تحت ضمیروں کے سودے کرکے آج ملک کو یہاں پہنچایا گیا ہے، ریاست اس وقت قدم اٹھاتی تو آج ہم کو یہاں پہنچایا گیا ہے، ریاست اس وقت قدم اٹھاتی تو آج ہم اس مقام پر نہ پہنچے ہوتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ معیشت کیسے چلانی ہے یہ فوج کا کام ہے یا منتخب نمائندوں کا کام ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ نے نہیں کہا تھا ان کی توسیع کی درخواست فوج کی طرف سے آئی تھی لیکن انہوں نے بہت بڑی غلطیاں کی ہیں اور ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے
کہا کہ پہلے تو کہا گیا حکومت درست نہیں چلی تو آج کیوں خاموشی ہے، ہم تو کہہ رہے تھے کہ جب ریاست کو ضرورت تھی اس وقت قدم نہیں اٹھایا گیا۔
مزید اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27/11/2022
سوات: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان پر ایک اور استعفیٰ آگیا۔
ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو ارسال کر دیا۔ عزیز اللہ گران پی کے 4 سے منتخب ہوئے تھےان کا کہنا ہے کہ میری سیٹ عمران خان کی امانت تھی جس کو واپس کر رہا ہوں ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے ہم وضع دار لوگ ہیں جس کےساتھ چلتےہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو شہباز کی حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں چل سکےگی۔
26/11/2022
ماہر قانون شاہ خاور کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام اسمبلیوں سے استعفے آ جاتے ہیں تو عام انتخابات ہی ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی
گفتگو میں ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ عمران خان نے بڑا سیاسی فیصلہ کیا کیوں کہ وسیع پیمانے پر ضمنی انتخاب ممکن نہیں، ضمنی الیکشن سے بہتر ہے کہ عام انتخابات ہی کروا دیے جائیں۔
شاہ خاور نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ اب عام انتخابات کی طرف ہی جانا چاہیے، اہم موقع ہے کہ حکومت کو چاہیے عمران خان سے کہے آئیں بات کرتے ہیں، عمران خان سے بات کے لیے قومی اسمبلی تحلیل کر دے۔
انہوں نے کہا کہ 2 اسمبلیاں تحلیل ہو جاتی ہیں تو آئین کے مطابق دونوں صوبوں میں الیکشن ہوں گے، 2 صوبوں میں الیکشن کی فضا عام انتخابات کی فضاہی بن جائے گی، حکومت خود کہتی رہی کہ عمران خان اسمبلیاں توڑیں بات کے لیے تیار ہیں۔
24/11/2022
وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔صدرمملکت کے دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے ہیں۔
نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی وزیراعظم اور صدر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نئی تعیناتیوں پر مبارکباد دی۔نامزد آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔
23/11/2022
اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (آئی آئی ایف) کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے اور قرضوں کی طلب کم ہونے سے سال 2022 میں عالمی قرض 15 ہزار ارب ڈالر کم ہوا ہےتفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (آئی آئی ایف) کا کہنا ہے کہ سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں عالمی قرض 6 ہزار 400 ارب ڈالر کم ہوا ہے۔
آئی آئی ایف کا کہنا ہے کہ سال 2022 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر عالمی قرضوں کا حجم 2 لاکھ 90 ہزار ارب ڈالر رہا، عالمی مالیاتی حالات غیر یقینی ہونے سے قرضوں کی طلب کم ہوئی ہے۔
آئی آئی ایف کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے اور قرضوں کی طلب کم ہونے سے 2022 میں عالمی قرض 15 ہزار ارب ڈالر کم ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی قرضوں کا حجم ریکارڈ 3 لاکھ 6 ہزار ارب ڈالر تھا، قرض کی مستقل منڈیوں، جاپان، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا میں قرضوں کی مانگ میں کمی ہوئی ہے۔
آئی آئی ایف کا کہنا ہے کہ سال 2022 کی تیسری سہ ماہی میں صرف امریکا کا قرض بڑھا ہے، مہنگائی نے قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے، پرائسنگ پاور نے کارپوریٹ سیکٹر کی آمدنی کو بہتر کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومتوں کی ٹیکس آمدنی مہنگائی کی وجہ سے بہتر ہوئی ہے، عالمی ڈیٹ ٹو جی ڈی پی ریشو مسلسل چھٹی سہ ماہی میں کم ہوا ہے۔ عالمی قرضوں کا تناسب عالمی پیداوار کا 343 فیصد ہے۔
22/11/2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اہم اجلاس ہواذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق پاشا کی زیرِ صدارت اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد شریک ہوئے۔
اجلاس میں آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے پر چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پرال اور ممبر آئی ٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کی رپورٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاون خصوصی محصولات طارق پاشا سے اس متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
21/11/2022
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لانگ ڈرائیونگ کے دوران سات امور کا خیال رکھنا ضروری ہے جن میں سب سے اہم نکتہ جسمانی راحت ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر 7 نکات بیان کیے ہیں جن پرعمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے خاص کر ان افراد کو جو لانگ ڈرائیونگ کرتے ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران دماغ کو حاضر رکھاجائے، پوری توجہ ڈرائیونگ پرمبذول رہنی چاہئے، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ سے قبل ادویات استعمال نہ کی جائیں، خاص کروہ ایسی ادویات جن کے استعمال سے نیند کا غلبہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جبکہ بعض ادویات کے استعمال سے چکربھی آتے ہیں، اگر کوئی دوا استعمال کرنا ضروری ہوتو اسے سفر کرنے سے کافی پہلے استعمال کیاجائےٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کی جس میں کہا کہ سفر شروع کرنے سے قبل نیند پوری کی جائے، لانگ ڈرائیونگ کے دوران ضرور وقفہ لیا جائے۔
ڈرائیونگ کے دوران یا اس سے قبل مناسب اور تازہ غذا کا استعمال کیا جائے۔ایسی خوراک سے اجتناب برتا جائے جو نیند کے غلبے کا باعث بنیں۔
ڈرائیونگ کے دوران اگر تھکان محسوس ہو تو ڈرائیونگ نہ کی جائے، ڈرائیونگ سیٹ پرمناسب اندازمیں بیٹھا جائے اورسیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کیا جائے۔
20/11/2022
عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، ترجمان ن لیگ لندنمسلم لیگ (ن) لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔
تسنیم حیدر شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہوں، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔
ترجمان نے بتایا: ’مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔‘نواز شریف سے کہا گیا کہ تسنیم حیدر کے پاس شوٹرز ہیں اور وہ یہ کام کر سکتے ہیں۔ نواز شریف نے مجھے کہا کہ شوٹر آپ مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو وزیر آباد میں جگہ دیں گے اور الزام پنجاب حکومت پر آئے گا۔ جب میں نے انکار کیا تو مجھے بتایا گیا کہ ہم نے شوٹرز کا بندوبست کرلیا۔‘
تسنیم حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ان ملاقاتوں کی تصاویر موجود ہیں، سازش سے برطانوی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے، 2 ملاقاتوں میں صرف میں نواز شریف اور ناصر بٹ موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے بلایا تو بیان دینے کے لیے جاؤں گا، نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کو لندن آنے دیں پھر منصوبے پر عمل کریں۔
ترجمان نے کہا کہ پارٹی کو معلوم تھا کہ ارشد شریف کینیا میں ہے اور اسے قتل کرانا ہے، مجھےقیادت کی جانب سے کہا گیا کہ ارشد شریف کو کینیا میں ٹھکانے لگایا جائے، میں نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے کے لیے کینیا میں میرے روابط نہیں ہیں۔
19/11/2022
دوحہ : قطر میں کل سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے منتظمین نے دوحہ پورٹ پر فٹ بال کے پرستاروں کے لیے تیسرا کروز شپ بھی منگوالیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچز دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے فٹبال شائقین قطر پہنچ گئے ہیں جن کے لئے ٹرانسپورٹیشن، ہوٹلنگ اور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ایونٹ
کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس عالمی فٹ بال میلے 30 لاکھ سے زائد ملکی وغیرملکی تماشائیوں کی آمد متوقع ہے جن کے طعام و قیام کیلئے ہرممکن انتظامات کیے جارہے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاری کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے کہ سب کچھ بلارکاوٹ چلتا رہے۔ سیکیورٹی، ہوٹلوں کے کمرے اور ٹرانسپورٹیشن سمیت تمام شعبوں کو مکمل طور پر کور کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔قطر کے پاس ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں، کارکنوں، رضاکاروں اور شائقین کے لیے ہوٹلوں کی گنجائش کم ہے اور وہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کیمپنگ اور کیبن سائٹس بنا رہا ہے۔
اس سلسلے میں تین کروز جہاز کرائے پر لیے گئے ہیں اور شائقین کو پڑوسی ممالک میں قیام کرنے اور وہاں سے کھیلوں کے لیے فضائی ذرائع سے آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق 26 منزلوں اور 1000 کمروں پر مشتمل دو دیوقامت کروز جہاز قطر میں پہلے ہی کھڑے ہیں جبکہ تیسرا جہاز بھی پہنچ گیا، اس کے علاوہ صحرا میں ریسٹ رومز اور بیڈ رومز پر مشتمل ہزاروں پرتعیش خیمے بھی قائم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنیوا میں قائم کروز بحری جہازوں کی کمپنی ’ایم ایس سی کروزز‘ نے 20 نومبر کوشروع ہونے والے ورلڈ کپ سے چھ ہفتے قبل ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 1075 کیبن والا ’ایم ایس سی اوپیرا‘19 نومبر سے 19 دسمبر تک قطرمیں دستیاب ہوگا۔
پیر کو ایم ایس سی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق فٹ بال کے گروپ مرحلے کے دوران کم از کم دو راتوں کے قیام کے لیے فی شخص کرایہ 470 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔
18/11/2022
لاہور: گنے کی قیمت میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 112 سے 115 روپے کلو ہو گی، یکم دسمبر سے پہلےچینی قیمتوں میں اضافےکی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرخوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ گنےکی امدادی قیمت 300 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ شوگرملز کو گنےکی کرشنگ 25 نومبر سے پہلے کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نےچینی کی ایکسپورٹ کیلئے شرط عائد کر دی۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تو 2 ماہ بعد امپورٹ کرنی پڑجائےگی، ضلع کا ڈی سی، چیف سیکرٹری سرٹیفکیٹ دیں کہ شوگرملز میں کتنا اسٹاک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں ایکسپورٹ کی اجازت دی تو قیمت بڑھ جائےگی، پاکستان میں15 لاکھ ٹیوب ویل ہیں، 3 لاکھ کو سولر پر منتقل کرنا ہے وزیراعظم کا زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی فلاح کیلئےپرعزم ہیں۔
17/11/2022
ویب ڈیسک 17 نومبر 2022
مکہ مکرمہ: شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر باران رحمت کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاست کی تمام مساجد اور درسگاہوں میں نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایات دی، جس کے بعد باران رحمت کیلئے مسجدالحرام، مسجد نبوی سمیت ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔
نماز استسقاء کی ادائیگی کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام مین میں ہوا جہاں کعبۃ اللہ کے پہلو میں امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے امامت کراوئی اور بعد ازاں خطبہ دیا۔
مسجد الحرام مین میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلمان اور گورنریٹ کے اعلی عہدیدار نماز میں شریک ہوئے۔
نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی شریف میں ہوا جہاں شیخ عبد اللہ البعیجان نے امامت کروائی اور خطبہ دیا، جس میں مدینہ منورہ گورنریٹ کے اعلی عہدیداروں سمیت مشائخ اور سربر آوردہ علما بھی شریک ہوئے۔
نماز استسقاء کے احکام اور مسائل
انسان کی ایک بڑی ضرورت پانی ہے، اگر لوگ قحط سے دوچار ہوجائیں تو اور بارش نہ ہورہی ہو تو نبی کریم ﷺ نے اس موقع کے لئے مخصوص نماز ’’استسقاء‘‘ ادا کرنے کا حکم دیا اور خود بھی نماز باجماعت ادا کی۔
جب نہریں خشک ہوجائیں، انسان و حیوان کے پینے کی ضرورت نیز کاشت کی ضرورت کے لئے پانی میسر نہ ہو یا پانی ہو مگر ناکافی ہو تو ایسی صورت میں استسقاء مسنون ہے۔ جس کا حکم اللہ کے نبی ﷺ نے اصحاب کو دیا اور اپنی اقتدا میں نماز پڑھوائی۔
نماز استسقاء کے اصل معنی پانی طلب کرنے کے ہیں، اس لئے پانی کے واسطے کی جانے والی دعاء اور نماز دونوں کو استسقاء کہتے ہیں، رسول اللہ ﷺ سے جمعہ کے دن خطبہ میں بارش کی دعا پر اکتفاء کرنا بھی ثابت ہے اور دو رکعت نمازِ استسقاء پڑھنا بھی، اسی لئے امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک دونوں باتوں کی گنجائش ہے، یہ بھی کہ دعا پر اکتفاء کیا جائے اور یہ بھی کہ باضابطہ نماز ادا کی جائے۔
16/11/2022
اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا.
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے راناثنااللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو طلب کیا ہے۔ راناثنااللہ اور اہلیہ کو چکوال میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں طلب کیاگیا۔
ہاؤسنگ سوسائٹی کےمالک اور سرکاری افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ اور اہلیہ پر 2 پلاٹ بطور رشوت لینےکا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب پہلے بھی راناثنااللہ کو طلب کےنوٹس جاری کرچکا ہے۔
دوسری جانب رجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے 4 سال پرانے مقدمےکے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے اینٹی کرپشن پنجاب نےحقائق چھپا کر دھوکہ دہی کر کے وارنٹ حاصل کئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی مذموم سازش ہے۔
15/11/2022
سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے غیر قانونی طور پر برطرف کیے گئے غیر ملکی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے آجر ادارے کو ہرجانہ ادائیگی کا حکم دیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکی نے اپنی برطرفی پر نجی ادارے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت کو بتایا تھا کہ آجر نے اسے نقصان پہنچانے اور ملازمت کے واجبات سے محروم کرنے کے لیے فرضی ہروب کی رپورٹ درج کرائی ہے۔پرائمری کورٹ نے ابتدائی طور پر کیس مسترد کر دیا تھا جس کے بعد درخواست گزار غیر ملکی نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
غیر ملکی نے اپیل کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ اسے ادارے نے ناحق برطرف کیا۔ حقوق کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لیا اور نقل کفالہ کے حق سے محروم رکھا۔
مدعی کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطرفی غیر قانونی ہے جبکہ ملازمت کے معاہدے کی تکمیل میں 8 ماہ باقی تھے۔ ناحق برطرف کرکے دباؤ میں لانے کے لیے خروج نہائی کا اجرا کیا۔ نقل کفالہ بھی نہیں دیا گیا۔ ہروب کی جھوٹی رپورٹ کے بعد سے وہ بے روزگار ہے، نقل کفالہ اور اقامے کی تجدید نہیں کرا سکا جس سے اسے اور اس کے خاندان کو مالی، ذہنی اور اخلاقی نقصان پہنچا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس کی بیٹی کو جو بیرون مملکت تعلیم حاصل کر رہی تھی اقامے کی 22 ماہ تک توسیع نہ ہونے سے تعلیم مکمل نہیں کر سکی۔ اسے اور اس کے خاندان کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی بھی کی جائے۔
اپیل کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آجر نے مدعی کے خلاف ہروب کی جو رپورٹ درج کرائی ہے وہ جھوٹی ہے۔ عدالت نے جھوٹی رپورٹ منسوخ کرتے ہوئے سابقہ فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔
مدعی نے 10 لاکھ ریال معاوضے کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت نے ہروب کی غلط رپورٹ سے نقصانات، عدالتی اخراجات اور واجبات پر مقیم غیرملکی کے حق میں ایک لاکھ 80 ہزار ریال کا فیصلہ سناتے ہوئے آجر کو یہ معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
14/11/2022
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے ہاؤسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینےکا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ورلڈبینک کے وفد نے ملاقات کی۔ عالمی بینک کے وفد کی سربراہی ریجنل ڈائریکٹر جون روم نےکی۔ ملاقات میں سیلاب کے ہنگامی کاموں سے متعلق عالمی بینک کے فنڈز سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے ہاؤسنگ کیلئے 500 ملین ڈالر دینےکا وعدہ کیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے 500 ملین روپے پیپلز ہاؤسنگ کمپنی کو جاری کیے ہاؤسنگ کمپنی گھروں کی تعمیر کا شفاف طریقہ کار بنا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ، کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کا کام تیزی سےجاری ہے، 22 ملین ڈالر سے خیمے، مچھر دانیاں، ڈی واٹرنگ مشینیں خریدنے کا آرڈر دیا گیا تمام خریداری رواں ماہ کےآخرتک مکمل ہوجائےگی۔انہوں نے کہا کہ 18ملین ڈالر کی لاگت سے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے کام کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جب کہ کراچی میں نکاسی آب کی بحالی کیلئے25 ملین ڈالرکےکام مراحل میں ہیں۔
Comments
13/11/2022
ریاض : سعودیہ کے نئے زیر تعمیر شہر نیوم کے منصوبے کے سربراہ نظمی النصر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بہت جلد نیوم سٹی میں اڑنے والی ٹیکسیاں دستیاب ہوں گی۔
ان کی طرف سے یہ بات سعودی گرین انیشیٹو کے سلسلے میں شرمالشیخ میں تبادلہ خیال کے دوران سامنے آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی نیوم میں 15 ہیلی کاپٹر استعمال میں لاچکے ہیں اور اب ماحول دوست ہوا بازی نظام کی تشکیل پر کام کررہے ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیوم سٹی کے لیے پانی کے بار بار صفائی کے استعمال کیے جانے اور اس سلسلے میں تجارتی و صنعتی سطحوں پر اس پانی کی کھپت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نظمی النصر کے مطابق یہ نیوم سٹی ہی ہے جس میں پہلا مرکز قائم کیا گیا ہے جو صاف توانائی اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری میں مدد دے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ادارہ تحقیق و ایجاد پر اس لیے بھی فوکس کرے گا تاکہ قدرتی وسائل بھی محفوظ رہیں اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیا جائے۔
نظمی النصر نے کہا اس پر کام ہو گا کہ نیوم میں قائم ہونے والے لائن سٹی کی 100 ملین کی آباد نیوم کے صرف پانچ فیصد حصے میں رہ رہی ہو۔ لائن سٹی کی آبادی امریکی شہر نیو یارک کی آبادی کے قریب ہونےکا امکان ہے
12/11/2022
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اب انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے وہ انڈونیشیا میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے لیے مشاورت جاری ہے جسے ہی شیڈول جاری ہوگا تو پھر حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
دفترخارجہ نےسعودی ولی عہدکادورہ پاکستان ملتوی ہونےکی تصدیق کردی
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےسعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو ایشیا کا دورہ کرنا تھا اور پھر پاکستان کے دورے پر پہنچنا تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے معاملات کو حتمی شکل دینے کا مشن
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے۔ محمد بن سلمان کےدورےمیں پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع یے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان میں متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سےآئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔
سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرےگا۔ سعودی حکمت عملی پرپاکستان کی حمایت سے سعودی عرب خوش ہے۔
11/11/2022
لندن: ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو لیگل کاسٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں شہباز شریف کے لئے مشکل پیدا ہوگئی ہے، لندن ہائی کورٹ نے متعلقہ کیس میں شہباز شریف کو 23 نومبر تک 30 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم صادر کردیا ہےعدالتی فیصلے میں ان کے داماد علی عمران کو بھی 27 ہزار 55 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیلی میل عدالت میں الزامات کو تاحال ثابت نہیں کر سکی، مریم اورنگزیب
شہباز کے وکلا نے موقف اختیار کیا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کیلئےمزید وقت دیاجائے، جس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔عدالت نے شہبازشریف کی جواب کیلئے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈیلی میل کے دفاع پر جواب جمع کرانے اور عدالتی کارروائی کے اخراجات دینے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلوں بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ میننگ ہئیرنگ جیت چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے، ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد الزامات کی سماعت جج نے 13 دسمبر مقرر کی ہے، الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر تک جمع کرواناہے۔
10/11/2022
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا چینی فوج لڑنے اور جنگ جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
شی جن پنگ کا کہنا کہ چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چینی فوج لڑنے اور جنگ جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے، کسی بھی قسم کی جنگی مشق کو حقیقی صورتحال کے تناظر میں جاری رکھا جائے۔
انھوں نے کہا کہ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔
خیال رہے 69 سالہ ژی کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے جنرل سیکرٹری اور سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے سربراہ کے طور پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔
09/11/2022
واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر ملک روس سے تیل کی خریداری کیلئے آزاد ہے، روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر فی الحال پابندی نہیں۔
یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہر ملک روسی تیل درآمد کرنے کے لیے آزاد ہے جیسے بھارت نے روس سے تیل خریدا۔
ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دوسرے ممالک پر روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر فی الحال پابندی نہیں ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا پاکستان اور دیگر ممالک بھی اسی طرح روسی تیل درآمد کر سکتے ہیں جیسے بھارت کر رہا ہے۔
جس کے جواب میں انھوں نے مزید کہا کہ امریکا واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ ہر ملک کو روس سے تیل کی درآمدات کا فیصلہ اپنے اپنے حالات کو دیکھ کر کرنا ہوگا۔
تاہم ترجمان محکمہ خارجہ نے نشاندہی کی کہ امریکی محکمہ خزانہ پہلے ہی ایک عام لائسنس جاری کر چکا ہے جو منظور شدہ روسی بینکوں کے ساتھ تیل کی خریداری کے لیے لین دین کی اجازت دیتا ہے لہذا ایسی ادائیگیاں جاری رہ سکتی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ امریکی پابندیاں جو سال کے آغاز میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد لگیں ان میں توانائی، تجارت اور نقل و حمل سے متعلق ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے قدرے سختیاں کی گئی تھیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد روس کو تیل برآمد کرنے والا ایک بڑا فروخت کنندہ بنانے سے روکنا تھا۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اور یورپی اتحادیوں سمیت شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی یوکرین پر جارحیت سے عالمی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے پہلے دن میں اطلاع دی تھی کہ روس نے تیل برآمد کرنے میں روایتی فروخت کنندگان سعودی عرب اور عراق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ G7 ممالک کے گروپ کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے کے برعکس بھارت نے تیل کی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب روسی تیل کُل خام درآمدات کا 22 فیصد ہے جب کہ عراق کی 20.5 اور سعودی عرب کی 16 فیصد سے زائد ہے۔
08/11/2022
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نارویجن ہم منصب کی مشترکہ صدارت میں گول میز کانفرنس ہوئی جس کا عنوان ’ماحولیاتی تبدیلی اور کمزور طبقے کی پائیدار ترقی ہے۔‘وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستانی معیشت کو30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے کوپ 27 سمٹ کے موقع پر سعودی گرین انیشیٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں گرین انیشیٹو پروگرام منفرد ہے، دنیا کا ماحول مزید سرسبز کرنے میں یہ پروگرام مدد کرےگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پیرس معاہدے کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، سعودی گرین انیشیٹوپروگرام پاکستان فاریسٹ پالیسی ممالثت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ جنگلات کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے گا، گرین پاکستان پروگرام اس سلسلے میں اہم کڑی ہے یہ پروگرام ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات کم کرنے میں مدد کرے گا۔
07/11/2022
ساما نے بتایا کہ اس کا مقصد انشورنس کرانے والی پارٹی اور کمپنی کے درمیان معاہدے کو منظم کرنا اور گاڑی کی مکمل انشورنس اسکیم کے بنیادی نظام میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ساما نے بیان میں کہا کہ ’گاڑیوں کی مکمل انشورنس ضروری نہیں ہے۔ نئے ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ کس قسم کی انشورنس لازمی ہے۔ساما کے مطابق گاڑیوں کی مکمل انشورنس اسکیم کے تحت کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ انشورنس کرانے والی پارٹی کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کرے۔ امیدوار کو اختیاری کوریج کے بارے میں بتایا جائے۔
ساما نے کہا کہ لوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے گا کہ متبادل گاڑی کا کرایہ، شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر مدد، موت، جسمانی چوٹ کی صورت میں مدد، ڈرائیور یا انشورنس کرانے والے کے صحت اخراجات، بیرون مملکت حادثات کی صورت میں انشورنس کے معاملات، انشورنس کرانے والے کے رشتہ دار ڈرائیور کی کوریج کے حوالے سے بتایا جائے کہ اضافی کوریج کا انتخاب کرتے وقت کیا لاگت آئے گی۔
ساما نے گاڑیوں کی مکمل انشورنس اسکیم کی بابت استثنی کے ضوابط بھی مقرر کیے ہیں۔
ضوابط کے مطابق انشورنس معاہدے کے دونوں فریق پیکیج پر اتفاق کریں۔ کٹوتی کی رقم پر عمل درآمد کا طریقہ کار متعین کریں، گاڑی کی جزوی تباہی کی صورت میں متعلقہ اداروں کی جانب سے اصلاح و مرمت کی لاگت متعین کرنے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔
متعلقہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق تکنیکی اعتبار سے گاڑی مکمل تباہ ہونے کی نشاندہی کی حکمت عملی مقرر کریں۔ انشورنس کرانے والے فریق اور انشورنس کمپنی ایسی گنجائش پیدا کریں کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہونے کی صورت میں اس کی مارکیٹ ویلیو کی مناسب نشاندہی کس طرح کی جائے۔ انشورنس کرانے والے کو انشورنس معاوضے کے تخمینے کا مناسب راستہ نکالا جائے۔ساما نے انشورنس کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ انشورنس پیکیج کی پیشکش کے وقت یہ بات انشورنس کرانے والے پر واضح کرے کہ وہ گاڑی کے مکمل انشورنس اور کمپنی کے انشورنس پیکیجز کے بارے میں فرق کرے۔
گاڑی کی مکمل انشورنس پالیسی متعین ہوتی ہے جبکہ اتفاق رائے سے طے پانے والے پیکیجز اس سے مختلف ہوتے ہیں دونوں کے احکام ایک دوسرے پر لاگو نہیں ہوں گے۔
06/11/2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے پر لندن پولیس کو نواز شریف، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی۔
پولیس کو درخواست اوورسیز پاکستانیوں نے جمع کروائی جس میں نواز شریف کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہیں، اس حملے کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی۔
نواز شریف کے ساتھ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی درخواست دی گئی۔ لندن پولیس نے کرائم ریفرنس نمبر دے کر کارروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
05/11/2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک منظم سازش کرکے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ حکومتی وزیر روز آکر پریس کانفرنس کررہے ہیں عینی شاہد موجود ہیں ایک سے زائد جگہوں سے فائر آئے ایک منظم سازش کرکے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’قوم جانتی ہے تم جھوٹ بول رہے ہو یہ کپتان کے خلاف سازش تھی یہ پاکستان کے خلاف سازش تھی۔‘
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ’زندگی میں اتنا غمگین نہیں ہوا جتنا اعظم سواتی کو فون کرکے ہوا چیف جسٹس صاحب آپ سے یہ قوم سوال کررہی ہے ساری قوم کو نظر آرہا ہے کس طرح بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’قوم چیف جسٹس سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کررہی ہے ریاست کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے جس طرح قوم جاگی ہوئی ہے کامیابی قوم کو ہی ملے گی۔‘
اسد عمر نے مزید کہا کہ ’جس طرح قوم جاگی ہوئی ہے کامیابی قوم کو ہی ملے گی عمران خان کہتے ہیں کہ ہم نے دنیا کے سامنے اپنے اداروں کا دفاع کرنا ہے۔‘
04/11/2022
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی پہلی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ’سیر‘ cheer متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’سیر‘ پہلا سعودی الیکٹرک وہیکل برانڈ ہے جو سعودی عرب کے آٹوموٹو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اپنا حصہ ڈالے گا۔اس کمپنی کے قیام کا مقصد مملکت میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کے سعودی برانڈ کو متعارف کروانا ہے۔ کمپنی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی کے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔
ولی عہد نے کہا سعودی عرب صرف ایک نیا آٹوموٹیو برانڈ نہیں بنا رہا ہے بلکہ ہم ایک نئی صنعت اور ایک ماحولیاتی نظام کو روشن کر رہے ہیں جو بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرےگا جس سے مقامی ہنر مندوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی نجی شعبے کو سعودی عرب میں اپنا حصہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کمپنی کو الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی کے پرمٹ بی ایم ڈبلیو سے ملیں گے جب کہ اشتراک میں شامل فوکسکون کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کا نظام تیار کرے گی۔
03/11/2022
ملتان : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، کارکنان پر امن رہیں۔
حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر حملے کے واقعے کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بہادر، نڈراور دیندار انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گھبرانے والے لیڈر نہیں، ہم چیئرمین پر حملے کی شدید مذمت اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، عمران خان پر حملے کی خبرسن کر پوری قوم میں پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اور بالخصوص پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست کروں گا کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں اور پر امن رہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہیں، ہمیں برد باری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے، 6دن سے ہمارا لانگ مارچ پر امن چل رہا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل پر عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when WORLD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.