Iqrah

Iqrah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqrah, Publisher, .

سوره ال قدر
12/04/2023

سوره ال قدر

12/04/2023

سورۃ القدر

12/04/2023

اللہ کا ذکر

مشتری نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے،  مشتری اتنا بڑا ہے کہ نظام شمسی کے باقی تمام سیارے اس کے اندر سما سکتے ہیں، مشتری...
11/02/2023

مشتری نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے، مشتری اتنا بڑا ہے کہ نظام شمسی کے باقی تمام سیارے اس کے اندر سما سکتے ہیں، مشتری کے اندر 1,300 سے زیادہ زمینیں فٹ ہو سکتی ہیں۔

مشتری سورج سے پانچواں سیارہ ہے، زمین سے یہ تقریبا ہمیشہ رات کو آسمان میں نظر آنے والا دوسرا روشن ترین سیارہ ہے۔

سیارہ مشتری زمین کی طرح ٹھوس نہیں ہے، مشتری گیسوں سے بنا ہے، یہ انہی چیزوں سے بنا ہے جن سے ستارے بنے ہیں، درحقیقت مشتری بھی اب تک ستارہ بن چکا ہوتا اگر یہ تقریباً 80 گنا اور بڑا ہوتا۔

یہ سیارہ گیس کی ایک بڑی گیند ہے، اس لیے مشتری کو "گیس دیو" سیارہ کہا جاتا ہے، سیارہ گھنے سرخ، بھورے، پیلے اور سفید بادلوں میں ڈھکا ہوا ہے، بادل سیارے کو ایسا دکھاتے ہیں جیسے اس پر دھاریاں ہیں، مشتری پر بہت تیز ہوا چلتی ہے، اس کی ہوائیں 400 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلتی ہیں، یہ سمندری طوفانوں اور بگولوں سے زیادہ تیز ہیں۔

مشتری کسی بھی دوسرے سیارے سے زیادہ تیزی سے گھومتا ہے، زمین کو ایک بار گھومنے میں تقریباً 24 گھنٹے لگتے ہیں، مشتری صرف 10 گھنٹوں میں چکر کاٹ لیتا ہے، اس لیے مشتری پر ایک دن تقریباً 10 گھنٹے کا ہوتا ہے، یہ سورج سے اتنا دور ہے کہ مشتری کو سورج کے گرد ایک چکر لگانے میں 12 زمینی سال لگتے ہیں، یعنی مشتری پر ایک سال زمین پر 12 سالوں کے برابر ہوتے ہیں۔

مشتری پر بہت سردی ہوتی ہے، اس کی کشش ثقل بھی مختلف ہے، مشتری پر زمین کی نسبت زیادہ کشش ثقل ہے، کوئی شخص جس کا وزن زمین پر 100 پاؤنڈ ہے مشتری پر اس کا وزن 240 پاؤنڈ ہوگا۔

ناسا کا "جونو" نام کا خلائی جہاز 2011 میں مشتری پر بھیجا گیا تھا، 4 جولائی 2016 کو جونو مشتری پر پہنچا تھا، پر یہ مشتری پر اتر نہیں سکا کیونکہ مشتری ٹھوس نہیں ہے گیسوں کا مجموعہ ہے، اب یہ مشتری کے گرد اڑ رہا ہے یعنی گردش کر رہا ہے، جونو مشتری کے شمالی اور جنوبی قطبوں پر چکر کاٹ رہا ہے، اور لمحہ بہ لمحہ معلومات بھیجتا رہتا ہے۔

قران میں اللہ نے قدرے کے شاہکاروں کو غور کرنے کا حکم دیا بیشک اہل عقل والوں کے لئے ان میں نشانیاں ہیں ہم رات کو آسمان جا...
11/02/2023

قران میں اللہ نے قدرے کے شاہکاروں کو غور کرنے کا حکم دیا بیشک اہل عقل والوں کے لئے ان میں نشانیاں ہیں ہم رات کو آسمان جانب دیکھیں تو ہمارے سامنے لا تعداد ستارے نظر آئیں گے جن میں سیارے بھی ہیں
چاند چونکہ زمین کے قریب کے اس لئے ہمیں سب سے پہلے چاند نظر آئے گا پھر مشتری پھر مریخ زحل اور صبح کے وقت زہرہ نظر آئے گا یہ میں بات کر رہا ہو 3 مہینے پہلے کی جب ہم زہرہ کو صبح مشرق کی جانب دیکھتے تھے 4.15 آج 10 فروری ہے آج کسی دوست نے وینس یعنی زہرہ دیکھنا ہوا تو مغرب ٹائم قبلہ رخ دیکھے یہ وینس ہے جس کو زہرہ کہا جاتا ہے نہایت سے خوبصورت رنگ کا اور پورے جلال کے ساتھ نظر آئے گا اسے پیچھے مشتری پھر گرم سیارہ مریخ نظر آئے گا اگر آپ کو واقعی میں سیاروں اور گلیکسی دیکھنے کا شوق ہے تو بلند سطح کا انتخاب کریں اس کا یہ فائدہ ہو گا فضا میں گرد نہیں ہو گی اور آسمان کلیئر نظر آئے گا 11 بجے سر کے عین اوپر ایک لال سیارہ ہو گا جو کوئلے کی طرح دہکتا ہوا نظر آئے گا اور اس کے سات 7 ستاروں کا جھرمٹ ہو گا اب آپ مغرب اور جنوب کے درمیان دیکھیں یہ یے سیٹرن جس کو زحل کہا جاتا ہے مگر اب سیٹرن سورج کے پاس پاس ہوتا ہے اگر کسی دوست نے زحل کو دیکھنا ہو تو سورج غروب کے ساتھ دیکھے کیونکہ میں نے 3 مہینے پہلے سیٹرن اور جوپیٹر کی ایک پکچر بنا کر پوسٹ کی تھی سیاروں میں مجھے سب سے interested planets زحل لگتا ہے یعنی زحل اس کی گریویٹی اتنی ہے کہ اس کے ارد گرد پتھروں کا ایک جمعغفیر رہتا ہے اور وہ پتھر اسکے گرد گھومتے رہتے ہیں اگر کسی دوست کے پاس ٹیلی سکوپ ہے تو وہ اسکے گرد پتھروں اور اسکے چاندوں کو بخوبی دیکھ سکتا ہے یہ دور ہونے کے وجہ سے سائز میں چھوٹا لگتا ہے یہ زمین سے 1.18 lights hours دور ہے ہماری زمین کا ایک چاند ہے اور سیٹرن سیارے کے 62 چاند ہیں اور جوپیٹر کے 67 چاند ہیں
S22 iPhone 13۔ 14 pro
سے زوم ہو جاتا ہے ایک اہم بات اگر کسی دوست کے پاس گوگل پرو موبائل جو حالیہ دنوں میں لانچ ہوا ہے
GOOGLE PIXEL 7PRO
اگر کسی کے پاس ہے تو وہ باآسانی جوپیٹر مارس یورنس مرکری عطارہ سیٹرن کو اپنے موبائل میں قید کر سکتا ہے میرے کسی بھی دوست کو سیاروں کی ڈریکشن کی سمجھ نہ آ رہی ہو وہ پرسنل میسج کر سکتا ہے جتنا اللہ نے علم دیا اسے شیئر کروں گا کیونکہ کافی دوست پوچھتے ہیں آسمان پر اربوں کھربوں ستارے موجود ہیں کیسے پتہ چلا رات 12 بجے ہمارے سر کے اوپر چمکتا ہوا ایک سیارہ ہے وہ کون سا ہے اس کے کتنے چاند ہے اس کا زمین تک کتنا فاصلہ ہے اور یہ سورج کے مدار میں اپنا ایک چکر کتنے عرصے میں کرتا ہے میرے ساتھ رہیئے گا مزا آئے گا مریخ کس جانب ہے اور زہرہ کہاں اور کس ٹائم نمودار ہوتا ہے اس کے لئے کل کی پوسٹ پر ایک اپلیکیشن بتائی تھی وہ اسٹال کر لیں وہ فری بھی ہے اپنی لوکیشن دیں اور اسے استعمال کریں
شفقت حسین راجپوت پنڈی گھیب ✍

اگر ہم زمین پر لاہور شہر کے بلکل نیچے زمین کی دوسری طرف جانا چاہیں تو ہمیں 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑے گا لیکن ...
11/02/2023

اگر ہم زمین پر لاہور شہر کے بلکل نیچے زمین کی دوسری طرف جانا چاہیں تو ہمیں 20 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑے گا لیکن اگر ہم زمین کی سطح پر سفر کرنے کی بجائے لاہور شہر کے نیچے زمین کی دوسرے طرف ایک سیدھا سوراخ کریں اور اُس میں چھلانگ لگا دیں تو کیا ہوگا۔

اگر ہم ایسا سوراخ کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو ہم زمین کی دوسری طرف ساؤتھ امریکہ کے سمندر میں نکلیں گے جہاں سے قریب ترین ملک چلی ہے اور وہ بھی 608 کلومیٹر کے فاصلے پر لیکن اگر ہم ارجنٹینا سے زمین میں ایک سیدھا سوراخ کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو سوراخ دوسری طرف چین میں نکلے گا۔
سائنس دان زمین کو زمین کی سطح کے بعد تین بُنیادی حصوں میں تقسیم کرتے ہیں
Mentle.
Outer core.
Inner core

انسان آج تک ان تین حصوں کے پار نہیں جاسکا اور اگر ہم زمین کی سطح پر سوراخ کرنا شروع کریں تو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر سے ساڑھے تین کلومیٹر نیچے ہمیں Devil Worm ملیں گے ڈیول وارم زیر زمین گہرائی میں رہنے والے واحد جانور ہیں جو انسان نے 2011 میں دریافت کیے تھے اور پھر 3600 میٹر کی گہرائی سے آگے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

زمین کی سطح کے 4000 میٹر نیچے زمین کا درجہ حرارت 60C تک پہنچ جائے گا جہاں سے نیچے مزید سوراخ کرنے کے لیے ہمیں ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے لیے برف درکار ہوگی، سوراخ مزید گہرا کرتے ہُوئے جب 8800 میٹر نیچے پہنچے گا تو یہ زمین کے سب سے اُونچے پہاڑماونٹ ایورسٹ کی بُلندی جتنا گہرا ہوجائے گا اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ انسان زمین کے اندر اس سے بھی آگے جا چُکا ہے اور Kola Superdeep Borehole کے نام سے سائندانوں نے اب تک زمین میں 12260 میٹر کی گہرائی تک سُوراخ کیا ہے۔

اس گہرائی پر زمین کا درجہ حرارت 180 ڈگری سے تجاوز کرجاتا ہے اور پریشر سطح سمندر کے پریشر سے 4 ہزار گُنا زیادہ ہو جاتا ہے اور اگر آپ سوراخ کرتے کرتے اس مُقام پر پہنچ جائیں تو آپ کو اس مُقام پر زندہ رہنے کے لیے سوراخ کے ارد گرد ایسی انسولیشن کرنی پڑے گی جو اس شدید درجہ حرارت کو سوراخ میں داخل ہونے سے روک دے وگرنہ آپ اپنے سوراخ کرنے کے سامان سمیت پگھل جائیں گے۔

اگر آپ سوراخ کرتے کرتے 40 ہزار میٹر نیچے پہنچ جائیں تو یہاں سے زمین کی دوسری تہہ Mantle شروع ہوگی اور اس مقام پر زمین کا درجہ حرارت 1 ہزار ڈگری کے قریب پہنچ جائے گا جہاں لوہا اور سلور پگھل جاتے ہیں مگر خوشخبری یہ ہے کے سٹیل نہیں پگھلے گا کیونکہ سٹیل کو پگھلانے کے لیے درجہ حرارت کا 1370 ڈگری سے زیادہ ہونا ضروری ہے چنانچہ آپ سٹیل کی ڈرل سے زمین کی تہہ مینٹل جس کی اوپر والی سطح چٹانوں سے بنی ہے ڈرل کرتے ہُوئے مزید نیچے جانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور جب آپ 1 لاکھ میٹر نیچے پہنچے گے تو آپ کی سٹیل ڈرل کام کرنا چھوڑ دے گی اور پگھل جائے گی اور آپ کو مزید نیچے جانے کے لیے کسی اور دھات کی ڈرل کی ضرورت ہوگی جو اُس درجہ حرارت پر نا پگھلے.

ڈرل کرتے کرتے جب آپ ڈیڑھ لاکھ میٹر نیچے پہنچیں گے تو آپ کو مزے ہی آجائیں گے کیونکہ یہاں آپ کو بیشمار ہیرے ملیں گے کیونکہ اس مُقام پر زمین کا پریشر اور گرمی کاربن کے ایٹم کی ساخت کو بدلتی ہے اور ہیرا وجود میں آتا ہے اور زمین کی اس گہرائی پر آپکو لوہے اور چٹانوں سمیت ہر چیز پگھلی ہُوئی ملے گی جیسے آتش فشاں کا لاوا ہوتا ہے۔

اگر آپ اس مقام پر سے زمین کی مزید تہہ میں جانے میں کامیاب ہوجائیں تو 4 لاکھ 10 ہزار میٹر کی گہرائی پر لاوا ختم ہوجائے گا اور دوبارہ چٹانوں کا سلسلہ شروع ہوگا زمین کی اس گہرائی پر درجہ حرات بے حد زیادہ ہوجاتا ہے مگر چٹانیں اس لیے نہیں پگھلتی کیونکہ زمین کا پریشربڑھتے بڑھتے اُس مقام پر چلا جاتا ہے جہاں مالیکول پگھل نہیں پاتے چنانچہ چٹانیں دوبارہ وجود میں آ جاتی ہیں۔

ڈرل کرتے کرتے جب آپ 3 ملین میٹر کی گہرائی پر پہنچیں گے تو آپ کو زمین کی تیسری تہہ Outer Core ملے گی اور یہ تہہ چٹانوں کی بجائے لوہے اور نکل سے بنی ہُوئی ہے اور اس مقام کا درجہ حرارت سُورج کی سطح کے برابر ہے اور تقریباً 5 سے 6 ہزار ڈگری گرم ہے یہ تہہ زمین کی انتہائی اہم تہہ ہے کیونکہ یہاں پر میگنیٹک فلیڈز بنتی ہیں جو زمین کی سطح سے باہر نکل کر خلا تک جا کر ایک بیرئر بناتی ہیں اور زمین کی سطح کو سولر ونڈز سے محفوظ رکھتی ہیں، زمین کی اس تہہ پر آپ کو لوہا اور نکل پگھلا ہُوا ملے گا اور ڈرل کرنے کے لیے کوئی سُپر مٹریل درکار ہوگا اور انسان کی عقل نے اب تک کوئی ایسی چیز دریافت نہیں کی جو 6 ہزار ڈگری سے اوپر کا درجہ حرارت برداشت کر سکے۔

اس مُقام پر آپ کو ڈرل کرنے میں دوسرا بڑا مسلہ یہ درپیش آئے گا کہ یہاں کشش ثقل بہت کم ہوئے گی اور آپ کو کوئی سُپر سب مرین درکار ہوگی جو اتنے پریشر اور حدت کو برداشت کرتے ہُوئے مزید گہرائی میں جا سکے اورجب آپ Outer Core کو ڈرل کرتے ہُوئے مزید نیچے پہنچیں گے تو تقریباً 5 لاکھ میٹر نیچے آپ کو زمین کی Inner Core ملے گی جو کے جمے ہُوئے لوہے کی بنی ہُوئی ہے یہاں پر کشش ثقل صفر ہوجائے گی اور زمین کی اس تہہ میں سوراخ کرنا آپ کے لیے مزید مشکل ہوجائے گا لیکن اگر یہاں بھی آپ کامیاب ہوگئے تو تقریبا 6 اشاریہ 4 ملین میٹر نیچے آپ زمین کے بلکل وسط میں پہنچ جائیں گے اور یہاں سے آگے ڈرل کرنے کے لیے آپکو نیچے جانے کی بجائے اوپر کی طرف Climb کرنا پڑے گا۔

مُجھے اُمید ہے کہ اگر آپ 6 اشاریہ 4 ملین میٹر نیچے پہنچ گئے تو پھر یقیناً وہاں سے زمین کی دوسری طرف Climb کرتے ہُوئے نکلنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے اور اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو زمین کے آر پار ایک سوراخ ہوجائے گا اور ارجنٹینا سے چین کا سفر کرنے لیے آپکو صرف ایک گھنٹہ درکار ہوگا اور یہ سفر آپ سوراخ کی ایک سائیڈ سے چھلانگ لگا کر کریں گے اور یہ چھلانگ آپ کو سوراخ کے دوسری طرف نکال دے گی۔

زمین کے اس سوراخ میں چھلانگ لگانے کے لیے آپ کو اور بھی کئی طرح کی چیزیں درکا ہو گی جیسے خلائی سُوٹ جو پریشر کو برداشت کر سکے وغیرہ وغیرہ لیکن آج تک کوئی انسان ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہُوا اور مستقبل قریب میں بھی ایسا ناممکن ہی دیکھائی دیتا ہے۔ مگر ایک چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اللہ نے انسان کو عقل سلیم عطا کی ہے اور عقل سلیم میں کوئی چیز نا ممکن نہیں ہے۔

08/02/2023

*اذکار قرب الہٰی کا راستہ* 🌹

اس راستے کو مضبوط پکڑیں تاکہ جنات، شیاطین اور حادین کے شر سے حفاظت رہےاور *قرب الہٰی* کا راستہ آسان ہو جائے...
*ان شاء اللہ تعالیٰ*

✨ *Morning Supplications!*

*اعوذ بالله من الشيطان الرجيم.*
*بسم الله الرحمن الرحيم.*

1⃣ *سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَ رِضَا نَفْسِهِ وَ زِنَةَ عَرْشِهِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ۔* (3x)

پاک ہے الله اور اسی کی تعریف ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی ذات کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔
(تین بار)

▫▫▫▫▫▫

2⃣ *اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ o*
(1x)
الله کے سوا کوئی معبود نہیں وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے۔
(ایک بار)

▫▫▫▫▫▫

🕌 *اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ* *وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد*ٌ

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*
(10x)
دس بار صبح و شام

▫▫▫▫▫▫

3⃣ *اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ نَحْیَا وَ بِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔*(1x)

اے الله! تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے ہم جیتے اور تیرے حکم سے ہم مرتے ہیں اور تیری ہی طرف پلٹ کر جانا ہے۔
(ایک بار )

▫▫▫▫▫▫

4⃣ *اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ وَ عَلٰی کَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ وَ عَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صلی الله علیه وسلم وَ عَلٰی مِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔*
(1x)
ہم نے صبح کی فطرتِ اسلام پر، کلمه ٔ اخلاص پر اور اپنے نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے دین پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیه السلام کی ملت پر جو یکسو مسلمان تھے اور وه مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
(ایک بار)

▫▫▫▫▫▫

5⃣ *اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَةِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّ مَلِیْکَهُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْکِهِ وَ اَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْءً اَوْ اَجُرَّهُ اِلٰی مُسْلِمٍ۔*
(1x)
اے الله! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، چھپے اور کھلے کے جاننے والے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، ہر چیز کا رب اور اس کا مالک ہے، میں تیری پناه چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے اور اس کے شرک کے شر سے اور یه که میں اپنی جان کو کسی برائی میں ملوث کروں یا کسی دوسرے مسلمان کو اس کی طرف مائل کروں۔
(ایک بار)

▫▫▫▫▫▫

6⃣ *اَصْبَحْنَا وَ اَصْبَحَ الْمُلْکُ ِللهِ وَ الْحَمْدُ ِللهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْاَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَهُ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَهُ، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَ سُوْءِ الْکِبَرِ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَ عَذَابٍ فِی الْقَبْرِ۔*
(1x)
ہم نے صبح کی اور تمام عالم نے صبح کی الله کے لیے اور تمام تعریفیں الله کے لیے ہیں، الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وه ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے آج کے دن کی اور جو اس کے بعد ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں آج کے دن اور جو اس کے بعد ہے اس کی برائی سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں سستی اور بدترین بڑھاپے سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔
(ایک بار)

▫▫▫▫▫▫

7⃣ *رَضِیْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا۔*
(3x)
میں الله کے معبود ہونے، اسلام کے دین ہونے اور حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔
(صبح شام تین بار) ترمذی 3389

▫▫▫▫▫▫

8⃣ *بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔*
(3x)
الله کے نام سے، وه ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وه سننے والا، جاننے والا ہے۔
(تین بار)

▫▫▫▫▫▫

9⃣ *اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ۔*( 3x)

اے الله! میرے بدن میں مجھے عافیت دے، اے الله! میرے کانوں میں مجھے عافیت دے، اے الله! میری آنکھوں میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے الله! یقینا میں تیری پناه چاہتا ہوں کفر اور فقر و فاقه سے، اے الله! بے شک میں تیری پناه چاہتا ہوں عذابِ قبر سے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔

(تین بار صبح وشام)

▫▫▫▫▫▫

0⃣1⃣ *یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّهُ وَ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ۔* (3x)
اے زنده اور قائم رہنے والے، تیری رحمت کے سبب سے فریاد کرتا ہوں که میرے سب کاموں کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے تک کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نه کر۔
(تین بار)

▫▫▫▫▫▫

1⃣1⃣ *اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَنَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔*(1x)
اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بنده ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناه چاہتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کرده نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناه کا اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا۔
(ایک بار)

▫▫▫▫▫▫

2⃣1⃣ *اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَ مَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَ آمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَ عَنْ یَّمِیْنِیْ وَ عَنْ شِمَالِیْ وَ مِنْ فَوْقِیْ وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔*
(1x)
اے الله! بے شک میں آپ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے الله! بے شک میں آپ سے درگزر کا اور اپنے دین، دنیا، اہل اور مال کی عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے الله! میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے الله! میری حفاظت کر، میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناه چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے که میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔
(ایک بار)

▫▫▫▫▫▫

3⃣1⃣ *قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ o اَللهُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ o وَ لَمْ یَکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌ o*
(3x)
کہہ دیجئے! که وه الله ایک ہے۔ الله بے نیاز ہے۔ نه اس سے کوئی پیدا ہوا اور نه ہی وه کسی سے پیدا ہوا، اور نه ہی کوئی اسکا ہمسر ہے۔
(تین بار)

▫▫▫▫▫▫

4⃣1⃣ *قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ o مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ o وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ o وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ o وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ o*
(3x)
کہہ دیجئے! میں صبح کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وه پھیل جائے، اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وه حسد کرے۔
(تین بار)

▫▫▫▫▫▫

5⃣1⃣ *قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ o مَلِکِ النَّاسِ o اِلٰهِ النَّاسِ o مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ o الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ o مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ o*
(3x)
کہہ دیجئے! میں لوگوں کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسه ڈالنے والے، بار بار پلٹ کر آنے والے کے شر سے۔ وه جو لوگوں کے سینوں میں وسوسه ڈالتا ہے۔ جنوں اور انسانوں میں سے۔
(تین بار)

📜 *نوٹ*
*اگر یہ حرکت** ٙ *شد کے نیچے ہو تو زیر* پڑھی جاتی ہے

▫▫▫▫▫▫

6⃣1⃣ *اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّ لَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَ مِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَ النَّھَارِ وَ مِنْ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمَانُ۔*(1x)

میں الله تعالیٰ کے ان تمام کلمات کے ساتھ پناه چاہتا ہوں جن سے آگے نه تو کوئی نیک اور نه ہی کوئی برا شخص بڑھ سکتا ہے، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور ہر حادثے کے شر سے سوائے اس حادثے کے جو خیر کا باعث ہو، اے رحم فرمانے والے۔

▫▫▫▫▫▫

7⃣1⃣ *اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔*(1x)

اے الله! بے شک ہم تجھ کو ان کے مقابلے میں رکھتے ہیں اور ان کے
شر سے تیری پناه طلب کرتے ہیں

▫▫▫▫▫▫

8⃣1⃣ *حَسْبِيَ اللّهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ*(7x)
ترجمہ
مجھے اللہ ہی کافی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں‌ ، اس پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے
صبح و شام سات بار

▫️▫️▫️▫️▫️▫

9⃣1⃣ *لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔* (100x)

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‌۔ وہ اکیلا ہے ، اسکا کوئی شریک نہیں‌۔ اسکی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔
دن میں 100 مرتبہ

▫️▫️▫️▫️▫️▫️

0⃣2⃣ *اَسْتَغْفِرُاللهَ*
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں
صبح 100 (سو)بار

▫️▫️▫️▫️▫️▫️

1⃣2⃣ *سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ*
اللہ پاک ہے اسی کی تعریف ہے

صبح وشام 100(سو)بار

Plzz support  me friends https://youtube.com/channel/UCfOu1K0zKo_d0pnlOkoxB3gPlz subscribe  my channel
03/10/2022

Plzz support me friends
https://youtube.com/channel/UCfOu1K0zKo_d0pnlOkoxB3g
Plz subscribe my channel

Hi friends! I made this YouTube channel for all my loved once about art and craft. But with your support it is not possible to go ahead.So if u like my art ...

https://youtu.be/xG5LKO37-2E
26/09/2022

https://youtu.be/xG5LKO37-2E

Basic Math Addition for kids|pre kg And Kindergarten educational video |farry withbacha party #1+2=3

https://youtu.be/g_dQBr0-AuQ
14/09/2022

https://youtu.be/g_dQBr0-AuQ

Fruits Name in Urdu , English and Hindi .,Fruits Name Spellings in Urdu , English And Hindi Friuts Name for Kidsnames of fruits پھلوں کے نام ، #...

https://youtu.be/pxthYHSQoYgPlzz mera channel  subscribe  karden plzzzz
12/09/2022

https://youtu.be/pxthYHSQoYg
Plzz mera channel subscribe karden plzzzz

Months of Year for kindergarten,Months Name InEnglish With SpellingMonths Name decoration Ideas,friend today we learn month in a year,months name ...

https://youtu.be/INANUEMrM2gPlzz subscribe  my channel
12/09/2022

https://youtu.be/INANUEMrM2g
Plzz subscribe my channel

Huroof e Tahjji ,حروف تحجی Urdu ki alphabet Urdu ki huroofe tahjji ,alif be peAlif Bay Pay Learn urdu Alphabets ...

Aslamo alekum dosto plz mere youtube chanal ko subscribe  karen
12/09/2022

Aslamo alekum dosto plz mere youtube chanal ko subscribe karen

Months of Year for kindergarten,Months Name InEnglish With SpellingMonths Name decoration Ideas,friend today we learn month in a year,months name ...

11/09/2022

31/08/2022
29/08/2022

Ijzat ke zarort nhe.mahe safar me koch na koch sadka lazme kren.keoun ke yahe wo mahena hy jab sab se zayada balyn zamen par otrte hn.

29/08/2022

الودع میرے شہیدوں...
الودع میرے محافظوں...
الودع.....

29/08/2022
28/08/2022

سیلاب زدگان یہ دعا کثرت سے پڑھیں ۔۔
یٰۤاَرۡضُ ابۡلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقۡلِعِیۡ"
اے زمین اپنے پانی کو نگل جا، اور اے آسمان بس کر تھم
جا"(ھود، 44)

سیلاب کی تباہ کاریاں اور مذہبی طبقے کا روشن چہرہ
میڈیا سارا زور لگا کے مدارس اور مذہبی طبقے کی کردار کشی کرتا رہتا ہے، نہ صرف ایسے واقعات کی تاک میں رہتا ہے جنہیں بنیاد بنا کر ان کو بدنام کر سکے، بلکہ ایک منظم پالیسی کے تحت تگڑی رقم خرچ کر کے ہر وقت اس ہدف کو حاصل کرنے کی جستجو میں رہتا ہے۔ پھر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی واقعہ یا حادثہ پیش آتا ہے اور ان کی ساری محنت پہ پانی پھیر دیتا ہے۔

حالیہ سیلاب ہی کو لے لیں، اس وقت چاروں طرف داڑھی پگڑی والے اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ ایک طرف مدرسے کا مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ سیلاب زدگان کے لئے 100 گھر بنانے کا اعلان کر رہا ہے تو دوسری جانب مذہبی طبقے کا سراج الحق سب سے پہلے تونسہ پہنچ کر سیلاب زدگان کو ہمت دلا رہا ہے۔ ادھر بیت السلام ٹرکوں کے ٹرک سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچا رہا ہے تو دوسری طرف الخدمت کے رضا کار تیز سیلابی ریلوں میں تیر کر اپنے بھائیوں کو بچا رہے ہیں۔ البرہان اپنی تمام سرگرمیاں روک کر خدمت خلق میں مصروف ہوگیا ہے۔

سیدی مفتی عدنان کاکا خیل اپنے رفقاء کو لے کر گلی گلی پھر رہا ہے۔ خود میرے بہت سے دوست جنہیں بذاتِ خود جانتا ہوں، دن رات ایک کر کے روپیہ روپیہ جمع کر رہے ہیں۔ تونسہ سے مولوی انور حیدر، مانسہرہ سے مولوی Al Hazarvi ، وہاڑی سے مولوی Ammar Khan Yasir , شکار پور سے مولوی Mahmood Ahmad Zafar کراچی سے مولوی جمال جامی ، چترال سے مولوی Muhammad Fazal Wadood اس مہم میں پیش پیش ہیں۔ یہ چند نام ہیں، فہرست طویل ہے۔

غور کریں تو ہر طرف مدارس کے وابستگان نظر آرہے ہیں۔ مدرسے کے بچے چندے کر کے اپنے بھائیوں کو بھیج رہے ہیں۔ اخلاص و ایثار کا ایسا دور چلا ہے کہ دن کی دیہاڑی کما کے فنڈ میں جمع کرا رہے ہیں، مدارس کے طلبہ اپنی جیب خرچ پیش کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کی وہ حقیقت ہے جو میڈیا کبھی ظاہر نہیں کرتا۔ مدارس اور اہل مدارس کا یہ روشن چہرہ کبھی مین اسٹریم میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا۔مذہبی طبقے کے ان کاموں کو عوام کے سامنے نہیں لاتا۔ یہی وجہ ہے میڈیا کی ساری محنت کے باوجود عوام کو مذہبی طبقے پر بھروسہ ہے، کیونکہ ہر مشکل میں یہی آگے آتے ہیں اور متاثرین کو سنبھالتے ہیں۔ آفتیں بے شک اللّه کی طرف سے آزمائش ہیں، مگر یہ کھرے کھوٹے کی پہچان کرا دیتے ہیں اور ثابت کرا دیتی ہیں کہ مذہبی طبقہ عوام کا خیر خواہ ہے۔ دور بین کیا، خورد بین لگا کر بھی دیکھ لیں تو کہیں آپ کو لبرل طبقہ نظر نہیں آئے گا، جنہیں قربانی کے وقت غریب کا کولر تو یاد آتا ہے مگر 3 لاکھ کا آئی فون لیتے سانپ سونگھ جاتا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم لوگ ان مدارس کے دست بازو بنے رہیں، یہی ہمارے خیر خواہ ہیں۔ انہوں نے جہاں آفتوں کے دنوں میں ہمیں سنبھالا دیا ہے، وہیں فتنوں کے دور میں ہمیں اور ہماری نسل کو دین سے جوڑے رکھا ہے۔ اللّه نے تو ہمیں خبردار کر رہا ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ خبردار ہو کر اس مبارک مشن کا حصہ بنتے ہیں یا پھر میڈیا کی شیطا,نی چالوں میں آ کر ان سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔۔ کچھ بھی کرلیں، لیکن یہ بات یاد رکھ لیں کہ کل کو تم مصیبت میں ہو گے تو یہی چٹائی پہ بیٹھنے والے کندھوں پر راشن لادے تمہاری طرف دوڑ رہے ہوں گے۔

اے کریم رب! آج ایک بار پھر اپنا حکم دہرا دے. آمین 💜

🔖___سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرمائے گا قیامت کے دن:

”اے آدم کے بیٹے❗ *میں بیمار ہوا تو نے میری خبر نہ لی*؟“

وہ کہے گا: *اے پروردگار! میں تیری کیونکر خبر لیتا تو تو مالک ہے سارے جہاں کا*۔

پروردگار فرمائے گا: ” *تجھ کو معلوم نہیں میرا فلاں بندہ بیمار ہوا تھا تو نے اس کی خبر نہ لی۔ اگر تو اس کی خبر لیتا، تو مجھ کو پاتا اس کے نزدیک*۔

اے آدم کے بیٹے❗ *میں نے تجھ سے کھانا مانگا، تو نے مجھ کو کھانا نہ دیا؟* “

وہ کہے گا: *اے رب! میں تجھ کو کیسے کھلاتا، تو تو مالک ہے سارے جہاں کا*۔

پروردگار فرمائے گا: ” *کیا تو نہیں جانتا میرے فلاں بندہ نے تجھ سے کھانا مانگا تو نے اس کو نہ کھلایا اگر تو اس کو کھلاتا تو اس کا ثواب میرے پاس پاتا*۔

اے بیٹے آدم کے❗ *میں نے تجھ سے پانی مانگا، تو نے مجھ کو پانی نہ پلایا* ۔“

بندہ بولے گا: *میں تجھےکیونکر پلاتا تو تو مالک ہے سارے جہان کا*۔

پروردگار فرمائے گا: *”میرے فلاں بندہ نے تجھ سے پانی مانگا تو نے اس کو نہیں پلایا اگر پلاتا تو اس کا بدلہ میرے پاس پاتا۔*“
___________

(صحیح مسلم، حدیث 6556، باب بیمار پرستی کی فضیلت)

28/08/2022

آذر بائیجان کی حکومت نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات: https://bit.ly/3pReLrm

28/08/2022
Yeh to bohat ghalat bat he
28/08/2022

Yeh to bohat ghalat bat he

28/08/2022
28/08/2022
28/08/2022

الخدمت فاونڈیشن نے کراچی سے لیکر چترال تک جس طرح سیلاب متاثرین کی خدمت و مدد کی ہیں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے
الخدمت فاونڈیشن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqrah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share