Swabi 24/7

Swabi 24/7 صوابی کی مصدقہ خبروں کے لیے ہمارے پیج کو لائک کرے
(1)

11/04/2022

سابقہ سپیکراسد قیصر کے استقبال کے لیے pti کارکنوں کی ہزارو کی تعداد میں انبار انٹر چینج آمد

مردان روڈ پر گوہاٹی نہر کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے شیرین خان عمر 75سال اور شہزاد عمر 22سال شدید زخمی۔ریسکیو1122 صوابی...
29/09/2021

مردان روڈ پر گوہاٹی نہر کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے شیرین خان عمر 75سال اور شہزاد عمر 22سال شدید زخمی۔

ریسکیو1122 صوابی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

*چھوٹا لاہور شاخ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمیتفصیلات کےمطابق۔صوابی: چھوٹا لاہور...
22/09/2021

*چھوٹا لاہور شاخ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی

تفصیلات کےمطابق۔
صوابی: چھوٹا لاہور شاخ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران دانیال ولد زرواللہ شدید زخمی اور زرواللہ عمر 60سال موقع پر جاں بحق۔ریسکیو1122

صوابی: ریسکیو1122 صوابی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور منتقل کر دیا۔ریسکیو1122

صوابی۔ مردان روڈ پر اسماعیلہ انٹرچینج کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار۔صوابی: حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بح...
18/09/2021

صوابی۔ مردان روڈ پر اسماعیلہ انٹرچینج کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار۔

صوابی: حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 2سالہ بچی سمیت 15سال لڑکی سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی۔

صوابی: زحمیوں کو کیٹگری ڈی کالوخان ہسپتال منتقل کر دیا۔

1۔سدیس عمر 21سال جاں بحق ساکن گجوخان مردان
2 لائیبہ عمر 2سال شدید زخمی
3مسماة (م) عمر 15سال شدید زخمی

صوابی۔ اعظم آباد پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار رکشہ حادثے کا شکار۔حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی۔
07/09/2021

صوابی۔ اعظم آباد پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار رکشہ حادثے کا شکار۔

حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی۔

صوابی۔ ادینہ پل کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار  حادثے کے نتیجے میں محمد شعیب عمر 55سال شدید زخمی۔
06/09/2021

صوابی۔ ادینہ پل کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار

حادثے کے نتیجے میں محمد شعیب عمر 55سال شدید زخمی۔

صوابی۔ ڈاگئ روڈ پر رکشہ حادثے کا شکار۔صوابی۔حادثے کے نتیجے میں صاحب ذادہ عمر 36سال اور محمد اشفاق عمر 31 سال شدید زخمی۔
06/09/2021

صوابی۔ ڈاگئ روڈ پر رکشہ حادثے کا شکار۔

صوابی۔حادثے کے نتیجے میں صاحب ذادہ عمر 36سال اور محمد اشفاق عمر 31 سال شدید زخمی۔

06/09/2021

صوابی پولیس کی ضلع بھر میں قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ایک سو ایک اشتہاری گرفتار موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار ڈی پی او کی پریس کانفرنس

26/07/2021

صوابی: ٹوپی کے علاقے سواتیانو محلہ میں گھریلو تنازع پر لڑائی کے دوران فائرنگ سے 3 خواتین شدید زخمی کی اطلاع۔

صوابی: ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کیٹگری سی ٹوپی ہسپتال منتقل کر دیا۔

جہاں پر ڈاکٹروں نے 2 خواتین کی موت کی تصدیق کر دی۔

زخمی اور جاں بحق خواتین

1زوجہ شیراز عمر 19سال جاں بحق
2زوجہ سلیم خان عمر 45سال جاں بحق
3زوجہ جاوید عمر 33سال شدید زخمی۔

تھانہ کالو خان کی حدود میں سات مرلہ زمین تین افراد کی ذندگیاں نگل گیی چچا اوربتیجھوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ چار افرا...
19/06/2021

تھانہ کالو خان کی حدود میں سات مرلہ زمین تین افراد کی ذندگیاں نگل گیی چچا اوربتیجھوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ چار افراد جاں بحق بچی سمیت ایک زخمی

17/06/2021

صوابی، کڑمار پہاڑ میں لگی ہوئی آگ سوکھے پتوں اور گھاس کی وجہ سے آگ پہاڑ پر تیزی سے پھیل گئ.

صوابی،ریسکیو1122 صوابی اور مردان فائر فائیٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں.

صوابی، ریسکیو1122 صوابی کنٹرول روم انچارج عثمان خان اور ریسکیو1122 مردان سٹیشن ہاوس انچارج توحید خان آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں.

صوابی، ریسکیو فائرفائیٹنگ آپریشن 4 گھنٹے سے مسلسل جاری ہے.

صوابی: آپریشن میں ریسکیو1122 کے کل 42 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جس میں صوابی کے26 اہلکار اور مردان کے 16اہلکار شامل ہیں.

صوابی: ریسکیو1122 فائرفائیٹرز نے آگ کے %50 حصے پر قابو پالیا ہے۔

صوابی: آگ پر مکمل قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 اہکاروں کی جدوجہد جاری.

14/06/2021

((((بریکنگ نیوز ))))
پشاور صوبہ بھر میں نرسری سے آٹھویں کلاس تک تا حکم ثانی چھٹیوں کا اعلان، تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند رہیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم شھرام خان ترکٸ

 # ریسکیو 1122 صوابی  # صوابی: پشاور موٹر وے پر انبار انٹرچینج کے قریب موٹر کار حادثے کا شکار۔ریسکیو1122 صوابی:حادثے کے ...
12/06/2021

# ریسکیو 1122 صوابی #

صوابی: پشاور موٹر وے پر انبار انٹرچینج کے قریب موٹر کار حادثے کا شکار۔ریسکیو1122

صوابی:حادثے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 5افراد زخمی۔ریسکیو1122

صوابی: ریسکیو1122 صوابی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 2 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم بروقت امداد کے لئے موقع پر پہنچ گئے. ریسکیو1122

صوابی: ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے باچا خان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو1122

صوابی: ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو1122

صوابی:موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار موٹر کار پشاور سے آرہی تھی۔ریسکیو1122 ۔

10/06/2021

برہان گریڈ اسٹیشن میں فالٹ صوابی میں بند بجلی بند فالٹ ٹھیک کرنے میں وقت لگ سکتا ہیں ۔پیسکو

 کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس خوفناک ایکسیڈنٹ کا شکار، بس میں سوار 47 افراد جھلس کر موقع پر سوار تمام مسافر شہید إِنَّا ل...
10/06/2021


کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس خوفناک ایکسیڈنٹ کا شکار، بس میں سوار 47 افراد جھلس کر موقع پر سوار تمام مسافر شہید
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

09/06/2021

Breaking News...
‏اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے۔۔۔کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ کو آئی جی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔۔
وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف اے واجد ضیاء کوعہدے سے ہٹا دیا
آئی جی خیبر پختونخوا، ثناء اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات
‏وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دی۔واجد ضیاء کی خدمات نیشنل پولیس بیورو کے سپرد
‏کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ کو آئی جی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔صلاح الدین محسود کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیا

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی
09/06/2021

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

گمشدگی اعلان ۔تلاش کیجئیے۔نام۔محمدہ عمر 70/75سالاکثر ذہنی توازن درست نہیں رہتا۔پتہ ۔غازی تربیلہ سے کل لاپتہ ہو چکی ہے۔اگ...
09/06/2021

گمشدگی اعلان ۔تلاش کیجئیے۔
نام۔محمدہ عمر 70/75سال
اکثر ذہنی توازن درست نہیں رہتا۔
پتہ ۔غازی تربیلہ سے کل لاپتہ ہو چکی ہے۔اگر کسی کو معلومات ہو یا پہچان سکتے ہو تو براہ کرم درج ذیل نمبر پر اطلاع کرکے ثوابداریں حاصل کریں۔

احمد نواز بیٹا۔03065041583
شوکت ۔03217322272

07/06/2021

صوابی باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں آج سے او پی ڈی کا باقاعدہ آغاز صوابی میں کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے او پی ڈی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا تھا

*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں...
01/06/2021

*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

👉 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

👉 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

👉 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

👉 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

👉 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

👉 پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

👉 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

👉 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.

👉 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.

موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.

گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی
گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں لو لگ جانا بہت نقصان دہ بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان '' لو لگنے '' ہا '' ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا

وجوہات
------------
# گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
# زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
# کم پانی پینا
# سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
# گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
# گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا

علامات
------------
# اچانک سر میں شدید درد ہونا
# آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
# سر چکرانا
# الٹی (قے) آنا
# سانس لینے میں مشکل پیش آنا
# بہت زیادہ پسینہ آنا
# اچانک شدید کمزوری ہونا
# بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
# جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
# بہت تیز بخار ہونا

احتیاطی تدابیر
---------------
# پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
# سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
# گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
# براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
# بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
# دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
# مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
# اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں

لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات
-----------------------------------
# متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
# ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
# فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
# بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
# اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
# بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
# طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
# اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیں۔
------------------------------------------------------------------
یاد رکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے
٭٭ اپنے علاقے کے طلبہ اور نوجوانوں کی مدد سے درخت لگانے کی مہم کی کا آغاز کریں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں. اور مفاد عامہ میں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ۔۔۔
شکریہ

اعلان 🔊 گورنمنٹ پاکستان کی جانب سے اوپن آفرکسی بھی غریب آدمی کے پاس اگر علاج اور تعلیم کے لیے پیسے نہیں ہیں تو وہ ⁦ پاکس...
30/05/2021

اعلان 🔊

گورنمنٹ پاکستان کی جانب سے اوپن آفر
کسی بھی غریب آدمی کے پاس اگر علاج اور تعلیم کے لیے پیسے نہیں ہیں تو وہ ⁦ پاکستان بیت المال کے دفتر جاکر درخواست جمع کروا دے ۔
تیس دن کے اندر علاج کے پیسے ہسپتال کو اور تعلیم کی فیس کالج یونیورسٹی کو منتقل کر دی جائے گی ۔
اسکے لیے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ۔
مینجنگ ڈایرئکٹر عون عباس
شئیر لازمی کریں
Contact Us
Pakistan Bait-ul-Mal Head Office
Street No: 7, Sector: H-8/4,
Islamabad.
Toll Free: 0800-66666, Tel: 051-9101138
Fax: 051-9269603
Email: [email protected]
Web: www.pbm.gov.pk
http://www.pbm.gov.pk/contactus.html. صدقہ جاریہ ہے دوسروں کو سینڈ کریں تاکہ ضرورت مند فائدہ اٹھا سکیں. طالب دعا

Pakistan Bait al Mal has taken a step forward as a challenge to provide a wheel chair to all those who are disable and cant move

ضلع صوابی میں31 مئی 2021 بروز پیر سے سکولز کھولنے کا اعلان۔نوٹیفکیشن جاری
28/05/2021

ضلع صوابی میں
31 مئی 2021 بروز پیر سے سکولز کھولنے کا اعلان۔نوٹیفکیشن جاری

17/05/2021
»کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث عید الفطر کے اختتام پر محکمہ داخلہ کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری!▪️صوبہ بھر میں 17 مئی...
15/05/2021

»کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث عید الفطر کے اختتام پر محکمہ داخلہ کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری!

▪️صوبہ بھر میں 17 مئی بروز پیر کے دن سے تمام کاروباری سرگرمیاں رات 08:00 بجے تک جاری رہے گی۔ اعلامیہ

▪️رات 08:00 بجے کے بعد میڈیکل سروسز، میڈیکل سٹور،ویکسین سنٹر،تندور،دودھ،دہی،ہوٹل ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری(صرف ٹیک اوے)یوٹیلٹی سروسز،سیلولر نیٹ ورک اور پٹرول پمپس کھلے رہینگے، اعلامیہ

▪️ہر قسم کی اوٹ ڈور ان ڈور پروگرامات بشمعول تقریبات، مذہبی، موسیقی وغیرہ بند رہینگے۔ اعلامیہ

▪️تمام نجی اور سرکاری دفاتر اپنے مقرر شدہ معمول اوقات کار تک کھلے رہینگے،اعلامیہ

▪️تمام تر عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازم ہو گا۔اعلامیہ

▪️تمام پبلک ٹرانسپورٹ بین الصوبائی ، بین الضلعی اور اندرون شہر کو 16.05.2021 بروز اتوار سے سخت ایس او پیز کے تحت چلانے کی اجازت ہو گی تاہم بین الضلعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50٪ مسافروں کیساتھ چلانے کی اجازت ہو گی۔اعلامیہ

▪️دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لئے این سی او سی کے ائندہ ہونیوالے میٹنگ میں فیصلے کئے جائینگے۔اعلامیہ۔

▪️ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو عملدرامد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایات جاری۔

🚨محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

12/05/2021

پشاور۔۔۔ مقامی رویت
ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور۔۔۔ کل بروز جمعرات عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی
پشاور۔۔۔مردان چارسدہ صوابی کوہاٹ سمیت متعدد علاقوں سے 189 شہادتیں موصول ہوئی۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی
پشاور۔۔۔ مقامی کمیٹی کے پاس 23 شہادتیں آئی ہیں۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی
پشاور۔۔۔ تمام شہادتیں ذونک کمیٹی تک پہنچا چکے ہیں۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی
پشاور۔۔۔

آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:01: یہ ...
11/05/2021

آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:
01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔
منقول

پاکستان میں صدقہ فطر کے ریٹس اس سال کے لئے یہ ہیں، اگر آپ کسی اور ملک میں رہ رہے ہیں تو وہاں پر ان اجناس کے ریٹ کے مطابق...
09/05/2021

پاکستان میں صدقہ فطر کے ریٹس اس سال کے لئے یہ ہیں، اگر آپ کسی اور ملک میں رہ رہے ہیں تو وہاں پر ان اجناس کے ریٹ کے مطابق رقم کا حساب کر کے یا تو وہاں پر ہی مستحقین کو عید کی نماز سے پہلے پہلے پہنچا دیں یا پھر جس ملک میں آپ ہیں اس میں ان اجناس کے ریٹ کے مطابق حساب کر کے رقم پاکستان میں مستحقین تک پہنچا دیں

08/05/2021

*لمحہ فکریہ*
ہم میں سے کچھ لوگ پیسے کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کے جائز و نا جائز کی کوئی تمیز باقی نہیں رہی۔ ایک تازہ مثال snack video appہے ہر وقت اس کی تشہیر کی جا رہی ہے اور اب تو یہ آفر آگئی ہے کے ایپ انسٹال کریں اور پیسے حاصل کریں اور اس امت کے نوجوان بچے اور تقریبا ہر عمر کے افراد اسے ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اس پر invite کریں دوسروں کو اور پیسے حاصل کریں اور جتنا ٹائم آپ بے حیائ کو دیکھے گے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں گے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى كَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ كَانَ عَلَيْهِ مِنْ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِهِمْ شَيْئًا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے ہدایت کی دعوت دی اسے اس ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی اور جس شخص نے کسی گمراہی کی دعوت دی ، اس پر اس کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ( کا بوجھ ) ہو گا اور ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔
ہم کہاں بھاگے جا رہے ہیں اندھا دھند۔ ایک لمحے کو سوچیں تو سہی اگر ہم نے ایک بندے کو انوائیٹ کیا اور اس نے آگے 10 کو ان 10 نے آگے 20 کو اور ایسے یہ سلسلہ چلتا رہا ہم اپنے کاندھوں پے کن کن کے گنا ہوں کا بوجھ لاد کر لے جائیں گے اور کس کس کے بوجھ کے حصہ دار بنیں گے خدارا 🙏🙏🙏😥😥😥😥😥 مت کریں یہ ظلم خود بھی بچیں اور دوسروں کو۔ بھی بچائیں سورہ نور میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۹﴾
جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔
تو میرے آقا کے امتیوں خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی بچاو اس پیغام کو اتنا زیادہ پھیلائیں جتنا یہ ایپ اور اس طرح کی دوسری بے حیائ پھیلانے والی چیزیں پھیل رہی ہیں کیا پتا کل روز قیامت آقا صلی اللھ علیہ وسلم کے ان ساتھیوں میں نام آجاے جو آپ کو محبوب ہیں اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین اور ایسے نا دیدہ بوجھ سے ہمیں بچا لے آمین

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share