17/06/2023
کھوٸیرٹہ آزادکشمیر
ڈی آئی جی میرپور ڈاکٹر خالد چوہان صاحب نے گزشتہ روز یونان کشتی حادثہ کے حوالہ سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کوٹلی ریاض مغل اور ایس ایچ او کھوئیرٹہ سہیل یوسف پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔ جنھوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک بھیجنے والے 12 کس ایجنٹس کو نامزد کرتے ہوئے ایجنٹس کے خلاف علت نمر 139/23 مورخہ 23-06-14 بجرائم APC 34/419, 418/322 درج رجسٹر کرتے ہوئے انتہائی خفیہ طریقہ سے اور محنت کر کے 9 کس ایجنٹس گرفتار کر لئے ہیں۔ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری۔ انشاء اللہ جلد اس واقع میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس حوالہ سے وزیر اعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اور لواحقین سے اظہار افسوس کیاتھا۔اللہ تعالٰی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے ۔آمین