Pak NZ Media

Pak NZ Media This is news page. Watch New Zealand and Pakistan news and latest development in New Zealand and Pakistan Politics

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلانپاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ن...
12/01/2025

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

بلیک کیپ اسکواڈ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن بھی نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔ میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو ساؤتھ افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

چیمپینز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 فروری کو کراچی میں افغانستان سے وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

31/12/2024

Fireworks on New Year at Sky Tower Auckland, New Zealand

PAKVSSA ODI SERIES.SAIM AYUB, MAN OF THE MATCH AND MAN OF THE SERIES
22/12/2024

PAKVSSA ODI SERIES.
SAIM AYUB, MAN OF THE MATCH AND MAN OF THE SERIES

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کا بل منظورآسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا...
28/11/2024

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کا بل منظور

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوانِ نمائندگان میں منظور کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان سے منظوری کے بعد بل حتمی منظور کے لیے رواں ہفتے سینیٹ بھیجا جائے گا، جس کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کے بل کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی حمایت حاصل ہے، اس بل کو 13 کے مقابلے میں 102 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ایکس سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ہو گا، یہ قانون 1 سال کے اندر نافذ العمل ہو گا۔

کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے 1 سال کے اندر سیکیورٹی نظام قائم ہو گا۔ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے، تاہم اب تک ممنوعہ خدمات کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے اس بل کو دنیا کی اوّلین سوشل میڈیا اصلاحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن کا مقصد نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا اور والدین کو یہ بتانا ہے کہ حکومت اُن کے ساتھ کھڑی ہے

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دے دیا گیا'  ٹرافی دونوں آنجہانی کرکٹرز کے بیٹ کی لکڑی سے بنائ...
26/11/2024

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دے دیا گیا' ٹرافی دونوں آنجہانی کرکٹرز کے بیٹ کی لکڑی سے بنائی گئی

کرائسٹ چرچ----- نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دے دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 28 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گی۔

سیریز کی ٹرافی انگلینڈ کے گراہم تھارپ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کے نام سے منسوب کی گئی ہے اور اس ٹرافی کو دونوں آنجہانی کرکٹرز کے بیٹ کی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔دونوں پلیئرز کی فیملی نے ٹرافی بنانے کے لیے بیٹ کا عطیہ دیا تھا۔ اس ٹرافی میں تھارپ کے نیوزی لینڈ کے خلاف اور مارٹن کرو کے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے بیٹ استعمال ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی اپنے عہد کے بہترین بیٹرز میں شمار ہوا کرتے تھے۔ گراہم تھارپ اس سال جبکہ مارٹن کرو 2016ء میں انتقال کر گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلاننیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ...
15/11/2024

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کا کیریئر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹم ساؤتھی نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹم ساؤتھی نے 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں، 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلانانگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ...
15/11/2024

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔کین ولیمسن کی گروئن انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔

بولنگ آل راؤنڈر نیتھن سمتھ کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔میچل سینٹنر کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔اسپنرز اعجاز پٹیل اور ایش سوڈھی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ کین ولیمسن کے لیے مارک چیپمین کو جگہ خالی کرنا پڑی ہے۔بین سئیرز اور کائل جیمیسن ری حیب کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں۔

نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 نومبر سے شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی یہ آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔

بلیک کیپس ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹام لیتھم (c) ' ٹام بلنڈل ' ڈیون کونوے ' جیکب ڈفی ' میٹ ہنری ' ڈیرل مچل ' ول او رورک ' گلین فلپس' راچن رویندر ' مچل سینٹنر (دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ) ' ناتھن اسمتھ ' ٹم ساؤتھی ' کین ولیمسن اور ول ینگ شامل ہیں-

14/11/2024
پاکستان کے نعمان علی  اور  نیوزی لینڈ کی میلی کر  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرارپاکستان کے اسپنر نعمان علی  اور  نیوزی ...
12/11/2024

پاکستان کے نعمان علی اور نیوزی لینڈ کی میلی کر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اور نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر میلی کر کو اکتوبر کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔

نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے سیریز میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں لی تھیں۔ اس حوالے سے نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی پرفارمنس کے لیے سپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے نعمان علی، کاگیسو ربادا اور مچل سینٹنر کو نامزد کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر میلی کر کو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ میلی کر کو اکتوبر میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دیپرتھ---- پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست د...
10/11/2024

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے
دی

پرتھ---- پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔ تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا اور پوری ٹیم آج بھی مکمل اوورز نہیں کھیل سکی۔ پرتھ میں سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کُن میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔آج بھی پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، نسیم شاہ نے 20 رنز پر پہلی اور شاہین آفریدی نے 36 رنز پر دوسری وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 10.5 اوورز میں 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلس کو نسیم شاہ نے 7 رنز پر آؤٹ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد 13.5 اوورز میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 79 اور چھٹی 88 رنز پر گری۔ مارکس اسٹوائنس کو محمد حسنین اور گلین میکسویل کو حارث رؤف نے واپس پویلین بھیجا۔میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ 26 ویں اوور میں 118 رنز پر گری، ایڈم زیمپا کو نسیم شاہ نے 13 رنز پر آؤٹ کیا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی آٹھویں اور نویں وکٹ 140 رنز پر گری۔ یہ دونوں وکٹس شاہین آفریدی نے حاصل کیں جبکہ ایک آسٹریلوی بیٹر کوپر کونولی ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ نہ کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز نے پُراعتماد انداز سے بیٹنگ کی اور 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔پاکستان کی پہلی وکٹ 84 اور دوسری وکٹ 85 رنز پر گری، عبداللّٰہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعدازاں بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان نے پارٹنر شپ قائم کی اور میچ 26.5 اوورز میں ختم کیا۔بابر اعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کے لیے پاکستان کے پلیئنگ الیون کا اعلان میلبرن---- آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان...
03/11/2024

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کے لیے پاکستان کے پلیئنگ الیون کا اعلان

میلبرن---- آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان اور کامران غلام کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہو گی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے، میں مشاورت کے ساتھ چلنے والوں میں سے ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کے بھی مشورے لیتا ہوں۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین اور نسیم کی پاکستان کے لیے بہت پرفارمنس رہی ہیں، آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں پر برا وقت آتا ہے، وہ بھی اسی چیز سے گزر رہے ہیں، بابر اعظم اور شاہین اس چیز کو سمجھتے ہیں، میں بھی انہیں جتنا سپورٹ ہوسکا کروں گا-ان کا کہنا ہے کہ فخر اور امام کی بہت پرفارمنس ہے، فخر اوپر سے تیزی سے رنز کرتے تھے، اس کے رنز سے بہت فرق پڑتا رہا ہے، ابھی جو نوجوان کھلاڑی آئے ہیں ان کے پاس بھی موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کی کرکٹ کو فالو نہیں کرنا، ہم نے اپنے ریسورسز کو دیکھنا ہے، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، جو پلیئر بہتر ہو گا وہی ٹیم کا حصہ ہو گا، میرے لیے سب کپتان ہیں، اگر انہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس کچھ اچھا ہے تو وہ شیئر کر سکتے ہیں۔ محمد رضوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر فینز تھوڑا ناراض ضرور ہیں، ہمیں دنیا بھر میں پاکستانی فینز سپورٹ کرتے ہیں، اب انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیانیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش ...
03/11/2024

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 25 رنزسے شکست دے دی۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کو 1999ء کے بعد ہوم سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کو 25 سال بعد 3 ٹیسٹ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست ہوا ہے۔

03/11/2024

دنیا قرات کے معروف قاری شیخ عبدالرحمن سعدین (ساؤتھ آفریقہ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں کی گئی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت

28/10/2024

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا شیڈول

4 نومبر:پہلا ون ڈے،میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم
8 نومبر:دوسرا ون ڈے،ایڈیلیڈ اوول
10 نومبر: تیسرا ون ڈے،آپٹس کرکٹ اسٹیڈیم پرتھ
14 نومبر:پہلا ٹی20،گابا کرکٹ اسٹیڈیم
16نومبر:دوسرا ٹی20،سڈنی کرکٹ گراؤنڈ
18 نومبر:تیسرا ٹی20،بیلریو اوول

تمام ون ڈے میچز صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونگے جبکہ ٹی20 میچز دوپہر 1 بجے شروع ہونگے-



دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
27/10/2024

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Address


Telephone

+64210471831

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak NZ Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak NZ Media:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share