11/01/2025
پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 19 آزادیٔ اظہارِ رائے سے متعلق ہے۔ یہ آرٹیکل کہتا ہے ہر شہری کو آزادیٔ اظہار کا حق حاصل ہوگا اور پریس کی آزادی ہوگی لیکن ہم سب جانتے ہیں کے اگر ہم کسی ایلیٹ کلاس يا کسی بھی سرکاری ادارے کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو ہماری بات سننے کی بجائے ہمیں ہی اٹھا لیا جائیگا جس سے ہماری حکومت اور قانون ساز ادارے اپنے ہی بنائے گئے آئین کی توہین کر رہے ہیں کیا غلط کو غلط کہنا گناہ ہے؟ ہمارے سرکاری ادارے اگر کچھ غلط کریں گے اور اسکے بعد اس پر ہونے والی تنقید کو برداشت کرنے یا اپنی غلطی کو درست کرنے کی بجائے اُسکو چھپانا پر ترجیح دیتے ھیں آخر کب تک کب تک میں ترجیح دونگا کے ہم برائی کی خلاف آواز اٹھائیں کیوں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا سب سے بڑا جہاد ہے۔"
(سنن نسائی: 4209)
Admin:Haseeb Ahmad