مظفرگڑھ ٹریفک حادثہ
چوک گودر ڈی جی خان روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق سمیت ایک۔شخص زخمی۔
جھنگ موڑ چوک مظفرگڑھ پر کھلے مین ہول میں بچہ گر گیا موقع پر موجود لوگوں نے فوری نکال لیا ہے۔
مظفرگڑھ یوم عاشور کے موقع،پر مرکزی جلوس،کے مناظر
کوٹادو کالی والی پل کے قریب
تیزرفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 بھائی جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
#چوک_سرور_شہید چکنمبر 640 TDA میں آوارہ کتوں نے 7 سالہ بچی پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا،،بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے.
#علی_پور_میں ایک مزدور جان سے چلا گیا،،44 سالہ عبدالستار دکان کی بنیادوں کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو نے لاش نکال کر لواحقین کے حوالہ کردیا.
فالو ایپ نیوز۔۔۔۔۔
دریائے چناب میں ڈوبنے والے شخص کی ڈیڈ باڈی ریسکیو اہلکاروں نے جار گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد تلاش کرکے آر ایچ سی رنگ پور شفٹ کردیا ۔
ایک شخص نہاتے ہوۓ دریائے چناب میں ڈوب گیا،،،،،عینی شاہدین کے مطابق دو افراد دریا میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی کی تیز لہر آنے کی وجہ سے ایک شخص دریا میں ڈوب گیا ہے۔ ریسکیو سرچ ٹیم نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
احسانپور میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کے دوران 2 گوداموں سے گندم کے تقریباً 5 ہزار تھیلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت طلحہ شیخ نے برآمد. کئےبرآمد کی گئی گندم کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے ہے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ایک آڑھتی گرفتار،گوداموں کو سیل کردیا گیا.
مظفرگڑھ خان پور بگا شیر پٹرولنگ پولیس کی کاروائی پٹرولنگ پولیس نے کیری ڈبہ سے اسلحہ برآمد کر لیاپٹرولنگ پولیس نے ملزمان سے 7 عدد رپیٹر 7 عدد پستول بھاری مقدار میں کارتوس اور گولیاں برامد کر لیں
پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ونگ کی جانب سے ترکش کالونی مظفرگڑھ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں غذائیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء کو خوراک کی ہینڈلنگ، تیاری اور ذخیرہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ غیر محفوظ خوراک کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں بارے طلباء کو آگاہی فراہم کی گئی۔ ماہرین کی جانب سے مہلک امراض سے بچاؤ کیلیے متوازن غذاء کے استعمال پر زور دیا گیا۔سیمینار کا مقصد خوراک کی حفاظت اور اہم غذائی رہنمائ تھے۔ طلباء اور اساتذہ کی طرف سے سیمینار کے انعقاد کو خوب سراہا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی تحصیل جتوئی میں مفت آٹا پوائنٹ پر جاں بحق ہونے والی خاتون زہرہ بی بی کے گھر پہنچ گئےجاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین سے تعزیت
زہرہ بی بی کی موت کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو مفت آٹا پوائنٹس کو مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت مفت آٹا پوائنٹس پر رش نہ ہونے دیا جائے۔عوام سے اپیل کہ مفت آٹا پوائنٹس پر بے جا رش نہ کیا جائے مستحقین بھی آٹے کی فراہمی کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔