Gupshup Today

  • Home
  • Gupshup Today

Gupshup Today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gupshup Today, Media, .

کچھ تو کیجئے !
20/12/2022

کچھ تو کیجئے !

‏کرکٹر عبد الحفیظ کی بیوی انکے بارے میں کیا کہتی ہیں۔ دیکھئے وی آئی پی باکس سے https://t.co/WI2tKjXVqf‎‎  ‎  ‎  ‎
27/02/2022

‏کرکٹر عبد الحفیظ کی بیوی انکے بارے میں کیا کہتی ہیں۔ دیکھئے وی آئی پی باکس سے
https://t.co/WI2tKjXVqf‎
‎ ‎ ‎ ‎

| Cricketer Hafeez wife | |

29/10/2021

بُری خبر۔۔۔!
پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم کر دیا گیا۔ جامعہ پنجاب سے اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا۔

پنجاب یونیورسٹی کے ڈینز کی کمیٹی نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والے کالجز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ اگلے سال پی یو سے ریگولر یا پرائیویٹ طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری کرتے ہیں۔ اگلے سال بی اے، بی ایس اسی، ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو 5 ویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا۔

رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی، ماسٹر ڈگری کی جگہ متبادل پروگرام کیا ہو گا ؟ اس کیلئے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کی تجویز پر ماسٹر ڈگری کا متبادل پروگرام شروع کریں گے۔ ایچ ای سی نے بی اے، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری کو ختم کر دیا ہے۔

10/10/2021
الوداع عمر شریف
02/10/2021

الوداع عمر شریف

1965 کی جنگ میں شہید ہونیوالے 19 لانسرز کو ڈسکہ میں کیوں دفن کیا گیا، کتنے فوجیوں کے ورثاء جسد خاکی اپنے شہروں میں لے گئ...
05/09/2021

1965 کی جنگ میں شہید ہونیوالے 19 لانسرز کو ڈسکہ میں کیوں دفن کیا گیا، کتنے فوجیوں کے ورثاء جسد خاکی اپنے شہروں میں لے گئے ؟ جانئے پہلی بار تاریخی حقائق اس ویڈیو میں۔

https://youtu.be/QPQ_yIlQTxI

Official

29/08/2021

*قدرت کی ڈسٹری بیوشن*
پروفیسرصاحب، آپ کے کتنے بچے ہیں؟
میں نے کہا ’’تین‘‘۔
انہوں نے پھر پوچھا
’’انکی عمریں کیا ہیں؟
میں نے جوا ب دیا
’’نوسال، سات سال اور تین سال‘‘۔
یہ سن کر انہوں نے کہا ’’پھر تو یقینا آپ یونیورسٹی سے واپسی پر ان کے لیے کچھ نہ کچھ لے کر جاتے ہوں گے؟‘‘
میرے اثبات میں جواب دینے پر انہوں نے پھر استفسار کیا
’’آپ ان چیزوں کو ان میں کیسے تقسیم کرتے ہیں؟
میں نے کہا
’’میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور چونکہ بیٹا بڑا ہے اس لیے میں اپنی لائی ہوئی تمام چیزیں اس کے حوالے کر دیتا ہوں اور اس سے کہتا ہوں کہ انہیں آپس میں بانٹ لو‘‘۔
یہ سن کر انہوں نے فرمایا ’’پروفیسرصاحب، اگر آپ کو کسی دن یہ پتا چلے کہ آپ کا صاحبزادہ آپکی لائی ہوئی چیزیں آپکی ہدایت کے مطابق تقسیم نہیں کرتا یا انہیں بانٹنے میں انصاف سے کام نہیں لیتا تو آپ کیا کریں گے؟
میں نے ہنستے ہوئے کہا’’
اگر کبھی ایسا ہوا تو اسکا حل تو بہت آسان ہے، میں اگلی بار اس کو صرف اسی کا حصہ دوں گا اور بیٹیوں کا حصہ انہیں خود الگ سے دے دیا کروں گا‘‘۔
یہ سن کر ان کے چہرے پر ایک معنی خیز مسکراہٹ ابھری اور انہوں نے ایک ٹھنڈی سانس بھرتے ہوے کہا
’’پروفیسر صاحب! آپکی اس بات میں وہی فلسفہ کارفرما ہے جسکی بنیاد پر اللہ پاک نے اپنی عنایات تقسیم کرنے کا فارمولا طے کر رکھا ہے
اللہ پاک آپ کوجو رزق اور نعمتیں عطا فرماتا ہے وہ صرف اور صرف آپ کے لئے نہیں ہوتیں‘ ان میں بہت سے لوگوں کا حصہ ہوتا ہے اور جب تک آپ وہ حصہ ان حقداروں تک پوری ایمانداری اور انصاف سے پہنچاتے رہتے ہیں‘ آپ کو وہ حصہ اسی تناسب سے ملتا رہتا ہے اور آپ بھی دنیا کی نظر میں مالدار‘ سیٹھ‘ جاگیردار اور سرمایہ دار بنے رہتے ہیں۔
لیکن جب اس تقسیم میں کوتاہی یا بداعتدالی ہوتی ہے تو اللہ پاک آپ کو صرف آپکے حصے تک محدود کر دیتا ہے اور اس ریل پیل سے محروم کر دیتا ہے۔
پھر وہ رب کریم وہ رزق یا تو ان لوگوں تک براہ راست پہنچانا شروع کر دیتا ہے
یا اس رزق کی تقسیم کیلئے کوئی نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘ مقرر کر دیتا ہے اور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ یہ سیٹھ دیوالیہ ہو گیا
ہے۔ اسی دوران یہ باتیں بھی سننے میں آتی ہیں کہ فلاں کے بیٹے پر اللہ کا بہت کرم ہے‘ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے‘ دنوں میں کروڑ پتی ہو گیا ہے۔ یہ وہی شخص ہوتا ہے جسے رب کریم نے آپ کو ہٹا کر آپکی جگہ نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘ مقرر کر دیا ہوتا ہے‘‘۔
دیکھا جائے تو اللہ کی تقسیم کا یہ معاملہ صرف رزق تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس میں عزت ‘ سکون‘ امن اور آسانیاں بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر عزت کا معاملہ بڑا خاص الخاص ہے اور اس کو بہت اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ پاک عزت کے معاملے میں بہت حساس ہے۔ ہم نے اللہ کی دی ہوئی عزت کو اپنی ذاتی کمائی سمجھ لیا ہے۔ہم اس گمان میں مبتلا ہیں کہ اس عزت کے ہم بلا شرکت غیر مالک ہیں۔یہ ساری کی ساری ہماری ذاتی میراث اور ہماری اہلیت اور صلاحیتوں کا ثمر ہے۔حالانکہ ایسا قطعاََ نہیں ہے۔۔
آپ اپنے گردواطراف میں نظر دوڑائیں تو آپ کو بے چین‘ بے سکون اور ہیجانی کیفیت مین مبتلا لوگوں کا ہجوم نظر آئے گا۔ بد قسمتی سے ہم من حیث القوم بھی انہی کیفیات کا شکار ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟باقی اقوام عالم کے مقابلے میں ہم اتنے محروم کیوں ہیں؟ کیا یہ ہماری بداعمالیوں اور گناہوں کا نتیجہ ہے یا کوئی اور معاملہ ہے؟
ہم نے رب کی دی ہوئی عزت سے لوگوں کا حصہ نکالنا چھوڑ دیا ہے اوراس طرح عزت کی ترسیل میں کمی واقع ہو گئی ہے‘ ہم نے اپنے رب کی دی گئی آسانیوں کو بانٹنا چھوڑ دیا ہے اور وہ آسانیاں بھی ہم سے چھن رہی ہیں
ہم اپنے غریب ہمسائے کے مجرم ہیں‘ اس غریب بچی کے مجرم ہیں جس کی شادی کا کل خرچ ہمارے بچے کی سالانہ پاکٹ منی کے برابر ہے۔ ان طعنوں میں برابر کے شریک جرم ہیں جووہ تمام عمر کم جہیز لانے پر سہتی ہے۔ ہم اس بیمار بچے کے مجرم ہیں جس کے علاج کا خرچ ہمارے گھر میں کھڑی بہت سی گاڑیوں میں سے کسی ایک کی قیمت میں ہو سکتا ہے۔ ہم اس عرضی خواں کے مجرم ہیں جو قرض لیکر دور دراز کے گاؤں سے ہمارے دفتر اس غلط وقت پہنچتا ہے جب ہم اپنے کسی عزیز یا دوست سے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں اور وہ اگلے دن کیلئے ٹال دیا جاتا ہے۔ ہم اس گھریلو ملازمہ کے مجرم ہیں جس کا بیٹا ہمارے گھر کھڑی ٹوٹی سائیکل‘ پرانے کپڑوں اور جوتوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہیں ہم استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔
اس اجتماعی بے چینی‘ بے سکونی‘بے برکتی اور ہیجان سے نکلنے کا بس ایک ہی راستہ ہے۔
ہمیں اپنے روزمرہ کے رویوں کو بدلنا ہوگا‘
ہمیں یہ سمجھنا پڑے گاکہ مخلوق کی عزت دراصل اسکے خالق کی عزت اور مخلوق سے پیار دراصل اس کے خالق سے پیار ہے۔ کیا ہم ان اقوام کا مقابلہ کر سکتے ہیں جہاں انسان تو انسان ‘ جانور بھی اپنے حصے کی عزت‘ پیار اور سہولیات کا حصہ پوری ایمانداری اوردھڑلے سے وصول کرتا ہے۔ جب ہم پیار کی جگہ نفرت‘ عزت کی جگہ حقارت اور بخشش کی بجائے محرومیوں کا بیوپار کریں گے تو پھر ہمیں یقین کر لینا چاہیئے کہ وہ خالق دو جہاں جلد یا بدیر ہمیں ہٹا کر کوئی نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘ مقرر کر دے گا۔
(منقول)

دیکھیں، فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اسمبلی میں کیا ہوا، بزدار نے بدلہ لے لیا۔https://youtu.be/9iUSsdMfoWs
09/08/2021

دیکھیں، فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اسمبلی میں کیا ہوا، بزدار نے بدلہ لے لیا۔
https://youtu.be/9iUSsdMfoWs

15/07/2021

‏مبارک ہو!
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک کے اضافے کی منظوری دے دی۔

قربانی کے جانور پر لفظ اللہ کا لکھا ہونا، حقیقت کیا ہے ؟؟؟https://youtu.be/n5JUL91adsI
13/07/2021

قربانی کے جانور پر لفظ اللہ کا لکھا ہونا، حقیقت کیا ہے ؟؟؟
https://youtu.be/n5JUL91adsI

Qurbani k janwar per lafz Allah ka likha jana

https://youtu.be/G6OWLcCzRbcگلوکار اللہ دتہ لونے والا کا جنازہ 2 مولویوں نے کیوں پڑھایا ؟
30/06/2021

https://youtu.be/G6OWLcCzRbc

گلوکار اللہ دتہ لونے والا کا جنازہ 2 مولویوں نے کیوں پڑھایا ؟

Today

لاہور جوہرٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ عینی شاہد خاتون نے سب بتا دیا۔https://youtu.be/7g_hath5c8E
23/06/2021

لاہور جوہرٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ عینی شاہد خاتون نے سب بتا دیا۔

https://youtu.be/7g_hath5c8E

اور اب شدید ترین گرمی میں چھوٹے بچوں کا مزید امتحان لیا جائیگا۔
09/06/2021

اور اب شدید ترین گرمی میں چھوٹے بچوں کا مزید امتحان لیا جائیگا۔

یہ خستہ حال قبر اس شخص کی ہے جو ایشیا کی سب سے بڑی کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کا مالک تھا۔یہ بوسیدہ قبر اس شخص کی ہے جس کی دول...
02/06/2021

یہ خستہ حال قبر اس شخص کی ہے جو ایشیا کی سب سے بڑی کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کا مالک تھا۔

یہ بوسیدہ قبر اس شخص کی ہے جس کی دولت کا محتاط اندازہ 25 ہزار کروڑ روپے ہے۔

یہ ٹوٹی پھوٹی قبر اس شخص کی ہے جو 57 کمپنیوں کا مالک تھا ۔

یہ پریشان حال قبر اس شخص کی ہے جس نے اپنی بیٹی ناز سہگل کی شادی جس شخص سے کروائی وہ بھی کھرب پتی بن کر میاں منشا(مالک نشاط گروپ) بن گیا۔

یہ قبر حاجی یوسف سہگل کی ہے جو برصغیر کے مشہور کھرپ پتی خاندان سہگل خاندان کے سربراہ تھے۔

اس دنیا کی دولت اور طاقت کا انجام بس یہ ہے۔۔

منقول

01/05/2021

*یہ انفارمیشن ہر پاکستانی شہری کے لیے جاننا ضروری ہے*

*دفعہ 295-A* کسی مذہب کی توھین کرنا
*دفعہ 295-B* قرآن پاک کی غلط تشریح کرنا
*دفعہ 295-C* توھین رسالت
*دفعہ 298-A* توھین صحابہ
*دفعہ 307* = قتل کی کوشش کی
*دفعہ 302* = قتل کی سزا
*دفعہ 376* = عصمت دری
*دفعہ 395* = ڈکیتی
*دفعہ 377* = غیر فطری حرکتیں
*دفعہ 396* = ڈکیتی کے دوران قتل
*دفعہ 120* = سازش
*سیکشن 365* = اغوا
*دفعہ 201* = ثبوت کا خاتمہ
*دفعہ 34* = سامان کا ارادہ
*دفعہ 412* = خوشی منانا
*دفعہ 378* = چوری
*دفعہ 141* = غیر قانونی جمع
*دفعہ 191* = غلط ھدف بندی
*دفعہ 300* = قتل
*دفعہ 309* = خودکش کوشش
*دفعہ 310* = دھوکہ دہی
*دفعہ 312* = اسقاط حمل
*دفعہ 351* = حملہ کرنا
*دفعہ 354* = خواتین کی شرمندگی
*دفعہ 362* = اغوا
*دفعہ 320* = بغیر لائسنس یا جعلی لائیسنس کے ساتھ ایکسڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا(ناقابلِ ضمانت)
*دفعہ322* = ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ایکسیڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا (قابلِ ضمانت)
*دفعہ 415* = چال
*دفعہ 445* = گھریلو امتیاز
*دفعہ 494* = شریک حیات کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا
*دفعہ 499* = ہتک عزت
*دفعہ 511* = جرم ثابت ہونے پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا۔
4
ہمارے ملک میں، قانون کے کچھ ایسے ہی حقائق موجود ہیں، جس کی وجہ سے ہم واقف ہی نہیں ہیں، ہم اپنے حقوق کا شکار رہتے ہیں۔

تو آئیے اس طرح کچھ کرتے ہیں
پانچ دلچسپ حقائق آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں،
جو زندگی میں کبھی بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

*(1) شام کو خواتین کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا* -

ضابطہ فوجداری کے تحت، دفعہ 46، شام 6 بجے کے بعد اور صبح 6 بجے سے قبل، پولیس کسی بھی خاتون کو گرفتار نہیں کرسکتی، چاہے اس سے کتنا بھی سنگین جرم ہو۔ اگر پولیس ایسا کرتی ہوئی پائی جاتی ہے تو گرفتار پولیس افسر کے خلاف شکایت (مقدمہ) درج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے اس پولیس افسر کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے۔

(2.) سلنڈر پھٹنے سے جان و مال کے نقصان پر 40 لاکھ روپے تک کا انشورینس کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔

عوامی ذمہ داری کی پالیسی کے تحت، اگر کسی وجہ سے آپ کے گھر میں سلنڈر ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو جان و مال کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو آپ فوری طور پر گیس کمپنی سے انشورنس کور کا دعوی کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گیس کمپنی سے 40 لاکھ روپے تک کی انشورنس دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔ اگر کمپنی آپ کے دعوے کو انکار کرتی ہے یا ملتوی کرتی ہے تو پھر اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔ اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو ، گیس کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

(3) کوئی بھی ہوٹل چاہے وہ 5 ستارے ہو… آپ مفت میں پانی پی سکتے ہیں اور واش روم استعمال کرسکتے ہیں -

سیریز ایکٹ، 1887 کے مطابق، آپ ملک کے کسی بھی ہوٹل میں جاکر پانی مانگ سکتے ہیں اور اسے پی سکتے ہیں اور اس ہوٹل کے واش روم کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔اگر ہوٹل چھوٹا ہے یا 5 ستارے، وہ آپ کو روک نہیں سکتے ہیں۔ اگر ہوٹل کا مالک یا کوئی ملازم آپ کو پانی پینے یا واش روم کے استعمال سے روکتا ہے تو آپ ان پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ آپ کی شکایت کے سبب اس ہوٹل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔

(4) حاملہ خواتین کو برطرف نہیں کیا جاسکتا

زچگی بینیفٹ ایکٹ 1961 کے مطابق، حاملہ خواتین کو اچانک ملازمت سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ حمل کے دوران مالک کو تین ماہ کا نوٹس اور اخراجات کا کچھ حصہ دینا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سرکاری ملازمت تنظیم میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ یہ شکایت کمپنی بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے یا کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(5) پولیس افسر آپ کی شکایت لکھنے سے انکار نہیں کرسکتا

پی پی سی کے سیکشن 166 اے کے مطابق، کوئی بھی پولیس افسر آپ کی شکایات درج کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سینئر پولیس آفس میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔اگر پولیس افسر قصوروار ثابت ہوتا ہے تو، اسے کم سے کم (6)ماہ سے 1 سال قید ہوسکتی ہے یا پھر اسے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔
یہ دلچسپ حقائق ہیں، جو ہمارے ملک کے قانون کے تحت آتے ہیں، لیکن ہم ان سے لاعلم ہیں۔

یہ پیغام اپنے پاس رکھیں، یہ حقوق کسی بھی وقت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

24/04/2021

پورے پاکستان میں شام کو 6 بجے کے بعد غیر ضروری باہر نکلنے پر دفعہ 144 لاگو کردیا گیا ہے نوٹیفیکیشن NCOC کی طرف سے جاری

سیدہ نوشین افتخار کا اسمبلی میں پہلی تقریر میں ہی کھڑاکhttps://youtu.be/6wPYDY7owSg
19/04/2021

سیدہ نوشین افتخار کا اسمبلی میں پہلی تقریر میں ہی کھڑاک
https://youtu.be/6wPYDY7owSg

سربراہ تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی کو کس طرح گرفتار کیا گیا، دیکھیے اس ویڈیو میںhttps://youtu.be/gzBEDGywoOI
12/04/2021

سربراہ تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی کو کس طرح گرفتار کیا گیا، دیکھیے اس ویڈیو میں
https://youtu.be/gzBEDGywoOI

27/03/2021

ایک مرتبہ ڈاکٹر محمد اقبال ”مسولینی“ سے ملے تو دورانِ گفتگو حضور ﷺ کی اس پالیسی کا ذکر کیا کہ شہر کی آبادی میں غیر ضروری اضافے کے بجائے دوسرے شہر آباد کئے جائیں ۔
مسولینی یہ سن کر مارے خوشی کے اُچھل پڑا ۔ کہنے لگا : ” شہری آبادی کی منصوبہ بندی کا اس سے بہتر حل دنیا میں موجود نہیں ہے " ۔۔۔
آج سے چودہ سو سال پہلے آپ ﷺ نے حکم دیا تھا کہ مدینہ کی گلیاں کشادہ رکھو ۔ گلیوں کو گھروں کی وجہ سے تنگ نہ کرو ۔۔۔ گلی دس ہاتھ یعنی تیرا فٹ سے کم نا ہو اور ہر گلی اتنی کشادہ ہو کہ دو لدے ہوئے اونٹ آسانی سے گزرسکیں ۔
14 سو سال بعد آج دنیا اس حکم پر عمل کررہی ہے ۔ شہروں میں تنگ گلیوں کو کشادہ کیا جارہا ہے ۔۔۔

آپ ﷺنے حکم دیا تھا کہ مدینہ کے بالکل درمیان میں مرکزی مارکیٹ قائم کی جائے ۔ اسے ”سوقِ مدینہ“ کا نام دیا گیا تھا ۔ آج کی تہذیب یافتہ دنیا کہتی ہے کہ جس شہر کے درمیان مارکیٹ نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا ۔۔۔

آپ ﷺنے کہا تھا : ” یہ تمہاری مارکیٹ ہے ۔ اس میں ٹیکس نہ لگاﺅ ۔ “ آج دنیا اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مارکیٹ کو ٹیکس فری ہونا چاہیے ۔ دنیا بھر میں ڈیوٹی فری مارکیٹ کا رجحان فروغ پارہا ہے ۔۔۔

آپ ﷺ نے سود سے منع فرمایا تھا ۔ آج پوری دنیا میں فری ربا انڈسٹری فروغ پا رہی ہے ۔۔۔
آپ ﷺ نے ذخیرہ اندوزی سے منع کیا ۔ آج دنیا اس حکم پر عمل کرتی تو خوراک کا عالمی بحران کبھی پیدا نہ ہوتا ۔۔۔
آپ ﷺ نے فرمایا تھا سٹے بازی سے نفع نہیں نقصان ہوتا ہے ، آج عالمی مالیاتی بحران نے اس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔۔۔

آپ ﷺ نے صحابہ کرامؓ کو منع کیا کہ درختوں کو نہ کاٹو ۔ کوئی علاقہ فتح ہو تو بھی درختوں کو آگ نہ لگاﺅ ۔ آج ماحولیاتی آلودگی دنیا کا دوسرا بڑا مسئلہ ہے ۔ عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ۔ گلیشئرز پگھل رہے ہیں ۔ گرمی بڑھ رہی ہے ۔ یہ سب کچھ درختوں اور جنگلات کی کمی کی وجہ سے ہورہا ہے ۔۔۔

ایک شخص نے مدینہ کے بازار میں بھٹی لگالی ۔ حضرت عمرؓ نے اس کہا : ” تم بازار کو بند کرنا چاہتے ہو ؟ شہر سے باہر چلے جاﺅ ۔ “ آج دنیا بھر میں انڈسٹریل علاقے شہروں سے باہر قائم کیے جارہے ہیں ۔۔۔

رسول اللہ ﷺ نے مدینہ کے باہر ” محی النقیع “ نامی سیرگاہ بنوائی ۔ وہاں پیڑ پودے اس قدر لگوائے کہ وہ تفریح گاہ بن گئی ۔ گاہے گاہے رسول اللہ خود بھی وہاں آرام کے لیے تشریف لے جاتے ۔ آج صدیوں بعد ترقی یافتہ شہروں میں پارک قائم کیے جارہے ہیں ۔ آج کل شہریوں کی تفریح کے لیے ایسی تفریح گاہوں کو ضروری اور لازمی سمجھا جارہا ہے ۔۔۔

آپ ﷺ نے مدینہ کے مختلف قبائل کو جمع کرکے ”میثاقِ مدینہ“ تیار کیا ۔ 52 دفعات پر مشتمل یہ معاہدہ دراصل مدینہ کی شہری حکومت کا دستور العمل تھا ۔ اس معاہدے نے جہاں شہر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ، وہیں خانہ جنگیوں کو ختم کرکے مضبوط قوم بنادیا ۔ آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہی خانہ جنگی ہے ۔ کئی ملک اس آگ میں جل رہے ہیں ۔ اس آگ کو بجھانے کے لیے معاہدوں پر معاہدے ہو رہے ہیں ۔۔۔

مدینہ میں مسجد نبوی کے صحن میں ہسپتال بنایا گیا تاکہ مریضوں کو جلد اور مفت علاج مہیا ہو ۔ آج ترقی یافتہ ممالک میں علاج حکومت کی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے ۔ ماہانہ چیک اپ مفت کیے جاتے ہیں ۔۔۔
مسجد نبوی کو مرکزی سیکرٹریٹ کا درجہ حاصل تھا ۔ مدینہ بھر کی تمام گلیاں مسجد نبوی تک براہِ راست پہنچتی تھیں تاکہ کسی حاجت مند کو پہنچنے میں دشواری نہ ہو ۔ آج ریاست کے سربراہ اعلیٰ کی رہائش گاہ میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ۔۔۔

آج سے صدیوں پہلے آپﷺ نے حکم دیا تھا کہ فجر کے بعد اور عصر کے بعد سونا نہیں چاہیے ۔ یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ آج پوری دنیا اس کو مان رہی ہے کہ ان اوقات میں سونا طبی لحاظ سے انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔
جدید سائنسی کہتی ہے کہ ان اوقات میں مستقل سونے کی عادت اپنانے والوں کو 9 مہلک بیماریاں لگ جاتی ہیں ۔ اگر ان اوقات ورزش کی جائے تو صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔۔۔
آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ رات کو جلدی سونا چاہیے ۔ عشاءکے بعد فضول گپ شپ سے منع فرمایا تھا ۔ آج پوری دنیا مان رہی ہے کہ رات کو جلدی سونا صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ رات دیر تک جاگنا بھی ہے ۔۔۔
آپ:ﷺ نے فرمایا کہ کھانا پینا سادہ رکھیں اور تھوڑی سی بھوک رکھ کر کھایا کریں ۔ آج پوری طبی دنیا مانتی ہے کہ سادہ خوراک سے صحت بہتر ہوتی ہے اور زیادہ کھانے سے معدے خراب ہوتے ہیں اور بیسیوں بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔۔

آپﷺ نے فرمایا تھا کہ سیدھے ہاتھ سے کھایا کرو اور ہر اچھا کام دائیں ہاتھ سے کیا کرو ۔ آج پوری دنیا مان رہی کہ سیدھے ہاتھ سے کھانے اور کام کرنے چاھے ۔۔۔
ماخذ ۔۔۔ سیرتِ رسولﷺ کا اصل پیغام ۔۔۔

چوری شدہ موبائل آپ کے لیے سہولت کی بجائے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
01/02/2021

چوری شدہ موبائل آپ کے لیے سہولت کی بجائے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

جنازے میں  نوٹوں کی برسات، بینڈ باجے کے ساتھ تدفینhttps://youtu.be/7ADM1ad3dPs
15/01/2021

جنازے میں نوٹوں کی برسات، بینڈ باجے کے ساتھ تدفین
https://youtu.be/7ADM1ad3dPs

گوجرہ میں جنازہ کے موقع پر بینڈ باجا اور نوٹوں کی برسات

14/01/2021

آپ میں سے کون کون ایسے کرتا ہے ؟؟ 😅

04/01/2021

میاں نوازشریف نے وزیراعظم کا مسئلہ حل کردیا، اب کون وزیراعظم ہوگا۔۔۔!! بات ختم 🤷‍♂️

05/11/2020

ووٹ کو عزت دو 😃

26/10/2020

https://youtu.be/ThhCuDj4zQc

سیاستدان کشمالہ طارق کا اپنی چوتھی شادی پر دوستوں کے ہمراہ رقص

حسن مرتضی نے جب بھی کسی کی کرنی ہوتی ہے کیا میٹھے انداز میں کرتے ہیں۔ https://youtu.be/Lfk-w58mSww
11/10/2020

حسن مرتضی نے جب بھی کسی کی کرنی ہوتی ہے کیا میٹھے انداز میں کرتے ہیں۔
https://youtu.be/Lfk-w58mSww

گامے مراثی کا واقعہ،،، حسن مرتضی کی زبانی پنجاب اسمبلی میں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gupshup Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share