
27/10/2024
پریس ریلیز ۔۔۔
متحدہ سیاسی امن پاسون نے آج وانا بازار میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر بحث ہوا ۔
ایجنڈے کی نکات ۔۔۔۔
(1)حالیہ 3MPO اور شیڈول 4 میں بے گناہ لوگوں کی گرفتاری ۔
(2) ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں نان لوکل سٹاف کی بھرتی اور ٹراسفرینگ کی روک تھام ۔
(3) ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں بدامنی ، کالے شیشوں پر پابندی ۔
متحدہ سیاسی امن پاسون نے آج میٹینگ میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر زور دیا کہ 3MPO کو ختم کرکے گرفتار ورکرز اور عوام کو فلفور رہا کریں۔ شیڈول 4 میں ڈالے گئے نام شیڈول سے نکال دیا جائے کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہیں ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اگر کوئی فرد مطلوب ہو باقاعدہ قانون کے تحت وارنٹ گرفتاری کے ساتھ پولیس وردی اور پولیس وین میں جانا چاہیے ۔ بغیر وارنٹ ، سول کپڑوں اور پرائیویٹ کالے شیشوں کے گاڑی میں چھاپے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر سیلف ڈیفنس میں کسی بھی قسم ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری ڈی پی او اور پولیس پر عائد ہوگی ۔
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر کے تمام ڈیپارٹمنٹ میں نان لوکل سٹاف کو اپنے اپنے اضلاع میں ٹرانسفر کیا جائے اور مزید نان لوکل سٹاف کو وانا ٹرانسفر پر پابندی عائد کی جائے تاکہ لوکل افراد کی حق تلفی نہ ہو۔
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں بدامنی کی لہر میں اضافہ ہوا ھے ۔ امن و امان ریاست کی ذمہ داری ۔ ریاستی ادارے امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا آئینی فرض پورا کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال اور عزت کی تحفظ یقینی بنائیں ۔
متحدہ سیاسی امن پاسون نے میٹینگ میں مندرجہ بالا تمام باتوں میں ریاست اور ریاستی اداروں پر زور دیا بصورتِ دیگر متحدہ سیاسی امن پاسون سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
متحدہ سیاسی امن پاسون
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر