Layyah news

Layyah news لیہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کی خبریں جاننے کے لیئے ہمارے پیج کو لائک کریں اور رہیں ہر خبر سے باخبر ۔

لیہ:تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں ٹیچر کا پہلی کلاس کے طالب علم پر تشدد کا واقعہ لیہ:خاتون ٹیچر نے 7 سالہ مدنی کو سبق یاد ...
17/04/2024

لیہ:تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں ٹیچر کا پہلی کلاس کے طالب علم پر تشدد کا واقعہ

لیہ:خاتون ٹیچر نے 7 سالہ مدنی کو سبق یاد نہ کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لیہ:واقعہ اڈہ حافظ آباد پر عائشہ لرننگ انسٹیٹیوٹ میں پیش آیا بچے کا چچا سراپا احتجاج

لیہ:بچہ پڑھائی سے باغی ہو گیا کیا غریب ہونا ہمارا جرم ہے۔چچا کا بیان

لیہ:پہلے ہم نہ پڑھ سکے اب بچوں کو بھی پڑھنے نہیں دیا جا رہا ہے۔چچا کا موقف

لیہ:کوٹ سلطان ونجھیرے والا  سکول کے قریب منی ڈالہ الٹنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی۔ریسکیولیہ:منی مزدہ کو حادثہ ت...
17/04/2024

لیہ:کوٹ سلطان ونجھیرے والا سکول کے قریب منی ڈالہ الٹنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی۔ریسکیو

لیہ:منی مزدہ کو حادثہ تیز رفتار کار کو بچانے ہوئے کراسنگ کے دوران پیش آیا۔ریسکیو

لیہ:شہزور ڈالے میں سوار 18 افراد لیہ سے شادی کی تقریب سے واپس دائرہ دین پناہ جا رہے تھے۔ریسکیو

لیہ:زخمی افراد کو طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو

لیہ:زخمیوں کی شناخت 50 سالہ ظفر ، 45 سالہ غلام عباس ،45 سالہ شمیم بی بی اور 35 سالہ خدیجہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو

08/04/2024

حکومت کی جانب سے عوام کو عید کا تحفہ۔

نیپرا نے بجلی 4روپے 92پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ،نوٹیفیکشن

صارفین کواپریل کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی

08/04/2024

لیہ:چوک اعظم چک نمبر 285 ٹی ڈی اے میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ

لیہ:اچانک لگنے والی آگ سے بلوچ برادری کی کئی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں

لیہ:جھونپڑیوں میں موجود تمام سامان بھی جل کر خاک،اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا گیا

08/04/2024

*ریسکیوٹکرز*
08 اپریل,2024

ریسکیو 1122 ہیلپ لائن میں تکنیکی خرابی

لیہ : ریسکیو ہیلپ لائن میں تکنیکی خرابی، ریسکیو1122

لیہ : انجینیر خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریسکیو1122

لیہ : عوام الناس ایمرجنسی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبر پر کال کریں۔

0606-920091
0606-920092
0606-920088


ریسکیو1122لیہ

مظفرگڑھ،  تھانہ سنانواں کے علاقے اعتکاف میں بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا واقعہ،مظفرگڑھ،  زیادتی کے مقدمہ کا ملزم پولیس ...
04/04/2024

مظفرگڑھ، تھانہ سنانواں کے علاقے اعتکاف میں بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا واقعہ،

مظفرگڑھ، زیادتی کے مقدمہ کا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ایس ایچ او شاہد رضوان کی قیادت ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ملزم کو مقدمہ کےب24 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ملزم زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ملزم پر مسجد اعتکاف بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا الزام ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج کیا گیا تھا، ترجمان پولیس

04/04/2024

لیہ:تھانہ چوک اعظم کی حدود میں وکیل کو اغواء کی کوشش اور تشدد کا مبینہ الزام وکلاء برادری سراپا احتجاج

لیہ:چنیوٹ پولیس نے ایڈوکیٹ اسلم منا کو اغواء کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔وکلاء برادری

لیہ:ایس ایچ او چوک اعظم کی ملی بھگت سے اغواء کی کوشش کی گئی اور تشدد کیا گیا۔وکلاء برادری

لیہ:وکلاء برادری کے ایس ایچ او پر سنگین الزامات ڈی پی او اسد الرحمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

لیہ:صدر ڈسٹرکٹ بار شیخ مہتاب الہی اور جنرل سیکرٹری اشفاق تھند کی واقعہ کی شدید مذمت

لیہ:انصاف فراہم نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، صدر و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار

لیہ:چوک اعظم پولیس پر لگائے گیا تمام الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔پولیس

لیہ:چنیوٹ پولیس نے قانون کے مطابق ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کے لئے وارڈ نمبر 3 میں کاروائی کی۔پولیس

لیہ:ایڈوکیٹ اسلم منا نے کار سرکار میں مداخلت کی پولیس سے سرکاری گاڑی کی چابی چھینی لی۔پولیس

لیہ:ایڈوکیٹ اسلم منا کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔پولیس

04/04/2024

لیہ:تھانہ چوک اعظم کی حدود ڈنہار آباد سٹاپ پر ڈکیتی کی واردات

لیہ:نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے قوم کے خدمت گار ریسکیو اہلکار کو لوٹ لیا

لیہ:ڈاکو ریسکیو اہلکار نوید اقبال سے موٹر سائیکل ،موبائل ،اور نقدی چھین کر فرار

لیہ:اطلاع پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی

01/04/2024

ملتان:غیر قانونی طور پر منتقل ہونے والی مادہ رائل بنگالی ٹائیگر کو ریسکیو لیا گیا،

ملتان:رات گئے مادہ رائل بنگالی ٹائیگر ملتان پبلک سکول روڈ سے پنجرہ توڑ کر نکل گئی تھیں،

ملتان:MNS 1827سوزوکی پک اپ نمبر میں مادہ رائل بنگالی ٹائیگر کو غیرقانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا،

ملتان:محکمہ وائلڈ لائف ملتان کی کی ٹیم نے مادہ رائل بنگالی ٹائیگر کو پبلک سکول روڈ کے علاقے سے ریسکیو کر لیا ،

ملتان:مادہ رائل بنگالی ٹائیگر کو آم کے باغ سے ٹرینکولائزر گن کے زریعے بے ہوش کرکے ریسکیو گیا،

ملتان:ریسکیو آپریشن کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان شیخ زاہد نے کی،

ملتان:ریسکیو آپریشن کے دوران محکمہ وائلڈ لائف عملہ اور غیر قانونی طور پر منتقل کرنے والے ندیم اور عامر زخمی ہوئے ہیں،

ملتان:زخمی ہونے والے افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

ملتان:مادہ رائل بنگالی ٹائیگر کو عارضی طور پر ڈی ایچ اے زو میں رکھا گیا ہے،

ملتان:ریسکیو آپریشن میں ڈی ایچ اے لے ویٹرنری ہسپتال کے عملے نے بھی حصہ لیا،

ملتان:مادہ رائل بنگالی ٹائیگرکی عمر ڈیڑھ سے 2 سال جبکہ مالیت 50سے 60لاکھ ہے

01/04/2024

لیہ:فتح پور درزی کی دکان میں چوری کرنے والا انوکھا چور مسجد سے گرفتار

لیہ:ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ موتی بازار سے چوری کی واردات کی اور پھر اعتکاف پر بیٹھ گیا

لیہ:پولیس نے ملزم کو گرفتار کر حوالات میں بند کر دیا چوری شدہ سوٹ برآمد

لیہ:ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

لیہ: کروڑ لعل عیسن میزان بینک میں سرکٹ شارٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہلیہ:ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا فوری رسپانس آگ پر...
01/04/2024

لیہ: کروڑ لعل عیسن میزان بینک میں سرکٹ شارٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ

لیہ:ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا فوری رسپانس آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو

لیہ: بڑے نقصان سے بچالیا گیا، تاحال کوئی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ریسکیو

لیہ:چک نمبر 150 ٹی ڈی اے میں آوارہ کتے کا 12 سالہ بچے پر حملہلیہ:آوارہ کتے نے امان اللہ کو ٹانگوں سے کاٹ کھایا،بچہ شدید ...
31/03/2024

لیہ:چک نمبر 150 ٹی ڈی اے میں آوارہ کتے کا 12 سالہ بچے پر حملہ

لیہ:آوارہ کتے نے امان اللہ کو ٹانگوں سے کاٹ کھایا،بچہ شدید زخمی

لیہ:زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،طبی امداد جاری

لیہ:گزشتہ ہفتے چک نمبر 154 ٹی ڈی اے میں ننھی بچی کو بھی آوارہ کتوں نے کاٹا تھا

لیہ:سگ گزیدگی کے متعدد واقعات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی خاموش

لیہ:شہری آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر ہیں ضلعی انتظامیہ مسائل حل کرنے میں ناکام۔اہل علاقہ

لیہ:فتح پورایم ایم روڈ پر چک نمبر 228 ٹی ڈی اے کے قریب کوکنگ آئل ٹینکر کو حادثہ لیہ:حادثے کے نتیجے میں کوکنگ آئل ٹینکر س...
31/03/2024

لیہ:فتح پورایم ایم روڈ پر چک نمبر 228 ٹی ڈی اے کے قریب کوکنگ آئل ٹینکر کو حادثہ

لیہ:حادثے کے نتیجے میں کوکنگ آئل ٹینکر سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گیا

لیہ:ٹینکر میں موجود 25 ہزار لٹر سے زائد کوکنگ آئل لیکج کے باعث بہنے لگا

لیہ:کوکنگ آئل ٹینکر کو حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا

لیہ:آئل ٹینکر ملتان سے راولپنڈی جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا

لیہ:ریسکیو اور دیگر ادارے امدادی کاروائیوں کے لئے موقع پر پہنچ گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ قتل کیس میں والد اور بھائی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورگزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بہن ک...
31/03/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ قتل کیس میں والد اور بھائی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور رشتے دار سکون سے ویڈیو بناتا رہا

عدالت نے لڑکی کے والد عبدالستار اور بھائی فیصل کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ملزم دونوں باپ بیٹوں کو علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کیا

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

اس سے قبل بھی پولیس نے دونوں ملزمان کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے

مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا گیا ہے

29/03/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 1 ماہ کے دوران جنسی درندگی کا دوسرا واقعہ پیش آ گیا۔۔۔ڈکیتی کے دوران ہیڈ نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے بعد جنسی درندے نے 9 سالہ ذہنی معذور ننھی بچی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کے قریبی رہائشی 15 سالہ ابرار نے جو پھیری کا کام کرتا تھا سرجیکل وارڈ میں آئی معصوم کلی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔۔۔ملزم نے کوٹ ادو کے چکنمبر 515 ٹی ڈی اے سے سرجیکل وارڈ میں والدین کے ساتھ نانی کی عیادت کرنے آئی ٹافیاں دینے کا بہانہ بنا کر ورغلا کر ویرانے ہسپتال کے اندر ہی ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔۔۔۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید قانونی کی جا رہی ہے

28/03/2024

لیہ:تھانہ سٹی کی حدود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ درندگی کا واقعہ۔پولیس ترجمان

لیہ:پولیس کی بروقت کاروائی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان

لیہ:ملزم کی شناخت 15 سالہ ابرار کے نام سے ہوئی جنرل بس اسٹینڈ کے قریب کا رہائشی ہے۔پولیس ترجمان

لیہ:ملزم کی بچی کو ہسپتال سے ورغلا کر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔پولیس ترجمان

لیہ:ملزم ہسپتال میں پھیری کا کام کرنے کے بہانے آیا بچی کو ٹافیاں دے کر ورغلایا۔پولیس ترجمان

لیہ:ملزم نے نانی کی عیادت کے لئے آئی 9 سالہ آمنہ بی بی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس ترجمان

لیہ:ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی ایس پی عمران خورشید

لیہ:تھانہ سٹی کی حدود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جنسی درندگی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ لیہ:نامعلوم درندے نے 9 سالہ ذہ...
28/03/2024

لیہ:تھانہ سٹی کی حدود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جنسی درندگی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ

لیہ:نامعلوم درندے نے 9 سالہ ذہنی معذور ننھی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لیہ:سرجیکل وارڈ میں آئی آمنہ بی بی کو ورغلا کر نامعلوم جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

لیہ:زیادتی کی شکار متاثرہ بچی کا تعلق کوٹ ادو کے چکنمبر 515 ٹی ڈی اے سے ہے

لیہ:آمنہ بی بی اپنے والدین کے ہمراہ نانی کی عیادت کے لئے ڈی ایچ کیو آئی ہوئی تھی

لیہ:اطلاع پر ڈی پی او کا نوٹس ملزم کے گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

لیہ:ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی پی او اسد الرحمن

لیہ:اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہی ہیڈ نرس کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے

لیہ:ہسپتال میں وارداتوں کے بڑھتے ہوئے متواتر واقعات سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان؟

لیہ:ضلع بھر میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم،ضلعی انتظامیہ کارکردگی پر خوش،مستحق افراد راشن نہ ملنے پر تحفظات ...
28/03/2024

لیہ:ضلع بھر میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم،ضلعی انتظامیہ کارکردگی پر خوش،مستحق افراد راشن نہ ملنے پر تحفظات کا شکار

لیہ:ضلع بھرکے 1 لاکھ 10 ہزار 710 خاندانوں میں 45 کروڑ 23 لاکھ روپے کا راشن تقسیم کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خالد پرویز

لیہ:غلط لسٹوں کے باعث کسی بھی مستحق شخص کو راشن نہیں ملا،غریب خاندان آ ج بھی حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔عوام

لیہ:بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں اچھی کوالٹی کے فوڈ ہیمپرز تیار کر کے تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر خالد پرویز

لیہ:حالیہ رمضان میں غریب عوام کے حقوق کی حد درجہ تلفی کی گئی،مستحقین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔شہری

لیہ:ان لوگوں کو راشن دیا گیا جن کو ضرورت ہی نہیں تھی،مریم نواز کی ناقص پالیسی سے کروڑوں روپے برباد ہوئے۔شہری

لیہ:شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لے کر پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور غریبوں کو امداد دینے کا مطالبہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہپیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہےپ...
28/03/2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے

پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی

ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے

پاکستان میں عید الفطر کب ہونے کا امکان ہے؟ پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہےسائنسی بنیاد پر رمضان کا چ...
28/03/2024

پاکستان میں عید الفطر کب ہونے کا امکان ہے؟

پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے

سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے

سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا

28/03/2024

لیہ:میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی اور عمارت کھنڈر بن گئی

لیہ:دستکاری سکول کی عمارت زیر استعمال نہ ہونے کے سبب بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی

لیہ:قیمتی اراضی اور خستہ ہال بلڈنگ پر قبضہ ہونے کا خدشہ، افسران خاموش تماشائی

لیہ:اہل محلہ کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لے کروارڈ نمبر 3 میں موجود بلڈنگ کو از سر نو تعمیر کرانے کا مطالبہ

لیہ:عمارت کو تعمیر کرا کر استعمال میں لایا جائے تاکہ قبضہ نہ ہو سکے۔اہل محلہ

لیہ:دھوری اڈا شیلٹر بیلٹ اراضی کی ملکیت اور ناجائز قبضے کا معاملہلیہ:اے ڈی سی آر کا اربوں روپے مالیتی اراضی کی واگزاری ک...
28/03/2024

لیہ:دھوری اڈا شیلٹر بیلٹ اراضی کی ملکیت اور ناجائز قبضے کا معاملہ

لیہ:اے ڈی سی آر کا اربوں روپے مالیتی اراضی کی واگزاری کا حکم

لیہ:سرکارسمیت 3 فریقین کے درمیان جاری تنازعہ مزید الجھاؤ کا شکار

لیہ:پہلے عدالتی فیصلہ ہو گا،پھر واگزاری، فاریسٹ افسران کا عمل درآمد سے گریز

26/03/2024

واڑہ فیڈر کروڑ لعل عیسن بجلی مسلسل 5 گھنٹوں سے غائب شہری شدید مشکلات سے دو چار لائن مین اور ایس ڈی او کال فون اٹھانے سے قاصر ۔
شہریوں کا اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ

26/03/2024

لیہ:سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لیہ:گینگ سے متعدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا،تحقیقات جاری

لیہ:ملزمان ضلع بھر کے مختلف شہروں سے موٹر سائیکل چوری کر کے دریائی راستے سے دوسرے شہروں میں بھیجے جاتے تھے۔ذرائع

26/03/2024

*واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد فیچرز کا اضافہ*

میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فوٹو ایڈیٹر کی آزمائش بھی واٹس ایپ میں کی جا رہی ہے۔

اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کر سکیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ تصاویر کو ری اسٹائل اور ایکسپینڈ کرنے کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر اسٹیکرز اور فوٹوز تیار کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹٖ ونڈو کے اندر ہی اے آئی چیٹ بوٹ تک رسائی دینے کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

یہ اے آئی چیٹ بوٹ مختلف سوالات کے جواب دینے میں صارفین کی معاونت کرے گا۔

ان سب اے آئی فیچرز پر ابھی کام جاری ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ انہیں کب تک صارفین استعمال کر سکیں گے۔

مگر میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر جتنی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ انہیں جلد متعارف کرا دیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید نیازی رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چوک اعظم میں ایک دوکاندار کو جرمانہ کررہے ہیں
26/03/2024

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید نیازی رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چوک اعظم میں ایک دوکاندار کو جرمانہ کررہے ہیں

26/03/2024

لیہ:تحصیل ہسپتال چوک اعظم میں انتظامی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

لیہ:ڈاکٹرز اور سٹا ف کی بجائے خاکروب مریضوں کی دیکھ بھال کرنے لگے

لیہ:خاکروب کی بی پی وغیرہ چیک اپ کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی

لیہ:خاکروب مریضوں کو انجیکشن لگاتے بھی پائے گئے۔لواحقین سراپا احتجاج

لیہ:شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

25/03/2024
25/03/2024

لیہ:کروڑ لعل عیسن لسکانی والا میں سولر پلیٹ چور رنگے ہاتھوں گرفتار

لیہ:اہل علاقہ نے چوروں کو پکڑ کر پولیس کا حوالے کر دیا مزید تحقیقات جاری

لیہ:ملزمان سے چوری شدہ سولر پلیٹوں خو برآمد کر لیا گیا مزید گرفتاریاں متوقع

لیہ:پولیس تھانہ سٹی کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن فلائنگ ایکٹ کے تحت سات مقدمات درج۔لیہ:بھاری مقدار میں پتنگ اور ...
24/03/2024

لیہ:پولیس تھانہ سٹی کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن فلائنگ ایکٹ کے تحت سات مقدمات درج۔

لیہ:بھاری مقدار میں پتنگ اور دھاتی ڈور برآمد ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔

لیہ:SHO کی تشکیل کردہ ٹیم سکیورٹی، لیڈیز سٹاف کی غیر قانونی خونی کھیل کے خلاف بڑی کاروائی ۔

لیہ:محمد رمضان ،نذیر احمد ،آفتاب الحسن ،اور عبدالستار اے ایس آئی نے کاروائی کی۔

Address

Layyah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Layyah news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share