Dullewala Freelancing

  • Home
  • Dullewala Freelancing

Dullewala Freelancing your mentor in digital skills There is will, where is help develop Foundation

23/01/2025

🌟۔Treasure NFT کے متعلق اہم سوالات اور جوابات۔🌟
1️⃣ یہ سسٹم کب لانچ ہوا؟
🟢 جواب: یہ 2021 میں امریکہ میں Steven Alexander کے ذریعے لانچ ہوا۔
2️⃣ کمپنی کا تعلق کہاں سے ہے؟
🟢 جواب: نیویارک، امریکہ سے۔
3️⃣اس Treasure NFT میں کیا کام کرنا ہوتا ہے؟
🟢 جواب: یہ ایک مارکیٹ پلیس ہے جہاں این ایف ٹی کی خرید و فروخت ہوتی ہے، جیسے Daraz، Shopify یا Amazon۔ صارفین $100 سے این ایف ٹی خرید کر منافع کما سکتے ہیں۔
4️⃣ کیا ہمارا پیسہ محفوظ ہے؟
🟢 جواب: پیسہ محفوظ ہے، مگر کرپٹو میں رسک ہوتا ہے، اس لیے احتیاط کریں۔
5️⃣ کیا ہم پیسہ واپس نکال سکتے ہیں؟
🟢 جواب: جی ہاں، کسی بھی وقت.
6️⃣ $100 کی انویسٹمنٹ پر روزانہ کتنا منافع؟
🟢 جواب: منافع این ایف ٹی کے خریداری نرخ پر منحصر ہے، جسے %1.8 اضافہ کے ساتھ سیل کیا جاتا ہے۔
7️⃣ ہم کتنی کمائی کر سکتے ہیں؟
🟢 جواب: آپ جتنا چاہیں کما سکتے ہیں۔ کئی لوگ روزانہ $100 سے $2000 تک کما رہے ہیں۔
نوٹ: اکاؤنٹ اسی وقت بنائیں جب آپ سرمایہ کاری کیليے تیار ہوں کیونکہ اکاؤنٹ بنتے ہی آپکو 3 دن کیلیے150 ڈالر کا ڈیمو بھی ملتا ہے جو کہ انویسٹمنٹ کےبعد ٹریڈ میں شامل ہوتا ہے.













Through innovative algorithmic trading mode, it gives encrypted NFT assets new vigour and vitality From TreasureMeta Technology ltd.

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
18/10/2024

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

13/08/2024
انشاء اللہ
13/08/2024

انشاء اللہ

13/08/2024

یہ پُر سکون نیند کہاں سے ملی تجھے
ہم ساتھ جاگتے تھے ابھی کل کی بات ہے

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Hadi Raja, Muhammad Khan, Faisal Abbas
28/04/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Hadi Raja, Muhammad Khan, Faisal Abbas

19/02/2024

موبائل کےلیے کچھ بہترین ایپس :

اردو لکھنے کے لیے
SwiftKey Keyboard
انگلش سے اردو ڈکشنری کے لیے
Dic Box urdu
اور یہی ڈکشنری اردو سے انگلش کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے
جبکہ آفلائن اردو لغت کے لیے
Urdu Lughat (eagle ind)
تحریریں لکھنے کے لیے
Journey
ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Power Director
فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے
Snapseed
فوٹو میں کلر کوریکشن کے لیے
Adobe Lightroom
بیک گراؤنڈ ریموو کرنے کے لیے
Eraser
یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے
Tubemate
ٹورنٹ اور عام فائلز ڈاؤنلوڈنگ کے لیے
idm ( vicky bandick)
اور براؤزنگ کے لیے
Brave Browser
جبکہ فائل منیجر
Es file Explorer pro (older)
اور فونٹس کے لیے
zFont
کتابیں پڑھنے کے لیے
Anybooks
دوڑنے بھاگنے والی گیمز میں
Temple run oz
ہلکی پھلکی ویڈیو آڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Timbre
لوگو یا فوٹو ڈیزائن کے لیے
Canva
وال پیپرز اور رنگ ٹونز کے لیے
Zedge
گرافک ڈیزائننگ کے لیے
Pixellab
بہترین فوٹو رزلٹ کے لیے
Gcam
انگریزی کالمز کے مختصر ورژن کے لیے
DeepStash
انگریزی میں فوٹو پر ٹیکسٹ کے لیے
Geulgram
اردو شاعری ڈھونڈنے پڑھنے کے لیے
Rekhta
موبائل ٹو موبائل فائلز ٹرانسفر کرنے کے لیے
Shareme
اور ایڈز فری یوٹیوب ایکسپیرینس کے لیے
YouTube Vanced
استعمال کرتا ہوں
یہ میری ذاتی پسندیدہ ایپلیکیشنز ہیں
جو میرے ہر موبائل میں ہوتی ہیں
جن کو میں کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں
اور انسے ملتی جلتی درجنوں ایپلیکیشن استعمال کرنے کے بعد انکو پھر بھی بہتر پایا ہے.

13/02/2024

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعریف
آج سے پندرہ بیس سال پہلے تک جب بھی کوئی شخص یا کمپنی اپنی کسی خدمت، سروس، یا پروڈکٹ کو دوسروں تک پہنچانا چاہتے تھے تو اس کے لیے مختلف چینلز اور طریقے اختیار کیے جاتے تھے۔ مثلا، افراد کے ذریعے مارکیٹنگ، کاغذی اشتہار کے ذریعے مارکیٹنگ، اخبار، ریڈیو، ٹی وی کے ذریعے مارکیٹنگ، وال چاکنگ، پینا فلیکس، بروشرز، وزٹنگ کارڈ وغیرہ۔

لیکن اب انٹرنیٹ کا زمانہ ہے لہذا مارکیٹنگ کا طریقہ اور چینلز بھی بدل چکے ہیں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد اپنی مصنوعات یا خدمات کو آن لائن مارکیٹنگ چینلز کے ذریعے پھیلانا ہے۔ یعنی ویب سائٹس، سوشل میڈیا، ای میل وغیرہ۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا میدان کار بہت وسیع ہے، اور لا محدود علاقوں اور لامحدود لوگوں تک آپ رسائی ممکن ہے۔ جبکہ مارکیٹنگ کے پرانے طریقے انتہائی محدود میدان کار رکھتے تھے، اور ان کے ذریعے محدود لوگوں تک ہی رسائی ممکن تھی۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیسے کریں؟
سب سے پہلے آپ کو اپنے اہداف متعین کرنے کی ضرورت ہے۔ یعنی

آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے کیا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ مثلا: آپ کسی چیز کی فروخت بڑھانا چاہے ہیں، یا کوئی پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، یا اپنی کمیونٹی بڑھانا چاہتے ہیں؟

اس کے بعد آپ کو یہ طے کرنا ہے کہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کون سے چینل کو استعمال کیا جائے۔ مثلا آپ زیادہ فروخت چاہتے ہیں تو فیس بک ایک بہترین چینل ہے وغیرہ۔

پھر آپ کو یہ طے کرنا ہے کہ اس مقصد کے لیے آپ کتنا سرمایہ خرچ کر سکتے ہیں۔

خلاصہ یہ کہ ہدف متعین کریں۔ مارکیٹنگ کا میدان طے کریں۔ اور سرمایہ مختص کریں اور کام شروع کردیں۔

Methods Of Digital Marketing 0 ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آن لائن مارکیٹنگ چینلز
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ مارکیٹنگ کے پرانے طریقے میں آف لائن چینلز کا استعمال ہوتا تھا۔ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہتے ہیں آن لائن چینلز کے ذریعے مارکیٹنگ کرنا۔ تو اب میں چند ایک آن لائن چینلز کے بارے آپ کو بتاوں گا۔

1۔ ویب سائٹ کے ذریعے مارکیٹنگ
کامیاب ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ اگرچہ آپ فیس بک پر بغیر کسی ویب سائٹ کے بھی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں، لیکن ویب سائٹ تمام ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا مرکزی نقطہ ہوتی ہے۔ ویب سائٹ کا ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کہ آپ مارکیٹنگ پر جتنا بھی سرمایہ خرچ کریں گے وہ آپ کی ویب سائٹ پر ٹریفک لائے گا اور بامعاوضہ مارکیٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی ویب سائٹ کے ذریعے آپ کا تعلق کسٹمرز سے قائم رہے گا۔ لیکن اگر آپ کی ویب سائٹ نہیں ہے تو پھر جب تک آپ بامعاوضہ مارکیٹنگ کر رہے ہیں اس وقت تک لوگ آپ سے واقف رہتے ہیں لیکن جونہی بامعاوضہ مارکیٹنگ آپ ختم کریں گے لوگوں سے رابطہ بھی ختم ہو جائے گا۔

صرف ویب سائٹ بنانا ہی ضروری نہیں بلکہ ویب سائٹ کی ایس ای او ( SEO ) کرنا بھی ضروری ہے۔

ایس ای او یعنی سرچ انجن آپٹیمائزیشن ( Search Engine Optimization ) کے ذیلی اعمال کو اختیار کرنا بھی ضروری ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

آن پیج ایس ای او

آف پیج ایس ای او

ٹیکنیکل ایس ای او

2۔PPC ( پے پر کلک ) ایڈورٹائزنگ
پی پی سی ایڈور ٹائزنگ بامعاوضہ اشتہارات کی وہ قسم ہے جس میں آپ اپنی مرضی کے لوگوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور ہر کلک پر متعلقہ پلیٹ فارم کو ادائیگی کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں یہ قسم بہت مقبول اور کار آمد ہے۔ کیونکہ آپ اپنی مرضی کے علاقہ، اپنی مرضی کے لوگوں، جنس، عمر، اور ان کی دلچسپیوں کا انتخاب کرکے صرف انہی لوگوں کو اشتہار دکھا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی مارکیٹنگ درست سمت اور درست طریقے سے ہوتی ہے۔

آپ نے گوگل یا فیس بک استعمال کرتے ہوئے یہ بات نوٹس کی ہو گی کہ آپ نے گوگل میں مائیک تلاش کیا تو اس کے بعد آپ کو فیس بک، گوگل سمیت ہر جگہ مائیک کے اشتہار ہی نظر آتے ہیں۔

3۔ مواد کی مارکیٹنگ
مواد سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جنہیں ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے۔ مثلا تحریر، تصویر، ویڈیوز وغیرہ۔

آپ اپنی پروڈکٹ کے بارے کچھ لکھتے ہیں، اس کی تصاویر لیتے ہیں، اور ویڈیوز بناتے ہیں۔ پھر اسے اپنے کسی بھی پلیٹ فارم مثلا اپنی ویب سائٹ، فیس بک پیج یا اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتے ہیں۔ اس کے بعد بامعاوضہ اشتہاری مہم چلاتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنے اہداف کو آسانی سے حاصل کر لیتے ہیں۔

یہاں بھی وہ سارے کام کرنے ہوتے ہیں جن کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں۔ مثلا ایس ای او وغیرہ۔

4۔ ای میل مارکیٹنگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا اہم حصہ ای میل مارکیٹنگ بھی ہے۔ اگرچہ آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے لیکن ای میل مارکیٹنگ کی اہمیت اب بھی باقی ہے۔ اور تمام بڑے ادارے اور کمپنیاں ای میل مارکیٹنگ کی مہمات چلاتی رہتی ہیں۔

ای میل مارکیٹنگ میں آپ ہزاروں لوگوں کو ان کے میل باکس میں اپنا پیغام یا اشتہار بھیج کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای او ماہر بننے کا طریقہ

5۔سوشل میڈیا مارکیٹنگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا سب سے اہم چینل سوشل میڈیا ہے۔ جہاں آپ بلامعاوضہ اور بامعاوضہ دونوں طریقوں سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر مارکیٹنگ کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کرتے ہوئے آپ مرحلہ وار اپنے ہدف تک پہنچتے ہیں۔ مثلا

آپ سب سے پہلے اپنی پروڈکٹ یا سروس کی پوسٹ کرتے ہیں۔
پھر اسے بامعاوضہ اشتہار کے ذریعے بوسٹ کرتے ہیں۔
پھر جو لوگ کمنٹ میں سوالات کرتے ہیں انہیں آپ جواب دیتے ہیں۔
پھر ان کے ساتھ چیٹ میں پرسنل رابطہ قائم کرتے ہیں۔
آپ انہیں اپنی ویب سائٹ یا وٹس پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اپنے ہدف کے مطابق انہیں قائل کرنے اور تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
اور آخر کار اپنا ہدف حاصل کرلیتے ہیں۔
6۔ افیلی ایٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing)
افیلی ایٹ مارکیٹنگ، مارکیٹنگ کا بہت پرانا طریقہ ہے، جسے ہم آسان الفاظ میں کمشن ایجنٹ کہہ سکتے ہیں۔

یہ طریقہ کار صرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ عام زندگی میں بھی اس طریقہ کار کو بہت زیادہ اختیار کیا جاتا ہے۔

یعنی آپ نے کوئی چیز فروخت کرنی ہے تو آپ دوسرے لوگوں کو یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ اس چیز کو فروخت کریں تو انہیں اس میں سے اتنا کمشن دیا جائے گا۔

اس طریقہ کار کو دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں مثلا ایمازون وغیرہ بھی اختیار کر رہی ہیں۔ اس لیے آپ بھی اسی طرح مارکیٹنگ کا یہ طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔

7۔ موبائل مارکیٹنگ
موبائل مارکیٹنگ سے مراد ایپس کی مارکیٹنگ ہے۔ یعنی گوگل کا پلے سٹور یا ایپل کے ایپ سٹور پر اپنی ایپ بنا کر پبلش کرنا اور پھر اس کی مارکیٹنگ کرنا۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے جس طرح آپ کی اپنی ویب سائٹ ہونا ضروری ہے اسی طرح اپنی ایپ بنانا بھی فائدے سے خالی نہیں۔

8۔ویڈیو مارکیٹنگ
ویڈیو مارکیٹنگ سے مراد یہ ہے کہ آپ اپنی سروسز یا پروڈکٹ کی ویڈیوز بنا کر ویڈیوز پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہیں۔اور پھر اس کو بامعاوضہ اشتہارات سے پروموٹ کرتے ہیں۔

گوگل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن یوٹیوب ہے۔ اور لوگ گوگل کی طرح یوٹیوب پر بھی چیزیں سرچ کرتے ہیں۔اس لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا اہم حصہ یوٹیوب بھی ہے جس کی اہمیت سے انکار کرنا ممکن نہیں۔

ویڈیو مارکیٹنگ کے لیے اور بھی بہت سارے پلیٹ فارمز ہیں جیسے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک وغیرہ۔

9۔ آف لائن مارکیٹنگ
جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا کہ مارکیٹنگ کا پرانا طریقہ اخبار، ٹی وی ، ریڈیو، کاغذی اشتہار، پینافلیکس کے ذریعے تھا، یہ مارکیٹنگ آف لائن مارکیٹنگ کہلاتی ہے اور اب بھی ایک حد تک موثر سمجھی جاتی ہے۔ آپ اپنے علاقے، حالات اور موقع محل کے اعتبار سے بہتر جانتے ہوں گے کہ یہ آپ کے لیے کتنی موثر ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی
اگر آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ مندرجہ ذیل مثال کو دیکھیں اور اس کے مطابق کام کریں۔ مثلا آپ آن لائن کورسز کی مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو:

سب سے پہلے ایک ویب سائٹ بنائیں۔ جہاں تمام کورسز کی تفصیلات موجود ہوں۔ کون کون سے کورسز ہیں، کتنے ٹائم کے لیے ہیں، پڑھنے پڑھانے کا طریقہ کیا، فیس کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
اب اس ویب سائٹ کی ایس ای او کریں تاکہ سرچ انجن میں یہ ویب سائٹ بہتر پوزیشن حاصل کرسکے۔
اب گوگل، یوٹیوب، فیس بک پر بامعاوضہ اشتہاری مہم چلائیں۔
اس ویب سائٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر اکاونٹس ، پیجز اور گروپس بنائیں۔
ای میل مارکیٹنگ کریں۔
ویڈیو مارکیٹنگ کریں۔
کام کی تقسیم
جب بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرتی ہیں تو ہر کام مختلف لوگوں کے سپرد کیا جاتا ہے۔ مثلا

ویب ڈویلپر کا کام ویب سائٹ کو سنبھالنا ہوتا ہے، ویب سائٹ جتنی بڑی ہوتی ہے اسی لحاظ سے اس کی ایک ٹیم بھی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا منیجر کا کام کمپنی کے تمام سوشل نیٹ ورکس کو چلانا ہوتا ہے۔ یہاں بھی کام کی نوعیت کے اعتبار سے اس کی ایک ٹیم ہوتی ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ منیجر کا کام مارکیٹنگ سے متعلقہ تمام امور کی نگرانی کرنا، مارکیٹنگ کے چینلز کا انتخاب، ان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرن ہوتا ہے۔

اس مختصر سے مضمون میں آپ کو جو معلومات دی گئی ہیں امید ہے آپ کو پسند آئی ہوں گی اور آپ کے علم میں اضافے کا ذریعہ بنی ہوں گی۔

شکریہ

Address

Bhakkar
Dulley Wala
30110

Telephone

03339954575

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dullewala Freelancing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dullewala Freelancing:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share