Urdu Nuqta

Urdu Nuqta The Urdu Nuqta is Pakistan's #1 brand for breaking news in politics, sports, business, lifestyle and

Our mission is to defend the liberal values and egalitarian traditions we believe in, and which deserve to be upheld in writing that is both informative and insightful.

ڈاکٹر شیریں مزاری کو گھر سے مرد پولیس اہلکار گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور میری ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا، صرف اتنا بتایا گیا...
21/05/2022

ڈاکٹر شیریں مزاری کو گھر سے مرد پولیس اہلکار گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور میری ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا، صرف اتنا بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور لے جا رہی ہے۔
شرم مگر تم کو نہیں آتی
‏ایمان مزاری بیٹی

‏لوٹوں کی سیاست تباہ، عمران خان بڑی عدالتی جنگ جیتنے میں کامیاب! اس فیصلے کے بعد تخت پنجاب کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ مر...
17/05/2022

‏لوٹوں کی سیاست تباہ، عمران خان بڑی عدالتی جنگ جیتنے میں کامیاب! اس فیصلے کے بعد تخت پنجاب کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ مرکز میں کمزور ترین حکومت مزید کمزور، صرف 3 ووٹوں کا فرق رہ گیا۔

07/09/2021

Lerka Numa Lerki 16 Saala Khadija Sultan Boxer Jo lerkon k sath Lerhti hn.

وہ غذائیں جو گردوں میں پتھری کا سبب بن سکتی ہیں..ہم اپنے کھانے میں ایسی بے شمار اشیا کا استعمال کرتے ہیں جو بے خبری میں ...
07/09/2021

وہ غذائیں جو گردوں میں پتھری کا سبب بن سکتی ہیں..

ہم اپنے کھانے میں ایسی بے شمار اشیا کا استعمال کرتے ہیں جو بے خبری میں ہمیں نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہوتی ہیں۔ ہمارے کھانوں میں شامل کچھ ایسی ہی اشیا گردوں میں پتھری کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

ایک روسی ویب سائٹ میں شائع شدہ مضمون کے مطابق روسی ڈاکٹر الیگزینڈر میاسنیخوف نے انکشاف کیا ہے کہ کھانے کی تین اقسام ایسی ہیں جو گردوں کی پتھری کا سبب بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر الیگزینڈر نے کھانے کی ان اقسام کو زیادہ استعمال کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

ان کے مطابق گردے کی پتھری کا سبب بننے والے اجزا یا مادوں میں سے سب سے پہلے نمبر پر جانوروں کی چربی اور وہ پروٹین ہے جو سرخ گوشت میں پائی جاتی ہے، یہ مادے گردے کی پتھریوں کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

دوسری چیز نمک ہے، ڈاکٹر الیگزینڈر کے مطابق پالک اور سبزیوں جیسی کھانے کی چیزیں سب کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن وہ خون میں آکسیلیٹ (نمک اور آکسالک ایسڈ کے ایسٹر) میں اضافہ کرتی ہیں، جس سے پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تیسری شے سافٹ ڈرنکس ہیں جو پتھری بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پتھری بننے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، نمک، گوشت، تیل اور جانوروں کے پروٹینز میں کمی کردیں۔ دودھ کی مصنوعات کی معتدل مقدار بھی اس سے بچاتی ہے۔

06/09/2021

Defence Day is celebrated on the 6th of September every year in Pakistan. It was on this day in 1965, that India launched her forces and attacked Pakistan .

22/04/2021

سابق آئ جی پی ناصر درانی پولیس کے محکمے کے بہت نیک اور بہادر افسر تھے اللہ پاک ان کے درجات بلند فرماۓ اور محکمے کے باقی افراد کے بھی دلوں میں نیک نیتی پیدا فرماۓ آمین ..

استنبول: عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں علی یار بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار شوٹن...
02/04/2021

استنبول: عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں علی یار بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کیم یوکین اور ارطغرل غازی کے علی یار بے اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اسی دوران اُن کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس میں وہ زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ترک اداکار کیم یوکین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اُن کے ہاتھ کا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔

کویت سٹی: کویت کے وزارتِ صحت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کردیا۔کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت ...
01/04/2021

کویت سٹی: کویت کے وزارتِ صحت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کردیا۔

کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے طب سے وابستہ افراد کی اشد ضرورت ہے۔

کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اسامیوں کے اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر و طبی عملے کی اشد ضرورت ہے۔

لاہور (آن لائن ) پاکستان اور بھارت میں حالیہ چند سالوں سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کی بلائنڈ ٹی...
31/03/2021

لاہور (آن لائن ) پاکستان اور بھارت میں حالیہ چند سالوں سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ کے میدان میں دوستی کے سفر کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا 4 اپریل کو بنگلا دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس بھی منفی آگئی ہیں۔رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان شیڈول اس ٹی ٹونٹی
سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں بدھ کے روز لاہور سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوگی۔ گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے شیڈول ہے۔4 اپریل کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش اور پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیموں کا فائنل 8 اپریل کو شیڈول ہے۔

31/03/2021

لیاقت پور:بچی کو فیڈر بنا کر نہ دینا جرم بن گیا
10 سالہ کم سن ملازمہ یتیم بچی پر بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد حالت خراب ہونے پر بااثر ملزمان بچی کو رات کی تاریکی میں گھر چھوڑ گئے 10 سالہ ہنا نامی بچی لیاقت پور کے چک نمبر 19 عباسیہ کے رہائشی عباس(مرحوم) کی بیٹی ہے. اور بچی ملتان میں خالد نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی بچی کے آنکھوں پے بہیمانہ تشدد کے نشانات ہیں.
متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا.

ایران نے چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدے کو امریکا کے زوال میں تیزی کا سبب قرار دے دیا۔چین کے ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرم...
31/03/2021

ایران نے چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدے کو امریکا کے زوال میں تیزی کا سبب قرار دے دیا۔

چین کے ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر سپریم نیشنل سیکورٹی ‏کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا کہ اس معاہدے سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی شمخانی نے لکھا کہ معاہدے پر جوبائیڈن کے خدشات جائز ہیں ‏کیونکہ مشرقی ممالک کے درمیان اسٹریجیٹک تعاون سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔

سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کر دیا۔وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمدبن س...
30/03/2021

سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے ٹیلی فون کیا جس میں ولی ‏عہدنےوزیراعظم سےان کی صحت سےمتعلق بھی دریافت کیا۔

دونوں رہنماؤں میں خطےکی صورتحال اور باہمی تعاون کےفروغ پربھی تبادلہ خیال کیا جب کہ ‏کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ ‏وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا ہے کہ عہد کیاگیاپاکستان ‏اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔

دوسری جانب علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہداور وزیراعظم عمران خان کےبرادرانہ ‏تعلقات بھی ہیں، سعودی ولی عہدنےوزیراعظم عمران خان کی صحت سےمتعلق دریافت کیا، خادم ‏حرمین شریفین اورسعودی عوام کی جانب سےنیک تمناؤں کاپیغام دیاگیا۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد نےوزیراعظم کوبلین ٹری سونامی میں مکمل تعاون ‏کایقین دلایا، سعودی ولی عہد نےکہابلین ٹری سونامی سےمتعلق پاکستان کےتجربےسےفائدہ ‏اٹھایاجائے گا۔

پشاور : فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ پاکستانی حکام نے فیس بک سے پاکستان میں م...
25/03/2021

پشاور : فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ پاکستانی حکام نے فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیاکمپنیوں کےدفاترپاکستان لانے کی کوششیں جاری ہے ، اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

رابطے میں فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی ، جس پر فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے رابطےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیس بک سےبات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سےمتعلق معاملات حل کرنےپراتفاق ہوا۔

ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا یوٹیوب کی طرح فیس بک کی بھی پاکستان میں مونیٹائزیشن چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتربھی قائم کیے جائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ‏ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ص...
24/03/2021

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ‏ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی صدر اور وزیراعظم نےحکومت پاکستان کیلئےتہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ اپنے ‏تہنیتی پیغام میں نریندر مودی نے کہا کہ یوم پاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کےعوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتےہیں، اعتماد پرمبنی ‏دہشتگردی اوردشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا چیلنج سےنمٹنے پر آپ کو اور پاکستانی عوام کومکمل ‏حمایت کایقین دلاتا ہوں۔

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک ‏بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی ‏اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر کے ‏مسلمانوں نےہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کےقیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائد اعظم ‏کے اتحاد،عقیدے اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے۔

پوی دنیا کی طرح آج پاکستان میں بھی پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور پاکستان میں پانی کی بچت اور بہتر فراہمی کے لیے ک...
22/03/2021

پوی دنیا کی طرح آج پاکستان میں بھی پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور پاکستان میں پانی کی بچت اور بہتر فراہمی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن ہر سا ل 22مارچ کو منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن پانی کی قدر کیجیے کے موضوع منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھاشا مہمند اور داسو سمیت پانی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے ایک طرف پانی ذخیرہ کی صلاحیت بڑھے گی تو دوسری طرف سستی پن بجلی ملے گی۔

پاکستان اپنی واٹر اسٹوریج کو 10 سالوں میں 90فیصد تک بڑھائے گا اور پن بجلی پیداوار میں 100فیصد اضافہ کرے گا جب کہ ایک زرعی ملک ہونے باعث پاکستان میں پانی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، ملک میں فی کس پانی کی دستیا بی بڑھانے کے لیے پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا۔

واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جاری پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل کے بعد پاکستان میں 2028-29 تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 24ملین ایکڑ فٹ ہو جائے گی جس سے ملک میں پن بجلی پیداوار بھی 18ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

اسلام آباد : ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی، مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر ...
19/03/2021

اسلام آباد : ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی، مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کو سونپی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئرمارشل ظہیراحمدبابرسدھوکوگارڈآف آنرپیش کیا گیا جبکہ جےایف17تھنڈر طیاروں نےسبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سلامی دی۔

تقریب میں ایئرمارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو سونپی۔

امریکہ اپنی فوجی طاقت اور استعداد کو بڑھانے کیلئے اپنے فوجیوں کو جدید ہتھیار اور تربیت فراہم کرتا ہے، اسی حوالے سے اب ام...
18/03/2021

امریکہ اپنی فوجی طاقت اور استعداد کو بڑھانے کیلئے اپنے فوجیوں کو جدید ہتھیار اور تربیت فراہم کرتا ہے، اسی حوالے سے اب امریکی فوجیوں کو جدید چشمے فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے لیے تیار کیے جانے والے خصوصی چشمے فوجی اہل کاروں کو لڑائی کے دوران دیواروں کے پار دیکھنے میں مدد دیں گے۔ اس طرح فوجیوں کو لڑائی کے کسی بھی میدان میں اپنے اطراف غیر معمولی نوعیت کی آگاہی حاصل ہوگی۔

انگریزی جریدے پاپولر میکینکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے 1.1 ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا مقصد انٹیگریٹڈ ویژؤل آگمینٹیشن سسٹم (آئی وے اے ایس) کے تحت کام کرنے والے 40 ہزار چشموں کی خریداری ہے

کینبرا: آسٹریلیا کی ایک مشہور نسل کے پرندے گانا بھول گئے ہیں، جس نے محققین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کیوں کہ اسے خ...
18/03/2021

کینبرا: آسٹریلیا کی ایک مشہور نسل کے پرندے گانا بھول گئے ہیں، جس نے محققین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کیوں کہ اسے خطرے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنی اِیٹر یعنی شکر خورا نامی پرندہ، جو آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے، چہچہانا بھول گیا ہے، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ اس پرندے کی نسل ختم ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔

آسٹریلوی نیشنل یونی ورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نسل کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھنے والے بڑے پرندے معدوم ہو رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نر شکر خورے (Honeyeater) گنجان ماحول میں خوب گاتے ہیں جن میں مختلف قسم کی پیچیدہ دھنیں بھی شامل ہوتی ہیں جب کہ اس کے برعکس ماحول میں ان کا چہچہانا سادہ ہو جاتا ہے۔

محقق راس کریٹس کا کہنا ہے کہ شکر خوروں کو معدومی کا خطرہ لاحق ہے، گانوں سے دوری اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ ان کی افزائش نسل کے مواقع میں کمی آ رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق نر پرندے جنسی عمل سے قبل خاص قسم کی آوازیں نکالتے ہیں اور چھوٹے نر پرندے اسی سے سیکھتے ہیں، لیکن بڑے پرندے کم ہونے کی وجہ سے اب وہ ان آوازوں سے نابلد ہو گئے ہیں۔

محقق ڈیجن اسٹوجینووک کا کہنا ہے کہ ان پرندوں کی آبادی میں کمی صاف نظر آ رہی ہے، گانے والے پرندوں میں جنسی عمل پر ابھارنے والے گانے ان کی آبادی کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

محققین نے یہ تشویش ناک بات بھی بتائی کہ اس وقت صرف 18 نر شکر خورے موجود ہیں جو پوری آبادی کا 12 فی صد ہیں، یہ پرندے دوسرے پرندوں کے گانوں کی نقل تو کر سکتے ہیں لیکن اپنے نغمے نہیں گا سکتے۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ جنگلوں میں بھی صرف چند سو شکر خورے ہی باقی بچے ہیں۔

Address


Telephone

+19104077646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Nuqta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Nuqta:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share