FGF Team of Pakistan

FGF Team of Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FGF Team of Pakistan, Rajshahi Division.
(4)

06/05/2022

بحرین میں عید کے موقع پر کبڈی کے میچ میں نواز شریف چور ہے کہ نعرے لگائے گئے
اور عمران خان کی حمایت میں بھی نعرے لگائے گئے

15/04/2021

پوری تحریر لازمی پڑھیے گا ،،،،

پچھلے دنوں جو ملک میں جلاؤ گیراؤ کی صورتحال رہی اس پہ بات کرتے ہیں
تحریکِ لبیک پاکستان نے نومبر2020 میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کے حوالے سے بولا کہ حکومت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے کیونکہ انکے ملک میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی ،، اس پر اس وقت کے وزیرِ داخلہ کے ساتھ معاہدہ ہوا کہ حکومت کے پاس تین مہینوں کا وقت ہے ،،،،
تین مہینے پورے ہونے کے بعد معاہدے میں حکومت نے توسیع کروالی ،،،،،،
اور جب توسیع کی مدت بھی پوری ہوگئی تو تحریکِ لبیک پاکستان نے احتجاج کی کال کا کہا ،،،،،،

سب سے پہلے جو حکومت نے معاہدہ کیا انکے ساتھ وہ انکی غلط پالیسی تھی کیونکہ جو ہمارے ملک کی اکانومی کے حالات ہیں ہم یورپین ممالک سے جنگ مول نہیں لےسکتے اور نہ ہی اس سے ان پر کوئی فرق پڑے گا ،،اس جنگ سے اگر کسی کو فرق پڑے گا تو وہ ہے ملکِ پاکستان کی اکانومی ،،جو کہ پہلے ہی مسائل کا شکار ہے ،،سادہ الفاظ مین ملک میں مہنگائی بہت زیادہ بڑھ جائے گی ،،،،!!!
یورپین ممالک کا آپس مین اتحاد ہے اگر ہم ایک ملک سے معاہدے ختم کریں گے تو باقی ممالک بھی اس ملک کا ساتھ دیں گے ،اور یورپین ممالک اتنے مضبوط ہیں کہ انہیں فرق نہیں پڑتا ہمارے تجارت کرنے یا نہ کرنے سے ،
دوسری طرف پاکستان ہے جسکی اکانومی کے بارے آپ سب کو بخوبی علم ہے ،،،!
حکومت نے معاہدہ توڑا غلط کیا انکو جواب دینا پڑے گا لیکن جو تحریکِ لبیک نے کیا وہ بہت ہی غلط ہے ،معاہدہ حکومت نے توڑا تھا یا ان غریب لوگوں نے جنکے رکشے اور گاڑیاں جلائین گئیں ،،،
کیا ان بیماروں کا کوئی قصور تھا جن کا راستہ روکا گیا ،،،،،؟؟
کیا ان راہگیروں کا کوئی قصور تھا جو بلاوجہ گولیوں سے چھلنی ہوئے ،،،؟؟
پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال کا ستیاناس کردینا یہ رسول پاکﷺ سے کیسی محبت کا اظہار ہے،،،؟؟
یہ کیسی محبت ہے کہ ذمہ دارام کو کچھ نہیں کہہ رہے غریب کا نقصان کر رہے ہیں ؟؟
کیا کسی فرانسیسی کو کوئی فرق پڑا ،،،،؟؟؟ کیا کسی گستاخ کا سر قلم ہوا ،،،کیا کسی گستاخ کی گاڑی جلائی گئی ،،،،؟؟؟
کیا یہ تھیں ہماری تعلیمات کہ آپس میں لڑ پڑو
ہمیں تو نبی پاکﷺ نے حکم دیا تھا آخری خطبے میں کہ تفرقے مین مت پڑنا اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ اسکا شکار ہم ہو رہے ہیں
قرآن پاک میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ وہ فساد بپا کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا تو پھر پورے ملک میں توڑ پھوڑ کر کے لوگوں کا جینا حرام کرکے ہم کونسی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں
وَاِذَا تَوَلّـٰى سَعٰى فِى الْاَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيْـهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ ۗ وَاللّـٰهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ
اور جب پیٹھ پھیر کر جاتا ہے تو ملک میں فساد ڈالتا اور کھیتی اور مویشی کو برباد کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا۔
البقرۃ 205

جتنے لوگ سڑکوں پہ گتھم گتھا ہورہے ہیں اگر اتنے لوگ اس شدت سے نبی پاکﷺ کی تعلیمات کو فالو کرتے تو آج اسکی نوبت ہی نہ آتی جو پوری یورپی دنیا میں ہو رہا ہے
ہم اگر مضبوط ہوتے تو کسی کی جراٰت نہ ہوتی کہ ہمارے جزبات مجروح کرسکیں
ہم نے ہمیشہ آپس میں لڑنے اور لڑنے جگھڑنے پہ فوکس کیا ہے ،،،،!!!
ہم نے ہمیشہ جزبات کا استعمال کیا ہے اور انتہائی غلط استعمال کیا ہے ،،،،!!
سیاسی جماعتیں خود کو بچانے کیلیے مذہب کو آڑ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور ہماری عقل کا لیول یہ ہے کہ اندھا دھند تقلید شروع،،،،
کیا ہمارا دین یہ ہے؟؟؟؟
کیا نبی پاکﷺ کی تعلیمات ہمیں یہ سکھاتی ہیں ؟؟
حالات کی نزاکت کو سمجھیے ،ہمارے ملک میں توڑ پھوڑ کرنے سے یا انکے سفیر کو ملک بدر کرنے سے نقصان ہمارا ہی ہوگا
ہمیں پہلے خود کو ایک مضبوط ملک بنانا ہے اتنا مضبوط کہ پھر کوئی ایسی گستاخی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے ،،،اگر ہم یونہی لڑتے رہیں گے تو ٹی-ٹی-پی جیسی تحریکیں ہمارے ملک میں مزید انتشار کو ہوا دیں گی
ہمارے نبی پاکﷺ کی حرمت پہ ہماری جانیں قربان 😘😘
ہم نے یہ ملک اسلام کی سربلندی کیلیے ہی بنایا تھا ،ہمارا ملک مضبوط ہوگا تو ہم اسلام کا الم پوری دنیا میں بلند کرسکیں گے ،،ہم مضبوط ہوں گی تو ہماری تعلیمات کا احترام کیا جائے گا ،،،،،ہم مضبوط ہوں گے تو پوری دنیا کے مسلمانوں کو لیڈ کرسکیں گے ،،،!!!
اور ان شاءاللہ ہم ایک پاور فل ریاست بنیں گے ،،،،
اور اسکےلیے لازمی شرط آپس کے انتشار اور فتنے سے خود کو دور رکھنا ہے
ہم متحد ہوں گے تو ہی مضبوط بن سکیں ،،
ہمیں متحد ہونا ہے اسلام کی خاطر پاکستان کی خاطر ،،نبی پاکﷺ کی حرمت کی خاطر ،،😘😘 تاکہ آئندہ کوئی ایسی جراٰت نہ کرسکے
پاکستان زندہ باد
اسلام زندہ باد
تاجدارِ ختمِ نبوتﷺ زندہ باد
ہمارے نبیﷺ کی حرمت پہ کروڑوں جانیں قربان😘

#زنجبیل #خان
....

یہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے، اور امتحان گاہ میں صرف امتحان ہوتا ہے کبھی دیکھا ہے کہ امتحان گاہ میں کسی کو صِلہ ملا ہو؟ اور...
04/04/2021

یہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے، اور امتحان گاہ میں صرف امتحان ہوتا ہے کبھی دیکھا ہے کہ امتحان گاہ میں کسی کو صِلہ ملا ہو؟ اور یہ جو ہماری زندگی میں ہمیں چھوٹی چھوٹی کم عرصے والی خوشیاں ملتی ہیں نا تو انکو غنیمت جانا کرو خوش ہوا کرو کہ آپکا ممتحن بہت رحم دل ہے جو امتحان گاہ میں بھی خوشیاں دیتا آپکو سکون دیتا ،،،،،!!!
صِلہ گاہ تو اگلی دنیا ہے کبھی نا ختم ہونے والی پائیدار دنیا ، جب یہ صِلہ گاہ ہے ہی نہیں تو ہم کیوں صِلہ مانگتے ،،،،؟؟؟
امتحان گاہ ہے اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ زندگی کو بس اسکے حال پہ چھوڑ دو ،،جو ہورہا ہونے دو سب قسمت پہ ڈال دو ،، بس جیسی تیسی گزار لو ،، وقت ہے گزار لو پھر صلے والا وقت آجائے گا،،،،،!!!
نہیں جناب،،،،!
کیا آپ نے کبھی دیکھا کہ کسی امتحان گاہ میں ہاتھ پہ ہاتھ رکھنے سے کبھی کوئی صِلہ ملا ہو اسکا ،،،، نہیں ناں ،،،!!
امتحان گاہ میں محنت کرنی ہوتی کچھ اصول ہوتے امتحان کے ان پہ عمل کرنا ہوتا پھر ملتی ہے کامیابی ،،پھر ملتا ہے صِلہ ،،ایسےہاتھ پہ ہاتھ رکھنے سے وقت ضائع کرنے سے نہیں ملتی کامیابیاں،،،،،!!
ہمارے لیے اصولوں ضوابط جو امتحان گاہ کے ہوتے وہ قرآن پاک ہے ،ہمیں زندگی کا یہ وقت اس کے مطابق گزر کرنا ہے اگر ہم یہ وقت ان اصولوں کے مطابق بسر کریں گے تو تب ملے گی ہمیں کامیابی ، حقیقی کامیابی کبھی نہ ختم ہونے والی کامیابی،،،،،!!!
ہمارا اسکے بارے میں نظریہ ہی غلط ہے ہم اسے آرام گاہ تصور کرلیتے ہیں اور اس میں اپنی خوشیاں اور سکون تلاشنے لگتے ہیں ،،،یہ ارام گاہ نہیں امتحان گاہ ہے اس میں محنت کرنی پڑتی دائمی کامیابی کیلیے ،،،،،!!!
اسکا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ دوسرے آپ پہ ظلم کریں آپکا حق کھائیں تو سب اسی دن پہ چھوڑ دو،،،، یہ بھی امتحان گاہ کا اصول نہیں ہے ،امتحان گاہ کے اصول وہ ہیں جو قرآن پاک میں ہیں ،،،،!!
انسان کیلیے وہی کچھ ہے جسکی وہ سعی کرتا ہے ،،جو صلہ دنیا میں ملتا ہے نا وہ تو صرف ایک تھکان اتارنے کا وقفہ ہوتا ہے اصل صلہ تو صلے کے دن ہی ملے گا،،،،،!!!
اس دنیا میں جب انسان کوشش کرتا ہے اپنے لیے دوسروں کیلیے تو اللہ پاک خوش ہوتے ہیں کہ وہ میری دی گئی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے، پھر وہ اس دنیا میں بھی نوازتا ہے اور اُس دنیا میں بھی نوازے گا ،،،،!!!
اس پہ یقین رکھیں مایوس نہیں ہو وہ اپنے بندے سے بہت پیار کرتا ہے ، آپ جب بھی دکھوں سے تھکیں گے وہ آپکو خوشیوں کا وقفہ ضرور دے گا اس امتحان کے اختتام تک وہ آپکو تھکنے نہیں دے گا،،،اگر کوئی سوال مشکل ہوگا تو اسلیے کیونکہ وہ چاہتا میرا بندہ زیادہ نمبر لیکر زیادہ اچھا مقام حاصل کرسکے ،،وہ اپنے بندوں کو تکلیف نہیں دینا چاہتا بلندی دینا چاہتا ہے وہ بہت عظیم ہے اسے آپکے دکھوں اور تکلیفوں کا احساس ہے وہ بہت اعلیٰ ظرف ہے،،،،،!!!
اللہ نگہبان

....

03/04/2021
29/03/2021

السلامُ علیکم !
مُلکِ پاکستان میں ایک عجیب سا گھٹیا سا رواج بن گیا جس کا جب دل چاہتا ہے اُٹھ کر پاک فوج پہ کیچڑ اچھالنا شروع کردیتا ہے۔ جس کو گھر میں دوسری بار سالن نہیں ملتا، جسے گھر میں ہر کوئی نکھٹو ہونے کے طعنے دیتا وہ بھی آکر پاک فوج پہ الزامات لگا رہا ہوتا،،،،،،!!!
ان ویڈیو والے صاحب سے ملیے یہ خود کو ایک فوجی ظاہر کروارہا ہے، اسکی زبان سنیں سنیں زرہ یہ دھمکیاں کسے لگارہا ہےکہ ہم بھی انڈین فوجیوں کی طرح بونگیاں ماریں گےاگر ان صاحب کو کوئی مسئلہ تھا تو وہ مسئلہ بتاتے نا پوری کتھا سنادی لیکن بات نہیں بتائی نہ کوئی مسئلہ ،،،،، اس لمبی چوڑی تقریر میں اس نے بکواس کے علاوہ کچھ نہیں بولا ،،،،،کونسا مسئلہ کونسا برگیڈیئر ،،،،،؟؟؟
ان صاحب کی ابتدائی معلومات یہ ہیں کہ انکا نام علی ہے یہ فیصل آباد کا رہائشی ہے 2015 میں مرگی اور زہنی توازن میں مسئلے کی وجہ سے انکو آرمی سے ان-فٹ قرار دیاگیا تھا، کیونکہ دنیا کی نمبر ون فوج فٹ-نیس پہ سمجھوتہ نہیں کرسکتی،اسکا دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا دوسری بار بھی مرگی اور زہنی توازن کے بگاڑ کی بہماری برقرار تھی جسکی وجہ سے اسکی دوبارہ شمولیت بھی ممکن نہیں۔یہ آرمی تو کیا کسی بھی فورسز کو جوائن نہیں کرسکتا کیونکہ یہ میڈیکلی ان-فٹ ہے ، یہ ان سب کا غصہ برگیڈیئرز اور کرنلز پہ نکال رہا ہے جبکہ اسکا ذہنی توازن درست نہیں ہے ،،،،!!!
اور پاکستان اور پاک فوج سے بغض رکھنے والے دھڑا دھڑ اسکی ویڈیو کو شیئر کرکے اپنا بغض نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،،،،!!!
اسکے الفاظ پہ غور کریں اور سوچیں کیا یہ لہجہ یہ الفاظ کسی سولجر کے ہوسکتے ہیں؟ وطن کی آن کی خاطر جان قربان کرنے کا وعدہ کرنے والا مردِ مجاہد کیا ایسے الفاظ بول سکتا کیا وہ ایسے ملک کا نام بدنام کرنے کی دھمکیاں لگا سکتا،،،؟؟؟
ا
ہم اپنے سولجرز کو جانتے ہیں دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک کے سپاہی ایسے کبھی نہیں بول سکتے ،،،ہمارے سولجرز تو ایسے ہیں کہ 40/40 سال تک قید خانے کی صعوبتیں برداشت کرلیتے ہیں لیکن وطن کی آن پہ حرف تک نہیں آنے دیتے ،،،،،،!!!
یہ اپک فوج کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک بات تو ہمیں ذہن نشین کرلینی چاہیئے کہ جو بھی تحریک انٹی پاکستان یا اینٹی اسلام کام کر رہی ہوگی چاہے وہ لبڑل انٹیاں ہوں یا سُرخے ہوں یا غدار ٹولہ ہو ان سب کے غلیظ نعروں میں ایک چیز مشترک ہوگی اور وہ ہوگی پاک فوج کے خلاف غلاظت ،،،،،،انکی تقریریں انکے بینرز پاک فوج پہ کیچڑ اچھالے بغیر مکمل نہیں ہوتے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اگر پاکستان کو تسخیر کرنا ہے تو پہلے پاک فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنی ہوگی ،،کچھ لبڑلز ڈونگے تو یہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ پاکستان سے محبت کیلیے پاک فوج سے محبت کوئی پیمانہ نہیں ہے ،،،،کیوں نہیں ہے بھئی ،،،،؟؟؟ ان کی وجہ سے ہی تو ہمارے ملک کا وجود قائم ہے، ورنہ ان ممالک کا حال تو دیکھا ہوگا جن کی افواج کمزور ہوتی ہیں۔،،،،،،!!!
یہ محض عوام اور پاک فوج کے خلاف بغض پیدا کرنے کی ایک سازش ہے جسے ہم پاکستانی عوام اور پاک فو ج ان شاءاللہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، یہ لبڑلز یہ غدار یہ سُرخے کچھ بھی بھونکتے رہیں ( فوج اچھی ہے جرنیل برے ہیں ) جیسے نعرے لگا کر عوام کے ذہنوں میں شبہات پیدا کرنے کی جتنی بھی کوشش کرلیں یہ ان شاء اللہ ہمیشہ ناکام ہوں گے ،ہم اچھے بُرے کٹھن سہل ہر طرح کے حالات میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،،،،،،،!!!
کوئی بھی دشمن یا منافق ہمارے دلوں سے پاک فوج کیلیے محبت کم نہیں کر سکتا
ہماری فوج ہماری شان ہمارا فخر ہمارا مان
اللہ نگہبان
#زنجبیل #خان
....

زندہ قوموں کی تاریخوں میں کچھ دن بہت یادگار ہوتے ہیں ،یہ دن یا تو کسی واقعے کی یاد میں ہوتے ہیں ، یا پھر کسی کی عظمت اور...
23/03/2021

زندہ قوموں کی تاریخوں میں کچھ دن بہت یادگار ہوتے ہیں ،یہ دن یا تو کسی واقعے کی یاد میں ہوتے ہیں ، یا پھر کسی کی عظمت اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلیے ہوتے ہیں، کچھ دن کسی عہد کی یاد دہانی کیلیے ہوتے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ بھی ایسا ہی ایک دن ہے ، یہ دن ہے اس عہد کی یاد دہانی کا جو عہد 81 سال پہلے کیا گیا تھا۔ ایک علیحدہ ملک بنانے کا عزم ،،،، ،،،!!!
23 مارچ 1940ء وہ دن تھا جب ایک علیحدہ ملک کو بنانے کا عزم کیا گیا تھا۔ پھر اس ایک مقصد کولیکر دن رات محنت کی گئی لیکن ایک بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ 1947 میں ہم ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن جو مقاصد اور خواب اس ملک کو بنانے کے پیچھے تھا وہ ابھی تک حاصل نہیں ہوا۔
ایک ایسا ملک بنانے کا خواب جس میں امن کا راج ہو ، ایک ایسا ملک جس میں اسلام کا عملی نفاذ ہو ، ایک ایسا ملک جس کا خواب اقبالؒ نے دیکھا تھا ، ایک ایسا ملک جسکے لیے قائدِ ملت نے دن رات سر توڑ کوششیں کی تھیں ، ایک ایسا ملک جہاں صرف پاکستانی رہتے ہوں ہر تعصب، ہر فرقے اور ہر تقسیم سے پاک، ایسا ملک جسکےلیے ہماری بہنوں ،بھائیوں، ماؤں، بیٹوں نے قربانیاں دی تھیں، ایک ایسا ملک جو اسلام کا قلعہ ہو ،،،،،،،!!!
علامہ اقبالؒ نے ارشاد فرمایا تھا کہ
" اگر ہم چاہتے ہیں کہ اسلام فقط ایک مذہب اور روایات کے طور پر نہیں بلکہ ایک مضبوط تمدنی قوّت کے طور پر زندہ رہے تو اسکےلیے ضروری ہے کہ ایک مخصوص علاقے میں اپنی مرکزیت قائم کرلی جائے"
علامہ اقبالؒ نے قائدِ اعظمؒ کو ایک خط لکھا جس میں وہ لکھتے ہیں کہ " اگر ہندوستان کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کا مقصد محض آزادی اور اقتصادی بہبود ہے اور اسلام کی حفاظت کا عنصر اس میں شامل نہیں ہے تو پھر ہم اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے"
امتِ مسلمہ کی بقا کا راز علامہ اقبال ؒ نے یہ بتایا تھا کہ " آئین اور قانون کی بنیاد قرآن و سنت پہ ہو اور شریعتِ اسلامیہ کو ناگزیر حد تک اپنایا جائے"
اپنے ارد گرد نظر دوڑا کر دیکھیں بلکہ خود کو ہی دیکھ لیں ہم کس حد تک اسلامی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں ہم نے اسلام کو محض نماز تک محدود کردیا ہے قرآن پاک کو ہم پڑھتے بھی ہیں تو محض عربی پڑھ لی بس ثواب کمالیا مقصد پورا ہوگیا ،جب تک ہم اس تعلیمات کو نہیں پڑھیں گے جسے پڑھنا ہمارے ہر مسئلے کا حل ہے تو پھر ہم کیسے کامیاب ہوں گے اپنے مسائل کو حل کرنے میں ، زندگیوں میں سکون لانے کیلیے سب سے پہلے ہمیں اسلام کو اپنی پوری زندگی پہ عملی طور پر نافذ کرنا ہوگا،،،،،،،!!!
اس ادھورے خواب کی تکمیل ہمیں ہی کرنی ہوگی ، یہ ہماری زمہ داری ہے کہ اس خواب کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں، ہمارے آباؤ اجداد نے ایک خواب دیکھا تھا اور اسکو پورا کرنے کیلیے جتنا ہوسکا انہوں نے کیا اب یہ ہمارا فرض ہے کہ اسکو مکمل کریں تاکہ آنے والی نسلیں ہم سے گلا نہ کریں ،،،،،!!!!
ہمیں اب سوچ سے باہر آنا ہوگا کہ دوسرے ہی کریں جو کریں ہمیں اس سوچ سے باہر آنا ہوگا کہ جو کریں گے حکمران کریں گے ، حکمران کیوں کریں یہ ملک ہم سب کا ہے ہم سب کو اسے ایک حسین خواب کی تعبیر کا عملی نمونہ بنانا ہے ، دنیا کو بدلنے نکلیں گے تو نہیں بدل سکیں گے سب سے پہلے خود کو بدلیں، دوسروں کو چھوڑیں خود سے کوشش کریں، زیادہ نہیں کر سکتے تو کم از کم اس ملک کے ساتھ ایماندار بن جائیں، اگر فائدہ نہیں پہنچاسکتے تو کم از کم نقصان نہ دیں ،،،،!!!
یہ ملک ہمارا گھر ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض ہے ہمیں دشمنوں کا آلہ کار نہیں بننا ہمیں کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ پاکستان کو سپورٹ کرنا ہے ،یہ وطن ہمارا ہے اور اسکے پاسباں بھی ہم ہی ہیں ، ہمارا ملک ہے تو ہم ہیں ، ہمیں قدرت نے ایک خوبصورت شناخت بخشی ہے اس پہ ہمیں اسکا شکر گزار ہونا چاہیے اور شکر گزاری کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسکی بہتری اور بھلائی میں اپنا کردار ادا کریں اس نعمت کی حفاظت کریں ، نعمتوں کی ناشکری کی جائے تو نعمتیں چھین لی جاتی ہیں اس سے پہلے کہ ہم اپنی یہ خوبصورت پہچان کھو دیں ، ایک قوم بن جائیں ، ایک ایسی قوم جسکا خواب اقبال نے دیکھا تھا ،،،،،!!!
اقبال کے خواب کی خوبصورت تعبیر بن جائیں
ادھورے خواب کو پایۂ تکمیل تک پہنچادیں

....

آج کی تحریر میں ایک تلخ حقیقت پہ بات کریں گے، بہت کم لوگ اس پہ بات کرتے اور جو کرتے انکو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا،،،...
24/02/2021

آج کی تحریر میں ایک تلخ حقیقت پہ بات کریں گے، بہت کم لوگ اس پہ بات کرتے اور جو کرتے انکو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا،،،
جنکو میری بات سے اختلاف انکےلیے پہلے سے عرض کردوں کہ ہوسکتا ہے آپ نے ایسا ہوتا نہ دیکھا ہو لیکن میں نے جو اپنے ارد گرد دیکھا وہی لکھ رہی ،،،،کیونکہ جیسے اچھائی ہر جگہ نہیں ہوتی بالکل ایسے ہی برائی بھی ہر جگہ نہیں ہوتی،،،،،!!!
جو بیٹیاں ویلنٹائن ڈے پہ باپ کی عزت کا جنازہ نکالتی ہیں اس پہ تو سب بہت بات کرتے ،اس پہ تو سب لمبی لمبی تقریریں اور تحریریں لکھتے جو کہ اچھی بات ہے برائی کے خلاف لکھنا چاہیئے بولنا چاہیئے میں خود بھی لکھا اس پہ لیکن تصویر کا ایک دوسرا رُخ بھی تو ہے وہ بھی تو دیکھیں
ایسی بیٹیاں یا بیٹے جو کرتے بہت غلط کرتے گناہِ کبیرہ ہے یہ ،لیکن جو والدین پیرنٹ کارڈ کا غلط استعمال کر کے اولاد کے ساتھ زیادتی کرجاتے کیا وہ ٹھیک ہے ،،،؟؟؟
اپنی اولاد کو خود اپنے ہاتھوں سے زندہ لاش بنادیتے کیا وہ ٹھیک ہے ،،؟؟؟
صرف اپنی جھوٹی انا ، جھوٹی عزت کی خاطر اپنی اولاد کی خوشیوں کا گلا گھونٹ دیتے اور یہ صرف بیٹیوں کیساتھ ہی نہیں ہوتا دونوں کیساتھ برابر ایسا ہورہا ہے ،،،،،!!!
پیرنٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے کبھی دولت کےنام پہ ، کبھی رشتے داریاں بچانے کے لیے، کبھی اپنی جھوٹی بےمول غیرت کے نام پہ اور کبھی صرف لوگوں کو دکھانے کیلیے اولاد کی پوری زندگی گِروی رکھوادی جاتی ہے
زبردستی کی شادی کا بوجھ اسکے سر پہ لاد دیا جاتا ہے ،پھر وہ ساری زندگی جیئے مرے جیسے بھی رہے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا نہ لوگوں کو نہ رشتے داروں کو اور معزرت کیساتھ نہ ہی والدین کو ، بات تھوڑی تلخ ہے لیکن یہی سچ ہے ،،،،،!!!
اگر والدین کو واقعی اولاد کی خوشیاں عزیز ہوں تو پھر وہ درمیان میں اپنی جھوٹی انا، نام نہاد غیرت، ذات،پات،قبائل کی دیواریں کبھی بھی حائل نہ کریں ،،،،،،
آپ سب نے نوٹ کیا ہوگا کہ خودکشیوں کا تناسب کتنا بڑھتا جا رہا ہے اور مرنے والوں میں زیادہ تر تقریباََ پچانوے فیصد ینگ جنریشن ہے، اور یہ سب والدین کی جھوٹی اناؤں کی وجہ سے ہے اب سب لوگ یہی کہیں گے کہ بھلا کوئی والدین چاہتا کہ اسکی اولاد مرجائے ،،،چاہتے یا نہیں یہ تو نہیں پتہ لیکن اسباب تو وہی بناتے
میں اپنی آنکھوں دیکھا بتارہی ہوں نوجوانوں نے خودکشیاں کیں محض اس وجہ سے کہ والدین کی جھوٹی انا انکی خوشیوں کے آڑے آرہی تھیں ،
خود کشی حرام ہے اور جو اسکے اسباب پیدا کرتے حساب انکو بھی دینا ہوگا ، یہ معاشرے کی بدقسمتی ہے کہ خود کشی کو تو قبول کرلیتے ہیں لیکن پسند کی شادی جو کہ حلال بھی ہے اور یہ حق اسلام نے ہمیں دیا ہے اسکو قبول نہیں کرتے ،،،،،!!!!
پسند کی شادی کا حق قرآن اور حدیث دونوں نے دیا اور اور لڑکا لڑکی دونوں کو دیا ہے،،تو پھر مسلمان ہونے کے دعویدار کیسے اسکے منکر ہوسکتے،،،،؟؟؟
نام نہاد مسلمان ،،،،،انکا ایمان صرف دیگوں تک محدود ہے ،،دیگوں والے مسلمان 😤
نبی پاکﷺ کیلیے جان دے دیں گے الحمداللہ سب دے سکتے لیکن انکی باتوں پہ عمل نہیں کرنا یہ کیسی محبت ہوئی،،،،،،؟؟؟😓
نبی پاکﷺ نے فرمایا " دو محبت کرنے والوں کیلیے ہم نکاح کی مثل کچھ نہیں دیکھتے"
یہ حدیث نہ تو کسی کو یاد ہوگی اور نہ کوئی اسکے بارے بات کرے گا ہاں البتہ
یہ حدیث سب کو یاد ہوگی ،،،مفہوم کچھ یوں ہے
نبی پاکﷺ نے ارشاد فرمایا " اگر میری ماں زندہ ہوتی میں نماز میں اللہ کے حضور کھڑا ہوتا ، ماں آواز دیتی ،اور میں نماز چھوڑ کر دوڑ کر ماں کے پاس چلاجاتا اور دنیا والوں کو بتاتا کہ ماں کی عظمت کیا ہے"
قرآن اور حدیث کی ایک ایک بات سچ ہے اور ہم پہ سب کو ماننا فرض ہے لیکن یہ کیا کہ اپنی مرضی کی احادیث اور آیات نکال لینا اور بس اسی پہ عمل کرنا اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے آپ بیچ بیچ سے نکال کر اپنی مطلب کی باتوں پہ عمل کرکے اچھے مسلمان ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتے،،،،،!!!
جب قرآن حدیث میں لکھا ہوا ہے کہ جب بیٹی اپنی پسند کا اظہار کرے تو اسے بےشرم مت کہو تو اس نام نہاد اسلامی معاشرے کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ اس بات پہ اسکی عزت ، ذات اور کردار کی دھجیاں اُڑا دیں ،،،؟؟؟
ادھر جب اسلام کی خاطر اپنی انا کی قربانی دینی پڑے تب کہاں جاتا اپکے اندر کا مسلمان،،،،؟؟
کیا مسلمان ہونے کا مطلب بس یہ ہے کہ بس نماز پڑھ لی قرآن پاک کو بغیر ترجمے کے بس اندھا دھند رٹا لگالیا دیگیں بانٹ دیں ،،اپنی مرضی کی آیات نکال لی اسی پہ عمل کرلیا ،،،؟؟؟؟؟
اس آدھے دین نے کتنی زندگیاں نگل لی ہیں 😓
اگر بیٹا اپنی شادی کی بات کرے کہ میری شادی کردیں تو اسکا بھی مزاق بنایا جاتا
کیوں بھئی کیوں،،،،،،؟؟
اسلام کے نام پہ دیگیں دینے والے تو بہت مل جاتے لیکن جو اسلام کہے اس پہ عمل نہیں کرنا
ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے تو میں سوچتی ہوں کہ کاش اولاد کے قدموں تلے بھی کسی دروازے کی چابیاں ہوتیں 😓
والدین اولاد کو سب نہیں کچھ کی بات کر رہی والدین اولاد کو ریموٹ سے چلنے والی کار کی طرح آپریٹ کرتے اگر وہ انکے اشاروں پہ چلتی رہے تو ٹھیک ورنہ گندی اولاد کا ٹیگ لگا کر اسے دفہ دور کردیا جاتا ،،،😔
اولاد نافرمان ہوتو پورا معاشرہ بولتا اسکے خلاف لیکن ،،،،،لیکن اولاد تو گلا بھی نہیں کرسکتی،،😓کیونکہ ماں کے قدموں تلے تو جنت ہوتی ہے نا
لیکن ہمارا اسلام تو برابری کا دین ہے اسلام میں تو سب کے حقوق اور فرائض برابر ہوتے ہیں اللہ پاک نے تو خود فرمایا ہے کہ ہم کسی نفس پہ اسکی جان سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے،،،،،،!!!
ماں باپ کو جو مرتبہ جو عزت اسلام نے دی اسکی زمہ داریاں بھی اسی حساب سے ہیں ،،زمہ داریاں پوری نہیں کریں گے تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا
اسلام نے کسی بھی انسان کو دبانے کا نہیں کہا ،،،،،اگر سب کے فرائض ہیں تو سب کے حقوق بھی اتنے ہی ہیں
لیکن ہمارے معاشرے کا معیار اسلام سے بہت متصادم ہے بدقسمتی ہے
ایک علیحدہ ہی کلچر بنایا ہوا ہے جس میں بس اپنی مرضی کا اسلام لیکر مسلمان ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں
اس نام نہاد اسلامی معاشرے مین سب کو اپنے اپنے حقوق یاد ہیں بس ،،
سب کو یہ تو یاد ہوگا کہ والدین کو اُفف تک نہ کہو لیکن اولاد کے حقوق سے متعلق نہ تو کوئی حدیث یاد ہوگی اور نہ ہی کوئی آیت یاد ہوگی ، اور اگر کوئی بتائے بھی تو صم بکم والا حساب کوئی اثر ہی نہیں ،،،،،،،،
اگر پسند کی شادی گناہ ہوتی معیوب ہوتی تو اسلام اسکی اجازت کبھی نہیں دیتا
کتنے ہی بیٹے کتنی ہی بیٹیاں ہیں جنکو زندہ لاش بنا کردفنا دیا جاتا ہے مرنا تو شاید بہت آسان ہوتا ہے لیکن روز روز مرنا ایک ایک لمحہ مرنا ،،،،مر مر کر جینا یہ بہت مشکل ہوتا ہے بہت تکلیف دہ😥
خدارا سنبھل جائیں اپنی اولاد کے دشمن مت بنیں والدین تو بہت مہربان ہوتے ہیں
جتنا والدین کا مرتبہ بلند ہیں اسکی زمہ داریاں بھی اتنی زیادہ ہیں آپکو ان تمام زمہ داریوں کیلیے اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ابھی بھی وقت ہے اپنے اعمال درست کرلیں ،،،،،!!!
خدا کی قسم اگر آپ خود اپنی اولاد کی خوشیوں کی فکر کریں گے لوگوں کی باتوں پہ دھیان نہیں دیں گے تو لوگ بھی اپنا منہ بند رکھیں گے کوئی رشتے دار کوئی محلے والا کوئی بھی کچھ نہیں کہے گا
خدارا اپنی اولاد پہ رحم کریں ،ینگ جنریشن اس جنریشن گیپ کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو رہی ہے خودکشیاں کر رہی ہے ہوش کے ناخن لیں،،،،،
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے قرآن پاک ایک الہامی کتاب ہے اسکا لکھا ہمیشہ کیلیے ہے اسلام کی تعلیمات پہ عمل کریں ہندووانہ رسومات کی جان چھوڑ دیں ،، لوگوں کو متاثر کرنا چھوڑ دیں
اپنی اولاد کو انا اور دولت کے قبرستان میں دفن کرنا بند کردیں حساب بہت کڑا ہوگا اس کا ،،،،،،،!!!
اولاد والدین کے پاس اللہ پاک کی امانت ہوتی ہے خالق کی امانت میں خیانت کرو گے تو وہ کیسے معاف کردے گا ؟؟
زرہ نہیں پورا سوچیئے کیونکہ یہ بہت سی زندگیوں کا اپکے پیاروں کی زندگیوں کا سوال ہے
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
ّاللہ پاک ہم سب کو ہدایت کے راستے پہ گامزن کرے اور اپنے امان میں رکھے
اللہ حافظ
....
#زنجبیل #خان

وہ جو پوری کائنات کا خالق ہے ہر چیز پہ قادر ہے  جب وہ ہمارے گناہ کرنے پہ فوری سزا نہیں دیتا ، معافی کی مہلت دیتا ہے ،،ہم...
20/02/2021

وہ جو پوری کائنات کا خالق ہے ہر چیز پہ قادر ہے جب وہ ہمارے گناہ کرنے پہ فوری سزا نہیں دیتا ، معافی کی مہلت دیتا ہے ،،ہمارا انتظار کرتا ہے کہ ہم اس سے معافی مانگ لیں
تو پھر ہم کیوں اتنے جلد باز بن جاتے ہیں دعا مانگنے کے بعد
ہمیں بھی دعا مانگنے کے بعد انتظار کرنا چاہیئے
🥰
پوری کائنات کے خالق کو ہمارے ایک آنسو سے اتنی محبت ہے تو وہ کیسے رد کرسکتا ہماری التجائیں
وہ تو بس ہمیں سننا چاہتا ہے
بار بار سننا چاہتا
وہ چاہتا ہم پورے دل سے مانگیں اس سے
اسے اچھا لگتا ہمارا اتنی محبت اور مان سے مانگنا
اور جو آوازیں پسند آجائیں جن آوازوں سے محبت ہوجائے انکو بار بار سنا جاتا ہے
اسے بھی محبت ہے ہمارے مانگنے سے ،،، ہماری دعاوں سے ہماری التجاؤں سے 🥰😘🥰❤️
#ملکہ

😢💔😓
18/02/2021

😢💔😓

تم مانگو اللہ سے اسے تمہارا مانگنا اچھا لگتا ہے 😍تم پریشان کیوں ہوتے ہو ،کیا اس کی قدرت پہ یقین نہیں تمہیں 🥰وہ تو تمہاری...
13/02/2021

تم مانگو اللہ سے اسے تمہارا مانگنا اچھا لگتا ہے 😍
تم پریشان کیوں ہوتے ہو ،کیا اس کی قدرت پہ یقین نہیں تمہیں 🥰
وہ تو تمہاری شہہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے وہ تمہاری ہر تکلیف سے جانتا ہے😊
وہی تو ہے جو سب سے بڑھ کر محبت کرتا 😍
وہی تو سنتا ہے جب کوئی نہیں سنتا 😘
وہی تو ہوتا ساتھ جب کوئی نہیں ہوتا 😘
وہ اپنے بندوں کو تڑپتا ہوا نہین چھوڑ سکتا😍
اس سے مکمل یقین کیساتھ مانگ کر تو دیکھو عرش پہ کُن کہہ کر پوری کائنات کو وسیلہ بنا کر تجھے نہ نواز دیا تو کہنا 🥰
وہ اپنے بندے کا مان کبھی نہیں توڑتا 😓
وہ اپنے بندے کا یقین کبھی نہیں توڑتا 😞
وہی تو ہے جو مان نہیں توڑتا 🥰
وہ عطا کرتا ہے لیکن صبر ،،صبر وہ انسان کا صبر آزماتا ہے وہ انسان کا یقین آزماتا ہے
❤️
جب انسان بہت رو رو کر مانگتا تو فرشتے کہتے یا رب تو اس بندے کی دعائیں قبول کرلے تیرا یہ بندہ بہت تڑپ رہا بہت رو رہا تو اللہ پاک فرماتے اگر عطا کر دیا پھر کون مانگے گا کون روئے گا مجھے اسکا مانگنا اچھا لگتا ہے 😍
اسے ہمارا مانگنا اچھا لگتا ہے وہ ہمیں بار بار سننا چاہتا ہے 😘
اسے ہماری پکار سے ہماری دعا سے ہماری تڑپ سے ہماری التجاؤں سے محبت ہے🥰
جب پورے جہاں کے خالق کو ہمارے اس مانگنے سے محبت ہے تو ہم مایوس کیوں ہوتے 😍
وہ ضرور عطا کرے گا وہ ایک دب ہماری سب دعاؤں پہ کُن کہہ دے گا پھر ایسا ہوجائے گا جیسے کوئی تکلیف تھی ہی نہیں 😘
اللہ کی قسم وہ ضرور عطا کرتا ہے وہ التجائیں رد نہیں کرتا ❤️
میرا دل کہتا ہے وہ وہی عطا کرتا جو اس سے مانگو وہ وہی عطا کرتا وہ وہی عطا کرتا
بس یقین شرط ہے اور صبر بھی 🥰 بے حد صبر بے انتہا صبر جتنا صبر ہوگا وہ اتنا ہی عطا بھی کرے گا بس صبر اور یقین، بے حد یقین، انتہا کا یقین ،بے انتہا یقین 😍🥰😘
#زنجبیل #خان
😍 #ملکہ

کچھ دن سے سوشل میڈیا پہ ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی " جسکا عنوان ہے جہیز ایک لعنت ہے "بےشک جہیز ایک لعنت ہے لیکن تصویر کا...
12/02/2021

کچھ دن سے سوشل میڈیا پہ ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی
" جسکا عنوان ہے جہیز ایک لعنت ہے "
بےشک جہیز ایک لعنت ہے لیکن تصویر کا ایک دوسرا رُخ بھی تو ہےنا ،،،،،،!!!
جو لوگ جہیز مانگتے لمبی لمبی لسٹیں دیتے بالکل وہ غلط کرتے لیکن دوسری طرف جو لوگ اپنی بیٹی کی شادی کرتے وقت مطالبات کرتے ہیں کہ لڑکے کی تنخواہ لاکھوں میں ہو،،،،،، اپنا علیحدہ گھر ہو ، اور ہوسکے تو ایک دو پلاٹ لڑکی کے نام کردے ، پلاٹ نہ ہوں تو کم از گھر لڑکی کے نام کردے،،،،،،!!
جناب جہیز ایک لعنت ہے تو یہ بھی تو لعنت ہے نا شاید اس سے بھی بڑی لعنت،،،،،،!!
برائی کے اس پہلو کو ختم کرنے کیلیے بھی تو آواز اُٹھائیں۔ ہمیں تصویر کا یہ رُخ نظر کیوں نہیں آتا، یا پھر ہم دیکھنا ہی نہیں چاہتے ،،کیونکہ ہم فی-میل کارڈ استعمال کرکے اپنا چورن بیچ رہے ہیں ،،،، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلینے سے حقیقت بدل نہیں جائے گی ۔ برائی کو ختم کرنا ہے تو پھر تمام پہلوؤں سے ختم کریں ناں لبڑل انٹیوں کا طرح ہر جگہ اپنا چورن مت بیچنے بیٹھ جایا کریں ،،،،،!!!
ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جو لسٹ بھیجتے جہیز کے سامان کی ،،، بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی موجود ہے جنکو لگتا بیٹی کو جہیز زیادہ دینے سے لوگوں میں واہ واہ ہوگی ،،،جی ہاں میں نے اپنی آنکھوں سے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو صرف دوسرے لوگوں میں اپنی جھوٹی انا کو قائم رکھنے کیلیے قرضہ لے لےکر اتنا ٹرک بھر بھرکر جہیز دیتے ،،میں ایسے لوگ بھی دیکھے جو لوگوں کو دکھانے کیلیے اپنی بیٹیوں کو گاڑی دیتے بعد میں پتہ چلتا کرائے کی تھی ،،،،،!!!
ہمارے اندر سے یہ لوگوں کو خوش کرنے کی خواہش کب ختم ہوگی ،،لوگ کبھی خوش نہیں ہوسکتے ،،،،،!!!
ہر جگہ اعتدال قائم کریں برائی کو ختم کرنا ہے تو ہر طرف سے کریں اپنے معاشرے کو جہیز کی لعنت سے پاک کرنا ہے تو دکھاوے کی لعنت سے بھی پاک کریں ،،،،!!
اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو
#زنجبیل #خان
....

قرآن پاک کی ایک آیت ہے جسکا ترجمہ یہ ہے کہ"اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو (...
04/02/2021

قرآن پاک کی ایک آیت ہے جسکا ترجمہ یہ ہے کہ
"اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو (۱) ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے لئے پریشانی اٹھاؤ۔"(سورۃ الحجرات آیت6 )
لیکن ہم بحثیت ایک جذباتی قوم تحقیق کرنے کی زحمت نہیں کرتے ہمیں شوق ہے خود کو ہیرو ثابت کرنے کا ،،،ہمیں شوق ہے فلاسفر بننے کا ،،،ہمیں شوق ہے بیٹھے بیٹھے خود ہی ہر چیز کا فیصلہ کرنے کا
لاہور کے ایک پارک میں مالیوں نے علامہ اقبالؒ سے محبت اور عقیدت میں انکا ایک مجسمہ بنایا ،،وہ کوئی کاریگر نہیں تھے جتنا وہ کرسکتے تھے اپنی مدد آپ سے اتنا کیا
لیکن اس مجسمے کو اکثریت نے تنقیدی نگاہوں سے دیکھا
سب نے اپنی اپنی دانشوری جھاڑی
کسی نے کہا یہ شاعرِ مشرق کی توہین ہے کسی نے کہا کہ حکومت نے کیو اپروو کیا کسی نے کہا نااہل حکومت سے یہی امید کی جاسکتی ہے اور حامد میر تصدیق شدہ بیغیرت نے کہا یہ کہاں سے علامہ اقبال کا مجسمہ لگ رہا مجھے تو بہت افسوس ہوا ( اور ہمیں انکی پیدائش پہ افسوس ہوتا ہے اور ہمیشہ ہوتا رہے گا ،،،،،،،)
یہ مجسمہ حکومت نے نہیں بنوایا اور نہ ہی کسی کاریگر نے بنایا ہے بلکہ یہ باغ کے مالیوں نے بنایا ہے
پورے میڈیا نے اس بات کو ایسے اچھالا جیسے پتہ نہیں کونسا طوفان بپا ہوگیا ہے
علامہ اقبال کے مجسمے پہ سب کو بہت غصہ آیا لیکن
میرا سوال یہ ہے کہ جو بیڑا غرق ہم نے انکے خواب کا انکے پاکستان کا کیا اسکا کیا ۔۔۔۔،،،،؟؟
انہوں نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا انہوں نے نوجوانوں کے بارے جو باتیں کہیں وہ سب ؟؟
کیا ہم نے انکی شاعری کی توہین نہیں کی؟
وہ ہمیں جیسی قوم بنانا چاہتے تھے کیا ہم ایسی قوم بن سکے؟؟؟؟
جس بات پہ ہمیں افسوس ہونا چاہیئے اس پہ ہمیں افسوس ہوتا نہیں ،، اس بات پہ ہمارا ضمیر دستک نہیں دیتا
پتہ نہیں ہم کیوں اتنے مادہ پرست ہوگئے ہیں ہمیں صرف ظاہری چیزیں نظر آتی ہیں صرف ظاہری نقصان نظر آتا ہے ،،،،،جو نقصان ہم نے انکی روح کو پہنچایا ہمین وہ کیوں نظر نہیں آتا ؟؟؟
ہمارا جہاں بس چلتا ہم اپنی دانشوری لیکر صفِ اول میں پہنچ جاتے
تنقیدی دانشوروں کی وجہ سے مجسمے کو ہٹانے کا حکم دے دیا گیا
خدارا بس کردیں اگر ہم کسی کسی کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتے تو دل آزاری بھی مت کیا کریں 🙏
قومیں ایسے نہیں بنتی
کیا ہم نے قسم کھائی ہے کہ ہم نے اپنے ملک کا مثبت پہلو نہیں دکھانا
ہم اس چیز کو یوں بھی تو کرسکتے تھے کہ باغ کے مالیوں نے علامہ اقبالؒ کی محبت اور عقیدت میں اپنی مدد آپ کے تحت مجسمہ بنایا ہم یہ بھی تو کہہ سکتے تھے زندہ قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں زندہ قومیں اپنے ہیرو سے محبت کرتی ہیں
لیکن ناں جی ہمیں تو شوق ہے ہر جگہ شوخے بننے کا اپنی دانشوری دکھانے کا
خدارا تنقید کرنے کیلیے اور بھی بہت کچھ موجود ہے کوشش کیا کریں اس ملک کا مثبت منظر پیش کریں جس حد تک ہوسکتا
کوئی حکومت کوئی ادارہ کچھ بھی آپکو قوم نہیں بناسکتا جب تک آپ خود انسان نہ بن جائیں
ہمیں اپنے ملک کو بہت آگے لیکر جانا ہے اور اسکےلیے سب سے پہلے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا
وہ قوم جو ہر حال میں ایک دوسرے کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو
ایسی قوم جو ایک دوسرے پہ تنقید کے تیر چلانے کی بجائے سب کی حوصلہ افزائی کرے
دوسروں کی ٹانگیں کھینچنا بس کردیں
اپنے گریبانوں میں جھانکے یہ وقت دوسروں کو نہیں خود کو ٹھیک کرنے کا ہے یہ وقت خود کو تبدیل کرنے کا ہے ،،خود کی خاطر وطن کی خاطر قوم کی خاطر ایک عظیم قوم کی تکمیل کی خاطر ،،،،،،!!!

....

Happy Birthday 🎉 To You 🎂 Captain Bilal Zafar Shaheed ♥️😍11 In Jannat 😍You Are The Hero Of Our Nation 💗🥰   Legends Like ...
02/02/2021

Happy Birthday 🎉 To You 🎂 Captain Bilal Zafar Shaheed ♥️
😍11 In Jannat 😍
You Are The Hero Of Our Nation 💗🥰
Legends Like You Make Our Country 🇵🇰 Proud
Proud Of Pakistan 🥰🇵🇰
Proud Of A Nation 🇵🇰😍

اے دوجہانوں کے پالنے والے رب !😍کل کائنات کے خالق 🥰یوسفؑ کو قیدی سے بادشاہ بنانے والے رب!😍یعقوبؑ کو 40 سال بعد اسکے فرزند...
29/01/2021

اے دوجہانوں کے پالنے والے رب !😍
کل کائنات کے خالق 🥰
یوسفؑ کو قیدی سے بادشاہ بنانے والے رب!😍
یعقوبؑ کو 40 سال بعد اسکے فرزند سے ملوادینے والے رب!❤️
اے ابراہیمؑ کیلیے جلائی جانیوالی آگ کو گلزار بنادینے والے رب!🥰
اے اسماعیلؑ کو چاقو کی نوک سے زندہ بچالینے والے رب!💝
نوحؑ کو طوفان سے محفوظ رکھنے والے ربؑ !😍
اے ایوبؑ کو ثابت قدم رکھنے والے رب !💖
اے موسیؑ کیلیے دریا سے راستہ بنانے والے رب !🥰
اے عیسیؑ کو سولی سے بچالینے والے رب !😘
اے یونسؑ کو مچھلی کے پیٹ میں محفوظ رکھنے والے رب !❤️
313 کو ہزاروں کے مقابلے میں فتح دینے والے رب !😚
اے میرے پیارے رب مجھے بھی حوصلہ عطا کر 🤲
یا اللہ مجھے ثابت قدم بنا 🤲
اے میرے مالک مجھے اپنی ہر آزمائش میں سرخرو رکھنا 🤲
اے میرے رب تو میری دعاؤں پہ کُن فرما🤲
اے میرے رب مجھے حاسدوں اور منافقوں کے شر سے محفوظ رکھ 🤲
اے میرے رب میری ساری دعائیں ساری التجائیں تجھ سے ہیں 😓
اے میرے مالک بے شک تو ہی عطا کرنے والا ہے 😍
بے شک عزت اور ذلت تیرے ہاتھ میں ہے 💝
اے میرے مالک میری عزت کو محفوظ رکھنا 🤲
اے میرے مالک مجھے لڑکھڑانے مت دینا 🤲
اے میرے مالک مجھے کبھی مایوس مت ہونے دینا 😓
اے میرے مالک مجھے کبھی خود سے دور مت کرنا 😥
اے میرے رب مجھ سے سجدہ کی توفیق کبھی مت چھیننا 😭
اے میرے مالک مجھے کبھی بھٹکنے مت دینا
اے میرے مالک مجھے میرے مقاصد میں کامیابیاں عطا کر 🤲🇵🇰
اے میرے مالک بےشک تو ہی دینے والا ہے تو عطا کردے تو کوئی نہیں چھین سکتا 😘
بے شک میرا رب رحمٰن ہے رحیم ہے بے شک میرا رب دلوں کا حال جانتا ہے 😍
اے میرے رب میری ہر دعا ہر التجا اور ہر آنسو کا گواہ رہنا 🥰
اے میرے مالک گواہ رہنا کہ میں نے مصیبت میں بھی تجھ سے کبھی گلا نہیں کیا بس دعا کی ہے 🤲
اے میرے مالک گواہ رہنا میں نے تکلیف میں صرف تجھے پُکارا 😓
اے میرے مالک گواہ رہنا میں نے انکو تیرے لیے معاف کیا جنہوں نے مجھے تکلیف دی 💔
اے میرے مالک میری تمام دعائیں ، التجائیں🤲 صرف تجھ سے ہیں انکا مان رکھ لینا🤲 اے میرے مالک انسان کسی کو کچھ نہیں دے سکتا بےشک آپ ہر چیز پہ قادر ہیں💕
اے میرے مالک میری دعاؤں کو میرے حق میں بہتر کر کے قبول کرنا 🤲
میرا رب خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا 😎
اے میرے مالک بےشک تو دعائیں سننے والا ہے 😚
اے میرے مالک میں نے آپکو دعائیں قبول کرنے والا پایا ہے😍
بے شک میرا رب اپنے بندے کی التجائیں سن لیتا ہے🥰
اے میرے رب میرا مان رکھ لینا 😊
اے میرے مالک میری دعائیں بھی قبول فرما🤲 اور ہر انسان کی دعا قبول فرما جو تیرے سامنے روتا ہے جو تیرے سامنے گِڑگڑاتا ہے 🤲
#زنجبیل #خان #ملکہ #بوس 😍
آمین آمین آمین آمین ثم آمین🤲
#جمعہ #مبارک

27/11/2020

مرد کی چار شادیاں سنت ہیں لیکن کیسے؟
پہلی شادی پہ جہیز سے بھرا ہوا ٹرک لے کر
اٹھا رہ سالہ کنواری لڑکی لیں کر تین چار سو بندوں کی بارات لیں جا کر ہر قسم کی ہندوانہ رسموں رواج نبھا کر ہر سنت کا مذاق اڑا کر کس منہ سے دوسری شادی کی بات کرتے ہو؟
* پہلے پہلا نکاح سنت رسول ﷺ کیمطابق چالیس سالہ بیوہ سے کیجیے یقینن وہ آپکو دوسرا نکاح کرنے سے منع نہیں کریں گی
*پھر دوسرا نکاح طلاق یافتہ سے کیجیے
یقینن دوسری بیوی تیسرا نکاح کرنے سے منع نہیں کریں گی
*پھر کنواری سے کیجیے بغیر جہیز لیے بغیر پورے خاندان کے کپڑے لیے بغیر رسموں رواج نبھاتے ہوۓ پھر سنت کی بات بات کی جا سکتی ہے۔ ....👍

    ,,,,   😎😍😘😘😘
20/11/2020




,,,,



😎😍😘😘😘

10/11/2020

آزربائیجان کی تاریخی فتح😍😎
دشمنوں کی صفوں میں ماتم

05/11/2020

عوام گھبرائیں نہیں بریکوٹ سوات ایبٹ آباد نوشہرہ مردان میں سنائی دیئے جانیوالے دھماکے کی آواز ایف سولہ جہاز کی ہے۔ جس نے بونیر اور سوات کے درمیان سائونڈ بیریئر کراس کیا۔ زرائع

Address

Rajshahi Division

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FGF Team of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FGF Team of Pakistan:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Rajshahi Division media companies

Show All