Ghulam Shabbir Asim

  • Home
  • Ghulam Shabbir Asim

Ghulam Shabbir Asim سب کے دل کی آواز

کالم:پٙینڈا تحریر:غلام شبیر عاصم *آو اکھاں کھو لئیے* اللہ پاک دیاں تخلیق کیتیاں ہوئیاں شیواں اندر انسان لئی کئی سبق تے ن...
01/06/2023

کالم:پٙینڈا
تحریر:غلام شبیر عاصم

*آو اکھاں کھو لئیے*

اللہ پاک دیاں تخلیق کیتیاں ہوئیاں شیواں اندر انسان لئی کئی سبق تے نصیحتاں موجود نیں،جیکر انسان غور کرے تے۔ایہ کائنات وی اک کُھلہی کتاب دی طرحاں اے۔پر اسیں دنیاداری تے اپنیاں خاہشاں وچ اینا گواچ گئے تے انھے بولے ہوگئے آں کہ سانوں قبر نہ نظر آوندی اے تے نہ ای اوہدی واج سنائی دیندی اے۔حالانکہ قبر انسان نوں دن وچ کئی واری پکاردی اے۔پر ساڈیاں اکھاں اگے لالچ،حرص تے ہوس دے کھوپے چڑھے ہوئے نیں۔دل دماغ اُتے اللہ دیاں نا پسندیدہ خاہشاں تے لالچ دا قبضہ ہوچکیا اے۔دن وچ پنج ویلے سانوں رب ولوں واج پیندی اے پر جیویں کناں وچ پیندی ای نئیں۔تاہیوں مسیتاں،گراونڈاں ویران تے ہسپتال آباد تے بھرے پئے نیں۔گراونڈاں جسمانی صحت دا راز نیں تے مسیتاں روحانی تے ایمانی صحت دا راز تے بیماریاں دا علاج نیں۔رب کریم توں دور ہوکے سارا دن گناہ کر کر کے اسیں اپنے ایہناں گناہواں دے بھگتان وچ ای پٙھسے بیماریاں تے پریشانیاں وچ پٙھسے رہنے آں۔اللہ پاک دی ذات تے بڑی کریم تے بخشن ہار اے پر اسیں ای اوس ذات ول اُکا دھیان نہیں کردے۔اسیں دیہاڑی وچ کئی گناہ صرف ایہ سوچ کے جان بُجھ کے کرنے آں کہ اللہ پاک بڑا کریم تے رحیم اے۔پر جے ایسے ای گل تے گل مُک جانی ایں تے پھر قرآن حدیث دیاں نصیحتاں تے نہی عن المنکر تے امر باالمعروف دا تصور کیوں اے۔ اللہ پاک نے اک لِکھ چوی ہزار نبی گھلے نیں،جے رحمت تے ای ساری گل مک جانی اے تے پھیر ایہ تبلیغاں تے قرآن تے حدیثاں وچ دوزخ دے ڈراوے کیوں نیں۔اللہ پاک دی رحمت دا انکار وی نہیں کرنا چاہیدا تے نا امید وی نہیں ہونا چاہیدا۔پر اوس رب پاک دے حُکماں تے وی عمل کرنا چاہیدا اے۔انسان جے کر دل وچ رب پاک دا خوف رکھے تے سارے دکھ آپے مُک سُک جاندے نیں۔رب پاک دا خوف نہ ہون دی وجہوں ہر پاسے بے ایمانی،کھوہ کِھنج،بے صبری،ملاوٹ، منافقت تے رنگ رنگ دے گناہ تے حیواناں والیاں حرکتاں ساڈے اندر پائیاں جارہیاں نیں۔اسیں اک دوجے نوں کئی طرحاں وڈھ رہے آں۔رب پاک دا خوف تے اج جیویں مُک ای گیا اے۔ رب پاک دا ڈر تے قبر دا خیال جیکر انسان دے اندر ہووے تے انسان چھوٹا جہیا گناہ وی کرن لگیاں کمب جاوے۔ڈونگھی تے تنگ قبر دا ہنیرا تے اکلاپے دا احساس دنیا داری دی چمک تے رونق میلے نے ساڈیاں اکھاں اگوں کِدھرے ہور پاسے کرکے رکھ دِتا اے۔جنہوں اسیں چانن سمجھی بیٹھے آں اصل وچ اوہ قبر دے ہنیرے دا دوجا ناں اے۔اسیں جس رونق وچ رُجھ گئے آں اوہ ای کل کلاں نوں ساڈے لئی قبر وچ اکلاپا بن کے سامنے آئے گا۔آو سوچیئے اج ایس چمکدے ہنیرے وچوں قبر لئی چانن لبھن دا سوچئیے۔آو شیواں ول دھیان کرئیے،شیواں وچ لُکیاں ہوئیاں حقیقتاں تے راز لبھئیے۔میرے گھر دی چھت دے اُتے وی اک کمرا اے۔جیہڑا صرف سیال وچ ای سون بہن دے کم آوندا اے۔گرمیاں وچ تے سارے دن دی دُھپ نال اوہ شام نوں بہت تپیا ہویا ہندا اے۔رات نوں چھت تے سون لئی اوس کمرے وچوں منجی بسترا لین لئی ادھے کُو مِنٹ لئی اندر جانا پیندا اے تے لگ پتہ جاندا اے۔لگدا اے کہ جیویں وجود ہُنے ای موم بتی وانگ پٙگھر کے چو جائے گا ڈھیری ہوجائے گا۔ایتھے پھر قبر یاد آوندی اے،تے کئی پٙلاں تیک اک خوف اپنے کلاوے وچ لئی رکھدا اے۔ایسراں ای ہر شے اندر ساڈے لئی کوئی نہ کوئی حکمت،قدرت تے راز چُھپیا ہویا اے،گل صرف محسوس کرن دی اے۔آو اکھاں کھو لئیے تے حقیقت لبھئیے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/01-Mar-2023/1687783
02/03/2023

https://www.nawaiwaqt.com.pk/01-Mar-2023/1687783

کالم:لفظوں کا پیرہن تحریر:غلام شبیر عاصم  گلستانوں اور خیابانوں میں قطار در قطار کِھلنے اور مسکرانے والے پْھول اپنی خوبصورتی اور رنگ و بوسے بالکل ناواقف

کالم:لفظوں کا پیرہن تحریر:غلام شبیر عاصم *لمحہ اجل،لمحہ فکریہ* میرے وجود کی بالائی منزل پر جو آْشیانہ ہے اس میں تخیلات و...
23/02/2023

کالم:لفظوں کا پیرہن

تحریر:غلام شبیر عاصم

*لمحہ اجل،لمحہ فکریہ*

میرے وجود کی بالائی منزل پر جو آْشیانہ ہے اس میں تخیلات و تصورات کے کئی پرندے آتے جاتے اور پٙر پھڑپھڑاتے رہتے ہیں۔اس آشیانے کو میں کمہار کے آوے(بھٹی) سے بھی تشبیہ دے سکتا ہوں،جہاں فہم وفکر اور تخیلات کے کئی بھانڈے پکتے ہیں۔جو مختلف صورتیں اختیار کرجاتے ہیں۔کچھ ٹوٹ جاتے ہیں،کچھ کالے کچھ زیادہ سرخ کچھ ٹیڑھے ہوجاتے ہیں۔بس خیالات جو یہاں آتے جاتے اور اُترتے رہتے ہیں وہ پرندوں کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔جو الفاظ بن کر کفِ قرطاس پر آجاتے ہیں،وہ کمہار کے آوے کے برتنوں کی حیثیت میں بھی شمار ہونے لگتے ہیں۔کوئی بات قارئین میں بڑی پذیرائی و قبولیت حاصل کرلیتی ہے،کوئی بات کچی رہ جاتی ہے۔بس خیالات کبھی سچے اور مدلل بھی ہوسکتے ہیں۔کبھی فکری اور احساساتی حیثیت و کیفیت تک ہی محدود رہ کر "خیالات" کی غیر مرئی سی تجسیم پا کر نقاد کے نشتر سے اماں پاتے ہیں۔بس یونہی ایک خیال ہے جو ذہن میں کروٹ لے رہا ہے،کہ انسان کی جب جان نکلتی ہے۔تو انسان ایسے عمل سے گزرتا ہے کہ اُسے اپنے نیک و بد اعمال کے نتیجہ(ذائقہ) کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔انسان جو ہر وقت اپنی مٙن مرضی کرتا بھاگتا،دندناتا،گناہ کرتا پھرتا ہے۔اپنے رب کے احکامات کے خلاف چل کر اس پاک ذات کی ناراضی کا مرتکب ٹھہرتا ہے۔آوازِخدا(اذان) پر دو قدم چل کر مسجد یا مصلٰے تک نہیں جاتا۔وقتِ معینہ پر جب ملک الموت اس کے سامنے حُکمِ الٰہی کی حیثیت سے آ کھڑا ہوگا تو پھر انسان کا وہ اصل جو قفسِ انصری میں تھا۔جسدِ خاکی سے نکل کر ملک الموت کے پیچھے اپنے خالق کی جانب چل پڑے گا۔کبھی کبھی ذہن میں خیال آتا ہے کہ جیسے سردی میں بہتے ہوئے پانی کی تہ کے اوپر دھواں نما بھاپ اٹھ رہی ہوتی ہے۔انسانی وجود سے اس کی روح بھی اسی طرح نظر نہ آتے ہوئے الگ ہوجائے گی،جیسے پانی سے وہ بھاپ الگ ہوجاتی ہے۔مگر جو انسان بد کردار ہوگا،اس کی روح نکلے گی تو غیرمرئی حیثیت و کیفیت میں لیکن نکلے گی تو ایسے جیسے دہن سے چیخییں نکلتی ہیں۔مگر حقیقت ہے کہ چیخیں بھی دکھائی اور سنائی نہیں دیں گی۔اُس لمحہ تو نصف لمحہ بھر بھی انسان اپنی مرضی سے دنیا میں رُک نہیں سکے گا۔بس اللہ پاک کا امر آچکا۔جب اللہ پاک کی مرضی کے خلاف ایک لمحہ کا نصف بھی ہمارے اختیار میں نہیں۔تو پھر برسوں لمبی زندگی کے ان گنت لمحے اور ماہ و سال ہم اس پاک رب کی مرضی کے خلاف کیوں گزار دیتے ہیں۔یہ سچ ہے کہ گناہ گار انسان کے وجود سے روح ایسے الگ ہوگی جیسے خاردار جھاڑی پر سے مٙلمٙل کے کپڑے کو کھینچا جاتا ہے۔سمندروں کو بھی ناکام و شرمندہ کرنے والی حلقوم میں ٹھہری ہوئی پیاس اور تلخی کا ہم سامان کیوں تیار کرتے ہیں۔جب اُس لمحہ خاص میں کچھ بھی ہمارے اختیار میں نہیں رہتا۔توپھر ہم اس لمحہ اجل کو اپنے لئے لمحہ فکریہ کیوں نہیں بناتے۔سب کچھ اللہ پاک کے اختیار میں ہے۔تو پھر ہم ممکن و ناممکنات کی تتلیوں پر اپنی من مرضی اور جُھوٹے اختیارات کا جال پھینکتے بکھیرتے ہوئے اپنی بے بسی،بے اختیاری اور لمحہ اجل کو کیوں بھول جاتے ہیں۔ہم موت کے ڈر میں زندگی کو بے مزا تو کرلیتے ہیں،مگر اپنے آپ پر خوفِ خدا طاری رکھ کر موت کے خوف سے آزاد ہو کر زندگی کے لطف و سرور کو نہیں پاتے۔ربِ کریم کا خوف تمام طرح کے ڈر اور خطرات سے آزاد کردیتا ہے۔شعری مجموعہ"سِیکھاں اوہلے چانن"کے شاعر جناب اختر ہاشمی کہتے ہیں کہ

*جب سے اُس کو سانسوں میں محسوس کیا ہے*

*سانس کے آنے جانے کا ڈر بھول گیا ہوں*

ہمیں چاہئے کہ اپنے اندر اللہ پاک کے خوف کو پالنے کی سعی کریں تاکہ ہم دنیا و آخرت کے لطف و سرور سے محظوظ ہوسکیں۔اور محظوظ ہونے کے لئے شیطانی لذتوں سے محفوظ ہونا بہت ضروری ہے۔آو آج عہد کریں کہ ہم لمحہ اجل کو لمحہ فکریہ بنانے کے لئے موت سے پہلے ہی اپنے آپ کو مشق کے طور پر عالمِ برزخ سے گزاریں گے۔جب ہم قبر نما اپنے قفسِ عنصری کے اندر اپنے آپ کو جہاد باالنفس کے ذریعے مار دیں گے تو پھر سرور و کیف اور ربی عنایات کے راز ہم پر کُھل جائیں گے۔جیسا کہ حضرت بابا بُلھے شاہ فرماتے ہیں۔

*مرن توں اگے مرگئے باہُو*
*تاں مطلب نُوں پایا ہُو*
اس مطلب کو پانے کے لئے،لمحہ اجل کو آج ہی سے لمحہ فکریہ بنانے کا پختہ عہد کرنا ہوگا۔

کالم:لفظوں کا پیرہنتحریر:غلام شبیر عاصم *انور اداس کے"اچیچے لیکھ"* گلستانوں اور خیابانوں میں قطار در قطار کِھلنے اور مسک...
10/02/2023

کالم:لفظوں کا پیرہن
تحریر:غلام شبیر عاصم
*انور اداس کے"اچیچے لیکھ"*

گلستانوں اور خیابانوں میں قطار در قطار کِھلنے اور مسکرانے والے پُھول اپنی خوبصورتی اور رنگ و بُو سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں۔ان کی رعنائی اور خوشبو کو محسوس کرکے اگر ان کی تعریف نہ کئے جائے تو خوبصورتی اور رنگ و بُو کی اس دنیا کا تصور ہی ختم ہوجائے،رنگوں اور خوشبووں کی تعریف و تذکیر کا بھی ایک غیر مرئی سا جہان ہے۔عشاقِ رنگ و بُو تِتلیوں کی طرح اس کے تصور سے وابستگی رکھے ہوئے زندہ وجاوید ہیں۔پُھول خود توسوچنے سمجھنے اور محسوس کرنے کی حیثیت اور صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔ان کی خوشبو،رنگ و رعنائی کو محسوس کرکے ان کو اپنے محسوسات کے ٹوکرے میں ڈال کر،قافیہ و ردیف،تشبیہات اور الفاظ سے مزین کرکے ان کو قیمتی اور قابلِ قدر بنانے والے لوگ ہی ان کی تعظیم وتکریم دوسرے انسانوں کے تصورات تک منتقل کرتے ہیں۔اگر ایسے گُل و بُو شناس لوگ زمانے میں نہ ہوں تو شاید پُھول"بُھول"اور گمنامی میں اپنی حیثیت کو کھو کر بے نام و نشان ہوکے رہ جائیں گے۔پھول تو بس پُھول ہی ہوتے ہیں،قوتِ گویائی نہیں رکھتے۔ان کی زبانِ بے زبانی کو محسوس کرنے والے لوگ ہی احساسات کو لفظوں میں ڈھالتے اور انسانوں کے دِلوں اور عقلوں میں ڈالتے ہیں۔پُھول تو بس پھول ہی ہوتے ہیں۔اپنی قدر وقیمت سے ناواقف اور بے نیاز ہوتے ہیں۔ان کی قدر اور اہمیت کو واضح کرنے والےہی دراصل ان کی پہچان اور قدر و قیمت کا سبب بنتے ہیں۔یہی مثال عِلم وادب اور قرطاس وقلم کی دنیا کی ہے۔تخلیق و تحقیق کے رنگا رنگ گُلوں کو الفاظ کی مالا میں پرونے والے تخلیق کاروں کی بھی یہی مثال ہے،وہ بھی گویا پُھول ہوتے ہیں،ان کی بھی قدر وقیمت اور رنگ ورعنائی کی قدر قارئین باالخصوص نقاد اور تشریح و تصریح کرنے والے لوگ ہی کرسکتے ہیں۔ بعض اوقات ایک لکھاری کو خود بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس نے اپنی تحریر میں کیسی اعلٰی اور منفرد بات کہہ دی ہے۔ایک نقاد ہی اس کے معانی و مفاہیم،اشاروں کنایوں اور فکری وسعت کے عمیق سمندر میں غوطہ زن ہوکر اس کے مطالب اور تصریحات کے نایاب صدف نکال باہر لاتا ہے۔جس سے ایک تخلیق کار کے فن کو بقا اور جاودانی ملتی اور لکھاری ایک مقامِ خاص کی مسند پر جا بیٹھتا ہے۔بعض کتابیں ایسی ہوتی ہیں جن کا دیباچہ اپنی وضاحت اور صراحت کے ذریعے کتاب کے لفظ لفظ کو ایسے زندہ رکھے ہوتا ہے،جیسے دل پورے جسم میں خون پہنچا کر جسم کو زندگی سے منسلک کئے رکھتا ہے۔مضمون اور دیباچہ نویسی ایک مشکل ترین کام ہے،خال خال لوگ ہیں جو اس کام کے بنیادی تقاضوں پر پُورا اترتے ہوئے اس کام میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اس مشکل کام کوجناب انور اداس بڑی آسانی سے کر گزرنے میں یدِ طولٰی رکھتے ہیں۔وہ ایسے غواص ہیں جو اشعار کے اشاروں کنایوں میں کہیں پنہاں مفاہیم کو آسان لفظوں میں پیش کرکے قاری کی عِلمی تشنگی کو بجھانے کے لئے وافر کردیتے ہیں۔جناب انور اداس نے ان گنت نثری اور شعری کتب پر مضامین اور دیباچے تخلیق کئے ہیں۔حال ہی میں ان کے تحریرکردہ پنجابی کتب پردیباچوں کا مجموعہ"اُچیچے لیکھ "منصہ شہود پر آیاہے۔جس کے 160صفحات ہیں،اس میں 14 شاعروں اور ادیبوں کی کتابوں پر دیباچے لکھے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر سجاد ناصر،محمودہ نواز ہرل،مولانا سید محمد یونس عطا رضوی،ڈاکٹر میاں ظفر مقبول،اختر ہاشمی،ڈاکٹر اخلاق گیلانی،منیر احمد کمال،محمد ریاض شاہد روحانی،شاکر ملہی،حکیم آصف علی آصف،پروفیسر تنویر حسین عزمی،غلام شبیر عاصم،جاوید اقبال ساگر اور اسلم شوق شامل ہیں۔اس کتاب کو(النور ادب اکیڈمی مریدکے,03233733659) نے بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے۔جناب انور اداس جوکہ پنجابی غزل کے نامور شاعر اور ممتاز نثر نگار بھی ہیں،پنجابی غزل کے حوالے سے پنجاب بھر میں سرحد کے دونوں اطراف میں شناسانِ غزل کے لئے لطف و سرور کا سبب جانے جاتے ہیں۔ان کی پنجابی اور اردو غزل ترنم،موسیقی، غنائیت اور نغمگی سے آراستہ نظر آتی ہے۔جناب انور اداس کی اب تک 11 کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں۔انور اداس کی کہنہ مشق شخصیت اور تخلیقی کارہائے نمایاں پر لکھے گئے مضامین پر مشتمل 400 صفحات کی پنجابی کتاب"انور اداس فکر و فن تے شخصیت" عنقریب منظرعام پر آئے گی۔انور اداس پنجابی غزل گوئی میں جس طرح نمایاں مقام رکھتے ہیں اسی طرح وہ دیباچہ نویسی میں بھی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔انہوں نے کتاب"اچیچے لیکھ"میں شامل شعراء و ادباء کی فکر کے کئی تعمیری اور انقلابی پہلووں کو اپنے الفاظ میں ڈھال کر عام لوگوں تک پہنچانے کی جو سعی کی ہے،وہ کسی بڑے کارنامہ سے کم نہیں ہے۔ان کی کتاب"اچیچے لیکھ"پنجابی نثری اور تحقیقی و تخلیقی ادب میں بہت بڑے اضافہ کی حامل ہے۔یہ کتاب پنجابی ادب کے طلباء اور اساتذہ کے لئے کسی گوہرِ نایاب سے کم نہیں ہے۔کسی مبالغہ آرائی اور طرف داری سے کام نہ لیتے ہوئے میں اس اعترافِ فن کو پیغام کی صورت میں ارباب اختیار اور قارئین تک پہنچانا ضروری خیال کرتا ہوں کہ جناب انور اداس کی کتاب"اچیچے لیکھ" کو سرکاری و غیر سرکاری لائبریریوں کا حصہ ہونا چاہئے،پنجابی ادب کے طلباء اور عام قارئین کے لئے یہ ایک نایاب تحفہ ہے۔

27 نومبر تا 3 دسمبر کے ہفت روزہ فیملی میگزین میں کتاب "جیون تنداں" پر تبصرہ
01/12/2022

27 نومبر تا 3 دسمبر کے ہفت روزہ فیملی میگزین میں کتاب "جیون تنداں" پر تبصرہ

23/11/2022

معروف مذاح نگار اور سینئر کالم نویس جناب عطاءالحق قاسمی کے میرے کالم بارے مختصر تاثرات

کالم:لفظوں کا پٙیرہن تحریر:غلام شبیر عاصم *کارِ مٙذٙلت* ملک کے دگرگوں حالات کو چشمِ بیناسے دیکھیں تو چشمِ پُرآب کی بھی "...
21/11/2022

کالم:لفظوں کا پٙیرہن تحریر:غلام شبیر عاصم

*کارِ مٙذٙلت*

ملک کے دگرگوں حالات کو چشمِ بیناسے دیکھیں تو چشمِ پُرآب کی بھی "آنکھیں کُھل جائیں گی"،اطراف میں ایسے ایسے مسائل دیکھنے کو ملتے ہیں کہ انسان انہیں محسوس کرکے دکھ و الام اور مایوسی کی کیفیت میں اُترکر گویا موت کے قریب تر ہوجاتا ہے۔طبیعت گھٹن اور افسردگی تلے جیسے دب کر رہ جاتی ہے۔یہی کیفیت انسان کو"ہارٹ اٹیک"اور خودکشی جیسے منحوس ارادے کا شکار بنا دیتی ہے۔ہمارے قرب و جوار میں چہار سمت کرب اور مایوسیوں کے ایسے جان لیوا سائے"تلخیوں کی دھوپ"بن کر ٹھہر چکے ہیں کہ زندگی کسی باگھ کی تاک میں مغموم آہُو سی بنی سہمی ہوئی ہے۔کرب کی اِس کڑک دھوپ کو اِس نظم"دُھپ" میں ہم باخوبی محسوس کر سکتے ہیں۔

*دُھپ ای دُھپ اے
چار چوفیرے
سُکھ دی کِدھرے
چھاں نئیں رہئی
بٙندہ بٙندہ نِمُو جھانا
سِر تے جیویں
ماں نئیں رہئی
روز ای اینے
قتل نیں ہُندے
قبراں لئی وی
تھاں نئیں رہئی*

اس ساری صورت حال کے باوجود لوگوں پر حکومت کی طرف سے پے درپے مسائل کے تِیر برسائے جارہے ہیں۔حالانکہ عوام کو مسائل سے باہر نکالنا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔لیکن حالت یہ ہے کہ حکومت خود ہی بجائے وسائل کے مسائل کی موجب و موجد ٹھہرتی ہے۔ اب تو غم سہنے کی بھی لوگوں میں سکت نہیں رہی۔میڈیا کی خبریں دِلوں اور ذہنوں پر بُرا اثر ڈال رہی ہیں۔قوتِ برداشت کا فقدان خودکشیوں کی شرح میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔اخبارات میں بعض خبریں بظاہر سِنگل یا بمشکل ڈبل کالم کی حیثیت رکھتی ہیں،مگر وہ اپنے اثرات کے حساب سے کسی خطرناک وائرس سے کم نہیں ہوتی۔ایسی خبریں لوگوں کے حواس پر قابض ہوکر اس طرح کے امراض سے دوچار کردیتی ہیں کہ انسان گویا کسی خطرناک آسیب کی زد میں آگیا ہو۔علاج معالجہ کی شکل میں مریض اور ورثاء کے لئے پریشانیوں کا مزید ایک نیا دروازہ کُھل جاتا ہے۔آج اخبارات میں سِنگل اور ڈبل کالم کی خبر ہے کہ"روٹی 14،نان 22روپے کا ہوگیا،باسمتی چاول 20 روپے کلو مہنگے ہوگئے ہیں۔بظاہر یہ چھوٹی سی خبر ہے مگر عوام پر کتنا بُرا اثر ڈالے گی حکومت شاید اندازہ نہیں کرسکتی۔یہ خبر مسائل زدہ غریب عوام کے اعصاب پر تازیانے کی طرح کام کرجائےگی۔دل و دماغ پر پہلے ہی سے"پٙھن بکھیر کر"بیٹھے ہوئے دکھ کے اژدھا کو مزید وحشی اور زہری کردے گی۔ بھوکوں مرنے والے لوگوں کی بھوک روٹی کھانے سے بھی اتنی جلدی نہیں اترتی،ایسی خبریں سُننے پڑھنے سے جتنی جلدی مرجاتی ہے۔یہاں یہ بات بڑی موزوں بیٹھتی ہے کہ"روٹی بندہ کھا جاندی اے"۔روٹی اور اس کے لوازمات جب مہنگے ہوتے ہیں تو لوگوں میں پریشانی بڑھ جاتی ہے،گھریلو جھگڑے،چوریاں، سٹریٹ کرائم،قتل و غارت،راہزنی اور خودکشی کی شرح بہت اوپر چلی جاتی ہے۔غربت اور بھوک،عزت و آبرو کے معانی و مفاہیم بدل کر رکھ دیتی ہے جیسا کہ۔۔۔

** ہر کوئی ایتھے
عزت چاہندا اے
بھاویں عزت آپ
چڑھاوے
چڑھ جاوے**

عزت و شہرت اور روٹی کی بھوک انسان کو موت تک پہنچنے پر بھی مجبور کردیتی ہے۔پیٹ کی بھوک کے ہاتھوں تنگ آکر کئی گھروں اور قبیلوں کی "عزتیں" اپنی عزتوں کو مجبوری کی بھینٹ چڑھا دیتی ہیں۔جب پیٹ میں بھوک ناچتی ہو تو ایسے حالات میں روٹی حاصل کرنے کے لئے"عزت کی قربانی"دے دینا تکلیف دہ عمل محسوس نہیں ہوتا۔ بلکہ حلق سے پیٹ تک اترتی ہوئی روٹی کا مزا سب لذتوں سے بڑھ کر وقتی طور پر تمام ملامتوں اور کراہتوں قباحتوں کا گلا گھونٹ دیتا ہے۔پیٹ کی بھوک کے گرم بازار کے بیچ عزت!حُسن و زیبائش کے طشت میں مُٹھی بھر آٹے کے عوض بِکنے لگتی ہے۔طلب کے ایک لقمہ کی خاطر یہاں عصمتوں کے پرخچے اڑا دئیے جاتے ہیں۔امیر کبیر اور بڑے گھروں کے لاڈلے بیش قیمت گاڑیوں اور دیدہ زیب کوٹھیوں کی چمک میں قوم کی مجبور و مقہور بیٹیوں کی آنکھیں خیرہ کرکے ان کے ساتھ کارِ مٙذٙلت انجام دیتے ہیں۔اِن مجبور عزتوں اور شرم و حیا کے قتل عام کا گناہ درحقیقت حکمرانوں کی گردن پرجاتاہے۔حکمران نان روٹی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ کرتے وقت شاید اپنے اس اقدام کے گھمبیر نتائج پر غور نہیں کرتے،کہ بظاہر ایک نان،روٹی یا مُشت بھر آٹا کا مسئلہ کئی لوگوں کی ناحق موت اور عصمت دری کا سبب بن سکتا ہے۔مہنگائی اور غربت اگر کسی کارِ مذلت کی وجہ بنتی ہے تو پھر ایک طرح سے بنیادی اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنا بھی ایک نوعیت کا کارِ مذلت ہے۔امیروں کے لئے سو روپے والی شے دو سو کی بھی ہوجائے تو کوئی قیامت نہیں آئے گی۔مگر اس کے برعکس غریبوں کے لئے پانچ روپے والی شے دس روپے کی بھی ہوجائے تو اسے خریدنا غریب کے لئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے۔حکمرانوں کو اپنی رعایا کے مسائل اور دکھوں سے گہری واقفیت ہونی چاہئے،نظامِ حکومت کی بنیاد رعایا کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کو جانچنے پرکھنے اور انہیں حل کرنے پر ہوتی ہے۔ملک کے عوام کے مسائل حل کرکے انہیں لوازمات زندگی میں آسانی اور ان کا جمہوری مقام دے کر حکومت کو "کارِ خیر"کا مصداق ٹھہرناچاہئے نہ کہ مسائل کے حل میں کوتاہی کرکے عوام اور اپنے آپ کو کسی"کارِ مٙذٙلت"کا مرتکب بنانا چاہئیے۔

کالم:لفظوں کا پٙیرہن تحریر:غلام شبیر عاصمروزنامہ اومیگا نیوز 7 نومبر *پاک فوج سلیوٹ کی مستحق ہے*فطرت کے قریب تٙر ہے یہ ع...
08/11/2022

کالم:لفظوں کا پٙیرہن

تحریر:غلام شبیر عاصم
روزنامہ اومیگا نیوز 7 نومبر

*پاک فوج سلیوٹ کی مستحق ہے*

فطرت کے قریب تٙر ہے یہ عمل کہ جو کوئی شخص کسی کےمال جان،عزت اور وطن کی دل وجان سے حفاظت کرتا ہے،اچھےاور اصول پسند لوگ اُس انسان کی قدر کرتے ہیں۔اُس پرجان نچھاور نہ بھی کرسکیں تو کم ازکم اُس کے بارے اپنی سوچ کا زاویہ صاف اور شفاف رکھتے ہیں۔اُس عظیم اور مفید شخص کے بارے دل و دماغ میں اُٹھنے والے وٙسوسے بھی کبھی سوچ کو اگر ٹیڑھا کرنےلگیں تو ایسے وسوسوں کا اندر ہی اندر گلا گھونٹ کر ہر طرح کی نفرت اور منافقت کی افزائش و بالیدگی سے پہلے ہی ختم کر دینا چاہئیے۔انسان فطری طور پر جذبہ محبت کا حامل اور متقاضی و متلاشی ہے،اس تناظر میں کسی بھی خالص انسان کا دل جذبئہ محبت سے ہرگز خالی نہیں رہ سکتا۔وہ کسی نہ کسی شے یا ذات کی محبت کا دم بھرتا رہتا ہے۔پاکستان کی سرزمین پر بسنے والےکروڑوں عوام بھی اسی جذبہ صادق کے تحت اپنے وطن اور اِس کی سپاہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔کیونکہ مُلکی سرحدوں کی حفاظت اور نظامت میں شب و روز سردی گرمی اور طوفانوں کی پرواہ کئے بغیر ویرانوں بیابانوں میں اٙکڑ کر الف کی طرح سیدھے الرٹ کھڑے رہ کر باز چشم جوان اپنی نیند کو سُولی پر چڑھا کر لوگوں کو سُکھ کی نیند دیتے ہیں،رات بھر کُھلی آنکھوں رتجگوں کے"وسیع و عریض"چٹیل میدان میں نہ جانے اپنے کتنے خوابوں کا"اِن کاونٹر"کردیتے ہیں۔شاعروں اور ادیبوں کے قلم اِن کی شان میں ترانے لِکھ کر داد وتحسین کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔الفاظ و کلمات اِن کی صِفات کی نسبت پاکر امر ہوجاتے ہیں۔نظموں اور ترانوں کے اشعار میں تعریف کئے گئے جاں بکف بہادر سپاہیوں کی شان میں منافرت بھرے الفاظ داغنا کسی"سپاہ مخالف"انسان ہی کی جسارت ہوسکتی ہے۔یہاں تو محبِ وطن لوگوں کے دل افواج پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔وطن کے جانباز سپاہیوں کی تضحیک کرنے اور تاریخ کے بدنام ترین کرداروں کے ساتھ تشبیہ دینا محبِ وطن لوگوں کی سوچ نہیں ہو سکتی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عالی مرتبت جناب عمران خان بحیثیت انسان بہت اچھے ہیں اور کئی خوبیوں کے حامل ہیں مگر"سیاست کی پِچ پر"اکثر اوقات غلطی کرجاتے ہیں۔گزشتہ دنوں پاک فوج پر جو انہوں نے رکیک حملے کئے ہیں،اس سے نہ صرف ہر محب وطن پاکستانیوں کا دل دُکھی ہوا ہے۔بلکہ پاک فوج کی جو بٙھد اڑائی گئی ہے۔اس سے پاک فوج کے اندر پریشانی اور تشکیکیت کی بدلیاں اُمڈ آئی ہیں۔پاک فوج سے"رشتہ محبت" استوار رکھنے والے عوام کے دل میں عمران خان صاحب کے لئیے جو محبت تھی افسوس کہ وہ اب پاک فوج کی توہین کرنے کے بعد نفرت میں بدل گئی ہے،عمران خان صاحب اس ایک غلطی کے سبب گراوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔جس کا سامنا ممکن ہے عمران خان صاحب کو الیکشن کے روز بیلٹ کی صورت میں کرنا پڑے گا۔عمران خان صاحب کی زبان کی کمان سے فوج کی مخالفت میں نِکلنے والا یہ تِیر اب فوج کے ساتھ عوام کے سینے میں بھی پیوست ہوچکا ہے۔وہ بے دھیانی میں اکثراس طرح کے تِیر چھوڑتے رہتے ہیں۔جیسا کہ انہوں نے 31 اکتوبر کو کامونکے کے علاقہ میں اپنے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ"6 ماہ سے انقلاب دیکھ رہا ہوں،سوال یہ ہے کہ انقلاب بٙیلٹ سے آئے گا یا خونریزی سے"اب اس کو عمران خان صاحب کی دیدہ دلیری کہیں،فِکری افلاس یا کہ تجاہلِ عارفانہ کچھ بھی نام دے دیں،کچھ بھی تشریح و تصریح تصور کرلیں عوام الناس نے تو اپنی سطح پر اس بیان سے جو مطلب اور مفہوم اخذ کیا ہے،وہ خان صاحب کے حق میں بلکل نہیں ہے۔اور یہ خونیں انقلاب والی بات دراصل عمران خان صاحب کے لئے سیاسی حوالے سے فوج کے خلاف کہے گئے الفاظ سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔کیونکہ یہاں خونیں انقلاب کا تصور بڑی تباہی کا منتج نظر آتا ہے۔عوام اب عمران نیازی صاحب کے خلاف آستینین اُلٹنے کو ہیں۔کیوں کہ فوج کے ساتھ عوام جذباتی وابستگی رکھتے ہیں اور یہ رشتہ عوام کےجذبہ ایمانی کے ساتھ جُڑا ہوا ہے۔عمران خان صاحب پاک فوج کو میر جعفر اور میر صادق سے تشبیہ دے کر درحقیقت ایک چھتری سے محروم ہوگئے ہیں۔اور تجزیہ کاروں کی تیسری آنکھ انہیں تاحدِ نگاہ لق و دق صحرا میں تنِ تنہا دیکھ رہی ہے۔آج 5 نومبر کے اخبارات میں ایک اعلامیہ میں ISPR نے کہا ہے کہ"ادارے اور افراد کے خلاف عمران خان کے الزامات ناقابل قبول ہیں،حکومت جھوٹوں کے خلاف کارروائی کرے،بے بنیاد الزامات کے ذریعے ادارہ کی عزت،ساکھ،وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر ادارہ سپاہیوں کی حفاظت کرے گا"۔صورت حال اب پاسا پلٹ چکی ہے،فوج کے بارے بیان بازی کرنے سے پہلے سارا کھیل عمران صاحب کے حق میں تھا۔مگر اب ایک غلطی کی وجہ سے سب کچھ ہاتھ سے پِھسلتا کِھسکتا نظر آرہا ہے۔پاکستان کے عوام پاک فوج کے ذرا بھی خلاف نہیں ہیں،بلکہ اس سے محبت کرتے ہیں،اور یہ محبت کسی مخافت کے تحت نہیں ہے،ایک نیک جذبہ کے ساتھ جُڑی ہوئی ہے۔پاک فوج ایسا ادارہ ہے جس کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی،وقار اور تشخص جُڑا ہوا ہے۔ملک وقوم کی ترقی اور سلامتی میں فوج نے ہمیشہ اپنا مثالی کردار ادا کیا ہے۔اگر ہماری فوج اور ISI لمحہ بھر کے لئے اپنے فرائض کی ادائیگی میں آنکھیں بند کر لے تو ہمارے سیاستدان ڈر کے مارے گھروں سے باہر نہ نکل سکیں۔فوج ہے تو ملک ہے،ملک ہے تو سیاست اور سیاست والی موجیں ہیں۔پاک فوج نے تو ہمیشہ ملک میں سیاستدانوں کی پھیلائی ہوئی انارکی کو سمیٹنے کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی سالمیت اور ترقی میں فوج کا بڑا کردار ہے۔کئی محاذوں پر اپریشنز کے دوران عظیم قربانیاں پیش کرکے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ملیا میٹ کیا ہے۔اس محب وطن ادارہ پر داد وتحسین کے ڈونگرے برسانے کے بجائے اپنے اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر کیچڑ نہ اچھالیں،افواجِ پاکستان بے جاہ تنقید کی نہیں سلیوٹ کی مستحق ہے۔

کالم:لفظوں کا پیرہنتحریر:غلام شبیر عاصم  *فیراڈے اور فراڈئیے*کوئی ایک مُلک و معاشرہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں سوچ،فکر اور ...
01/11/2022

کالم:لفظوں کا پیرہن

تحریر:غلام شبیر عاصم

*فیراڈے اور فراڈئیے*

کوئی ایک مُلک و معاشرہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں سوچ،فکر اور نظریہ کےدو طرح کے(مثبت اور منفی) پہلو پائے جاتے ہیں۔ہر جگہ،ہر معاشرہ میں مثبت سوچ کے حامل ایسے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کے دُکھ بانٹتے ہیں اور کچھ منفی سوچ رکھنے والےایسے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں"میں"دکھ بانٹتے ہیں۔جس سے معاشرہ کے پُورے دریا میں منفیت و منافقت کا زہر گُھل جاتا ہے اور اس قبیح اور بُرے عمل کے نتیجہ میں اکثر انسان مایوسی و قنوطیت کا شکار ہوکر بیزاری کی زندگی کزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ جبکہ لوگوں کے دکھ بانٹنے والے فرشتہ صفت لوگ معاشرہ کی اصل اور خوبصورت ترین شکل تصور کئے جاتے ہیں۔ایسے عظیم لوگوں کو بڑےکٹھن اور پُر آزمائش حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔مگر راستے کی مشکلات ان کے پختہ عزائم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔کیونکہ انسان کومنفی سوچ ہی کمزور کرتی ہے۔مگر ایسے لوگ مثبت سوچوں کا خذانہ ہوتے ہیں۔اِن عظیم لوگوں کا لمس مٹی کو سونا بنا دیتا ہے۔گویا یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنا اور قوموں کا مقدر سنوارتے اور تقدیر لکھتے ہیں۔ہمت و قُویٰ کے یہ دھنی تاریخ کے ماتھے کا جھومر بن جاتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے اچھے رویہ اور کردار سے وقت اور اشیاء کو خاص کردیتے ہیں۔تاریخِ انسانی شاہد ہے کہ اِس پٙنتھ اور فِکر کے حامل لوگوں نے جنگل و بیاباں اور جھونپڑیوں سے اُٹھ کر اپنے تعمیری اور انقلابی عزائم کی قوت پر دنیا کو حیرت انگیز دریافتوں، نظریات اورایجادات سے روشناس کروایا ہے،اور عزت و شہرت کا تاج پہن کر تاریخ کا روشن باب ٹھہرے ہیں۔چِیتھڑوں میں رہ کر ان لوگوں نے اپنے ماتھے پر غربت کی نمایاں لکیر کو کمالِ فن سےکہکشاں میں متشکل کیا ہے۔جیسا کہ لندن کے مائیکل فیراڈے جو ایک غریب لوہار کا لختِ جگر تھا،اسے پڑھنے کا شوق تھا،مگر غریب لوہار مائیکل فیراڈے کی تعلیم کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تھا۔لہٰذہ اس نے مائیکل فیراڈے کو ایک جِلد ساز کی شاگردی میں دھکیل دیا۔مائیکل جِلد سازی کے لئے آئی ہوئی کتابوں کو بڑے انہماک کے ساتھ پڑھ لیتا تھا۔اسے اس مطالعہ سے سائنسی کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہوا۔اس نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے لندن کے ایک شاہی ادارے میں سائنسی لیکچر سننے کے لئے جانا شروع کردیا۔وہاں ایک دن اس کی ملاقات ایک معروف سائنس دان"سرہمفری ڈیوی" سے ہوگئی۔ہمفری ڈیوی نے اس کو شاہی ادارے میں اپنے ساتھ بطور لیبارٹری اسسٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کی جو اس نے ہنسی خوشی سے قبول کرلی۔اور مشہور سائنسدان کے ساتھ تجربات کرنا شروع کردئے۔1823ء میں اس نوجوان نے مائع کلورین گیس تیار کرلی۔کلورین گیس کی تیاری کے اگلے ہی سال"مائیکل فیراڈے"نے کیمیائی مادہ"بینزین" دریافت کرلی۔اس نے ایک ایسا شیشہ بھی ایجاد کیا جس میں حرارت نہیں گزر سکتی تھی۔1820ء میں جب فیراڈے نے ڈنمارک کے ایک سائنسدان کے بارے میں سنا کہ برقی رو سے مقناطیسی قوت پیدا کی جاسکتی ہے۔تو اس نے اپنی توجہ بجلی کی طرف مرکوز کرلی۔اس کے ذہن میں خیال آیا کہ جس طرح برقی رو سے مقناطیسی قوت پیدا کی جاسکتی ہے۔اسی طرح مقناطیسی قوت سے برقی رو بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔چنانچہ اسی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نے تحقیقی کام شروع کردیا۔اس سے قبل فیراڈے نے بجلی اور مقناطیسیت کو استعمال کرکے بجلی سے حرکت پیدا کرنے کا طریقہ بھی دریافت کرلیاتھا۔فیراڈے نے 1830ء میں بجلی کی پہلی موٹر تیار کی پھر اس نے 1831ء میں تجربات کے بعد یہ معلوم کرلیا کہ جب کسی مقناطیس کے قطبین کے درمیان کسی تار کو حرکت دی جائے تو برقی رو پیدا ہوتی ہے۔فیراڈے کی ان دریافتوں بے بڑے پیمانے پر برقی رو پیدا کرنے کا راستہ کھول دیا۔آج اس دور میں بجلی گھروں میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے بڑے جنریٹر فیراڈے کے وضح کردہ اصولوں کی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔فیراڈے نے اللہ پاک کی طرف سے ملنے والی آگہی کی لو سے کئی چراغ روشن کردئیے۔جس سے دنیا آج بھی مستفید ہورہی ہے۔مگر اس کے برعکس منفی سوچ رکھنے والے عناصر ہمیشہ سے اپنی حیوانیت اور حرص و ہوس کی پُھونکوں سے درُونِ جسم و جاں قدرتی آگہی کے چراغ کو بجھا کر اندھیروں کو بکھیرنے کا" کالا کرتوت"سرانجام دیتے چلے آرہے ہیں۔اور ایسے کرتُوت کرنے والے اُلو بدقسمتی سے ہمارے ملک کی ہر شاخ پر براجمان ہیں۔تیسری آنکھ سے مشاہدہ کریں تو ملک چڑیا گھر بن چکا ہے،جہاں اداروں میں طرح طرح کے جانور اٹھکیلیاں کرتے،عیش کرتے نظر آئیں گے۔زمانے بیت گئیے مائیکل فیراڈے اور دیگر موجدوں کو،ہم نے آج تک ان سے کیا سِیکھا ہے،کون سے تجربات کئے ہیں۔ہم اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں لے کر بھی مقصدِ تعلیم سے خالی ہیں۔تعلیم کے اثرات کا اقدار سے موازنہ کریں تو لگتا ہے،ہم فکری انحطاط کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔افسوس ہم نے صرف"گُل کھلائے ہیں"،چاند چڑھائے اورایک دوسرے سے چلاکی سے ہاتھ کئے ہیں۔ہم نے دھونس دھاندلی،منافقت اور سفاکیت کا کلچر ایجاد کیا ہے،اور گزشتہ معذوب قوموں کی منحوسیت کو دریافت کرکے اپنی زندگی میں نافذ و رائج کیا ہے۔افسوس کہ ہم آج مائیکل فیراڈے بن سکے نہ پیدا کر سکنے کی ڈگر پر گامزن ہیں۔ہم فراڈئیے ہیں اور فراڈئیے پیدا کررہے ہیں۔ملک و معاشرہ کے لئیے تباہی کی نِت نئی اندھیری راہیں نکال رہے ہیں۔واپڈہ ہی کی بات کریں تو بجلی گھروں،واپڈہ دفاتر اور انرجی لائنوں پر کرپشن کے دئیے روشن کرکے مائیکل فیراڈے کی دریافت کی تضحیک و توہین کررہے ہیں۔واپڈہ کے محکمہ میں کروڑوں روپے کی بےضابطگیاں سامنے آچکی ہیں۔سب ڈویژنز میں ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کی ملی بھگت سے کرپشن اور گھپلے بام عروج پر ملتے ہیں۔بوگس میٹرز لگواکر اور بوگس یونٹس ڈال کر بڑے منظم طریقہ سے کرپشن کی جاتی ہے،کہ کھوجی بھی کھوج نہ لگا سکے۔کرپشن کی مٙد میں گرِڈ اسٹیشن سے ہزاروں یونٹس ناجائز استعمال کروا کر ان کا بِل متعلقہ سب ڈویژن کے غریبوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔جو غریبوں نے ہر حال میں ادا کرنا ہی ہوتا ہے۔افسوس ہے کہ واپڈہ ہی نہیں ہر ادارے میں فراڈئیے بیٹھے ہوئے ہیں۔اور ہر لمحہ مستقبل کے کئی عظیم مائیکل فیراڈوں کو اپنے فراڈوں کے گنڈاسے کی نذر کرتے جارہے ہیں۔

کالم:لفظوں کا پیرہن تحریر:غلام شبیر عاصم *جماعت اسلامی کو سلامی* اگر ایک مریض اسٹریچر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہو،ا...
17/09/2022

کالم:لفظوں کا پیرہن

تحریر:غلام شبیر عاصم

*جماعت اسلامی کو سلامی*

اگر ایک مریض اسٹریچر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہو،اور مریض کےاہلِ خانہ پر بھی پریشانی گزر رہی ہو اور ڈاکٹر ٹانگ پر ٹانگ دھرے اخبار بینی میں محو ہوکر اس ساری صورت حال سے بے نیازی و لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہو،میرے خیال سے یہ تو کوئی قیامت کی گھڑی ہوسکتی ہے۔ہمارے ہاں سرکاری ہسپتالوں میں بغیر سفارش والے کیسز کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے۔اگر مجموعی طور پر سیاسی تناظر میں ملک کے حالات اور سیاست دانوں کی سیاسی ہوس اور بے حِسی کو دیکھیں تو ہمیں اسٹیچر پر تڑپتے مریض اور اخبار بینی میں محو ڈاکٹر والی ہی صورت حال دیکھنے کو ملے گی۔اکثر اوقات میں دیکھا گیا ہے کہ جب ہمارے ہاں کسی جگہ علاقائی یا ملکی سطح پر کوئی آفت آ جاتی ہے تو بجائے متاثرین کی مدد اور حفاظتی اقدامات کرنے کے اُلٹا اس ایشو پر سیاست"کُٹی"جا رہی ہوتی ہے۔عوام کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں عیش و عشرت کے مزے لُوٹنے والے عوامی نمائندے اپنی اپنی سیاست چمکانے میں جُتے ہوتے ہیں۔درحقیقت یہ ایک اعصاب توڑ المیہ ہے،بدقسمتی سے جو ہمارے ملک کی سیاست میں ایک وائرس کی طرح سرائیت کرچکا ہے۔اور یہ چلن ہماری سیاست کے نقطہ ارتکاز کی حیثیت رکھتا ہے۔آج کل تقریباٙٙ پورا پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے۔میڈیا پر سیلاب متاثرین کی روح فرساحالت برداشت سے باہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ہمارے ہاں سیاسی لوگوں کا یہ وتیرہ بن چکا ہے کہ کوئی پارٹی اچھا کام بھی کرے تو مخالفین اس میں سے کِیڑے نکالتے ہیں بلکہ بِلوں سے نکال نکال کر کِیڑے ڈالتے ہیں۔مجموعی طور پر یہاں کے طرزِ سیاست کو تماشا کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔سیاسی لوگ ان دنوں بھی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں لگے ہوئے ہیں۔مگر دوسری طرف کیچڑ میں دھنسے پھنسے کم سن زندہ و مردہ بچوں کی کوئی پرواہ نہیں۔سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی حالت دیکھ کر بھی جن لوگوں کی ہٹ دھرمی اور بے حِسی کی برف نہیں پِگھل رہی وہ اسمبلیوں کے اندر باہر تقریروں اور بیانوں میں صریحاٙٙ جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ عوام کے ہمدرد ہیں۔کوئی بھی ٹی وی چینل دیکھ لیں سیاسی کھینچا تانی میں اگر سیلاب کا تذکرہ ہو بھی رہا ہے تو وہ ساری گفتگو سیاسی محاذ پر ایک دوسرے کے خلاف ٹھاہ ٹھاہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔اور اس گفتگو کا نتیجہ کسی بھی زاویہ سے سیلاب متاثرین کی طرف میلان نہیں رکھتا۔گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بلوچستان میں صحبت پور کے دورہ کے دوران کہا ہے کہ ہمیں اب سیاست دفن کردینی چاہئیے،اب ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہونی چاہئیے۔اگر یہ بیان واقعی عملی شکل اختیار کرلیتا ہے پھر تو بہت اچھی بات ہے۔اور پاکستان کی سیاست میں ایسی روایت برقرار رہنی بھی چاہئےاس سے عالمی سطح پر ہمارا اچھا امیج سامنے آئے گا۔کہا جاتا ہے کہ غریب کا حامی و مددگار غریب ہی ہوتا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عوام میں سے اہل درد لوگ اپنی روکھی سوکھی سے بچا کر اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں تک بھیج رہے ہیں،خدا کی قسم میں نے بھکاریوں کو امدادی کیمپ میں پیسے جمع کرواتے ہوئے دیکھا ہے۔اس وقت پاک فوج اور کچھ مذہبی تنظیمیں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔سیاسی مخالفتوں اور منافقتوں کی وجہ سے ملک میں ڈیم نہ بنائے جانے کی سزا عوام نہ جانے کب تک بُھگتیں گے۔اس وقت سیلاب کی وجہ سے ملک پاکستان بہت بڑے عذاب سے دوچار ہے۔اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تین کروڑ تیس لاکھ کے قریب لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔جن میں تقریباٙٙ ایک کروڑ 60 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔28700 سے زائد گھر مکمل طور پر اور 662000 جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔17,566 سکولوں کی عمارتیں جزوی یا مکمل طور پر تباہی کا شکار ہو چکی ہیں۔ہم لوگ مجموعی طور پر شاید بے حس لوگوں کا ہجوم ہیں اتنے بڑے نقصان اور تباہی کے باوجود بھی آئیندہ کے لئے حفاظتی اقدامات کی طرف ہمارا کوئی دھیان نہیں ہے۔کاش ہماری سیاست ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کی طرف بھی رُخ موڑ لے،اگر سیاست کا رُخ اس جانب ہوتا تو اب تک ملک میں ڈیم بن چکے ہوتے۔اب تک نہ بن سکنے والے ہر ڈیم کے مقام پر سیاسی منافرت اور بے حسی کا گھنا جنگل اُگ آیا ہے،لیکن احساسِ ملک و ملت کی انگوری نہیں پھوٹی۔صرف منگلا،تربیلا،وارسک ڈیم ہیں جبکہ کالا باغ ڈیم،کرم تنگی،بھاشا،منڈا اور اکوڑی ڈیمز متنازعہ بنے ہوئے ہیں۔ان ڈیمز کے مسئلہ پر آ کر ہمارے سیاست دانوں کی"حب الوطنی"کُھل کر سامنے آجاتی ہے۔یہاں تو سیاست کھیل تماشا اور تجارت کا روپ اختیار کرگئی ہے۔پوری سیاست کو نچوڑ کر دیکھ لیں تو قطرہ برابر بھی احساسِ ملک و ملت نہیں ٹپکےگا۔اسمبلیوں تک جانے کے لئیے الیکشن پر چند لاکھ خرچ کرکے سالوں تک کروڑوں اربوں روپے ہڑپ کئے جاتے ہیں۔آفت کے دنوں میں باہر کے ملکوں سے جو امداد آتی ہے وہ بھی حقداروں پر پوری خرچ نہیں کی جاتی۔عوام تو اپنی سطح پر کھل کر جذبہ ایثار کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ہماری مذہبی تنظیمیں بھی بڑی حد تک اپنےنعروں اور دعووں کا بھرم رکھتے ہوئے متاثرینِ آفت تک نقدی اور سامان ضروریات زندگی پہنچا رہی ہیں۔ان جماعتوں میں سے جماعت اسلامی آگے آگے نظر آرہی ہے۔اس دفعہ جماعت اسلامی کے PP136 الخدمت فاونڈیشن مریدکے زون کے صدر میاں شفاقت علی بتارہے تھے کہ جماعت اسلامی اس بار بھی ہمیشہ کی طرح خدمتِ انسانی میں اپنا نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔اب تک الخدمت فاونڈیشن مریدکے زون کی طرف سے 15 لاکھ سے زائد رقم اور 4 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان متاثرین کے لئے مرکز کو بھیج چکے ہیں۔اتنا ہی نہیں کالجز اور یونیورسٹیز سے جماعت اسلامی کے ایک لاکھ طلباء و طالبات رضاکارانہ طور پر مختلف نوعیت میں سیلاب زدگان کی خدمت کرنے میں مگن ہیں۔جو کارکنان متاثرینِ سیلاب کے لئے قریہ قریہ سے سامان اکٹھا کر رہے ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاٙٙ 11سے 12 ٹرک لوڈ کرکے متاثرہ علاقوں تک پہنچا رہے ہیں۔میڈیا پر دیکھیں تو الخدمت فاونڈیشن کے ورکرز اس وقت ملک بھر میں بڑی دلجمعی اور جاں فشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سروں اور کندھوں پر راشن کے بیگز اٹھائے،اپنی جانوں کو خطرات سے دوچار کرکے پانی میں گِھرے لوگوں تک اشیاء پہنچا رہے ہیں۔بڑے ڈسپلن سے لوگوں کو ریسکیو کرتے اور میڈیکل کیمپ میں کام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اب تک لاکھوں لوگوں تک خیمے،کمبل،بستر، خوراک اور ادویات پہنچا کر"الخدمت"نام کی عملی مثال قائم کرچکے ہیں۔سلیوٹ ہے،سلامی ہے جماعت اسلامی کو۔اللہ پاک انسانیت کی خدمت کرنے کی مزید طاقت اور توفیق عطا کرے۔

Address

NE

Telephone

+13084118939

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghulam Shabbir Asim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share