Khabrain News Mitru

  • Home
  • Khabrain News Mitru

Khabrain News Mitru Khabrain Daily News about Mitru and Punjab Pakistan

07/02/2024
04/02/2024

صاحب ! آئینہ جب اٹھایا کرو
پہلے دیکھا کرو پھر دیکھایا کرو
______________

03/02/2024

گلی محلے ، برادریوں کے سرپرائز چھوڑیں
ذہنی طور پر تیار رہیں کہ الیکشن میں بڑا سرپرائز ملناہے
پہلی بار عوام کے ووٹ کی قدر ہوگی ۔

03/02/2024

فرینڈز ۔
میں سوشل میڈیا آن لائن فیس بک اور یوٹیوب پر ایک چینل بنانا چاہتا ہوں جس میں سرائیکی پنجابی اور اردو زبان میں ڈیلی نیوز اپڈیٹ ۔سیاسی و سماجی مسائل۔ سروے علاقائی ثقافت ۔انٹرویوز۔تجزیئے ۔تبصرے ۔مختلف علاقوں دیہاتوں گاوں چکوک کے متعلق ولاگز اور سیر و تفریح ۔ویڈیوز دکھائی جائیں گی ۔میری رہنمائی کرتے ہوئے کوئی اچھا سا نام بتائیں ۔

03/02/2024

میں فیس بک اور یوٹیوب چینل بنانا چاہتا ہوں جس میں نیوز اپڈیٹ علاقائی مسائل علاقائی ثقافت دکھائی جائے گی کوئی اچھا سا نام بتائیں

03/02/2024

کڑوا سچ ۔۔۔۔ عوام کے نام اہم پیغام کیا آپ کے علاقہ کا کوئی امیدوار ایم این اے یا ایم پی اے آج آپ کے ساتھ مہنگائی اور بلوں میں ناجائز اضافہ کھادوں کا نہ ملنا اور اگر ملنا بھی تو بلیک میں کیا ان مسائل پر یہ لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں کیا ھسپتال میں جب آپ کو مدد کی ضرورت تھی کیا ڈاکٹر کی عدم توجہ پر آپ کے ساتھ کوئی کھڑا ھوا۔۔ آپ کے گھر جب رات کو کھانے کے لیۓ کچھ نہی تھا کوئی کھانا لیکر پہنچا۔۔آپ کا بچہ بے روزگار ھے آپ کے گھر کوٸ آیا کہ یہ نوکری آپ کے بچے کے لیۓ لیکر آیا ھوں ۔۔ کیا آپ کے دکھ سکھ میں کوئی شریک ھونے کیاآپ کے دروازے پر کوئی MPA کوئیMNA آیا ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟ ان امیدواران نے اپنے جلسوں اور کارنر میٹنگز میں آپ کے مسائل پر کوئی بات کی ۔بس یہی بات کہ ووٹ ہمیں دو ہم نے ملک بچانا ہے۔ میرے بھائیو انہوں نے ملک بچانا نہیں اس ملک کو کھانا ہے انہوں نے آپ کے ووٹوں سے اس ملک کے ذخائر کو لوٹ کر باہر کے ملکوں میں لے جانے ہیں سوچو اپنے اپنے ضمیر کو جھنجھوڑو ۔ آئندہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ان کیلئے لڑتے وقت ایک دفعہ سوچئے گا ضرور۔۔۔اور ووٹ ڈالتے وقت اپنے ضمیر کو تھوڑی دیر کیلئے جگا لیجئے گا اور ایسے امیدوار کا انتخاب کیجیئے گا جس سے آپ کاڈائریکٹ تعلق ہو جو آپ کی عزت کرے جو آپ کے دکھ سکھ میں شریک ہو ۔ ہاں ایک اور بات جیتنے والے اسمبلیوں میں پہنچ کر اسلام آباد اور لاہور کی مصروفیت کا بہانہ بنا کر آپ سے دور ہو کر اقتدار کے مزے لوٹیں گے اور یارنے والے اپنے ہارنے کا دکھ لے کر آپ سے دور ہوجائیں گے کوئی آپ کے دکھ درد نہیں سمیٹتے گا وہ یہی کہیں گے کہ آپ نے ان کو ووت نہیں دیا صرف چند گنتی کے لوگ ان کی نظر میں ہوں گے جو اپنی چکوک گاوں کے بڑے زمیندار میاں چودھری وغیرہ ہوں گے باقی غریب محنت کش مزدور اور کسان جائے بھاڑ میں ۔کوئی ان کو سلام بھی نہیں کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لہذا اپنے ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔۔۔۔

03/02/2024

معاشرے میں تبدیلی اس وقت آئے گی جب امیدوار بھی کامیابی کے بعد انتقام بدلہ غصہ بغض نکال کر بلاتفریق کام کریں

02/02/2024

زندگی میں تعلقات نبھانے کیلئے کبھی بھی وعدوں کی ضرورت نہیں پڑتی اگر ضرورت ہوتی ہے تو بس ایک دوسرے سے مخلص ہونے کی
وہ تعلق چاہے پھر دوستی کا ہو
محبت کا ہو یا احساس کا...

01/02/2024

اپنے گمان بہترین کر لیں !!

اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔دیکھیے گا آپ کی ساری مشکلات ختم ہو جائیں گی۔

30/01/2024

جب مداری کے ہاتھ کی صفائی تماشائیوں پر کھل جائے تو کرتب، کرتب نہیں رہتا بلکہ خود مداری ہی لطیفہ بن جاتا ہے اس نظام کی حقیقت بھی کچھ اسی طرح عوام کے سامنے کھل گئی ہے ...🤷

زندگی میں زیادہ دوست بنانے والا شخص بھی اکثر مُشکل وقت میں اکیلا رہ جاتا ہے اس لیے کوشش کر کے زندگی میں مَخصُوص اور مُخل...
29/01/2024

زندگی میں زیادہ دوست بنانے والا شخص بھی اکثر مُشکل وقت میں اکیلا رہ جاتا ہے اس لیے کوشش کر کے زندگی میں مَخصُوص اور مُخلص دوست بنائیں جو وقت آنے پر آپ کے ساتھ آپ کا سایہ بن کر رہیں ۔۔

28/01/2024

دور سے ترستے ہی رہتے ہیں لوگ اسے ❤🌹

اگر ہیرا مفت میں مل جائے تو لوگ قدر نہیں کرتے 😔🙏🏻

28/01/2024

ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

28/01/2024

‏اچھا انسان مطلبی نہیں ھوتا۔۔۔
پگلے ۔۔۔
بس دور ھو جاتا ہے ان لوگوں سے جنہیں اس کی قدر نہیں
ہوتی

28/01/2024

آئیں ایک آواز بن کر اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
گورنمنٹ آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ قانون نافذ کرے جو بچہ نرسری سے دہم تک سرکاری سکول میں پڑھے گا سرکاری نوکری بس ١سے ہی ملے گی تو سرکاری سکول کبھی ویران نہیں ہو گے
﴿زرا سو چیے﴾

27/01/2024

چند ماہ پہلے کی بات ہے شہر والوں نے زیورات بیچ کر لائنوں میں لگ کر بجلی کے بل ادا کئیے اور گاؤں والے ایک ایک بوری یوریا کھاد کے لئے کئی کئی دن خوار ہوئے جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں تمام پارٹیوں نے حکومت کی اسکے باوجود سوشل میڈیا پر ہر بندہ اپنے پسندیدہ علاقائی سیاست دان کا سالہ بننے کو تیار بیٹھا ہے،
اگر نہیں یقین تو کسی بھی سیاستدان کے سیکرٹری سے پوچھ لیں لوگ خود ڈیروں پر آ آ کر جلسے کا وقت مانگ رہے ہیں،
غلاظت سے بھرے شہروں اور پسماندہ دیہاتوں میں سیاستدانوں کی بڑی بڑی گاڑیوں کے آگے دھمال ڈالنے والی قوم کا مقدر صرف اور صرف جوتے ہیں

27/01/2024

‏اختلافات میں اخلاق قائم رکھنا اعلی ظرفی ہے ۔

26/01/2024

انسان وہاں ضد کرتا ہے جہاں اس کو مان ہوتا ہے
مان ختم ۔۔آواز ختم ۔۔الفاظ ختم🍁🥀

24/01/2024

آج کی خوبصورت بات ۔
ہمیشہ مخلص لوگوں سے رشتہ جوڑیں کیونکہ وہ اچھے دنوں میں سرمایہ ، اور برے دنوں میں محافظ ہوتے ہیں ۔

23/01/2024

دنیا میں انسان کے پاس تھوڑا پیسہ آ جائے تو وہ دوسروں کے لیے فرعون بن جاتا ہے لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتا کہ وہ خود خاک ہے اور خاک میں ہی مل جائے گا ۔

23/01/2024

خبردار ۔والدین احتیاط کریں ۔
دوکانوں پر ملنے والا خالص دودھ انگریزوں کی شراب سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے!!

23/01/2024

‏بہترین تعلق کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ وہ آپ سے اختلاف اور ناراضگی کے باوجود بھی آپ کا خیال رکھنا اور فکر کرنا نہیں چھوڑتا۔

روزنامہ خبریں ملتان
22/01/2024

روزنامہ خبریں ملتان

21/01/2024

لاہور صحافی وزیراعلی کاپنجاب کے صحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا پروفیشنل صحافیوں کو رہائشی پلاٹس دینے کااعلان

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارصحافی برادری کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹس دیئے جائیں گے۔محسن نقوی

پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر ز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کو مجموعی طور پر 3300 پلاٹس دئیے جائیں گے۔محسن نقوی

رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا۔محسن نقوی

شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلے کاپلاٹ دیا جائے گا۔محسن نقوی

پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار کل 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا۔محسن نقوی

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی۔محسن نقوی

حکومت کا تقریبا سال ہو چکا ہے،جس شہر کا دورہ کرتا صحافی بھائیوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ہمارے لئے کچھ کریں،آج پورا کر دیا ہے۔محسن نقوی

ادراک ہے کہ صحافیوں کی اکثریت سفید پوش ہے، مشکل سے گزارا کرتے ہیں،صحافیوں کی رہائش ایک بڑا مسئلہ ہے۔محسن نقوی

لاہور سمیت پنجاب بھر کے صحافیوں کے لئے رہائش ایک بنیادی ضرورت ہے۔ محسن نقوی
مشاورت کے بعد صحافیوں کی رہائش کے منصوبے کو حتمی شکل دی ہے۔محسن نقوی

کوشش تھی کہ اچھی جگہ ہواو رلانگ ٹرم پلاننگ ہو۔ محسن نقوی

پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کے لئے رہائشی سکیم لانچ کی ہے۔ محسن نقوی

صحافی برادری کی رہائش کے مسائل کے حل کیلئے روڈا کے اچھے فیز میں 200ایکڑ زمین مختص کی ہے۔محسن نقوی

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز،فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کیلئے 3300 پلاٹس کا انتظام کیا ہے۔محسن نقوی

رپورٹرز کیلئے7مرلے کے 2300پلاٹس رکھے گئے ہیں جہاں وہ درخواست دے سکیں گے۔محسن نقوی

فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کے لئے3مرلے کے 1000پلاٹس رکھے گئے ہیں جہاں وہ درخواست دے سکیں گے۔محسن نقوی

صحافیوں کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بہت اچھی جگہ مختص کی ہے۔ محسن نقوی

پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا معیار سہل ہے،زیادہ تر صحافی بھائی قرعہ اندازی کیلئے کوالیفائی کر جائیں گے۔محسن نقوی

وزیر اطلاعات عامرمیر اور وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے صحافی بھائیوں کی فلاح کیلئے کافی محنت کی ہے۔محسن نقوی

پلاٹ کے اہلیت کا معیار جلد اشتہارات کے ذریعے بتا دیا جائے گا،صحافی بھائی 28جنوری تک اپلائی کر سکیں گے،8فروری سے قبل قرعہ اندازی ہوگی۔محسن نقوی

پلاٹ کے حصول کیلئے درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی۔محسن نقوی

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹس کے حصول کیلئے مکمل بریفنگ دے گی۔محسن نقوی

مقصد صرف یہی ہے کہ صحافی جس بھی گروپ یا اخبار سے ہو، اسے میرٹ پر قواعد وضوابط کے مطابق پلاٹ حاصل کرے گا۔محسن نقوی

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوالیفائی کرنے والے صحافیوں کو آگاہ کرے گی او رپورا پلان دے گی۔ محسن نقوی

کوشش ہے کہ 8فروری سے پہلے قرعہ اندازی کرکے جائیں تاکہ پلاٹ کے حصول کا پراسیس مکمل ہو۔محسن نقوی

رہائش گاہ کا انتظام صحافیوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔ محسن نقوی

کوشش تھی کہ 10مرلے کا پلاٹ دیں لیکن صحافیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے،اس سکیم سے کم ازکم ہر صحافی اپنا گھر تو بنا سکے گا۔محسن نقوی

کوشش ہے کہ بنک آف پنجاب صحافی برادری کو گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کرے۔محسن نقوی

صحافیوں کیلئے سکیم تیار ہے،پلاٹس بھی تیار ہیں،8فروری سے پہلے قرعہ اندازی ہو جائے گی۔محسن نقوی

پوری ٹیم کو صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے پر شاباش دیتا ہوں،خصوصاً وزیراطلاعات عامر میر او ران کی ٹیم نے بہت کام کیاہے۔محسن نقوی

لاہورسمیت پنجاب بھر کے صحافیوں کو میرٹ پر قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس ملیں گے۔محسن نقوی

ہماری پوری کوشش ہے کہ سب پروفیشنل رپورٹرز،کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو پلاٹ ملے۔محسن نقوی

قواعد وضوابط حتمی ہے،جن کو پہلے پلاٹس مل چکے ہیں ان کو پلاٹ نہیں دئیے جائیں گے،فی الحال رپورٹرز،کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو پلاٹ ملیں گے۔محسن نقوی

صحافی برادری کے لئے کچھ کرنا میرا فرض ہے۔محسن نقوی
ہمیشہ رپورٹرز،فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین پلاٹس سے محروم رہ جاتے تھے،اگر گنجائش بنی تو فیز ٹو بھی شروع کریں گے۔ محسن نقوی

کوشش یہی ہے کہ سینئر زکو پہلے مل جائے، لیکن میرا خیال ہے کہ زیادہ تر صحافی ایڈجسٹ ہوجائیں گے۔محسن نقوی

میرے لئے صرف لاہور پریس کلب کے نہیں بلکہ پنجاب کے تمام صحافی اہم اور برابر ہیں۔محسن نقوی

میں اس عہدے پر جب نہ ہوا تب بھی صحافی برادری کے حقو ق کیلئے لڑوں گا۔محسن نقوی

صحافی برادری نے وزیراعلی محسن نقوی کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا

صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،سیکرٹریز ہاؤسنگ،اطلاعات،سی ای او روڈا،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے .

17/01/2024

پبلک سروس میسج ۔

پاکستان کے ہر شہری کا اپنا ووٹ بہت ہی قیمتی ہے اس کا استعمال بڑی سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے الیکشن کے موقع پر ایسے وڈیرے سردار خان اور چوہدری بھی نمودار ہو جاتے ہیں جو مختلف جھانسے اور جھوٹے وعدے اور سبز باغ دکھا کر آپ کا ووٹ استعمال کر کے اپنی ناجائز اجارہ داری قائم کرتے ہیں آپ کا ووٹ ہے اپنے ووٹ کو بہتر امیدوار کو دیں جو آپ کو ذاتی حیثیت سے جانتا ہو !
کاپی پیسٹ ۔

15/01/2024

جَو ہَمیں سَمجھ نَہیں سَکا ۔ ۔ ۔ !
اُسےحَق ہَےکَہ بُرا ہِی سَمجھے

15/01/2024

ووٹر کسی دوسرے امید وار کی طرف چلا جاۓ تو کہا جاتا ہے "وک گیا اے "
امید وار پارٹی تبدیل کر لے تو"لوٹا " ۔پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف لڑتی ہیں پھر سر براہ مل کر حکومت بنا لیتے ہیں تو اسے بہترین " ملكی مفاد "بتایا جاتا ہے ۔
"واہ ،واہ تے واہ، واہ "

14/01/2024

اورنگزیب خان کھچی اور جہانزیب خان کھچی کی گرفتاری کیوجہ سے تمام کھچی برادری میں شدید اضطراب کی سی کیفیت ھے جس نے تمام کھچی برادری کو ایک پیج پر لا کھڑا کیا ھے اور تمام کھچی برادری شتاب گڑھ سرگانہ فدہ ڈھوڈہ علی واہ حلیم کھچی شامل ہیں مزید اس بات کا عہد بھی کیا گیا کہ الیکشن میں مخالفین کو اس حرکت کا بھر پور جواب دیا جائے گا مزید براں تمام مواضعات کے کھچی خانوادوں کی طرف سے مشترکہ ردعمل دینے پر اتفاق کیا گیا اور کل مشترکہ پریس کانفرنس کر کے اگلے لائحہ عمل کا اعادہ کیا گیا۔ذرائع

27/11/2023

اب کی بار میری بینائی بھی جاتی ہے تو جائے ۔۔۔
بات مگر سورج سے آنکھ ملا کر ہو گی ۔۔۔
_____________________

Address

MD

Telephone

+13017940440

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabrain News Mitru posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share