Voice of Pakhal

Voice of Pakhal سوشل میڈیا نیٹ ورک نیوز
(1)

بفہ پکھل کی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ۔۔بفہ ٹو ایبٹ آباد ویگن سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے اپنی رائے کمنٹس میں دائیں شکریہ
04/22/2024

بفہ پکھل کی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ۔۔
بفہ ٹو ایبٹ آباد ویگن سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے
اپنی رائے کمنٹس میں دائیں شکریہ

حافظ محمد نسیم خان صاحب صدر ڈسٹرکٹ بار  مانسہرہ اپنی طرف سےپانچ لاکھ کا چیک جرنل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ کو حلف بردار...
04/06/2024

حافظ محمد نسیم خان صاحب صدر ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ اپنی طرف سےپانچ لاکھ کا چیک جرنل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ کو حلف برداری کی تقریب میں پیش کرتے ہوئے

04/03/2024
03/27/2024
ڈیوٹی کے فرائض خوش اسلوبی سے نبھانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےٹریفک پولیس کے جوانوں میں ضلعی پولیس سربراہ م...
01/04/2024

ڈیوٹی کے فرائض خوش اسلوبی سے نبھانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےٹریفک پولیس کے جوانوں میں ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کر رہے ہیں۔

الحمد اللہ بچے کے ورثاء مل گئے ہیں۔مانسہرہ پولیس اپنے تمام پیج فالورز کی مشکور ہے جنھوں نے پوسٹ کو شئیر کرنے میں مدد کی۔...
12/13/2023

الحمد اللہ بچے کے ورثاء مل گئے ہیں۔
مانسہرہ پولیس اپنے تمام پیج فالورز کی مشکور ہے جنھوں نے پوسٹ کو شئیر کرنے میں مدد کی۔شکریہ

بفہ ()ضلع مانسہرہ کےدبنگ ٹریفک پولیس انسپکٹر یاسر خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر بفہ کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ م...
12/06/2023

بفہ ()ضلع مانسہرہ کےدبنگ ٹریفک پولیس انسپکٹر یاسر خان کا تحصیل ہیڈکوارٹر بفہ کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانسہرہ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر یاسر خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر بفہ کا اچانک دورہ کیا جس میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سےصحافی بفہ تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نظیرخان دودال اویس احمد خان اور معززین بفہ سابق ناظم بفہ عالم زیب خان لغمانی سابق ایچ بی ایل کیشیئر ثاقب خان لغمانی اوردیگر نےٹریفک انسپکٹر کوبفہ میں ٹریفک کےمسائل سے آگاہ کیا ضلعی ٹریفک پولیس انسپکٹر یاسر خان نے یقین دہائی کرواتے ہوئے کہا کہ سوموار سے انشاء اللہ ٹریفک جام اور ٹریفک سے متعلق مسائل کے حل میں آپ سب کو نمایاں کمی نظر آئی گی اور سوموار سے مستقل بفہ ہیڈکوارٹر کے لئے رائیڈر تعینات کردیا جائے گا ۔انسپکٹر یاسر خان نے چوک بازار بفہ میں ٹیکسی ڈرائیوروں سے بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ہمارے بھائی ہو ہمیں اچھا نہیں لگتا کہ آپ لوگوں کے ساتھ سختی یاجرمانہ کریں مگر بار بار وارننگ کرنے کے باوجود بھی آپ ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کرتے اور مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہمارے پاس جرمانے کرنےکے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا اگر آپ ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ سب کے ساتھ ہم بھرپور تعاون کریں گے اگر آپ لوگوں کو کوئی ٹریفک اہلکار بلاوجہ تنگ کریں گے تو میرے موبائل نمبر پر کال کریں ہم اسی وقت اپنے اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کریں گےجب تک آپ تعاون نہیں کریں گے تو یہ مسائل ختم نہیں ہوں گے اور ہمیں مجبوراً آپ سب سے سختی کرنا پڑے گا

11/22/2023

اہلیان بفہ کی طرف سے بفہ کے مشران چیئرمین نادر خان اور امروز فیروز خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کیری سروس کو اللہ کے فضل و کرم سے اسے کامیاب بنایا اور بفہ کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی ۔

11/22/2023

#بفہ پکھل عنایت آباد کے ماہر قانون دان حافظ محمد نسیم خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی میٹنگ میں اپنی رائے پیش کرتے ہوئے ۔

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے تھانہ بفہ کی حدود میں ہوائ فائرنگ کی شکایت پر SHO تھانہ بفہ کو معطل کرکے لائن حاضر ...
11/15/2023

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے تھانہ بفہ کی حدود میں ہوائ فائرنگ کی شکایت پر SHO تھانہ بفہ کو معطل کرکے لائن حاضر کرکے محکمانہ انکوائری شروع کر دی۔

ضلع بھر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر ہوائ فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ، سنجیدگی سے نوٹس نہ لینے اور فوری کاروائ نہ کرنے پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ کے خلاف محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی (ڈی پی او مانسہرہ)

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 44ویں پاسنگ آؤٹ پریڈکا اہتمام، مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 854جوانوں نے ریکروٹ کورس کی ...
11/14/2023

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 44ویں پاسنگ آؤٹ پریڈکا اہتمام، مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 854جوانوں نے ریکروٹ کورس کی 6 ماہ کی تربیت مکمل کرلی۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخواہ اور ڈی پی او مانسہرہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دی

ڈرائیور حضرات کی جانب سے سواریوں کے ساتھ بدتمیزی /بداخلاقی کرنے اور من مانے کراۓ وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے پر ڈی پی...
11/09/2023

ڈرائیور حضرات کی جانب سے سواریوں کے ساتھ بدتمیزی /بداخلاقی کرنے اور من مانے کراۓ وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانگیر خان کی ہدایات پر ٹریفک انچارج مانسہرہ یاسر خان نے ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ، سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو ٹریفک دفتر طلب کیا گیا ، عہدیداران کو RTA کی جانب سے جاری کیا گیا کرایہ نامہ دیا گیا اور انھیں ہدایت کی گئ کہ ڈرائیورز کو پابند کریں کہ وہ نئ لسٹ کے مطابق کرایہ وصول کریں گے۔علاوہ ازیں سواریوں کے ساتھ بداخلاقی اور بدتمیزی کرنے کی شکایت موصول ہونے پر ڈرائیورز کا لائسنس بھی کینسل کردیا جاۓ گا۔

" تھانہ بفہ کا اعزاز " تھانہ بفہ میں تعینات 4 سب انسپکٹر  کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئیسب انسپکٹر اختر نواز خان۔ ...
11/06/2023

" تھانہ بفہ کا اعزاز "
تھانہ بفہ میں تعینات 4 سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

سب انسپکٹر اختر نواز خان۔ سب انسپکٹر انور خان۔ سب انسپکٹر اشتیاق خان۔ سب انسپکٹر ساجد خان کو انسپکٹر کے عہدے پر پرموشن مل گئی ہے
اتفاقا چاروں سب انسپکٹر اس وقت تھانہ بفہ میں تعینات ہیں۔۔۔۔۔

ضلع مانسہرہ سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ، انچارج ٹریفک پولیس مانسہرہ یاسر خان نے...
11/03/2023

ضلع مانسہرہ سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ، انچارج ٹریفک پولیس مانسہرہ یاسر خان نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ افغان مہاجرین کو انتہائ عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا ۔

غیر ملکی شہریوں کی پرامن طور پراپنے ملک منتقلی کے حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ طہور بابر آفریدی کی جانب سے تمام متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے ضلع میں بننے والے نئے تھانہ لاری اڈہ کا افتتا...
11/01/2023

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے ضلع میں بننے والے نئے تھانہ لاری اڈہ کا افتتاح کر دیا ، ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ ، ایس پی ہیڈکواٹرز اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ بھی افتتاح کے موقع پر انکے ہمراہ تھے۔افتتاح کے موقع پر انجمن تاجران ، علماء اکرام ، میڈیا نمائندگان اور لوکل عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ نے افتتاح کے بعد تھانہ کا تفصیلی وزٹ کیا اور رجسٹرڈ میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے روزنامچہ میں رپورٹ لکھ کر باضابطہ طور پر تھانہ میں رپورٹس درج کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ضلع میں نئے تھانوں کے قیام سے علاقے میں امن و آمان کو برقرار رکھنے میں مدد ملی گی اور عوام کو بھی دور دراز کے تھانوں میں جانے کے بجاۓ قریبی تھانے میں رپورٹ کرانے میں آسانی ہوگی۔

انھوں نے تھانہ کے عملہ کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت اور انکے مسائل کا حل ہی اپ کی اولین ترجیع ہونی چائیے عوام کی خوب خدمت کریں اور محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔انھوں نے مزید کہا کہ غریب اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کو یقینی بنائیں اور تھانے آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھیں۔

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت پولیس کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقدمحکمانہ پروموشن کمیٹی نے 32 ...
10/31/2023

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت پولیس کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد

محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 32 پولیس اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہو، امید ہے وہ پہلے سے بہتر انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، ڈی پی او مانسہرہ

محنت و لگن سے اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو سرانجام دینے والے پولیس افسران کو انکی سینارٹی کے مطابق ترقی دی گئ ، ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی گئی،ترقی پانے والے تمام پولیس افسران کو پروموشن کے لئے اہل پایا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ترقی پانے والے پولیس افسران و انکے خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہو ں کہ ترقی پانے والے تمام پولیس افسران اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اچھے اندا ز سے استعمال کریں گئے او رلوگوں کی خدمت کا جذبہ ساتھ لے کر اپنے فرائض نبھائیں گئے،جرائم کی روک تھام اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کے لئے کوشاں رہیں گئے۔

چوکوں ، چوراہوں اور سٹرکوں پر Simsفروخت کرنے پر پابندی عائد۔۔۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ...
10/31/2023

چوکوں ، چوراہوں اور سٹرکوں پر Simsفروخت کرنے پر پابندی عائد۔۔۔

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع میں غیر قانونی طور پر روڈوں ، چوکوں اور چوراہوں پر سمیں (Sims) فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

روڈوں ، چوکوں اور چوراہوں میں غیر قانونی طور پر سمیں فروخت کرنے پر ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے دفعہ 144نافذ کر دیا۔

تھانہ لاری اڈہ پولیس نے غیرقانونی طور پر سمیں فروخت کرنے پر محمد دین نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ضلع بھر میں صرف رجسٹرڈ فرینچائزز ہی سمیں فروخت کرسکیں گے۔

 #ایبٹ آباد 30 آکتوبر دفتر وفاقی محتسب جناب عدنان خان TMO بفہ عابد صاحب اور جنرل کونسلر عاطف طاہر سوئی گیس کیس کی سماعت۔
10/31/2023

#ایبٹ آباد 30 آکتوبر دفتر وفاقی محتسب جناب عدنان خان TMO بفہ عابد صاحب اور جنرل کونسلر عاطف طاہر سوئی گیس کیس کی سماعت۔

الحمدللہ ڈھوڈیال ہائیر سیکنڈری سکول کی انٹر سکولز ٹورنامنٹ بفہ زون میں کوٹلی بالا کو والی بال فائنل میں شکست دیکر ڈسٹرکٹ...
10/31/2023

الحمدللہ ڈھوڈیال ہائیر سیکنڈری سکول کی انٹر سکولز ٹورنامنٹ بفہ زون میں کوٹلی بالا کو والی بال فائنل میں شکست دیکر ڈسٹرکٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔۔ماشااللہ فائنل کے تین سیٹس میں سے پہلے دو سیٹ آسانی سے جیت کر عرصہ دراز کے بعد ڈسٹرک ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی ۔۔تمام سٹاف و انچارج والی بال مفتی وحید صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں

گنارزیب خان میموریل ڈویژنل  فٹبال ٹورنامنٹ بفہمہمان خصوصی سابق ناظم یونین کونسل بفہ حاجی عالم زیب خان ۔
10/28/2023

گنارزیب خان میموریل ڈویژنل فٹبال ٹورنامنٹ بفہ
مہمان خصوصی سابق ناظم یونین کونسل بفہ حاجی عالم زیب خان ۔

ٹریفک کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں SP Traffic کے کمپلینٹ نمبر 0997391343 پر رابطہ کریں
10/28/2023

ٹریفک کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں SP Traffic کے کمپلینٹ نمبر 0997391343 پر رابطہ کریں

ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے شنکیاری میں گرینڈ آپریشنمنی اڈوں غیر قانونی پارکنگ وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی جاری۔ ایس پ...
10/28/2023

ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے شنکیاری میں گرینڈ آپریشن

منی اڈوں غیر قانونی پارکنگ وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی جاری۔
ایس پی ٹریفک جہانگیر خان کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکل انچارج شنکیاری حاجی صدیق کی جانب سے نفری کے ہمراہ شنکیاری بازار سمیت بجنہ روڈ میں غیر قانونی منی اڈوں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف، کمسن ڈرائیوران اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائی
سینکڑوں گاڑیوں کو تھانہ شنکیاری میں بند کر دیا-
ترجمان مانسہرہ ٹریفک پولیس

بفہ پکھل کی عوام کے لیے ایک اور خوشخبری۔۔بفہ پکھل کے نادرہ دفتر کو نیا کوڈ جاری ہو گیا 13506 یہ کوڈ نادرہ کی طرف سے تحصی...
10/27/2023

بفہ پکھل کی عوام کے لیے ایک اور خوشخبری۔۔
بفہ پکھل کے نادرہ دفتر کو نیا کوڈ جاری ہو گیا 13506 یہ کوڈ نادرہ کی طرف سے تحصیل بفہ پکھل کو جاری کر دیا گیا۔

کس کس کی پرانی یادیں وابستہ ہیں ہائی سکول بفہ سے کمنٹس میں بتائیں ۔
10/27/2023

کس کس کی پرانی یادیں وابستہ ہیں ہائی سکول بفہ سے کمنٹس میں بتائیں ۔

Address

12
Man, WV

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Pakhal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Pakhal:

Videos

Share