تم کیوں خوشبوؤں میں دلچسپی
لینے لگ گئی ہو
تم تو خود جس نگر سے گزر جاؤ اُس نگر
کی فضاؤں میں کئی دنوں تک
مہک اپنا جادو دکھاتی رہتی ہے
میں کبھی سوچتا ہوں کہ تمہیں ستارویں صدی
میں فرانس کے شہر گراس میں
جنم لینا چاہیئے تھا تو وہ کبھی چمبیلی کے بیج
فرانس میں لا کر پھول ہی نہیں اُگاتے
فرانس سارا تمہارے ہی لمس کا محتاج رہتا
لوگ تمہارے دیوانے ہوتے انکی
حسرتیں ہوتی کہ تم اک بار ان گلیوں سے گزر جاؤ
تو یہ گلیاں تا حشر
تمہارے لمس سے مہکتی رہیں
تب گراس میں لگنے والی پہلی پرفیوم کی فیکٹری
گیلی مارڈ جو 1747 میں وجود
میں آئی وہ تمہارے نام سے منتخب ہوتی
خوشبوں کے عجائب گھر میں پہلی
خوشبو کا خطاب تمہارے نام ہونا تھا
اور آج کے دور کے لوگ
صرف تمہاری خوشبو کو چٹخنے کے لیے
گراس کے میوزیم جاتے
مگر ان بے قدروں کو اس قدر کا پتا نہیں
جو اک پرفیوم سے تمہارا موازنہ
کرتے پھرتے ہیں
تمہارے گلے کا سکاف اک بار ہوا میں لہرا دیا جائے تو ان قیمتی پرفیوموں کی ویلیو نا رہے
ش.جیل
10/07/2022
میں چاہتا ہوں جب برسوں بعد ہماری ملاقات ہو تو تم وجود کی ساری رنجشیں بھلا کر رُوح کی گہرائیوں میں ایسے پیوست ہو جاؤ کہ جسم کا ایک ایک ٹکڑا اپنی قسمت پہ رشک کرے۔۔۔
ا ق ب ا ل
10/07/2022
تمہاری وجہ سے نا جانے کتنے ہی لوگ زندگی پا گئے
ماہرِ نفسیات تمہاری آواز کو
زندگی سے محبت کروا دینے والا سنگیت
قرار دیتے ہیں،
تمہاری تصویر زندگی سے مایوس
لوگوں کو دکھائی جاتی ہے
تاکہ وہ جان سکیں کہ دنیا کس قدر حسین ہے،
تمہاری بک کولیکشن پڑھ کر
کوئی بھی جاہل، صاحبِ ادب بن سکتا ہے۔۔۔۔۔
تمہاری باتیں،
ہاں
تمہاری شاعرانہ باتیں رومانوی ادب کا حصہ ہیں،
تمہارا تکیہ *انسومنیا کے مریضوں کے لئے باعثِ علاج ہے۔
م ی ا ں وقار
Be the first to know and let us send you an email when CapτaᎥn 47 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.