فرینڈ میڈیا گروپ جلال پور پیر والا

فرینڈ میڈیا گروپ جلال پور پیر والا This page is only for news and also entertainments

08/01/2025

*کپاس کی اگیتی کاشت بہترین پیداوار کی ضمانت ہے محمد طلحہ شیخ کا جلالپور پیر والا میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام سیمینار سے کسانوں سے خطاب*
Deputy Commissioner Multan

*جلال پورپیروالا۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری  شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے۔۔نامعلوم چورسی سی ٹی وی فوٹی...
07/01/2025

*جلال پورپیروالا۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے۔۔نامعلوم چورسی سی ٹی وی فوٹیج میں محلہ حکیماں والا سے موٹر سائیکل چوری کرکے لے جاتا ہوا صاف دیکھائی دے رہا ہے۔۔*
CPO Multan RPO Multan CPO Multan DSP Jalalpur Pirwala

07/01/2025

جلال پور پیر والا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار

06/01/2025

جلالپور پیروالا میں 6 بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی 6 بہنوں سے سادگی سے شادی کر کے ایک نیا ٹرینڈ قائم کر دیا شادی میں رشتہ داروں ، دوستوں اور اہل علاقہ کی بھر پور شرکت

حکیم محمد شعیب جن کو کچے کے ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل اغوا کرلیا تھا ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر اسکو ماردیا گیا اسکی غائبانہ نم...
05/01/2025

حکیم محمد شعیب جن کو کچے کے ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل اغوا کرلیا تھا ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر اسکو ماردیا گیا اسکی غائبانہ نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب عیدگاہ چوک فوارہ پر ادا کی جائے گی شرکت کی اپیل۔
CPO Multan CPO Multan RPO Multan DSP Jalalpur Pirwala Rana Babar Ali Khan IG PUNJAB POLICE LOVERS City Traffic Police, Multan

05/01/2025

جلال پور پیر والا...
*شاندار سروس پیرڈ گزارنے کے بعد ڈی ایس پی مہر بشیر احمد نے چارج چھوڑ دیا شہریوں ، پولیس آفیسران اور صحافی برداری نے ان کو الوداع کیا ان کی پوسٹنگ سرکل مظفر آباد میں ہوئی جبکہ میاں عبدالروف نے بطور ڈی ایس پی سرکل جلالپورپیروالا چارج سنبھال لیا*
DSP Jalalpur Pirwala
RPO Multan
CPO Multan
CPO Multan

جلالپورپیروالا میں میاں عبد الروف کو ڈی ایس پی کا چارج سونپ دیا گیا ہے اس پہلے بھی میاں عبد الروف جلالپورپیروالا میں ڈی ...
05/01/2025

جلالپورپیروالا میں میاں عبد الروف کو ڈی ایس پی کا چارج سونپ دیا گیا ہے
اس پہلے بھی میاں عبد الروف جلالپورپیروالا میں ڈی ایس پی رہ چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔

05/01/2025

*ہتھیجی*
*پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ نے ولائتی شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی ملزم آشر مسیح سے 144 بوتلیں ولائتی شراب بمعہ گاڑی برآمد کر لی گئی*

ناک، کان، گلا سرجن: جلالپور پیروالہ ہر اتوار، دوپہر 12بجے سے 4بجے تک انشاءاللہ
04/01/2025

ناک، کان، گلا سرجن: جلالپور پیروالہ
ہر اتوار، دوپہر 12بجے سے 4بجے تک انشاءاللہ

*اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا ذوالفقار علی خان اور ایس ڈی او میونسپل کمیٹی مہوش یونس کی خصوصی کاوش سے شہری آبادیوں کی بہت...
03/01/2025

*اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا ذوالفقار علی خان اور ایس ڈی او میونسپل کمیٹی مہوش یونس کی خصوصی کاوش سے شہری آبادیوں کی بہتر صفائی کا عمل جاری ہے ان آبادیوں کو بھی صاف کیا جارہا ہے جہاں آج تک صفائی عملہ نہیں گیا تھا*
Deputy Commissioner Multan

03/01/2025

جلالپور پیر والہ پولٹری فارمز اور پولٹری و مویشیوں کی خوراک کی تیاری و فروخت کرنے والے تجدیدِ لائسنس برائے سال 2025 کروائیں , ڈاکٹر جمشید اختر..

03/01/2025

*بے فارم میں بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر شامل کرنے کا فیصلہ حکومت نے 10سال سے زائد عمر کے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیورٹی فیچرز کے تحت 10سال سے زائد عمر کے بچوں کے انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے اور خصوصی ب فارم (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کا اجرا مرحلہ وار 15 جنوری سے کیا جائے گاپہلے مرحلے میں 15 جنوری سے 10سال سے زائد اور 18سال سے کم عمر بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی، انگلیوں کے نشانات اور تصویریں نادرا سینٹرز پر لی جائیں گی۔حکومت کے مطابق اس اقدام سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوسکے گی*

پونٹہ بھٹہجلالپورپیروالا کے نواحی علاقہ پونٹہ بھٹہ میں  گھریلو ناچاقی پر 18 سالہ نوجوان جواد ولد منصور احمد زہریلا انجکش...
02/01/2025

پونٹہ بھٹہ
جلالپورپیروالا کے نواحی علاقہ پونٹہ بھٹہ میں گھریلو ناچاقی پر 18 سالہ نوجوان جواد ولد منصور احمد زہریلا انجکشن لگا کر خودکشی کرلی ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی

*ملتان: جلالپور پیروالا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار**16 دسمبر 2024 کو جلالپور پیروالا شہر میں ایک افسوس...
02/01/2025

*ملتان: جلالپور پیروالا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار*

*16 دسمبر 2024 کو جلالپور پیروالا شہر میں ایک افسوسناک ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ارشاد حسین سانگی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ٹارگٹ کلر گرفتار*

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی جلالپور پیروالا نے مقدمہ نمبر 1844/24 بجرم 324/302/34 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

*سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر* نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔ جس پر ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف کی زیر نگرانی ، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین اور ڈی ایس پی جلالپور پیروالا بشیر احمد ہراج کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور پیروالا وقار احمد نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم کو خیبر پختونخواہ سے گرفتار کر لیا۔

*پولیس نے جدید ٹیکنالوجی* سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

*ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا* کہ مقتول ارشاد سانگی کا بڑا بھائی سجاد حسین سعودیہ میں شوکت خان کے ساتھ سکریب کا کام کرتا تھا اور "میٹل پوائنٹ" کے نام سے ایک کمپنی چلاتا تھا۔ سجاد حسین سعودیہ سے پیسے اپنے بھائی ارشاد حسین کے پاس بھیجتا رہا تھا ، جنہیں ارشاد حسین نے رقبہ خریدنے میں استعمال کیا۔ سجاد حسین کی وفات کے بعد شوکت خان نے دعویٰ کیا کہ سجاد کی بھیجی ہوئی رقم میں اس کا بھی حصہ تھا اور اس نے ارشاد حسین کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا کہ خریدے گئے رقبے میں اس کا بھی حصہ ہے۔ ان تنازعات کے باعث ملزمان محمد کمال ، ٹارگٹ کلر اور شوکت علی (ڈرائیور) شوکت خان کے اسلام آباد والے گھر میں اکٹھے ہوئے ، جہاں شوکت خان نے ارشاد سانگی کو قتل کرنے کا کہا۔۔ اس قتل کے لیے 12 لاکھ روپے طے کیے گئے۔ شوکت خان کا بھتیجا عرفان بھی اس سازش میں شامل رہا۔ اس کے علاوہ مقتول ارشاد سانگی کی پہلی بیوی ، جو ملزم منیر احمد کی بہن تھی ، انتقال کرچکی تھی۔ ملزم منیر احمد جو مقتول کے بھائی سجاد کا سعودیہ میں ڈرائیور بھی رہ چکا تھا اس کو شک تھا کہ ارشاد نے اس کی بہن کو زہر دے کر قتل کیا تھا ، جس پر اس نے اس قتل میں معاونت فراہم کی۔ ٹارگٹ کلر اور شوکت علی نے منصوبہ بندی کے مطابق 16 دسمبر 2024 کو جلالپور پیروالا میں واقع وومن پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے ارشاد سانگی کی گاڑی کو روکا۔ جیسے ہی مقتول نے اپنی گاڑی روکی ، ملزم ٹارگٹ کلر نے اپنے پسٹل سے 7 فائر کیے ، جس کے نتیجے میں ارشاد سانگی شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد ، ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے۔ ارشاد سانگی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسے قتل کے لیے 12 لاکھ روپے دیے گئے ، اور مزید رقم قتل کے بعد دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

*سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر* نے ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیموں کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں مرکزی ملزم کو خیبر پختونخواہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او ملتان نے بتایا کہ ملزم کے اعتراف جرم اور قتل کے محرکات کی مکمل تصدیق ہوچکی ہے۔ اس وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ پولیس قانون کے مطابق تمام ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سی پی او ملتان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد کی بحالی اور امن و امان کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر سی پی او ملتان نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔
CPO Multan CPO Multan
IG PUNJAB POLICE LOVERS RPO Multan

ڈی ایس پی جلالپورپیروالا مہر بشر احمد سیال تبدیل...  جاوید طاہر مجید کو ڈی ایس پی جلال پور پیر والا  تعینات کردیا گیا DS...
01/01/2025

ڈی ایس پی جلالپورپیروالا مہر بشر احمد سیال تبدیل... جاوید طاہر مجید کو ڈی ایس پی جلال پور پیر والا تعینات کردیا گیا
DSP Jalalpur Pirwala

*عبیل ٹریول اینڈ ٹورز کی بمپر آفر**سعودی عرب 90 دن کا بزنس وزٹ ویزہ دستیاب* *کراچی اور اسلام آباد اعتماد سنٹر سے بائیو م...
30/12/2024

*عبیل ٹریول اینڈ ٹورز کی بمپر آفر*

*سعودی عرب 90 دن کا بزنس وزٹ ویزہ دستیاب*


*کراچی اور اسلام آباد اعتماد سنٹر سے بائیو میٹرک*

*ریٹ صرف اور صرف 200,000 روپے*

*پروسس ٹائم صرف 7دن*

*ابھی رابطہ کریں*
*عبیل ٹریول اینڈ ٹورز نزد نیو کچہری/آراضی ریکارڈ سنٹر کیپٹن طارق جمال شہید روڈ جلالپورپیروالا*

*03006395462*
*03007866858*
Madni Khan
Lateef Abbas
Arif Khan
Rana Babar Ali Khan
Qazi Mudasar Nawaz
Ubaid Rajpoot
Imran Bhatti
@

29/12/2024

جلالپورپیروالا میں ایل پی جی گیس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن.. متعدد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
Deputy Commissioner Multan

26/12/2024

جلالپور پیر والہ میں لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے: ڈاکٹر جمشید اختر
وزیر اعلٰی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ، ایم این اے رانا محمد قاسم نون اور ایم پی اے لعل محمد جوئیہ کے نمائندے کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بھی شرکت کی

Address

Near Haram Shareef In Madinah
Riyadh

Telephone

+923002856341

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فرینڈ میڈیا گروپ جلال پور پیر والا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to فرینڈ میڈیا گروپ جلال پور پیر والا:

Videos

Share

Category