چیچہ وطنی میں جامعہ حضرت کرماں والا شریف کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جانشین رسول حضرت سیدنا صدیق اکبر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا اوکاڑا کے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان شمسی نے خطاب کیا رپورٹ سید الطاف حسین شاہ نمائندہ لاھور رنگ نیوز چیچہ وطنی
چیچہ وطنی : اشرف میڈیکل اسٹور اور بن اشرف فارمیسی کے مالک حاجی محمد اشرف کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔
28/12/28
لاہور ملتان قومی شاہراہ پر شدید دھند 27/12/23
با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 21 دسمبر 2023
ساہیوال۔ ساہیوال بورڈ نے دوسرے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا
ساہیوال۔ نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا
ساہیوال۔امتحانات میں 11514 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
ساہیوال۔ 4353 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی
ساہیوال۔امتحانات میں شریک 6165 طلبہ میں سے 2007اور 5349طالبات میں سے 2346 کامیاب ہوئے
ساہیوال۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ساہیوال۔ سپرنٹنڈنٹ انٹر برانچ محمد مبشر اعظم اور دیگرعملہ بھی موجود تھے
ساہیوال۔ نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں
ساہیوال۔ طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی نتیجہ دیکھ سکتے ہیں
چیچہ وطنی : کسان رل گٸے ,فصلیں تباہ ہونے لگی ۔یوریا کھاد نایاب ہو گٸ۔ محکمہ زراعت سمیت دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشاٸ کا کردار ادا کرنے لگے۔میٹنگز کا کھیل جاری ۔کسان تنظیموں کا نگران وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل ۔20/12/23
چیچہ وطنی کے نواحی گاٶں 32/12L میں نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے نوجوان قتل 8/12/23
چیچہ وطنی :پاکستان کسان بورڈ ضلع ساہیوال اور تحصیل چیچہ وطنی کے عہدیداروں نےیوریا کھاد کی عدم دستیابی پر پریس کلب میں احتجاج کیا۔
چیچہ وطنی : گندم کی فصل کو پہلےپانی کے ساتھ یوریا کھاد ڈالنے کے لٸے کھاد دستیاب نہیں ۔رانا زاہد ضلعی صدر پاکستان کسان بورڈ ساہیوال
چیچہ وطنی :کھاد کی طلب اور رسد میں بہت فرق ہے جس کی وجہ یوریا کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔رانا زاہد ضلعی صدر ساہیوال
چیچہ وطنی :ضلع میں یوریا کھاد کی روزانہ کھپت 10 ہزار بوری ہے جب کہ مارکیٹ میں 6 ہزار فراہم کی جا رہی ہے ۔رانا زاہد ضلعی صدر ساہیوال
چیچہ وطنی : مارکیٹ میں یوریا کھاد 3700 روپے کی بجاٸے بلیک میں 5200 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے ۔رانا زاہد
چیچہ وطنی :ضلعی انتظامیہ یوریا کھاد کے بحران اور بلیک مارکیٹنگ ختم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔رانا زاہد ضلعی صدر کسان بورڈ
چیچہ وطنی :گندم سمیت دیگر کاشتہ فصلوں کو یوریا کھاد نہ ملی تو فصلیں تباہ ہو جاٸینگی ۔عہدیدار کسان بورڈ
چیچہ وطنی : نگران وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب یوریا کھاد کے بحران کا فوری نوٹس لیں ۔کسان بورڈ عہدیداروں کی اپیل
رپورٹ ۔۔ محمد سہیل حبیب مغل نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہور 8/12/23
چیچہ وطنی :اسپیشل بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے چیچہ وطنی ٹی ایم اے ہال میں تقریب منعقد ہوٸ۔
چیچہ وطنی : سی ای اوایجوکیشن چوہدری محمد اکرام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
چیچہ وطنی :سپیشل بچے ہمارے معاشرتی گلشن کے خوش رنگ پھول ہیں جو صلاحیتوں کی دولت سے مالا مال محبت اور توجہ کے حقدار ہیں۔سی ای او ایجوکیشن
چیچہ وطنی :حکومت پنجاب ان کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لیے گرانقدر اقدامات اٹھا رہی ہے۔سی ای او ایجو کیشن
چیچہ وطنی :سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ماہر معلمین اپنی تمام تر مہارتوں کو کام میں لاتے ہوئے ان بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوھدری محمد اکرام
چیچہ وطنی : متاثرہ سماعت، نابینا، جسمانی معذور,جسمانی معذور اور ذہنی معذوربچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کٸے۔
چیچہ وطنی : سپیشل بچوں کو والدین یا معاشرے پر بوجھ سمجھنے کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ھے۔ڈی ای او ایجوکیشن شہباز علی
چیچہ وطنی : محبت اور توجہ کے مستحق ان بچوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈی ای او شہباز علی نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر
چیچہ وطنی : تقریب کے منتظمین کی طرف سے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی دٸیے گٸے ۔
رپو
چیچہ وطنی :ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں ڈیجیٹل میموگرافی مشین کا افتتاح کر دیا۔
چیچہ وطنی : کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے مشین کا افتتاح کیا۔
چیچہ وطنی : پاکستان میں ”خواتین میں چھاتی کا کینسر“ ایک
تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے جس کی ابتدائی مرحلے میں سکریننگ کر کے قیمتی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ کمشنر شعیب اقبال
چیچہ وطنی :اس خطرناک مرض سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ مرض بارے معاشرے میں آگہی دی جائے اور خواتین اپنا معائنہ باقاعدگی سے کروائیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید
چیچہ وطنی : ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں ڈیجیٹل میموگرافی مشین کی مالیت 5کروڑ روپے ہے۔کمشنر ساہیوال
چیچہ وطنی :اس مشین کے فنکشنل ہونےسے خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص میں بہت مدد ملے گی۔ کمشنر ساہیوال
چیچہ وطنی :افتتاحی تقریب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان، ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب، شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم اختر سمیت ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹ ۔سہیل حبیب مغل نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہور 4/5/23
چیچہ وطنی : مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام "لبیک یاقصی' " جلسہ عام کا انعقاد شہر والے پل پر کیا گیا
چیچہ وطنی : حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہانیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسہ عام سے خطاب کیا
چیچہ وطنی :میں چیچہ وطنی کی عوام سے خطاب کر رہا ہوں ۔حماس رہنما اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی : یہ انتظام انہوں نے فلسطینیوں کی عوام سے اظہار اور ہمدردی کے لیے کیا ہے ۔اسماعیل ہانیہ کا خطاب
چیچہ وطنی :اس وقت فلسطینیوں کے لیے پوری دنیا پریشان ہے۔اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی : مسجد اقصیٰ پوری امت مسلمہ قبلہ اول ہے۔ اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی :یہاں سے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم معراج پر تشریف لے گئے تھے۔اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی :یہ مسجد اقصیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امانت ہے۔اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی :ہماری زمہ داری ہے کہ ہم سب اسکی حفاظت کریں ,اس وقت فلسطینیوں پورے اندھیرے میں ہے۔اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی :میں سب پاکستانیوں کا مشکور ہوں جو فلسطینیوں کی عوام سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں ۔اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی :میں اسرائیل پر لعنت بھیجتا ہوں۔اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی :انشاء اللہ جو مشن "طوفان اقصی " 7 اکتوبر سے شروع ہو تھا وہ ضرور کامیاب ہو گا.اسماعیل ہانیہ
چیچہ وطنی : ”طوفان اقصیٰ" مشن میں فلسطینیوں کی فتح ہو گی۔اسماعیل ہ
چیچہ وطنی : چیچہ وطنی میں پولیو مہم جاری ہے ۔محکمہ صحت
چیچہ وطنی : پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کا عملہ تحصیل بھر میں بچوں کو پولیو ویکیسن پلانے میں مصروف عمل ہے
چیچہ وطنی : پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اور ویکسین کے دو قطرے ہی اس مرض سے بچاو کا واحد ذریعہ ہیں ۔محکمہ صحت
چیچہ وطنی : محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر اور پبلک مقامات پر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکیسن کے دو قطرے پلا رہی ہیں ۔
چیچہ وطنی : والدین پولیو کے مرض سے بچاو کے لٸے اپنے بچوں کو ویکیسن کے دو قطرے ضرور پلاٸیں ۔محکمہ صحت کی اپیل
چیچہ وطنی : عوام الناس پولیو ٹیموں سے ویکسین پلانے میں تعاون کریں۔محکمہ صحت کی اپیل
چیچہ وطنی : والدین کی ذرا سی غفلت بچے کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے ۔محکمہ صحت
رپورٹ ۔۔ محمد سہیل حبیب مغل ۔۔ نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہور 1/12/23
چیچہ وطنی : شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا
چیچہ وطنی : شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں
چیچہ وطنی : مارکیٹ کمیٹی اپنی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
چیچہ وطنی :مصنوعی گرانفروشی کی وجہ سے عوام الناس کا مالی نقصان ہو رہا ہے
چیچہ وطنی : سبزی فروش اپنی من مرضی سے مہنگے داموں سبزیاں بیچ رہے ہیں ۔شہری
چیچہ وطنی : مٹر 350 ,آلو150 ,ٹماٹر 100,ادرک 1000 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے ۔
چیچہ وطنی : پراٸس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر فعال ہو چکی ہیں اور کاغذی کارواٸیوں میں کارکردگی ظاہر کی جا رہی ہے
چیچہ وطنی : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مصنوعی گرانفروشی کا نوٹس لیں ۔شہری تنظیموں کی اپیل ۔
رپورٹ :محمد سہیل حبیب مغل .نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف چیچہ وطنی 28/11/23
چیچہ وطنی : علاقہ شیخ فاضل میں سلسلہ چشتیہ نظامیہ سلیمانیہ کے عظیم روحانی پیشوا خواجہ خواجگان حضرت خواجہ صوفی اللہ داد سہو چشتی نظامی سلیمانی کا 136 واں اور حضرت خواجہ نور محمد سہو سلیمانی کا 94 واں دو روزہ عظیم الشان عرس چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
وی او ۔۔۔
عرس مبارک میں ملک بھر سے مشائخ عظام علماء کرام اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناءخوان مصطفی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی بارگاہ میں حاضر پیش کی عرس کی تقریبات میں الحاج پیر غلام محمد سہو بابا سائیں ستیانی شریف سندھ. صاحبزادہ اطاءاللہ سہو,سابق وفاقی وزیر چوہدری اعجاز الحق, پیر شمس الدین سہو پروفیسر سراج احمد سہو لاڑکانہ, پیر سید حسنین محبوب, پیر دیوان مسعود, اکمل وینس سابق صدر انجمن صحافیاں پریس کلب چوہدری غلام دستگیر سہو, ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی سید عمران شاہ چوہدری نذیر آرائیں,رانا سجاد حسین خاں ,ملک محمد ارشد,چوہدری محمد اشرف, ملک نعمان لنگڑیال نوید خان لودھی مہر ہیتم علی کاٹھیا رانا, راجہ نصیر احمد سمیت ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ خواجہ نور محمد سہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس کی عطا سے ہم اشرف المخلوقات اور اس کے لاڈلے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ عل
چیچہ وطنی : ساہیوال بورڈ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا
چیچہ وطنی : نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا۔
چیچہ وطنی : امتحانات میں صرف 6209 طلبہ و طالبات شریک ہوئے
چیچہ وطنی : امتحان میں 3354 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔کنٹرولر بورڈ
چیچہ وطنی : امتحان میں کامیابی کا تناسب 54 فی صد رہا
چیچہ وطنی : نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔کنٹرولر بورڈ
چیچہ وطنی :طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔کنٹرولر بورڈ
رپورٹ ۔ سہیل حبیب مغل نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہور 18/11/23
زینب پارک ہاوسنگ کالونی چیچہ وطنی میں آوارہ کتوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بلدیہ چیچہ وطنی آوارہ کتوں کی تلفی کے لٸے اقدامات کرے ۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ
8/11/23
چیچہ وطنی میں " زاہدہ حق فری میڈیکل کلینک " دل و دیگر امراض کے مریضوں کے لٸے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔آغا خان ہسپتال کے ماہر امراض دل ڈاکٹر غلام مصطفے بلوچ سمیت دیگر ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا ۔مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گٸ ۔فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد غریب مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی تھی ۔کیمپ انتظامیہ.کیمپ کا انعقاد گولڈن پرل کاسمیٹکس کی جانب سے کیا گیا تھا
رپورٹ ۔۔ سہیل حبیب مغل نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہور ۔ 6/11/23
محمد عثمان حبیب مغل کی شادی کی تقریب بخیرو عافیت سرانجام پاٸ ۔ 26/10/23
محمد عثمان حبیب مغل کی دعوت ولیمہ کی تقریب ”تاج محل میرج ہوٹل“ چیچہ وطنی میں منعقد ہوٸ ۔دعوت ولیمہ میں شہر کی سیاسی ,سماجی ,تجارتی اور مذہبی شخصیات سمیت عزیزواقارب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
26/10/23
چیچہ وطنی : مرکز اہل سنت نورلمساجد سے فلسیطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا
چیچہ وطنی : ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے
چیچہ وطنی :مظاہرین نے اسراٸیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی
چیچہ وطنی : اسراٸیل امریکہ کا لے پالک بچہ ہے جس نے فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے
چیچہ وطنی : ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
چیچہ وطنی : امریکہ اور اسرائیل نے نہتے معصوم اسراٸیلیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ۔مفتی ظہیر احمد بابر
چیچہ وطنی : اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت سے عالمی دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے ۔مفتی ظہیر احمد بابر
چیچہ وطنی :ریلی میں مفتی ظہیر احمد بابر ,مولانا احمد دین نقیبی, مولانا محمد اشفاق رضوی, مولانا محمد عمران جلالی ,مولانا محمد شہباز فردوسی ,مولانا محمد مدثر نصیر ,مولانا اکبر علی, مولانا اصغر علی ,مولانا محمد مدثر ,مولانا محمد مظہر قاری ابراہیم نوری , قاری محمد آصف سمیت علما ,طلبأ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
چیچہ وطنی :ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوٸی مرکز اہل سنت نورالمساجد میں اختتام پذیر ہوٸی ۔
رپورٹ ۔محمد سہیل حبیب مغل ۔نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہ
چیچہ وطنی میں اساتذہ تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں چیچہ وطنی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔13/10/23
*چیچہ وطنی پریس کلب میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد*
سرور کونین، محبوب رب العالمین، سرکار دو جہاں حضرت محمد مصطفی ؐ* کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے *چیچہ وطنی پریس کلب میں* محفل میلاد مصطفی ؐکا انعقادکیا گیا۔
کلام پاک ہدیہ نعت ﷺ پیش کی گئی، خطیب مرکزی نور المساجد *مفتی ظہیر احمد بابر* نے محفل میلاد میں نبی آخرالزمان *حضرت محمد مصطفی ﷺ* کی سیرت پاک پر بیان کیا ۔ محفل میلاد مصطفی میں انتظامیہ، وکلا، تاجران، علماء، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ محفل میلاد مصطفی کے اختتام پر چیچہ وطنی پریس کلب کے *صدر محمد صدیق سرفراز چشتی* نے علماء کرام و نعت خواں حضرات سمیت تمام حاضرین محفل کا *شکریہ* ادا کیا۔
29/9/23
چیچہ وطنی : عالمی شہرت یافتہ مصنف پیر عبدالخالق کی ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے چیچہ وطنی پریس کلب میں پریس کانفرنس
چیچہ وطنی : ماہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں نبی آخرالزماں کی ولادت باسعادت سے دنیا میں جہالت کے ساٸے مٹ گٸے ۔پیر عبدلخالق حسنات
چیچہ وطنی :آمنہ کے لال کی تشریف آوری دنیا کے لیے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے۔پیر عبدالخاق حسنات
چیچہ وطنی : ماہ ربیع الاوّل ساری امت مسم کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے۔پیر عبدالخالق حسنات
چیچہ وطنی :حضرت محمد رحمتہ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوا ۔پیر عبدالخالق حسنات
چیچہ وطنی :حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم محسن کاٸنات ہے ۔پیر عبدالخالق حسنات
چیچہ وطنی : بطور مسلمان ہمیں نبی کریم کے حکامات کی روشنی میں زندگی گزانی چاہیے ۔پیر عبدالخالق حسنات
رپورٹ ۔۔۔ محمد سہیل حبیب ۔۔نماٸندہ 92 نیوز چینل چیچہ وطنی 24/09/23
او/ سی
ساہیوال کے محلہ نور پارک گلی نمبر 3 میں لین دین کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 2 نوجوان قتل ہو گٸے ۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔
وی/ او
ساہیوال کے محلہ نور پارک گلی نمبر 3 میں تنویر اور دلدار نامی دو دوستوں اور شفیق نامی نوجوان کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا ۔
آج تلخ کلامی کے بعد شفیق نے چھریوں کے وار کر کے دونوں کو موت کےگھاٹ اتار دیا ۔شفیق نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او غلہ منڈی اے ڈی شاہین بھاری نفری کے ساتھ جاٸے واردات پر پہنچ گٸے ۔
رپورٹ ۔۔ سہیل حبیب مغل ۔۔۔
نماٸندہ 92 نیوز چینل چیچہ وطنی / ساہیوال 17/9/23
چیچہ وطنی میں سجا " بابے دا دنگل میلہ "جس میں لاھور ،ملتان ،صادق آباد،شیخوپورہ،اوکاڑہ، ساہیوال سمیت ملک کے مختلف شہروں سے نامور پہلوانوں نے ایک دوسرے پر خوب داؤ بیچ آزمائے. دنگل میلہ دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد امڈ آئی جبکہ دنگل میلہ انتظامیہ کی طرف سے مختلف مہمانوں کی دستار بندی بھی کی گئی ۔میلہ کا مقصد نوجوان نسل کو نشہ کی عادت سے دور کرنا اور کھیلوں کی جانب راغب کرناہے ۔منتظمین کا موقف
رپورٹ ۔۔۔ سہیل حبیب نماٸندہ 92 نیوز چینل & روزنامہ اوصاف لاہور 16/9/23
ساہیوال :ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا
ساہیوال : نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا
ساہیوال : امتحانات میں 45063 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
ساہیوال : 23414 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی
ساہیوال : امتحان میں کامیابی کا تناسب 52 فی صد رہا
ساہیوال۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سپرنٹنڈنٹ انٹر برانچ محمد مبشر اعظم بھی موجود تھے
ساہیوال : نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں
ساہیوال۔ طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں
13/09/23