![ایک ماں نے کہا،میرا تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچہ کہتا ہے، ماں دعا کرو میں مر جاؤں تو آپکی سب تکلیفیں اور پریشانیاں ختم...](https://img3.medioq.com/853/964/209533078539642.jpg)
11/05/2023
ایک ماں نے کہا،
میرا تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچہ کہتا ہے، ماں دعا کرو میں مر جاؤں تو آپکی سب تکلیفیں اور پریشانیاں ختم ہو جائیں گی.
کبھی خون کا بندوبست نہ ہونا یا کبھی بیماری سے متعلق اور اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے آپ لوگوں کو !
اس وقت اس ماں کے دل کی کیا حالت ہوگی اسکا اندازہ شاید ہی کوئی کر سکتا ہے.
تھلیسیمیا ایک ایسا مرض ہے جسکے لیے خون کی مدد سے محدود وقت تک کے لیے ایک انسانی جان کو سہارا دیا جاتا ہے.
ان مریضوں میں اکثر تعداد معصوم بچوں کی ہوتی ہے.
یہ بچے مہمان ہوتے ہیں اور اکثر بچے جوانی سے پہلے انتقال کر جاتے ہیں .
جہاں چاہے وہاں خون عطیہ کریں مگر ان معصوم مہمان پھولوں کی مدد کریں
جزاک الله.