22/03/2024
مالاکنڈ خاص پہاڑی روڈ پر یہ مزار کس کا ہے؟
پڑھیئے اور جانیئے ایک اہم تاریخی گوشہ ۔۔۔۔
تو سب دوستوں کی دلچسپی کی خاطر آج اس مزار کے حوالے سے یہ پوسٹ شئیر کر رہا ہوں.. یہ مزار سپین شہید کے نام سے مشہور سکندر شاہ پاپینی سید کا ہے, جو جنگِ ملاکنڈ 1895 کے دوران یہاں شہید ہوگئے تھے, اور پھر یہی ملاکنڈ خاص میں سڑک کنارے آپ کو دفن کیا گیا, آپ کا تعلق سوات نجی گرام سے تھا اور حسب نسب سے پاپینی سید گھرانے سے تھے, آپکے والد کا نام محمد سُلطان تھا, سکندر شاہ پاپینی کے تین بیٹے قیصر شاہ ,محبوب شاہ اور حضرت شاہ ہیں, آج جب میں ( امجد علی اُتمانخیل) نے سکندر شاہ بابا کے نواسے ایوب لالا سے رابطہ کیا, تو اُس نے بتایا کہ جنگِ ملاکنڈ 1895 کے دوران سکندر شاہ بابا اپنے دو بیٹوں قیصر شاہ اور محبوب شاہ کے ساتھ شریک ہوئے تھے, جب ملاکنڈ خاص میں جنگ چھڑ گئ تو سکندر شاہ لڑائی لڑتے ہوئے آخر کار انگریزوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور شہید ہوئے, اُسی وقت سکندر شاہ کے بیٹوں محبوب شاہ اور قیصر شاہ نے بہادری دکھاتے ہوئے اپنے باپ کی موت کا بدلہ ایک انگریز کپٹن کو اُسی کے پستول سے گولی مار کر لے لیا, بعد میں محبوب شاہ اور قیصر شاہ دونوں وہ پستول نجی گرام سوات لے آئے جو آج بھی بطورِ یاد سکندر شاہ بابا ک ایک نواسے عالمزیب خان کے پاس محفوظ ہے, ایوب لالا نے مزید بتایا کہ سکندر شاہ کی لاش ملاکنڈ خاص میں پڑی رہی اور وہی پھر اُسےسڑک کنارے دفن کیا گیا, کیونکہ محبوب شاہ اور قیصر شاہ کو اپنے باپ کی لاش نجی گرام سوات لانے میں مشکل پیش آئی تھی اور وہ عُجلت میں انگریز کپٹن کو قتل کرنے کے بعد نجی گرام آئے.تو یہ تھی سکندر شاہ پاپینی کے متعلق مکمل تاریخ جو امجد علی اُتمانخیل نے آپ سب کے ساتھ شئیر کی, پس جب بھی آپ سب دوست ملاکنڈ خاص پار کرنے لگے اور اس سبز گنبد والی مسجد پر نظر پڑے تو بس یہی تاریخ یاد رکھے کہ اس مسجد کے احاطہ میں سکندر شاہ پاپینی سید کا مزار موجود ہے جو جنگ ملاکنڈ 1895 میں شہید ہوگئے تھے.
یہاں ایوب لالا کا شجرہ نسب بھی تحریر کر رہا ہوں تاکہ بطورِ سند رہے.
ایوب لالا ابنِ بختیار پاپین خیل ابن حبیب شاہ ابن محبوب شاہ ابن سکندر شاہ( سپین شہید) ابن محمد سُلطان ابن شاہان بابا ابن امیر سُلطان ابن سُطان محمود ابن حضرت حاجی یوسف شاہ بابا ابن ملک حاجی دریخان بابا ابن حضرت شالدودین ننگر ہاری #کاپی