Today post

Today post اسلامی حکایات و واقعات اسلامی تعلیمات اسلامی معلومات اسلامی پوسٹ کےلئے پیج لائق کرئے

22/03/2023

*رمضان المبارک کا معمول*

1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔

2: رات 3 بجے اٹھیں۔

3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک

4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35 تک، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔

5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔

6: نماز فجر مقررہ وقت پر ادا کریں،

7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔

8: صبح 7:30بجے تک آرام کریں اور پھر اٹھ کر دن کے لیے تیاری کریں۔

9: نوافل کا اہتمام کریں۔

10:صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک، قرآن پاک کو مسلسل سنتے رہیں۔

11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ اذکار کریں پھر تلاوت قرآن مجید۔۔

12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ تک اذکار۔۔

13:غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کریں جس کی آپ استطاعت رکھتے ہو۔لیکن حسب توفیق نادار لوگوں خاص کر پڑوسیوں کو کچھ نہ کچھ ضرور بھیج دیا کریں۔۔

افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگیں۔
افطار کے بعد نماز مغرب پڑھیں اور دعا کریں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی ان شاءاللہ۔

14: عشاء کی نماز اور نماز تراویح پڑھیں۔

اللہ پاک ہمیں صحت و تندرستی اور پختہ ایمان کے ساتھ رمضان المبارک کا مشاہدہ کرنے اور رمضان کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین .

(30 دن) میں روزانہ قرآن کا ایک حصہ مکمل کرنے کا طریقہ
الفجر: 4 صفحات
ظہور: 4 صفحات
العصر: 4 صفحات
مغرب: 4 صفحات
عشاء: 4 صفحات

ہر روز (15 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے دو حصے ہیں۔
الفجر: 8 صفحات
ظہور: 8 صفحات
عصر: 8 صفحات
مغرب: 8 صفحات
عشاء: 8 صفحات

روزانہ ڈھائی حصے (12 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ
الفجر: 10 صفحات
ظہور: 10 صفحات
عصر: 10 صفحات
مغرب: 10 صفحات
عشاء: 10 صفحات

ہر روز (10 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے تین حصے ہیں۔
الفجر: 12 صفحات
ظہور: 12 صفحات
عصر: 12 صفحات
مغرب: 12 صفحات
عشاء: 12 صفحات

یہ پروگرام اعلیٰ عزم کے حامل لوگوں کے لیے ہے۔
ہر روز (6 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔
الفجر: 20 صفحات
ظہور: 20 صفحات
عصر: 20 صفحات
مغرب: 20 صفحات
عشاء: 20 صفحات

....... 🌺رمضان رحمتوں کا مہینہ🌺 رمضان المبارک بڑی ہی برکتوں، سعادتوں اور نعمتوں والا مہینہ ھے جو برکتیں اس مقدس مہینے کے...
22/03/2023

....... 🌺رمضان رحمتوں کا مہینہ🌺
رمضان المبارک بڑی ہی برکتوں، سعادتوں اور نعمتوں والا مہینہ ھے جو برکتیں اس مقدس مہینے کے اندر کئے جانے والے نیک اعمال کے ساتھ مخصوص ہیں وہ دوسرے مہینوں میں کیے جانے والے اعمال کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں اس مہینے کا ہر عمل فضیلت واجر کے اعتبار سے اہمیت رکھتا ھے۔

🌺رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ھے اس کی عبادات (روزہ، اذکار، تراویح، تلاوت، اعتکاف) انسان کے روحانی ارتقاء میں مدرگار ثابت ہوتی ہیں۔

🌺رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ھے۔

🌺حضوراکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اِس مہینے میں بنی آدم کے ہر نیک عمل کا ثواب بڑھا دیا جاتا ھے، اِسطرح کہ ایک نیکی کا ثواب دس سے سات سو گُنا تک کر دیا جاتا ھے اللہ پاک فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ھے اور میں ہی اِس کا اَجر دوں گا۔(بخاری ومسلم )

🌺رمضان المبارک کا مہینہ نیکیوں کی طرف سبقت لے جانے اور اپنی ذات کو گناہوں سے پاک کرنے کا عظیم مہینہ ھے اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کے اس مہینے میں نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کے روزے، عبادات اور دعائیں قبول فرمائے۔

🌺آمین یارب العالمین🌺

آج 22 شعبان کو مسجد الحرام میں شیخ عبدالرحمن السدیس کی امامت کے 40 سال مکمل ہو رہے ہیں۔شیخ السدیس  کو 22 سال کی عمر  198...
22/03/2023

آج 22 شعبان کو مسجد الحرام میں شیخ عبدالرحمن السدیس کی امامت کے 40 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

شیخ السدیس کو 22 سال کی عمر 1984/1404 میں الحرمین الشریفین کے متولی شاہ فہد بن عبدالعزیز کے جاری کردہ شاہی فرمان کے ذریعے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کا امام مقرر کیا گیا تھا۔

شیخ السدیس نے 22 شعبان 1404 مئی 1984 کو مسجد الحرام میں اپنی پہلی نماز عصر کی امامت کی تھی !

ایک دن میں بھی….ان شاء اللہ
22/03/2023

ایک دن میں بھی….ان شاء اللہ

Ramadan Mubarak  ❤️
22/03/2023

Ramadan Mubarak ❤️

یا اللہ ہم سب کو مدینہ منورہ کی افطاری نصیب فرما آمین🤲
22/03/2023

یا اللہ ہم سب کو مدینہ منورہ کی افطاری نصیب فرما آمین🤲

 #رمضان کے مہینے کے ساتھ 🌙❤️تقریباً 200 جدید بسوں کے بیڑے کے ساتھ مدینہ سٹی بسوں کا آغاز، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ و...
22/03/2023

#رمضان کے مہینے کے ساتھ 🌙❤️

تقریباً 200 جدید بسوں کے بیڑے کے ساتھ مدینہ سٹی بسوں کا آغاز، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور مسجد قبا اور مدینہ کے مختلف اسٹیشنوں تک لوگوں کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرے گی!

With the month of Ramadan. 🌙

Launch of city buses in Madinah with a fleet of around 200 modern buses, providing transport service for people to Masjid Nabwi & Masjid Quba & various stations in Madinah. 🇸🇦

اللهم اجعلنا ممن صام الشهر إيمانا و احتسابا و أهله علينا بالأمن والإيمان والسلامة والعافية والعون على الصلاة والصيام وتل...
22/03/2023

اللهم اجعلنا ممن صام الشهر إيمانا و احتسابا و أهله علينا بالأمن والإيمان والسلامة والعافية والعون على الصلاة والصيام وتلاوة القرآن،.. رمضان مبارك علينا و عليكم و على الأمة الإسلامية جمعاء.

مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی مسافت تقریبا 410 کلومیٹر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ ع...
15/12/2022

مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی مسافت تقریبا 410 کلومیٹر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہ سفر آٹھ دن میں شدید گرم موسم میں آدھا اونٹ پر اور آدھا پیدل چل کر طے کیا۔
یہ ساری مشقتیں آپ تک وہ دین پہنچانے کے لیے تھیں جس کی وجہ سے آج آپ معزز ہیں، ان احسانات کا تقاضہ ہے کہ حضور ﷺ کی اطاعت کے ساتھ ساتھ ان پر درود شریف کی کثرت کی جائے۔

❤️ صَــلَّــی اللّٰـهُ عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم ❤️

فیفا ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز بلائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام ...
21/11/2022

فیفا ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز بلائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت عالمی مبلغین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جنکے لئے خصوصی سہولیات فراہم کیں گئی ہیں ۔

قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام...
21/11/2022

قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام شائقین کیلئے بہترین عطر کے ساتھ سوغاتی میوے ایک پوٹلی
دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی اور پہلے دن مشک و عود کے تحائف۔

The most lovely part of the opening ceremony!What a powerful speech !! The hikmah in Quran is unmatched wallah. Precise ...
21/11/2022

The most lovely part of the opening ceremony!
What a powerful speech !!
The hikmah in Quran is unmatched wallah. Precise & direct🤍.
------------
When Morgan Freeman asked World Cup Ambassador Ghanim Al-Muftah about the diversity of this world...
He recited ❤️
(Surah Al Hujrat :13) || "O mankind, indeed We have created you from male and female and made you peoples and tribes that you may know one another. Indeed, the most noble of you in the sight of Allah is the most righteous of you. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted".

GHANIM AL MUFTAH ❤  ||All of you have seen a boy (who doesn’t have the lower part of his body) with Morgan Freeman in to...
21/11/2022

GHANIM AL MUFTAH ❤

||
All of you have seen a boy (who doesn’t have the lower part of his body) with Morgan Freeman in tonight's opening ceremony. Ghanim Al Muftah, the 20-year-old Qatari, has defied all odds of life to become an inspiration to many. He was born with Caudal Regression Syndrome, a rare disorder that impairs the development of the lower spine.

Many suggested his mother abort Muftah but she decided to have him. Doctors said he didn’t have much of a chance of living beyond 15 years. But because of his strong willpower, Muftah did so and became Qatar's youngest entrepreneur, having founded an ice-cream business. He plays multiple sports despite physical disabilities. At school, Ghanim used to play football wearing shoes on his hands and would chase after the ball with his "normal-sized" friends.

Astonishingly, Ghanim has climbed Jebel Shams, the highest mountain peak in the entire Gulf region.

When he was young, he expressed his desire to study political science at university with the goal of becoming Qatar's future prime minister. He's doing exactly that right now and may well become a diplomat in future.

More power to Ghanim Al Muftah.

🌷ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻭ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🧡💛جمعہ مبارک 💛🌷ذکر مصطفٰی کریمﷺہی ذکر اللہ ہے 🧡🌷مصطفیﷺ ک...
07/10/2022

🌷ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻭ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🧡

💛جمعہ مبارک 💛

🌷ذکر مصطفٰی کریمﷺہی ذکر اللہ ہے 🧡
🌷مصطفیﷺ کا ذکر خدا کا ذکر ہے🧡

🌷اﻟﻠَّﻬُــــﻢَّ ﺻَــــﻞِّ ﻋَﻠَــﻰ ﻣُﺤَﻤَّــﺪٍ ﷺ ﻭَﻋَﻠَــﻰ ﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّـــﺪٍ ﷺ ﻛَﻤَـــﺎ ﺻَﻠَّﻴْــــﺖَ ﻋَﻠَــﻰ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴـــﻢَ ﻭَﻋَﻠَــﻰ ﺁﻝِ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴـــﻢَ ﺇِﻧَّــﻚَ ﺣَﻤِﻴـــﺪٌ ﻣَﺠِﻴــﺪٌ ○🧡
🌷ﺍﻟﻠَّﻬُــــﻢَّ ﺑَــــاﺭِﻙْ ﻋَﻠَــــﻰ ﻣُﺤَﻤَّـــــﺪٍ ﷺ ﻭَﻋَﻠَـــﻰ ﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّــــﺪٍ ﷺﻛَﻤَـــﺎ ﺑَﺎﺭَﻛْــــﺖَ ﻋَﻠَـــﻰ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴـــــﻢَ ﻭَﻋَﻠَــــﻰ ﺁﻝِ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴــــﻢَ ﺇِﻧَّـــﻚَ ﺣَﻤِﻴـــﺪٌ ﻣَﺠِﻴــﺪٌ ○🧡

Today post""*

کچھ دن قبل، قصہ خوانی بازار میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا؛ جسمیں زیر نظر بچے نے عمرے کیلئے پیسے جمع کئے تھ...
06/09/2022

کچھ دن قبل، قصہ خوانی بازار میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا؛ جسمیں زیر نظر بچے نے عمرے کیلئے پیسے جمع کئے تھے جو سیلاب زدگان کیلئے بطور امداد دیے کیمپ کے نگران نے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر سعودی سفارتخانے نے ایکشن لیتے ہوئے بچے سمیت پورے خاندان کو عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی بھیجنے کا اعلان کردیا ۔ یہ تو سوشل میڈیا کی معمولی مثال ہے، سوچیے جس نے حلال کمائی سے خلوص دل کیساتھ خرچ کیا، باری تعالی اسے اپنی شان سے دونوں جہاں کی مقبولیت سے کتنا۔۔ نوازے گا ۔
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- مرفوعاً: «من تصدق بعدل تمرة من كسب طيب، ولا يقبل الله إلا الطيب، فإن الله يقبلها بيمينه، ثم يُرَبِّيها لصاحبها كما يُرَبِّي أحدكم فَلُوَّه حتى تكون مثل الجبل» متفق علیہ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ "جو شخص ایک کھجور برابر حلال کمائی میں سے صدقہ کرے، اور جان لینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ صرف مال حلال قبول کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے داہنے ہاتھ سے قبول کرتا ہے اور پھر اس صدقہ کو صدقہ دینے والے کے لیے اسی طرح پروان چڑھاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص اپنے گھوڑے کے بچے کو پالتا ہے یہاں تک کہ وہ (صدقہ یا اس کا ثواب) پہاڑ کی مانند ہو جاتا ہے‘‘۔

"وہ کھڑکی جو 1400 سال سے بند نہیں ہوئی!" اگر آپ مواجہہ شریف پہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرنے کے لیے کھڑ...
01/09/2022

"وہ کھڑکی جو 1400 سال سے بند نہیں ہوئی!"

اگر آپ مواجہہ شریف پہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرنے کے لیے کھڑے ہوں اور اپنے پیچھے نظر ڈالیں تو آپ کو ایک بڑی کھڑکی نظر آئے گی، یہ کھڑکی 1400 سال سے بند نہیں ہوئی. کیونکہ ایک عظیم صحابی نے اپنی بیٹی سے وعدہ کر رکھا ہے کہ یہ کھڑکی ہمیشہ کھلی رہے گی، اور یہ آج بھی کھلی ہے. یہ اب تک کا سب سے بڑا اور طویل وعدہ ہے۔

سنہ 17 ہجری میں اسلامی فتوحات کے نتیجے میں مسلمانوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے خلیفہ دوم سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی کی توسیع کا حکم دیا لیکن حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو ایک بڑی مشکل درپیش تھی. وہ یہ کہ ام المؤمنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کا حجرہ جنوبی جانب اس جگہ واقع تھا، جہاں اب لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے صلوۃ و سلام کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ تھا. اور اگر ہم یہ دیکھیں کہ یہ کمرہ جنوب کی طرف اکیلا ہے اور مسجد کے لیے اسی جانب توسیع کرنا پڑ رہی تھی، اس لیے سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے حجرے کا ہٹانا ضروری تھا.

لیکن سوال یہ تھا کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو اس حجرے کے خالی کرنے پہ کیسے آمادہ کیا جائے، جس میں ان کے شوہر صلی اللہ علیہ وسلم سویا کرتے تھے؟

سو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنی صاحبزادی کے پاس آتے ہیں کہ انہیں اس بات پر آمادہ کیا جائے لیکن ام المؤمنين یہ سن کر پھوٹ کر رو پڑیں اور اپنے اس شرف و عزت بھرے حجرے سے نکلنے سے انکار کر دیا جس میں ان کے محبوب شوہر صلّی اللہ علیہ وسلم آرام فرمایا کرتے تھے.، چنانچہ عمر رضی اللہ عنہ نے واپس لوٹ آئے اور دو دن بعد دوبارہ یہی کوشش کی یہ لیکن معاملہ جوں کا توں تھا، ام المومنین دو ٹوک انکار کرتی جا رہی تھیں اور کوئی بھی انہیں اس بات پہ آمادہ کرنے کی کامیاب کوشش نہیں کر پا رہا تھا.

اب دیگر اصحاب رسول بھی ام المؤمنين کو راضی کرنے کے لیے کوشاں ہوئے، لیکن ام المومنین نے مختلف طریقوں سے انکار کر دیا، کیونکہ وہ ایک شرف و عزت والے حجرے میں رہ رہی تھیں جہاں فقط ایک دیوار کے پار ان کے محبوب شوہر کی قبر مبارک تھی. وہ کیسے مطمئن ہو سکتی تھیں کہ انہیں اس سے دور کر دیا جائے؟ اب کے بار سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور دیگر عمر بڑی خواتین ساتھیوں نے مداخلت کی، لیکن سیدہ حفصہ نے ایک بڑی شرط کے علاوہ اپنا فیصلہ ترک کرنے سے انکار کر دیا، اور وہ شرط یہی تھی کہ ان کے لیے ایک کھڑکی کھول دی جائے جہاں سے وہ اپنے محبوب شوہر صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو دیکھتی رہیں اور وہ کبھی بند بھی نہیں ہوگی۔ چنانچہ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ان کی یہ شرط مان لی اور یہ وعدہ بھی کرلیا اور یہ وعدہ آج تک قائم ہے اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے 1400 سال بعد بھی یہ کھڑکی کھلی ہوئی ہے.

اس کھڑکی کے متعدد نام "خوخہ حفصہ" اور "خوخہ عمر" ہیں جنہیں امام سیوطی اور ابن کثیر نے ذکر کیا ہے۔

آج تک جو بھی مسجد نبوی کا متولی بنا ہے، اس نے اس کھڑکی کی دیکھ بھال کی اور اس وقت سے لے کر آج تک حضرت فاروق عمر رضی اللہ عنہ کا وعدہ پورا کیا کہ یہ کبھی بند نہیں ہوئی۔

(یہ ابراہیم الجریری صاحب کی عربی پوسٹ کا ترجمہ کیا گیا ہے!) 🤍

Pictures: heavy rain in Masjid e nabiwi saw  Madinha shrifee ❤🌧
20/08/2022

Pictures: heavy rain in Masjid e nabiwi saw Madinha shrifee ❤🌧

Address

Dammam

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Today post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share