Hussain Ali Khan offical

Hussain Ali Khan offical Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hussain Ali Khan offical, Digital creator, Al Kharj.
(1)

Beautiful view of Masjid e Quba❤
20/10/2023

Beautiful view of Masjid e Quba❤

14/10/2023

سفر شروع تو ہونے دے اپنے ساتھ مرا
تو خود کہے گا یہ کیسی بلا کے ساتھ ہوں میں

14/07/2022
12/09/2021

" ایک ہچکی کی مار ہیں بس!
زندگی یہ سب تماشے تُمہارے! ۔ "

12/09/2021

تِرے بغیر بھی تیری طرح میں زِندہ رہُوں؟
یہ حوصلہ بھی، دُعا کر، خُدا نہ دے مُجھ کو

01/08/2021

ہم سے، کسی کے بخت کا، تارا نہیں ملا،،
بچھڑا ،جو ایک بار، دوبارہ نہیں ملا،،

کاغذ کی ،کشتیوں میں، سواری کا شوق تھا،
اب ،یہ شکایتیں ہیں کے ،کنارا نہیں ملا،،،

چاہا نہیں ، کسی کو ،کبھی آ پ کی طرح،،!
دنیا میں ،آ پ سا، کو ئی پیارا نہیں ملا،

اکثر ہمارے، وہم و گمان میں، نہ تھا کہ تم،،،
یہ کہہ کے، چھوڑ دو گے، کہ سہارا نہیں ملا۔۔۔

25/04/2021

تمہارے پہلو میں جو ہماری جگہ کھڑا ہے
اسے بتاؤ وہ شخص کس کی جگہ کھڑا ہے
عدنان محسن

01/03/2021

ہم دھوپ میں اڑتے ہوئے زخمی سے پرندے
پیڑوں سے بغاوت کی سزا کاٹ رہے ہیں 🔥💯

12/02/2021
14/11/2020

ہم صاحبِ انا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے
مغرور، بے وفا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

ہم کون ہیں ؟ کہاں ہیں؟ اسے بھول جائیے
جیسے بھی ہیں، جہاں ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

بہتر ہے ہم سے دور رہیں صاحبِ کمال
ہم صاحبِ خطا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

بہتر ہے فاصلے سے ہی گزرا کریں جناب
مفلس ہیں ہم، گدا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

ہم آپ کے ہیں کون؟ ہمیں معاف کیجئے
ہم آپ سے جُدا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

ہم آپ سے خفا نہیں ہیں ، آپ جائیے
خود ہی سے ہم خفا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

ہم ہجر کا وصال ہیں ، پت جھڑ کی باس ہیں
ہم نیک بد گماں ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

کچھ بھی نہیں بچا ہے اب ہمارے پاس
کچھ لفظ ہم نوا ہیں ، ہمیں تنگ نہ کیجئے
Copied

24/10/2020

اس کی آنکهوں میں امڈ آئے آنسو
وہ جدا ہوا چاہنے والوں کی طرح
🏵️

ہم سے کیا ہو سکا محبت میںخیر تم نے تو بے وفائی کی
25/08/2020

ہم سے کیا ہو سکا محبت میں
خیر تم نے تو بے وفائی کی

تم کو وحشت تو سکھا دی ہے، گزارے لائقاور کوئی حکم؟ کوئی کام، ہمارے لائق؟معذرت! میں تو کسی اور کے مصرف میں ہوںڈھونڈ دیتا ہ...
24/08/2020

تم کو وحشت تو سکھا دی ہے، گزارے لائق
اور کوئی حکم؟ کوئی کام، ہمارے لائق؟

معذرت! میں تو کسی اور کے مصرف میں ہوں
ڈھونڈ دیتا ہوں مگر کوئی تمہارے لائق

ایک دو زخموں کی گہرائی اور آنکھوں کے کھنڈر
اور کچھ خاص نہیں مجھ میں نظارے لائق

گھونسلہ، چھاؤں، ہرا رنگ، ثمر، کچھ بھی نہیں
دیکھ! مجھ جیسے شجر ہوتے ہیں آرے لائق

دو وجوہات پہ اس دل کی اسامی نہ ملی
ایک) درخواست گزار اتنے؛ دو) سارے لائق

اس علاقے میں اجالوں کی جگہ کوئی نہیں
صرف پرچم ہے یہاں چاند ستارے لائق

مجھ نکمے کو چنا اس نے ترس کھا کے عمیر!
دیکھتے رہ گئے حسرت سے بچارے لائق

19/07/2020

رونے والے تجھے رونے کا سلیقہ ہی نہیں

اشک پینے کے لیے ہیں کہ بہانے کے لیے

19/07/2020

زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں

ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں

محبت میں اک ایسا وقت بھی دل پر گزرتا ہےکہ آنسو خشک ہو جاتے ہیں طغیانی نہیں جاتی
28/04/2020

محبت میں اک ایسا وقت بھی دل پر گزرتا ہے
کہ آنسو خشک ہو جاتے ہیں طغیانی نہیں جاتی

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں  #جونایلیا
28/04/2020

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں

میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

#جونایلیا

کبھی دعا تو کبھی ہم نے التجا کی ہےکسی سے ملنے کی منت تو بارہا کی ہےمسافروں کے ٹھکانے بدل گئے دل سےمسافروں سے محبت تو انت...
27/04/2020

کبھی دعا تو کبھی ہم نے التجا کی ہے
کسی سے ملنے کی منت تو بارہا کی ہے

مسافروں کے ٹھکانے بدل گئے دل سے
مسافروں سے محبت تو انتہا کی ہے

تمام عمر یہ منصب رہا ہے لوگوں میں
کہ بےوفاؤں سے شام و سحر وفا کی ہے

چلے گئے ہیں ترے شہر سے بہ دیدہء تر
کہ شہر والوں نے ہم جیسوں سے جفا کی ہے

یہ ہجر میرے نصیبوں میں لکھ دیا ہے تو پھر
میں اس پہ خوش ہوں کہ مرضی مرے خدا کی ہے

میں اس لیے بھی اداسی میں زندہ رہتی ہوں
یہ اک نشانی بھی دیرینہ آشنا کی ہے
تو کبھی ہم نے التجا کی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ

کل شٙب اپنے زخموں کو کھُریدا ہے میں نےاب سکون سے مر جانے کو جی چاہتا ہے
27/04/2020

کل شٙب اپنے زخموں کو کھُریدا ہے میں نے
اب سکون سے مر جانے کو جی چاہتا ہے


Ramadan Mubarak to all the muslims across the globe!May this holy month brings with it hope and happiness for the presen...
24/04/2020

Ramadan Mubarak to all the muslims across the globe!

May this holy month brings with it hope and happiness for the present and future to all of you! (AMEEN)

Mera Humraaz Hai Har Rang Ka Mausam LekinSham-e-Afsurdah Mujhe Sab Sey Juda Janti Hain
22/04/2020

Mera Humraaz Hai Har Rang Ka Mausam Lekin

Sham-e-Afsurdah Mujhe Sab Sey Juda Janti Hain

وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتاہنستا ہے مجھے دیکھ کے نفرت نہیں کرتاپکڑا ہی گیا ہوں تو مجھے دار پہ کھینچوسچا ہوں مگر ا...
21/04/2020

وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتا
ہنستا ہے مجھے دیکھ کے نفرت نہیں کرتا

پکڑا ہی گیا ہوں تو مجھے دار پہ کھینچو
سچا ہوں مگر اپنی وکالت نہیں کرتا

کیوں بخش دیا مجھ سے گنہ گار کو مولا
منصف تو کسی سے بھی رعایت نہیں کرتا

گھر والوں کو غفلت پہ سبھی کوس رہے ہیں
چوروں کو مگر کوئی ملامت نہیں کرتا

کس قوم کے دل میں نہیں جذبات براہیم
کس ملک پہ نمرود حکومت نہیں کرتا

دیتے ہیں اجالے مرے سجدوں کی گواہی
میں چھپ کے اندھیرے میں عبادت نہیں کرتا

بھولا نہیں میں آج بھی آداب جوانی
میں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا

انسان یہ سمجھیں کہ یہاں دفن خدا ہے
میں ایسے مزاروں کی زیارت نہیں کرتا

دنیا میں قتیلؔ اس سا منافق نہیں کوئی
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
Subscribe Dil e Nada youtube poetry channel for more poetry vedios..
https://youtu.be/R_xado_t6GA

یہ کون مجھ کو بلا رہا ھےعشق کے قصے سنا رہا ھےوفا کی باتیں سنا سنا کریہ کون مجھ کو رولا رہا ھےیہ کون خوشیوں کے راگ سر پہغ...
16/04/2020

یہ کون مجھ کو بلا رہا ھے
عشق کے قصے سنا رہا ھے

وفا کی باتیں سنا سنا کر
یہ کون مجھ کو رولا رہا ھے

یہ کون خوشیوں کے راگ سر پہ
غموں کے گیت گا رہا ھے

یہ کون جھوٹی انا پرستی کے
وہم میں خود کو گنوا رہا ھے

یہ کون خود پرستی کا درس دے کر
خدا خردی کو بنا رہا ھے

انوکھا لاڈلہ ابن آدم
خود ہی خود کو مٹا رہا ھے

Poet: Saqib Nisar

Ek ehisas tery dil ma jagany ka liyaBaat krty huy mar jaynga to kisa hoga
16/04/2020

Ek ehisas tery dil ma jagany ka liya
Baat krty huy mar jaynga to kisa hoga

13/04/2020


13/04/2020

اس اہتمام سے پروانے پیشتر نہ جلے
طواف شمع کریں اور کسی کے پر نہ جلے

ہوا ہی ایسی چلی ہے ہر ایک سوچتا ہے
تمام شہر جلے ایک میرا گھر نہ جلے

ہمیں یہ دکھ کہ نمود سحر نہ دیکھ سکے
سحر کو ہم سے شکایت کہ تا سحر نہ جلے

چراغ شہر نہیں ہم چراغ صحرا ہیں
کسے خبر کہ جلے اور کسے خبر نہ جلے

تری دلیل بجا پر یہ کیسے مانا جائے
شجر کو آگ لگے اور کوئی ثمر نہ جلے

شعور قرب کی یہ بھی ہے اک عجب منزل
ہم اس کو غیر کی محفل میں دیکھ کر نہ جلے

یہ شام مرگ تمنا کی شام ہے صادقؔ
کوئی چراغ کسی طاق چشم پر نہ جلے

Address

Al Kharj

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussain Ali Khan offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hussain Ali Khan offical:

Videos

Share